Prime Television Network

Prime Television Network Prime Television Network is a Registered ( SECP) GilgitBaltistan Based Media Company.
(3)

سعودی شہزادے کی جانب سے بیت المال سکول کے طلباء و طالبات کو کھجور کا تحفہ۔ اس مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائر...
17/11/2023

سعودی شہزادے کی جانب سے بیت المال سکول کے طلباء و طالبات کو کھجور کا تحفہ۔
اس مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر بیت المال گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد نثار الحق کیانی نے شرکت کی اور تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

غذرسعودی حکومت کی جانب سے ضلع غذر بیت المال سکول کے بچوں کیلئے کھجور کا تحفہ۔ آج اس سلسلے میں گاہکوچ بیت المال سکول میں ...
17/11/2023

غذر
سعودی حکومت کی جانب سے ضلع غذر بیت المال سکول کے بچوں کیلئے کھجور کا تحفہ۔ آج اس سلسلے میں گاہکوچ بیت المال سکول میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر بیت المال گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد نثار الحق کیانی ۔ اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن علی احمد ۔مجسٹریٹ طارق لالک جان ۔ ایس ایم سی کے ممبران احسان اللہ اور بختاور شاہ ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال آفس غذر رحمت اللہ اور سکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈائریکٹر بیت المال جی بی نے کہا کہ یہاں جو بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں یہ بے سہارہ نہیں ہیں بلکہ ان کا سہارہ حکومت پاکستان کا ادارہ بیت المال ہے یہاں جتنے ملازمین ہیں یہ ان کو اپنے بچوں کی طرح سمجھ کر ان کی دیکھ بال کرتے ہیں ان کا خیال رکھتے ہیں اور ہر ممکن ان کو اچھی تعلیم اور اچھی صحت کیلئے کام کرتے ہیں آج ان بچوں اور اساتذہ کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے کھجور کا تحفہ آیا ہے جس کو لے کر میں یہاں آیا ہوں ہماری کوشش ہے یہاں کوالٹی ایجوکیشن ملے یہاں سے فارغ التحصیل بچے یا جو بہنیں دستکاری سیکھنے آرہی ہیں یہ یہاں سے بھر پور فائیدہ اٹھائیں اچھی ٹیچرز یہاں موجود ہیں یہاں سے کام سیکھ کر اپ روزگار کمانے اور اپنا گھر اور بچوں کی تعلیم میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں ۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں نے بچوں میں کھجور بھی تقسیم کی۔ اس موقع پر حسین جانی صاحب نے تقریب میں شریک افراد کو ویلکم کیا اور ممبر ایس ایم سی بختاور شاہ صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

گلگت بلتستان کے لوگ کس قانون کے تحت گندم پر سبسڈی کا حق مانگتے ہیں؟تحریر۔ اشفاق احمد ایڈوکیٹ ۔گذشتہ چند دنوں سے سوشل میڈ...
17/11/2023

