*کرم پاراچنار میں وطن عزیز کی وفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان سہیل ارمان کو ہنزہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا*
شہید کی نماز جنازہ آبائی گاوں ناصر آباد میں ادا کی گئی۔نماز جنازے میں علاقے کے لوگوں کی کثیر تعداد سمیت سیاسی و سماجی شخصیت نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حفاظت کی خاظر ناصر آباد ہنزہ کے کئی جوانوں نے جان کی قربانی دی ہے ہمیں ان پر فخر ہے ۔ ہمارے جوانوں کا حوصلہ k2 سے بھی بلند ہے
ضرورت پڑنے پر گلگت بلتستان اور ہنزہ کا جوان ملک کی خاطر قربان ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے.
#PakistanZindabad #Pakistan #Hunza #Nagar #Ghizer #Sakardu #pakarmydefenders #army #armylover #tranding #SunoFM894
*ایس سی او گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کا ہمسفر*
گلگت بلتستان پاکستان کا ایک خوبصورت ترین علاقہ ہے جو اپنے بلند و بالا پہاڑوں، بل کھاتے دریاؤں ، پرخطر و دل فریب وادیوں اور مخصوص ثقافت
کے لیے مشہور ہے - اپنے مخصوص جغرافائی خدوخال اور محدود وسائل کی وجہ سے یہاں ایک موثر مواصلاتی نظام قائم کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا ۔
گلگت بلتستان جیسے مشکل اور پرخطر پہاڑی علاقے میں مواصلاتی رابطے کی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری SCO کو سونپی گئی جو پچھلے 47 سالوں سے اس علاقے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ھے۔
دور جدید کے بدلتے ہوئے کمیونیکیشن کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے SCO نے قلیل مدت میں جی بی کو وہ تمام مواصلاتی سہولیات فراہم کیں جن کا تصور اس پر خطر جغرافیائی حدود میں ایک خواب تصور کیا جاتا تھا
ایس سی او نے ان تمام چیلنجز کے باوجود گلگت بلتستان میں ایک جدید ٹیلی کمیونیکیشن کا نظام مختصر عرصے میں متعارف کرایا ۔
یہ نظام گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولیات بلا تعطل فراہم کر رہا ہے ۔
ایس سی او پورے جی بی میں304 موبائل ٹاورز کامیابی سے چلا رہا ہے ۔انٹرنیٹ اور اواز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے وقت کے ساتھ تبدیلیاں متعارف کروائ جاتی رہی ہیں۔
ایس سی او گلگت بلتستان کے
#PakistanZindabad #Pakistan #pakarmy #public #jirgha
#RadiowithSoul #HitsandBeats #SunoDigital #sunoVoice #LatestNewPakistan #RadioFM96 #SunoFM #SunoFMRadio #SunoVoice #FM894 #96SunoFMRadio #SunoFMRocks #SunoFM96 #onlineradio #RadiowithSoul
*ضلع دیامر چلاس میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد*
جرگہ میں چیف منسٹر گلگت بلتستان حاجی گلبرخان، کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی ، مقامی سیاستدان ، صوبائی سیکٹریریز ، اعلیٰ سول اور فوجی افسران سمیت علاقے کے علماء اور عمائدین کی بڑی تعداد میں شرکت کی
جرگے میں علاقے کی ترقی ،امن و امان،تعلیم اور علاقے کے مسائل جیسے اہم موضوعات پر سیرحاصل گفتگو ہوئی۔
کمانڈر ایف سی این اے نے جرگے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اج یہاں پر اعلی سول وہ ملٹری حکام کا موجود ہونا اس بات کا عندیہ ہے کہ ہم سب عوام کے سامنے جوابدہ ہیں
کمانڈر ایف سی این اے نے علاقے کے مسائل سنے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج یہاں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور متعلقہ اداروں کی بھی بھرپور معاونت جاری رکھے گی تاکہ علاقے کے مسائل فوری حل ہو سکیں ۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کے ترقی میں جہاں اداروں نے اپنا فرض نبھانا ہے وہاں عوام بھی اس علاقے کی ترقی میں اپنا رول ادا کریں اس کے لیے ضروری ہے کہ علاقے میں کمیونٹی بیس سسٹم کو متعارف کرایا جائے تاکہ لوگ بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کر سکیں
عمائدین علماء کرام نے علاقے کی ترقی اور امن و امان کے لیے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا
کمانڈر ایف سی این اے نے چلاس می