GB Truth

GB Truth Gilgit Baltistan is the Land of Peace and Harmony. GB Truth will reveals the facts and truth to you.
(3)

ماں تجھے سلام❤ماں وہ عظیم رشتہ ہے جو دنیا کی ہر مشکل سہہ لیتی ہے مگر بچوں کا زرا سا دکھ بھی برداشت نہیں کر پاتی ہے۔آج ہا...
09/12/2023

ماں تجھے سلام❤

ماں وہ عظیم رشتہ ہے جو دنیا کی ہر مشکل سہہ لیتی ہے مگر بچوں کا زرا سا دکھ بھی برداشت نہیں کر پاتی ہے۔
آج ہاکس گوپس سے تعلق رکھنے والی ایک عظیم ماں نے اپنے بیٹے کو گردہ دے کر بیٹے کو ایک نئی زندگی دے دی۔

صابر حسین کے دونوں گردے کچھ عرصے پہلے فیل ہوئے تھے آج اُن کی والدہ محترمہ نے اپنا ایک گردہ دیا اور دونوں کا آپریشن کامیاب ہوا اور گردہ ٹرانسپلانٹ کامیابی کے ساتھ شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں انجام تک پہنچا.

اللہ دونوں کو لمبی عمر اور اچھی صحت نصیب کرے.

Democracy is no longer serves as key to peaceful world .
09/12/2023

Democracy is no longer serves as key to peaceful world .



کبھی کبھی خشک پہاڑوں میں پانی تلاش کرکے اس طرح بھی پینا پڑتا ہے پاک فوج ہے تو پاکستان ہےPakistan Army 🤲🇵🇰😘
09/12/2023

کبھی کبھی خشک پہاڑوں میں پانی تلاش کرکے اس طرح بھی پینا پڑتا ہے پاک فوج ہے تو پاکستان ہے
Pakistan Army 🤲🇵🇰😘

09/12/2023

1947 میں گلگت کے بہادر لوگوں نے پاکستان کے ساتھ رہنے کے لیے کس طرح لڑا؟

(کتاب، The GILGIT REBELLION - 1947، از میجر ولیم اے براؤن سے اقتباسات)

