Hunzo-E Taqpang

Hunzo-E Taqpang Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hunzo-E Taqpang, Newspaper, Gilgit.

10/05/2025

پاکستانی قوم بہادر محافظوں اور شاہینوں کی ہندوستانی جارحیت اور قومی سلامتی کے حوالے سے ناپاک عظائم کو خاک میں ملانے پر شکرانہ ریلی اور دفاع وطن میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے کل مورخہ 11 مئی 2025 کو دن 11 بجے ہنزہ پریس کلب علی آباد ہنزہ تک ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے ۔۔
تمام وطن پرستوں بزرگوں ،نوجوانوں ،ماں بہن بیٹیوں سے التماس ہے کہ وہ اس عظیم قومی فریضہ میں اپنا حصہ ملائیں ۔۔
شکریہ
از ۔۔۔
آل پارٹیز ہنزہ
بازارِ ایسوسیشن ہنزہ
ہوٹل ایسوسیشن ہنزہ
ٹرانسپورٹ ایسوسیشن ہنزہ
ایکس سولجرز ایسوسیشن ہنزہ
و سول سوسائٹی ہنزہ

*آفس آف سول ڈیفنس کنٹرولرہنزہ**ہائی الرٹ*ہنزہ: موجودہ پاک-بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر/کنٹرولرسول ڈیفنس خذی...
10/05/2025

*آفس آف سول ڈیفنس کنٹرولرہنزہ*
*ہائی الرٹ*

ہنزہ: موجودہ پاک-بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر/کنٹرولرسول ڈیفنس خذیمہ انور کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر ہنزہ جاوید اقبال کے زیر نگرانی ہنزہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہےسول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ نے کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے عوام الناس کو آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ہنگامی صورت حال کے دوران کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے آج ہائی سکول گلمت اور آغا خان سکول گریلت میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں طالب علموں کی علاؤہ اساتذہ اور تمام سٹاف نے شرکتِ کی۔
سول ڈیفنس آفیسر نے سب ڈویژن گوجال کا دورہ کیا اہلکاروں اور سول ڈیفنس والنٹیئرز کی حاضری کا جاٸزہ لیا ۔

انہوں نے تمام سول ڈیفنس اہلکاروں اور والنٹیئرز کو ہدایت جاری کرتے ہوے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ہمہ وقت الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ سول ڈیفنس اور ریسکیو1122ہنزہ کسی بھی ایمرجنسی اور ہنگامی صوت حال میں 24 گھنٹے الرٹ ہیں عوام کسی بھی ایمرجنسی، آگ لگنے یا کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مندرجہ ذیل نمبروں پر اطلاع دیں۔
05813920102
03555555425
1122
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال کی وجہ سے ضلع ہنزہ کے تمام سول ڈیفنس اہلکاروں کی چھٹیوں کو منسوخ کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس کے اہلکار پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔
کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عوام کو بروقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فرضی مشقیں بھی کراٸی گٸی جس دوران عمارت گرنے کی صورت میں پھنسے ہوٸے افراد کو نکالنے، آگ پر قابو پانے اور زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کی مشقیں کی گٸیں جن میں مقامی رضاکاروں نے بھی شرکت کی۔

تردیدی پریس ریلیزاز دفتر سیکریٹری، سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت گلگت بلتستان09 مئی 2025سروسز و جنرل ایڈمنسٹر...
09/05/2025

تردیدی پریس ریلیز
از دفتر سیکریٹری، سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت گلگت بلتستان
09 مئی 2025

سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن گلگت بلتستان نے جعلی نوٹیفیکیشن کی سختی سے تردید کر دی.

10 مئی کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا، سرکاری وضاحت.

عوام جعلی اطلاعات پر یقین نہ کریں، صرف مصدقہ سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں،سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت گلگت بلتستان.

گلگت۔
سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت گلگت بلتستان نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق کوئی نوٹیفیکیشن مورخہ 10 مئی 2025 کے لیے جاری کیا گیا ہے۔یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ ایک جعلی (فیک) نوٹیفیکیشن سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر گردش کر رہا ہے جس میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ عوام الناس اور تمام متعلقہ حکام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ نوٹیفیکیشن جعلی ہے اور اس کا حکومت گلگت بلتستان سے کوئی تعلق نہیں۔سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ واضح کرتا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی جعلی خبروں پر ہرگز یقین نہ کریں اور مصدقہ معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Secretary School Education Department, Government of Gilgit-Baltistan
Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan

30/04/2025

ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں کے رسک کے تناظر میں نکالا ہوا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

Prince Rahim al-Hussaini Aga Khan V is the 50th hereditary Imam of the Shia Ismaili Muslims, as designated by Mawlana Sh...
05/02/2025

Prince Rahim al-Hussaini Aga Khan V is the 50th hereditary Imam of the Shia Ismaili Muslims, as designated by Mawlana Shah Karim in accordance with the historical Shia Imami Ismaili Muslim tradition and practice of nass.

The announcement was made in the presence of the Imam’s family and senior Jamati leaders, in Lisbon on 5 February 2025, following the reading of Mawlana Shah Karim’s Will.

Prince Rahim was educated at Phillips Academy Andover and graduated in 1995 from Brown University with a Bachelor of Arts in Comparative Literature.

He serves on the boards of many agencies of the Aga Khan Development Network, and has closely followed the work of The Institute of Ismaili Studies and the Ismaili community’s social governance institutions.

The President of the Islamic Republic of Pakistan, Asif Ali Zardari, had conferred the Nishan-i-Pakistan, the nation’s highest civilian award, on Prince Rahim Aga Khan in June 2024.