گلگت بلتستان کے لوگ کس قانون کے تحت گندم پر سبسڈی کا حق مانگتے ہیں؟

تحریر۔ اشفاق احمد ایڈوکیٹ ۔

گذشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا میں یہ بحث چل رہی ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ گندم پر سبسڈی کے حقدار ہیں یا نہیں اگر حقدار ہیں تو کس قانون کے تحت؟
گلگت بلتستان میں بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ یہ حق کس قانون کے تحت دیا گیا تھا ۔
بعض لوگ تین صفحات پر مشتمل شملہ معاہدہ کو گندم سبسڈی کا ماخذ قرار دے رہے ہیں بعض معاہدہ کراچی کو۔ دونوں دلائل بے بنیاد ہیں کیونکہ ان معاہدوں کا گندم سبسڈی سے تعلق نہیں ہے۔
درحقیت جب گلگت بلتستان میں ایف سی آر کے کالے قانون کے خلاف گلگت بلتستان کے وکلاء کی قیادت میں تحریک چلائی گئی تو اس کے نتیجے میں 1972 کے بعد زوالفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان کو سبسڈی دینے کا حکم دیا تھا جس کی بنیادی وجہ علاقے کی پسماندگی تھی جس کی وجہ 1947 سے 1973 تک یہاں ایف سی آر کے کالے قانون کا نفاذ تھا جس میں گلگت بلتستان کے عوام کے تمام تر بنیادی انسانی جمہوری سیاسی معاشی حقوق غصب ہوئے تھے ، کوئی سکول، کالج، یونیورسٹی، ہسپتال قائم نہیں کئے گئے نہ عدالتی نظام تھا نہ ہی اس خطے میں الیکشن ہوتے تھے یہاں تک کہ خطے کا شناخت بھی ختم کرکے نادرن ایریاز کا نام دیا گیا۔
بنگال ٹوٹنے کے بعد ذوالفقار علی بھٹو نے اس خطے کا دورہ کیا اور ریاست ہنزہ نگر ،پونیال کی راجگی سمیت خطہ سے ایف سی آر کا سیاہ قانون ختم کیا، انتظامی اصلاحات متعارف کرائی، بعد ازاں سٹیٹ سبجیکٹ رول کا بھی خاتمہ کیا گیا، دوسری طرف آزاد کشمیر میں تاحال سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال ہے۔
گلگت بلتستان کا علاقہ پاکستان کے زیر انتظام آنے کے بعد حکومت پاکستان کو چاہئے تھا کہ وہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو پاکستان کے شہریوں کے برابر حقوق دیتا یا پاکستان کے زیر انتظام آزاد جموں وکشمیر کے برابر حقوق دیتے لیکن نہ تو آج تک گلگت بلتستان کو پاکستانی شہریوں کے برابر حقوق دئے گئے نہ ہی آزاد کشمیر کے برابر حقوق دیے گئے نہ ہی گلگت بلتستان کے وسائل کی مد میں رائلٹی ادا کی جاتی ہے۔ آزاد کشمیر کو 14 ارب روپے پانی کی ریلٹی ادا کی جاتی ہے دوسری طرف گلگت بلتستان کو پاکستان کے قومی اداروں میں گذشتہ 76 سال سے نمائندگی نہیں اور نہ ہی آزاد کشمیر کی طرح یہاں آئینی نظام موجود ہے، ساتھ ہی باشندہ ریاست کا بھی خاتمہ کیا گیا ہے۔ پورے خطے میں ایک بھی معیاری ہسپتال نہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے 76 سالوں میں وفاق پاکستان یہاں ایک بھی میڈیکل کالج یا انجینئرنگ کالج تک نہیں بنا سکا ہے جس سے اس خطے کی اصلی پسماندگی اور یہاں کے عوام کے بنیادی انسانی جمہوری حقوق کو سلب کرنے کی پالیسی واضح ہو جاتی ہے۔ 1974 کے بعد ایک احسان گندم سبسڈی کی شکل میں ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا اس کا بھی خاتمہ کرنے پر حکومت تلی ہوئی ہے ، اور 150 گناہ گندم کی قیمت میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے پورا گلگت بلتستان سراپا احتجاج ہے۔ گلگت بلتستان میں صرف 2 فیصد زمین قابل کاشت ہے اور دوسری طرف مہاراجہ پنجاب رنجیت سنگھ کا خالصہ سرکار قانون کے تحت گلگت بلتستان کی بنجر اراضیات پر گلگت بلتستان کے عوام کی حق ملکیت کو حکومت پاکستان نے تا حال تسلیم نہیں کیا ہے اس لئے عوام اور حکومت میں زمینوں کی ملکیت پر ایک تنازعہ چل رہا ہے اسی صورت میں غذائی اجناس کی قلت پیدا ہونا فطری امر ہے۔