پشاور میں، چترال جاتے ہوئے، میجر براؤن کو گلگت میں اس وقت کے پولیٹیکل ایجنٹ لیفٹیننٹ کرنل راجر بیکن نے بتایا کہ وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے فیصلہ کیا تھا (جو وجوہات بیکن کے لیے واضح نہیں تھیں اور جو ابھی تک واضح نہیں ہیں) کہ 1935 میں برطانوی جموں و کشمیر کے مہاراجہ سے گلگت ایجنسی کی لیز (ایک لیز جس میں ابھی 49 سال باقی تھے) ختم ہونے جا رہا تھا اور یہ کہ 99 فیصد مسلم آبادی والی ایجنسی کو ہندو راج میں ڈوگرہ مہاراجہ، ہری سنگھ کوواپس کیا جا رہا تھا۔
یکم اگست 1947 کو گلگت ایجنسی کا چارج ریاست کشمیر کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ جلد ہی عیاں ہو گیا کہ ہنزہ اور نگر کی چھوٹی ریاستوں کے حکمرانوں سے لے کر سب سے عاجز دیہاتی تک پورے ملک نے اس نئی حکومت سے نفرت کی، اسے ہندو تسلط قرار دیا، یہ حقیقت کی روشنی میں قابل فہم نفرت ہے کہ اکثریتی آبادی گلگت ایجنسی کے مسلمان تھے۔
28 اکتوبر 1947 کو اطلاعات موصول ہوئیں کہ والی سوات تانگیر منتقل ہو گئے ہیں اور دریائے سندھ پر چلاس کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔
دیگر اطلاعات موصول ہوئیں کہ چترال کے ہز ہائینس دی مہتر مستوج میں دو سیاسی اضلاع کوہ غذر اور یاسین پر قبضہ کرنے کے ارادے سے ایک فوج جمع کر رہے تھے تاکہ گلگت تک تمام علاقے کو اپنے ساتھ ملایا جائے۔
30 اکتوبر کو گورنر نے ظاہر کیا کہ وہ حالات سے نمٹنے کے لیے کافی حد تک نااہل ہیں اور یہ واضح تھا کہ جب تک فوری طور پر کچھ نہیں کیا گیا تو اس کا نتیجہ خونریزی اور افراتفری کی صورت میں نکلے گا۔
31 اکتوبر کو گلگت کے وائرلیس آپریٹر مسٹر لمبو والا نے میجر براؤن کو چترال کے مہتر کا ایک پیغام دکھایا جس میں ریاست کشمیر سے تمام تعلقات منقطع ہو گئے اور کہا گیا کہ نہ ان کی ریاست اور نہ ہی گلگت ہندوستان کے ساتھ الحاق کو قبول کر سکتے ہیں۔
یکم نومبر 1947 کو پہلی روشنی میں میجر براؤن نے اپنے ایڈجوٹنٹ لیفٹیننٹ غلام حیدر کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ ظاہر ہے کہ گلگت میں ہندو راج ختم ہو چکا تھا۔
کم از کم 2000/3000 لوگ، جدید سپورٹنگ رائفلوں سے لے کر خنجروں تک کسی بھی چیز سے لیس پولو گراؤنڈ پر پاکستان کے نعرے لگا رہے تھے اور فوری الحاق اور گورنر اور غیر مسلموں کے قتل کا مطالبہ کر رہے تھے۔
کم از کم مزید 1000 خون کے پیاسے جوش میں سڑکوں پر گشت کر رہے تھے جو صرف سکاؤٹس کے اثر سے روکے گئے تھے۔
اسکاؤٹس کی پوری کور سے منسلک ریاستوں کے افسران اور صوبیدار میجر تازہ ترین بھرتی ہونے والے افراد پاکستان کے حامی تھے اور دنیا میں کوئی بھی انہیں ہندو حکومت کے دفاع میں گولی چلانے پر مجبور نہیں کر سکتا تھا۔
میجر براؤن اور گلگت سکاؤٹس نے ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے ہندو اور سکھ فوجیوں کا قتل عام کیا۔
پاکستانی پرچم G&B کو 3 نومبر 1947 کو بلند کیا گیا۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ایک بار ولیم براؤن نے اس عمل کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجے میں گلگت ایجنسی نے پاکستان کے لیے اعلان کیا تھا، وہ تکنیکی طور پر ریاست جموں و کشمیر کی حکومت کے خلاف بغاوت کی حالت میں تھا۔
جولائی 1948 میں ولیم براؤن کو ایم بی ای (ملٹری) سے نوازا گیا ایک حوالہ اتنا غیر مخصوص تھا کہ یہ واضح نہیں تھا کہ اس کی خوبیوں کے اس اعتراف کے پیچھے کیا ہے۔
اس نے فرض کیا کہ برطانوی ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں کہیں نہ کہیں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے گلگت میں جو کچھ کیا اس کی منظوری دی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ خطہ بھارت کے بجائے پاکستان میں چلا جائے۔
وہ صرف اتنا جانتے تھے کہ لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے علاوہ دیگر سرکردہ برطانوی شخصیات بھی تھیں، جو برصغیر کے بعد کے امور میں ان کی مداخلت سے خوش نہیں تھیں۔
انہیں ستارہ پاکستان سے بھی نوازا گیا۔

09/12/2023

وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت قراقرم بین الاقوامی یونیورسٹی کے 650طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گۓ۔



وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم تقریب میں شریک ہیں
09/12/2023

وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم تقریب میں شریک ہیں

چلاس :  قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس میں گرینڈ امن جرگہ منعقد   وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ، فورس کمانڈر گلگت ...
08/12/2023

چلاس :

قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس میں گرینڈ امن جرگہ منعقد

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ، فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا ، ڈی جی جی بی سکاوٹ ارسلان مرزا ، صوبائی وزرا ، علمائے کرام ، عمائدین دیامر و عوام کی کثیر تعداد شریک ہے ۔۔۔

سکردو: سٹی پارک سکردو میں کئی دنوں سے درختوں کی کٹائی عروج پرکاٹے جانے والے درختوں میں زیادہ تر ایسے درخت شامل ہیں جس کی...
08/12/2023