ہنزہ سمیت گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین الصوبائی رابطہ ران...
08/01/2025

ہنزہ سمیت گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ، رکن گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈوکیٹ اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ گلگت بلتستان اس وقت بدترین لوڈ شیڈنگ کے عمل سے گزر رہا ہے ، ہمیں عوامی مسائل کا ادراک بھی ہے اور احساس ، چونکہ گلگت بلتستان میں بجلی کا یہ بحران کوئی نیا نہیں ، وہاں کے پانیوں پر بننے والی بجلی سردی کے موسم میں پانی کم ہونے کی صورت میں بجلی کے پیدوار میں کمی واقع ہوتی ہے، اسلئے صوبے کو متبادل کے طور پر اگر چلانا ہے تو ڈیزل جنریٹر درکار ہے جس پر خطیر لاگت چاہئے ، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت پر زور دیا اور سفارش کی کہ وہ گلگت بلتستان کیلئے ڈیزل جنریٹر چلانے کی مد میں گرانٹ کی منظوری دے تاکہ بجلی بحران کا خاتمہ ممکن ہوسکے ، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ہنزہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ماہ جنوری اور فروری میں 5 سے 6 گھنٹے بجلی کی فراہمی ڈیزل جنریٹر سے یقینی بنائی جائے گی ، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ ہمیں عوامی مسائل کا بہتر ادراک ہے اور ہم نے صوبے کے مسائل کم کرنے میں آج تک نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کیا ہے، وزیر اعلی نے کہا کہ ڈیزل جنریٹر کے ذریعے بجلی کی فراہمی میں شفافیت اور مانیٹرنگ کے عمل کو موثر بنایا جائے گا۔

آج مورخہ 4 جنوری کو ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے دفتر میں دھرنا مظاہرین کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں گورنمنٹ آف گلگت...
05/01/2025

آج مورخہ 4 جنوری کو ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے دفتر میں دھرنا مظاہرین کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں گورنمنٹ آف گلگت بلتستان کے طرف سے دھرنا مظاہرین کے مطالبے کے مطابق ڈسٹرکٹ میں بجلی کی بہتر اور فل فور ترسیل کے سلسلے میں گورو جگلوٹ سے سنٹرل ہنزہ لئے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو فوری طور پر حسین آباد سے مرتضیٰ آباد کو کونیکٹ کیا جائے گا ۔جسں سے ہنزہ کو سردیوں میں 1.5 میگاواٹ اور گرمیوں میں 4 سے 5 میگاواٹ بجلی ملے گی۔ہنزہ کو بجلی فراہم کرنے کا فوری اور دیرپا حل یہی ہے

08/12/2024

اطلاع عام
تمام عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے عطاء آباد ٹنل ضروری مینٹیننس کے سلسلے میں بتاریخ 09/12/2024 بروز سوموار صبح 9:30بجے سے دوپہر 1 بجے تک ایمرجنسی کے علاؤہ بند رہے گا۔
منجانب : منیجمنٹ این ایچ اے

گلگت بلتستان: داتوسنگ فیملی کا چل گنش ہنزہ میں عظیم الشان اجتماع، مشترکہ فلاح و بہبود کے منصوبے پر اتفاق۔گلگت بلتستان کے...
02/12/2024

گلگت بلتستان: داتوسنگ فیملی کا چل گنش ہنزہ میں عظیم الشان اجتماع، مشترکہ فلاح و بہبود کے منصوبے پر اتفاق۔

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں آباد داتوسنگ فیملی، جسے اولادِ عادل کریم بھی کہا جاتا ہے، نے ہنزہ کے مشہور تاریخی گاؤں چل گنش میں ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا۔

اس اجتماع میں سابق اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی وزیر بیگ، معروف سماجی شخصیت نمبردار حیدر شاہ، مشہور کاروباری و سماجی شخصیت عرب خان، مشہور قانون دان امین ایڈوکیٹ، سماجی رہنما کوثر علامہ شیخ موسی کریمی اور شیخ اسلام سینئر صحافی و صدر ہنزہ پریس کلب اجلال حسین ، صحافی اکرام نجمی سمیت قبیلے کے بزرگوں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا مقصد داتوسنگ قبیلے کی اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے ایک پلیٹ فارم کا قیام تھا۔ اس موقع پر عبوری کابینہ اور مشاورتی کونسل بھی تشکیل دی گئی، جو آئندہ چھ مہینوں میں ایک کواپریٹیو سوسائٹی اور فلاحی کاموں کے لیے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی کوشش کرے گی۔

پورے گلگت بلتستان سے قبیلے کے نمائندوں نے اس اجتماع میں بھرپور شرکت کی، جس نے ایک نئے دور کے آغاز کی امید کو مزید مضبوط کیا۔

17/09/2024

معروف مذہبی اسکالر عالی جا فدا علی ایثار ربیع الاول کی مناسبت سے منعقدہ سیرت کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے ہیں۔

14/09/2024
13/09/2024

آئی ایم ایف کے شدید پریشر کے بعد 35 سال سے چھوٹے اور 50 سال سے بڑے تمام سرکاری ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کا فیصلہ ۔
کابینہ نے منظوری دے دی۔
یاد رہے اس کا اطلاق صوبوں اور زیر انتظام علاقے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر بھی ہو گا۔
تمام صوبوں اور زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکرٹریز کو مراسلہ روانہ کر دیا گیا۔

Address

Gilgit

Telephone

+923454667716

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hunzo-E Taqpang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hunzo-E Taqpang:

Share

Category