دوسری طرف گلگت بلتستان کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے 17 جنوری 2019 کو متنازعہ ریاست جموں وکشمیر کا حصہ قرار دیا ہے ،اس لیے یہاں کے عوام اب متنازعہ علاقہ جات کو بین الاقوامی قانون میں حاصل حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں، اس لیے لوگ ان قوانین کا پوچھ رہے ہیں جن میں ان کے قومی وسائل کا تحفظ اور حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔
عام طور پر اشیاء پر سبسڈی کا تعلق ملکی قوانین سے ہوتا ہے اس لئے حکومت پاکستان اپنے شہریوں کو مختلف اشیاء میں سبسڈی دیتی ہے، مثال کے طور پر میڑو منصوبہ، گرین اورنج لائن وغیرہ پر پنجاب سندھ کو عوام کو سبسڈی دے رہے ہیں ان سہولیات سے گلگت بلتستان کے شہری محروم ہیں چونکہ گذشتہ 76 سالوں سے پاکستان کی قومی اسمبلی سینٹ اور NFC میں گلگت بلتستان کی نمائندگی نہیں ہے، چونکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 257 کے مطابق اور اقوام متحدہ کی کشمیر پر قراردادوں کے تحت گلگت بلتستان متنازعہ ریاست جموں وکشمیر کا حصہ تسلیم کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان ائین پاکستان کا حصہ نہیں اس لیے یہاں آرڈر 2018 کے تحت حکومت چلائی جاتی ہے جس کے رو سے یہاں کی اسمبلی کے پاس اختیارات موجود نہیں کہ وہ خود سے اپنے شہریوں کو سبسڈی دے سکے چونکہ اس خطے کے اہم معملات امور کشمیر اور گلگت بلتستان کونسل کے چیئرمین یعنی وزیراعظم پاکستان کے دائرہ اختیار میں ہے۔
جبکہ گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں گندم سبسڈی کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔
البتہ کسی بھی خطے کے مقامی لوگوں کےمعاشی، سیاسی سماجی اور دیگر بنیادی انسانی حقوق کا زکر ہمیں
International Law on Indigenous people and human rights
میں ملتے ہیں، ان عالمی قوانین کی رو سے مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے ان ریاستوں کی ذمہ داری ہوتی ہے جن کے وہ زیر کنٹرول ہوتے ہیں ۔
جس طرح No taxation without representation کا اصول دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے اس طرح دیگر حقوق کے بھی مقامی لوگ حقدار ہوتے ہیں۔
گذشتہ دنوں حکومت گلگت بلتستان نے گندم سبسڈی میں کمی کرنے اور گندم کی قیمتوں میں بیش بہا اضافہ کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ وہ یہ بتا رہے ہیں کہ وفاقی حکومت پاکستان نے سبسڈی کی مد میں دی جانے والی گرانٹ میں کمی کی ہے جبکہ آئی ایم ایف کا دباؤ بھی ایک وجہ بتائی جاتی ہے۔ حکومت کے اس اقدام کے فورا بعد گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے، عوام ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے نمائندوں نے مختلف سٹیک ہولڈرز ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اس سلسلے میں کل ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت-بلتستان کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے جس کے بعد وکلاء برادری نے گلگت بلتستان حکومت کے اس اقدام کو غیر قانونی اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کا ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور پورے گلگت بلتستان کی عدالتوں میں آج مورخہ 17 نومبر 2023 کو مکمل عدالتی ہڑتال کا اعلان کیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور آنے والے دنوں میں ایک بڑی تحریک شروع ہوگی جس طرح 2013 میں گلگت بلتستان کے عوام نے گندم سبسڈی میں خاتمہ کے خلاف تحریک چلائی تو وفاقی حکومت نے اپنے فیصلے کو واپس لیا تھا ، اس بار یہ تحریک صرف گندم سبسڈی کی حد تک نہیں بلکہ اس کے ساتھ دیگر تمام بنیادی انسانی جمہوری سیاسی معاشی حقوق کے لئے تحریک چلائی جائے گی اور حکومت گلگت بلتستان کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا اور اس سیاسی تحریک کے نتیجہ میں گلگت بلتستان میں ایک نئی مزاحمتی تحریک جنم لے سکتی ہے جس سے اس خطہ کی سیاست اور مستقبل پر دور رس اثرات مرتب ہونگے ۔