سکردو:
سٹی پارک سکردو میں کئی دنوں سے درختوں کی کٹائی عروج پر

کاٹے جانے والے درختوں میں زیادہ تر ایسے درخت شامل ہیں جس کی لکڑی گھروں کی تزئین و آرائش میں استعمال ہوتی ہے۔

ماحولیاتی تبدیلیوں کی بدولت دنیا درخت لگا رہی ہے جبکہ سکردو میں سرکاری درخت کاٹے جا رہے ہیں۔ حکام بالا فوری نوٹس لیں

بہادر ماں ، چلاس ہڈور  سانحے کی زخمی روشن بی بی علاج کے لئے  سپیشل آرمی ہیلی کاپٹر M-17 کے ذریعے آسلام آباد روانہ
08/12/2023

بہادر ماں ، چلاس ہڈور سانحے کی زخمی روشن بی بی علاج کے لئے سپیشل آرمی ہیلی کاپٹر M-17 کے ذریعے آسلام آباد روانہ

حکومت کی طرف سے دیئے گئے سہولیات کا ایک اچھے شہری کی طرح اسکو استعمال کریں ، علاقے کے خوشحال میں اپنا کردار ادا کریں ۔
08/12/2023

حکومت کی طرف سے دیئے گئے سہولیات کا ایک اچھے شہری کی طرح اسکو استعمال کریں ، علاقے کے خوشحال میں اپنا کردار ادا کریں ۔

07/12/2023

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے ہوڈر واقعہ میں زخمی ھونے والی خاتون روشن بی بی کو اسلام آباد سے بذریعہ ھوائی جہاز کراچی منتقل کرنے کے لیئے سفری اخراجات 6 لاکھ روپے ادا کردئیے ۔
زخمی خاتون کو کل پاک فوج کے ہیلی کاپٹر میں گلگت سے آسلام آباد منتقل کیا جائے گا

اسلام آباد : گلگت بلتستان  سروس ٹریبونل کے چیئرمین ممتاز احمد نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت ...
07/12/2023

اسلام آباد :
گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کے چیئرمین ممتاز احمد نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس سردار محمد شمیم خان نے چیئرمین گلگت بلتستان سروس ٹریبونل ممتاز احمد سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

بعد ازاں چیئرمین سروس ٹریبونل ممتاز احمد نے دیگر ممبران منیر احمد ایڈووکیٹ اور محمد اشرف ایڈووکیٹ سے بھی ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

07/12/2023

ہم سب ایک دوسرے سے منفرد ہے ۔

سانحہ ہوڈور ۔۔۔بدقسمت بس میں سوار پاک فوج کے دو جوان  زخم کا تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کے بازی ہار گئے۔۔۔ایک فوجی جوان کا ت...
06/12/2023

سانحہ ہوڈور ۔۔۔

بدقسمت بس میں سوار پاک فوج کے دو جوان زخم کا تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کے بازی ہار گئے۔۔۔

ایک فوجی جوان کا تعلق سندھ سے تھا جبکہ دوسرے کا پنجاب سے۔۔۔
اللّٰہ جنت میں اعلی مقام عطا کرے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے

06/12/2023

اشکومن میں تیس سالہ شادی شدہ نوجوان نے خودکشی کرلی

غذر: نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا ٕ پرکمرے سے متصل سٹورروم میں جاکر پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔خاندانی ذراٸع کے مطابق متوفی کافی عرصے سے ٹینشن کے مرض میں مبتلا تھا اور علاج کی غرض سے اسلام آباد تک لے جایا گیا تھا۔متوفی کی گزشتہ سال شادی ہوٸ تھی۔وقوعے کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ چٹورکھنڈ نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کی غرض سے سول ہسپتال چٹورکھنڈ منتقل کردیا۔پولیس نے 174ض ف کے تحت کاررواٸ کا آغاز کردیا ہے ۔

محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے عوام الناس کی جانب سے فلور ملزسے ناقص اور غیر معیاری آٹے کی فراہمی پر شکایات کا سخت نوٹس لیت...
06/12/2023

محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے عوام الناس کی جانب سے فلور ملزسے ناقص اور غیر معیاری آٹے کی فراہمی پر شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گلگت بلتستان کی تمام 57 فلور ملز مالکان کو نوٹس جاری کر دیا ہے کہ وہ آٹے کی کوالٹی ، ملز مشینوں کی بہتری ،آٹے کی پسائی، پیکنگ ، سٹوریج اور ترسیل کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھیں وگرنہ انکے خلاف گلگت بلتستان فوڈ ایکٹ کے تحت سخت تادیبی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں گندم کی سپلائی منقطع کرتے ہوئے ان کا این او سی بھی منسوخ کیا جائیگا۔

وزیر خوراک غلام محمد اور سیکریٹری خوراک عثمان احمد کے خصوصی احکامات پر ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان نے تمام فلور ملز مالکان کو جاری نوٹس میں تنبیہہ کی ہے کہ وہ گندم وصول کرتے وقت درآمد شدہ گندم اور پاکستانی گندم کا جو منظور شدہ سکیل ہے یعنی %75 پاکستانی اور %25 امپورٹیڈ گندم کویقینی بنائیں تا کہ آٹےکی کوالٹی بہتر ہو، نیز چوکر کا سکیل %5 سے زیادہ نہ ہو اور %95 آٹا تیار کر کے سنگل کوالٹی میں متعلقہ ڈیلرز تک شفاف طریقے سے پہنچایا جائے۔ تمام ملز مالکان پر لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ موسچر میٹر کی موجودگی لازم بنائیں تاکہ آٹے میں نمی کا تناسب چیک کرکے آٹا ڈیلرز کو فراہمی یقینی بنائی جائے۔ نیز سبسڈائزڈ گندم سے کسی بھی قسم کے ممنوعہ برانڈ یعنی ،میدا، داندار اور سوجی وغیرہ نکالنے پرسختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فلور ملز کے اندر دوران پسائی،
سٹوریج، پیکینگ اور ترسیل کے موقع پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی کو یقنی بنانے کیلئے بھی تمام ضروری اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ فلور ملز کی جانب سے ان ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں فوڈ ایکٹ 2023 کی روشنی میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

06/12/2023

پریس ریلیز
Behavioral Issue of Children and Management

پاک آرمی کے زیر اہتمام ایف سی آڈیٹوریم میں Behavioral Issue of Children and management
کے موضوع پر ایک سیمنار کا انعقاد ہوا ۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل تھے۔
سیمنار میں مختلف سکولوں کے بچے، آرٹیسٹیک بچوں کے والدین سمیت علاقے کے معززین اور گلگت سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیمنار میں زوم کے ذریعے بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔ سیمنار میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے ماہرین نے لوگوں کو اج کے اس موضوع کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
اس وقع پر بچوں کے والدین نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جی بی میں پاک آرمی نے بچوں کے لئے جو بھی اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ خصوصاً آٹیزم کےلئے جو پاک آرمی اقدامات کر رہی ہےاس وجہ سے اِن بچوں کے لئے تعلیم کا حصول اور علاج ممکن ہو سکا ہے۔

پریس ریلیز Behavioral Issue of Children and Management    پاک آرمی کے زیر اہتمام ایف سی آڈیٹوریم میں Behavioral Issue of...
06/12/2023

پریس ریلیز
Behavioral Issue of Children and Management

پاک آرمی کے زیر اہتمام ایف سی آڈیٹوریم میں Behavioral Issue of Children and management
کے موضوع پرکانفرنس کا انعقاد ہوا ۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل تھے۔
کانفرنس میں مختلف سکولوں کے بچے، آرٹیسٹیک بچوں کے والدین ، علاقے کے معززین اور پورے گلگت سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس میں زوم کے ذریعے بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔ پاکستان بھر سے آئے ہوئے ایکسپرٹس نے لوگوں کو موضوع
کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
بچوں کے والدین نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جی بی میں پاک آرمی نے بچوں کے لئے جو بھی اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ خصوصاً آٹیزم کےلئے جو پاک آرمی اقدامات کر رہی ہےاس وجہ سے اِن بچوں کے لئے تعلیم کا حصول اور علاج ممکن ہو سکا ہے۔