غذر ۔۔عوامی ایکشن کمیٹی غذر کے سابقہ عہدیداروں نے عوامی حقوق کے لئے اپنا لائحہ عمل تیار کرلیا۔۔
17/11/2023

غذر ۔۔
عوامی ایکشن کمیٹی غذر کے سابقہ عہدیداروں نے عوامی حقوق کے لئے اپنا لائحہ عمل تیار کرلیا۔۔

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان کے زیر صدارت گلگت  بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (GB-DWP) کا اجلاس منعقد ہوا جس می...
17/11/2023

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے زیر صدارت گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (GB-DWP) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مجموعی طور پر محکمہ برقیات کے ایک ارب 78کروڑ 80 لاکھ کے 3منصوبوں کی ریویجن کی منظوری دی گئی اور ہینزل پاور پروجیکٹ کی 20میگاواٹ سے استعداد کار بڑھا کر 40 میگاواٹ کرنے کیلئے منصوبے کو ایکنک سے حتمی منظوری کیلئے سفارش کی گئی۔ اس کے علاوہ 55 کروڑ 33 لاکھ53 ہزار لاگت کا گلگت شہر کیلئے واٹر سپلائی سکیم کے ریویجن کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں 20میگاواٹ ہینزل پاور پروجیکٹ کی استعداد کار کو بڑھا کر 40 میگاواٹ کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس پر7 ارب53 کروڑ روپے کا اضافی لاگت آئے گی۔ گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس میں اس اہم منصوبے کو ایکنک سے حتمی منظوری کیلئے سفارش کی گئی۔ محکمہ برقیات کی جانب سے ایک میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ گیس چلاس کے ریویجن کا منصوبہ پیش کیا گیا جس پر 58 کروڑ 37 لاکھ 16ہزار لاگت آئے گا۔ اس کے علاوہ ایک میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ منیکال دیامر کے منصوبے کی بھی ریویجن کا منصوبہ پیش کیا گیا جس پر 44 کروڑ 72 لاکھ30ہزار لاگت آئے گی اور 1.5 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ رائیکوٹ متھاٹ چلاس کے ریجویجن کا بھی منصوبہ پیش کیا گیا جس پر 55 کروڑ 70لاکھ 54ہزار لاگت آئے گی۔ وزیر اعلیٰ کے زیر صدارت ہونے والے جی بی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں پاور کے ان تینوں منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گلگت شہر کنوداس تا چھلمس داس تک پانی کی سپلائی کے منصوبے کی ریویجن کا منصوبہ پیش کیا گیا جس پر 55کروڑ 33 لاکھ 53 ہزار لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کو بھی فورم میں منظور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے میگا منصوبوں پر ہونے والی کنسلٹنسی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ناقص کنسلٹنسی اور مانیٹرنگ کا نظام موثر نہ ہونے کی وجہ سے اہم منصوبے التواء کا شکار ہوتے ہیں اور متعدد بار ان منصوبوں کو ریویجن کیلئے پیش کیا جاتا ہے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوتا ہے۔ منصوبوں کے غیر ضروری ریویجن کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ کا بیشتر حصہ محکمہ برقیات کے منصوبوں پر خرچ ہورہاہے لیکن ناقص کارکردگی اور کمزور مانیٹرنگ کی وجہ سے عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات بروقت نہیں مل رہے ہیں۔ محکمہ برقیات میں بلاتفریق سخت جزاء اور سزاء کے نظام پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ محکمے کی کارکردگی میں بہتری آئے۔ نااہلی اور غفلت برتنے والے ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔ مفاد عامہ کے میگا منصوبے التواء کا شکار ہوتے ہیں اور متعدد بار ریویجن کیلئے فورمز میں پیش کئے جاتے ہیں جس سے وقت اور قومی خزانے کا نقصان ہوتا ہے۔ ہینزل پاور پروجیکٹ گلگت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اس کی استعداد اکار میں اضافے کے دوران اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ یہ اہم منصوبے غیرضروری طور پر مزید تاخیر کا شکار نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت کنوداس تا چھلمس داس واٹر سپلائی سکیم کے ریویجن کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس منصوبے کو آئندہ 45 دنوں میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے۔

16/11/2023

گاؤں سنگل کیلئے فلور مل سے بدبودار آٹا فراہم کرنے پر آٹا اور روٹی لے کر گاؤں کے لوگ ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئے ۔ ڈی سی غذر نے سی ایس او کو ہدایت کی کہ فلفور اس پر ایکشن لے ۔ سی ایس او نے گاؤں کے لوگوں کو کہا کہ اس پر ایکشن لونگا انہوں نے یقین دلایا کہ خراب آٹا واپس ہو گا دوبارہ مل سے مناسب آٹا ملے گا۔ جس پر لوگ مطمئین ہو کر چلے گئے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے خراب آٹا فراہم کیا جا رہا ہے کہ مال مویشی بھی نا کھائیں وہ آٹا انسانوں کو کھلایا جاتا ہے ایسے میں موجودہ حکومت نے گندم کی ریٹ بھی بڑھانے کی باتیں کر رہے ہیں۔ وہ کسی صورت قبول نہیں۔

سکردو (پ۔ر)  سکردو شہر کو ہر طرح کے ممکنہ شر پسندی سے محفوظ رکھنے کےلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں ان خیالات...
15/11/2023

سکردو (پ۔ر) سکردو شہر کو ہر طرح کے ممکنہ شر پسندی سے محفوظ رکھنے کےلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین نے ہفت وار میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ۔ انہوں نے ضلع سکردو میں مقیم غیر مقامی افراد کی جانچ پڑتال کو سختی کے ساتھ جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار، مزدوری، ملازمت اور درس و تدریس کے سلسلے میں مقیم افراد کے حوالے سے مکمل معلومات اکھٹا کرکے ریکارڈ بنانے کی تاکید کی اور کرایہ داروں کو مکانات اور دکانیں باقاعدہ اسٹامپ پیپر پر قواعد و ضوابط پورا کرنے پر عمل درآمد کرانے اور گرلز و بوائز ہاسٹلز اور مدارس کو رجسٹرڈ کرانے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے بلتستان کے داخلی چیک پوسٹوں استک اور کچورہ میں تلاشی کو سختی کے ساتھ جاری رکھنے کا بھی حکم دیا۔ ایس ایس پی سکردو نے شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے ہدایات دے دئے انہوں نے بازار میں سڑکوں میں ریڑھی لگانے کے سلسلے کو بھی روکنے کا حکم دیا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کرنے اور قانونی سزا دینے کی بھی ہدایت دی ۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ، تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ، انچارج ٹریفک ،انچارج ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ اور ریڈر شریک تھے۔ میٹنگ میں اکتوبر کے مہینے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ ایس ایس پی نے منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ۔

جی ایم شجاع پی آر او ٹو ایس ایس پی سکردو

15/11/2023

گلگت (پ ر ) اسسٹنٹ کمشنر دنیور اصغرخان احمد کا نیشنل بک فاؤنڈیشن کے تعاون سے سب ڈویژن دنیور میں ایک روزہ کتب میلے کا انعقاد ۔
ضلع گلگت کے مختلف علاقوں میں چار روزہ کتاب میلے کا دوسرا روز سب ڈویژن دنیور شفا شاب کے سامنے کتب سٹال لگ گیا ۔
ضلعی انتظامیہ گلگت نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے تعاون سے ضلع گلگت کے مختلف علاقوں میں چار روزہ کتاب میلے کا انعقاد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر دنیور اصغرخان احمد کی کوششوں سے دنیور کے عوام کے لیے ایک روزہ سٹال لگایا گیا جہاں پر طلباء و طالبات اور قارین کے لیے بازار سے 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پر کتابیں دستیاب تھیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں ہماری ہر ممکن کوشش رہی ہے کہ ہم عوام کو ریلیف دیں۔ انھوں نے کہا کہ کتاب میلے کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات میں کتاب پڑھنے کے حوالے سے دلچسپی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کو ہم ویلکم کہتے ہیں اس موقع پر ان کا مزید کہنا ہے کہ اس طرح کے میلے طلباء و طالبات کے لیے فائدہ مند ہیں جس سے لوگوں میں خاص کر طلبہ وطالبات میں کتابوں کے مطالعے کی دلچسپی بڑھے گی۔ اس موقع پر عوام کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم مشکور ہیں اسسٹنٹ کمشنر دنیور کا جن کی کاوشوں کی بدولت ہمارے لیے کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

آج  مورخہ 15 نومبر نیٹکو ملازمین اور ان کا کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس نیٹکو ہیڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں کور کمیٹی کے تما...
15/11/2023