شاہراہ قراقرم ہوڑر موڑ پر گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی مسافر بس پر فائرنگ کے باعث نو مسافر جانبحق جبکہ سولہ افراد شدید زخ...
06/12/2023

شاہراہ قراقرم ہوڑر موڑ پر گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی مسافر بس پر فائرنگ کے باعث نو مسافر جانبحق جبکہ سولہ افراد شدید زخمی ہوئے تھے ۔

جن میں گلگت بلتستان بھر کے مختلف اضلاع کے ہر مسلک کے لوگ شامل ہیں جبکہ ان دو پاک فوج کے دو جوان بھی شہداء میں شامل ہیں ۔۔

دیامر میں گزشتہ تین روز سے سانحہ چلاس میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کے لیے چلاس شہر صدیق اکبر چوک کے مقام پر شدید احتجاج سول سوسائٹی ۔تاجروں ۔ سماجی تنظیموں ۔

طلباء میں شدید غم وغصہ کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ سانحہ چلاس شاہراہِ قراقرم کی پرزور مذمت کے ساتھ ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

شاہیراہ قراقرم پر سفر کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔۔۔احتجاج ہزاروں لوگ شریک ہیں پورا چلاس کی۔ مارکیٹیں شٹر ڈاؤن ہیں ۔

05/12/2023

Several teachers from APS have been fired due to their lack of competence, despite being given ample time & multiple warnings.
Today, a group of children from 1st and 2nd year were encouraged & instigated to organise a rally in front of APS Senior School Gilgit, advocating for their reinstatement.
During the protest, a truck from the Ord unit, weighing approximately 5 tonnes, attempted to cross the area near APS, which was about 100 metres away... The students halted the vehicle by placing stones under its wheels and physically obstructed the previously open road for civil traffic, given that the MP unit is situated next to APS...
Upon witnessing this, the OC MP promptly utilised MP personnel to clear the route for the military vehicle, ensuring its safe passage. There was no instance of physical violence, the students were later escorted inside the school, where the school administration & Comd Log engaged with them and resolved the situation. Afterwards, they all returned

05/12/2023

گزشتہ روز گلگت میں آرمی پبلک اسکول کے باہر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کو ملک دشمن پی ٹی آئی کے مختلف سوشل میڈیا اکائونٹ سے ایسے دکھایا گیا جیسے بچے سیاسی احتجاج کر رہے ہیں اور ان پر فوج کے اہلکار تشدد کر رہے ہوں۔ اس کے بعد انڈین را اور ٹرول اکاونٹ کود پڑے اور خوب ڈھنڈورا پیٹا۔ جبکہ یہ ایسا جھوٹ ہے جو پی ٹی آئی والے اور انکا بھگوان نیازی راسپوٹین روانی سے بولتے ہیں اصل بات یہ تھی کہ کچھ اساتذہ کو ان کی خراب کارکردگی پر وارننگ دی گئی اور جب وہ باز نہ آئے تو انہیں فارغ کر دیا گیا۔ جس پر انہوں نے کچھ لوکل بچوں کو اکسایا اور احتجاج کروایا اور روڈ بلاک کیا جس پر اسکول انتظامیہ اور ملٹری پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کو کنٹرول کیا اور اسٹوڈنٹس کو سمجھایا کہ یہ غلط حرکت ہے اور نکالے گئے اساتذہ آپ کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں اس کے بعد اسٹوڈنٹس جو کہ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے تھے بات کو سمجھ گئے اور احتجاج ختم کر دیا لیکن پی ٹی آئی اور اس کے ٹچوں کو موقع مل گیا کہ پاکستان کو بدنام کریں اور پھر انھوں نے جھوٹا بےبنیاد پراپیگنڈا شروع کر دیا سوشل میڈیا پر کسی بھی اسٹوڈنٹس پر تشدد نہیں ہوا میری بچوں کے والدین سے درخواست ہے کہ بچوں پر نظر رکھیں کیونکہ کچھ ملک دشمن عناصر ان کو استعمال کر کے انکا مستقبل تباہ کر دیں گے بلکل ویسے ہی جیسے 9 مئی کو کئی نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہو گیا ان پی ٹی آئی کے سیاسی گدھ راہنماؤں کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

05/12/2023

کرپٹ افراد کی سب سے بری حرکت یہ ہوتی ہے کہ وہ خود کو معاشرے میں ایماندار ظاہر کروا کے لوگوں کی ہمدردیاں لیتے ہیں اور جب انتظامیہ ایسے افراد کے خلاف ایکشن لیتی ہے تو یہی کرپٹ لوگ اپنے ہمدردوں کو جمع کرکے احتجاج شروع کردیتے ہیں۔ کل APS گلگت میں کچھ اساتذہ کو ان کی ناقص کارکردگی پہ نوکری سے برخاست کیا گیا تو اپنے طلبہ اور ہمدردوں کے ذریعے احتجاج کرنے لگے اور روڑ بھی بلاک کیا۔ سکول انتظامیہ اور ملٹری پولیس نے طلبہ کے ساتھ مذاکرات کرکے معاملہ رفع دفع کیا۔ مگر ہمیشہ کی طرح شرپسند عناصر اس واقعے پہ پراپیگنڈہ کرنا شروع ہوگٸے کہ طلبہ پہ تشدد کیا گیا ہے۔ حالانکہ خوش اسلوبی سے مذاکرات ہوٸے اور معاملہ ختم ہوگیا۔ پراپیگنڈہ ماسٹرز ایسے ناخوشگوار واقعات کے انتظار میں رہتے ہیں تاکہ ملٹری بارے جھوٹ پھیلا سکیں

𝐅𝐀𝐂𝐓 𝐂𝐇𝐄𝐂𝐊 - Several teachers from APS were terminated due to incompetence, following ample time and multiple warnings. ...
05/12/2023

𝐅𝐀𝐂𝐓 𝐂𝐇𝐄𝐂𝐊 -
Several teachers from APS were terminated due to incompetence, following ample time and multiple warnings. - On the day of their termination, some teachers influenced students from the 1st and 2nd years to organize a rally for their reinstatement in front of APS. - During the protest, a 5-ton truck from the Ordinance unit attempted to cross the rally. - Students obstructed the vehicle by placing stones under its wheels and physically blocking the road, which was previously open for civilian traffic. - The MP unit, located adjacent to APS, intervened to clear the route for the military vehicle, ensuring a safe passage without resorting to violence. - Subsequently, students were peacefully taken inside the school, where the school administration engaged with them, resolving the situation peacefully. - After the interaction, students returned to their classes.

گلگت کے اے پی ایس کے کچھ استاذہ کو بدترین کارکردگی پر فارغ کیا گیا تو انئوں نے فرسٹ اور سیکنڈ ائیر کے سٹوڈنٹس کے ذریعے ا...
05/12/2023

گلگت کے اے پی ایس کے کچھ استاذہ کو بدترین کارکردگی پر فارغ کیا گیا تو انئوں نے فرسٹ اور سیکنڈ ائیر کے سٹوڈنٹس کے ذریعے احتجاج شروع کروا دیا اور روڈ بلاک کروایا۔ کچھ دیر بعد ملٹری پولیس اور سکول انتظامیہ نے سٹوڈنٹس کے ساتھ مذاکرات کر کے روڈ خالی کروایا پر کچھ شرپسند عناصر جھوٹا پراپوگینڈا کر رہے ہیں کے سٹوڈنٹس پر تشدد ہوا جو سرا سر جھوٹ اور بے بنیاد ہے

04/12/2023

کوہستان کے مقام پر سکردو جانے والی گاڑی کو حادثہ
دو افراد جاں بحق۔ ابتدائی رپورٹ

تعلق سکردو اور روندو سے ہے. زرائع

All decisions have been taken in the interest of students. Few pages are on SM are trying to twist facts just for the vi...
04/12/2023

All decisions have been taken in the interest of students. Few pages are on SM are trying to twist facts just for the viewer ship.Shame on them

There is no local non local.All new teachers are appointed are local and having vaste experince in educatiom sector.
04/12/2023

There is no local non local.All new teachers are appointed are local and having vaste experince in educatiom sector.

04/12/2023

آرمی پبلک سکول اینڈ جٹیال گلگت کے چند اساتذہ کو قواعد و ضوابط کے تحت ٹرمینیٹ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹیچرز کو پہلے وارننگ ایشو کی گئی تاکہ متعلقہ اساتذہ اپنی کارکردگی میں بہتری لا سکیں مگر یہ اساتذہ ایسا کرنے میں ناکام ہوئے جسکی وجہ سے سکول مجبور ہو گیا کہ اِن کی خدمات واپس کی جائیں اور اُن کی جگہ نئے اساتذہ بھرتی کیے گئے تاکہ اس دوران بچوں کی تعلیم پر کوئی اثر نہ ہو۔
سکول انشاءاللہ ہمیشہ کی طرح اس علاقے کے بچوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
میری ان اساتذہ سے درخواست ہے کہ وہ بچوں کو نہ ورغلائے تاکہ بچے اپنی توجہ صرف تعلیمی سرگرمیوں پر مرکوز رکھ سکھیں علاوہ ازیں میری نیک خواہشات ان کےساتھ ہیں۔

کےٹو بس بہانہ اور دیامر بھاشا ڈیم نشانہ ہے
03/12/2023

کےٹو بس بہانہ اور دیامر بھاشا ڈیم نشانہ ہے

چلاس ۔سانحہ ہوڈر میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گیی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گ...
03/12/2023

چلاس ۔
سانحہ ہوڈر میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گیی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خاں فورس کمانڈر گلگت بلتستان وزیر داخلہ شمس لون ,صوبایی وزیر جنگلات حاجی شاہ بیگ ۔رحمت خالق سمیت اعلی حکام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔

03/12/2023
02/12/2023

ہوڈر حملے کے پس پردہ عوامل کچھ بھی ہو لیکن یہ فرقہ ورانہ حملہ ہر گز نہیں ہے۔بس میں سوار مسافر سنی، شعیہ اسمعاعیلی یہاں تک کہ فوجی جوان بھی سوار تھے۔گلگت بلتستان کے باسیوں سے دردمندانہ اپیل ہے کہ پر امن رہے دشمن کی چالوں کو ناکام کریں اور ایسے مواقعوں میں متحد رہ کر پر امن دھرتی کے سپوت ہونے کا ثبوت دیں۔شکریہ۔

02/12/2023

چلاس جگہ جگہ مسجدوں سے اعلان
آر ایچ کیو ہسپتال چلاس میں خون کے عطیات دینے والوں میں بوڑھے جوان سب شامل

02/12/2023

سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شاہرائے قراقرم میں مسافروں پر دھشت گردی کے بدترین واقعے کی سختی سے مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
نہتے مسافروں پر حملہ بدترین دھشت گردی ہے۔
گلگت بلتستان کے قوم پر حملے کے مترادف ہے
بدترین دھشت گردی کا واقعہ قومی سانحہ ہے
مسافروں پر حملہ بزدلی کی انتہا ہے
گلگت بلتستان کے عوام دھشت گردی کے خلاف متحد ہے
بحیثیت قوم دھشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے
دھشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلوں کو کمزور نہیں کرسکتے
اس بزدلانہ کارروائی سے دھشت گردوں کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہوگا
صوبائی حکومت دھشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے
صوبائی حکومت زخمیوں کی صحت یابی کیلئے تمام وسائل فوری بروئے کار لائے
رب العالمین چلاس واقعے کے تمام شہداء کے درجہ جات بلند فرمائے آمین
تمام زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے آمین

02/12/2023

اسلام و پاکستان دشمن عناصر گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو صراط مستقیم سے ہٹا کر انہیں فرقواریت کی بنیاد پر تقسیم کرنے کے درپے ہے جی بی کے نوجوانوں سے گزارش ہے افواؤں پر کان نہ دھرے کیونکہ ایک طبقہ اس وقت سوشل میڈیا پر چلاس کے واقعے کو کوئی اور رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے نوجوانوں سے گزارش ہے اس طرح کے ذہنیت رکھنے والے لوگوں کو نظر انداز کریں کیونکہ امن ہم سب کی ضرورت ہے ❤️🇵🇰

*چیئرمین سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ پاکستان فواد احمد*

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Truth posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GB Truth:

Share