آج مورخہ 15 نومبر نیٹکو ملازمین اور ان کا کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس نیٹکو ہیڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں کور کمیٹی کے تمام ممبران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کیا اجلاس میں نیٹکو کے موجودہ صورتحال اور نیٹکو کے ملازمین کے تنخواہ تقریبا دوسرا مہنے سے ملازمین تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے اجلاس سے کور کمیٹی کے ممبران نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت موجودہ ایم ڈی نیٹکو کمال حسین صاحب نے روز مرہ کا دفتری امور کسی بھی فائل پر کام کرنے سے صاف انکار کررہا ہے کہ میرا مدت ملازمت میں چندے دن رہے گئے ہے اسلئے میں کام نہیں کرتا ہوجس کی وجہ سے ادارے میں نیا بحران کھڑا ہوا ہے کارگو ٹرک اور پسنجر بسیں کافی تعداد میں کھڑا ہونا شروع ہوئے ہے جوکہ اس غریب ادارے کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے دوسری طرف ایم ڈی صاحب اپنی تمام مراعات لے رہا ہے نیٹکو کور کمیٹی کے ممبران نے مذید کہا ایم ڈی صاحب کے اپنی ذاتی کاروبار مختلف جہگوں میں جاری ہے اس وقت وہ اپنے ذاتی کاروبار کو ذیادہ وقت اور توجہ دے رہا ہے نیٹکو قوم ادارے سے اس کی ہمدردی بالکل ختم ہوئ ہے اس کی واضع مثال یہ ہے دن کے ایک بجے دفتر آتا ہے اور دو بجے چھٹی کرتا ہے یعنی چوبیس گھنٹے میں ایک گھنٹہ نیٹکو کے لئے اور اپنی ذاتی کاروبار کے لئے 23 گھنٹہ واقف کررہاہے جوکہ اس قو می ادارے کے ساتھ سرا سر ظلم اور ناانصافی ہے لاکھوں روپے ٹی اے ڈی اور مراعات لینے کے باوجود ظلم کی انتہا ہے اجلاس کے آخر میں ملازمین نیٹکو نے وزیراعلی گگلت بلتستان ۔چیرمین نیٹکو و چیف سکیرٹری صاحب سے پر زور اپیل کیا فلفور بنگامی بنیادوں پر نوٹس لے کر نیٹکو قومی ادارہ اور اس کے ملازمین کا مستقبل تاریخ ہونے سے بچائیں

15/11/2023

غذر
گاہکوچ کے مکینوں کو تاحال پینے کا صاف پانی میسر نہیں لوگ پینے کے پانی کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں شہر کے مکینوں کا ذمہ دار حکام سے مطالبہ ہے کہ اس حوالے سے ایکشن لیں اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں یہ سکیم فیل ہو چکی ہے اس پائپ لائن میں پورا پانی آنے کا کوئی امکان نہیں راستے میں جی آئی پائپ لائن بچھایا گیا ہے جو ناکام ہے جب تک ایک نمبر کوالٹی کے پلاسٹک کا پائپ نہیں بچھاتے پانی گاہکوچ تک نہیں پہنچنے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق۔
چالیس کروڑ کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا گاہکوچ گریٹر واٹر سپلائی کے فوائد عوام کو تاحال حاصل نہ ہوسکے روزانہ پائپ پھٹنے کا سلسلہ جاری ہے واٹر سپلائی کی سیکم پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں تاحال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے مکینوں کو پانی کے کنیکشن نہیں دئیے گئے ہیں درمندر سے جب پانی چھوڑ دیا جاتا ہے تو کبھی پائپ پھٹ جاتی ہے تو کبھی کوئی اور وجہ سے پانی بندش روز کا معمول بن گیا ہے محکمہ تعمیرات کے حکام تعمیراتی کمپنی کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے مکینوں کو پینے کے پانی کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے درمندر سے گاہکوچ کے لایا گیا پانی کی پائپ لائن سے ہفتے میں ایک دن پانی اجائے تو چھ دن پانی کی سپلائی بند ہوتی ہے جس سے میونسپل ایریا کے مکین پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں پانی کی پائپ لائن ہر محلے میں سڑکوں کو توڑ پھوڑ کر بچھائی گئی ہے مگر ایک سال ہونے کو ہے تاحال عوام کو پانی کے کنکشن نہیں ملے جبکہ کروڑوں کے اس میگا پراجیکٹ کی پائپ ہر دوسرے روز پھٹ جانا بھی ناقص کام کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

ڈپٹی کمشنر غذر کیپٹن ریٹائرڈ طعیب سمیع خان کا گندم سبسڈی کے حوالے سے حالیہ دنوں چلنے والی خبروں کے حوالے سے غذر کی میڈیا...
15/11/2023

ڈپٹی کمشنر غذر کیپٹن ریٹائرڈ طعیب سمیع خان کا گندم سبسڈی کے حوالے سے حالیہ دنوں چلنے والی خبروں کے حوالے سے غذر کی میڈیا کو بریفنگ ۔ انہوں نے کہا کہ گندم سبسڈی برقرار ہے کٹوتی کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ حالات کے مطابق گندم کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں جس طرح آج سے چند سال پہلے قیمتیں بڑھائی گئی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی  گاہکوچ کی ہدایت پر  بلڈنگ انسپکڑ حسین علی.اشرف علی اور شیرباز نے  گاہکوچ کے مخت...
15/11/2023

اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی گاہکوچ کی ہدایت پر بلڈنگ انسپکڑ حسین علی.اشرف علی اور شیرباز نے گاہکوچ کے مختلف ایریاز میں زیر تعمیر بلڈنگوں کا این او سی چیک کیا بغیر این او سی کے تعمیرات کرنے والے کئی افراد کو نوٹس جاری کیے جبکہ بلڈنگ بلڈنگ انسپکٹر اصغر خان گاؤں داماس میں لنک روڈ پر تجاوزات ہٹا رہےہیں

اسسٹنٹ کمشنر یاسین نے وادی تھوئی میں انسپکشن مہم شروع کر دی۔ ڈپٹی کمشنر غذر اور اسسٹنٹ کمشنر یاسین کی ہدایت پر تحصیلدار ...
15/11/2023

اسسٹنٹ کمشنر یاسین نے وادی تھوئی میں انسپکشن مہم شروع کر دی۔

ڈپٹی کمشنر غذر اور اسسٹنٹ کمشنر یاسین کی ہدایت پر تحصیلدار یاسین نے آج وادی تھوئی میں مختلف دکانوں اور سرکاری اداروں کا جامع معائنہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد معیار کے معیارات، قیمتوں کے ضوابط اور آپریشنل سالمیت کی تعمیل کو یقینی بنانا تھا۔

معائنے کے دوران تحصیلدار یاسین نے متعدد کریانہ سٹورز کا بغور جائزہ لیا اور فروخت پر خوردنی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس کا مقصد اس بات کی ضمانت دینا تھا کہ صارفین کو صحت اور حفاظت کے لیے مخصوص معیارات پر پورا اترنے والی مصنوعات فراہم کی جائیں۔

مزید برآں، ڈیزل اور پیٹرول پمپس کے سیل پوائنٹس کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی، جس میں درست اور منصفانہ لین دین کو یقینی بنانے کے لیے ان کے گیجز کی باریک بینی سے تصدیق کی گئی۔ معائنہ کے دوران خلاف ورزیوں کے واقعات کی نشاندہی کی گئی، جس کے نتیجے میں قائم شدہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔

تحصیلدار یاسین نے خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے قانون پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انتباہ میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت سے گریز اور حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق قیمتوں کو برقرار رکھنے تک بڑھایا گیا۔ یہ اقدامات صارفین کے حقوق کے تحفظ اور خطے میں اخلاقی کاروباری طریقوں کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

تجارتی اداروں کے علاوہ تحصیلدار یاسین نے تھوئی میں ایک ڈسپلے سنٹر اور اے کلاس ڈسپنسری کا دورہ کیا۔

معائنے کے لیے یہ جامع نقطہ نظر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ نہ صرف خوردہ دکانیں بلکہ عوامی خدمات کی سہولیات بھی مطلوبہ معیارات پر پورا اتر رہی ہیں۔

یہ اقدام ڈپٹی کمشنر غذر اور اسسٹنٹ کمشنر یاسین اور ان کی ٹیم کے قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے، صارفین کے مفادات کے تحفظ اور سرکاری اداروں کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ انتظامیہ کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے جہاں صارفین اور کاروبار دونوں ہی منصفانہ اور منظم طریقے سے ترقی کر سکیں۔

ضلع غذر کے نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا ۔ فوٹو بائے پی ٹی این ۔۔۔۔۔
14/11/2023

ضلع غذر کے نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا ۔ فوٹو بائے پی ٹی این ۔۔۔۔۔

14/11/2023

گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ سیکریٹریٹ۔ گلگت

گلگت(پ ر)صوبائی حکومت نے جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے جانب سے ہڑتال جاری رکھنے کا نوٹس لے لیا،سیکریٹر ی جی بی ایل سی بی فور ی طورپر مسئلے کو حل کرکے رپورٹ کریں، ملازمین کی طرف سے میل میلنگ پر ہر گز خاموش نہیں رہیں گے کمپنی کو یر غمال بنانے والوں کے خلاف ضابطہ کے تحت کاروائی کی جائے، سی ایم سکیرٹریٹ سے احکامات جاری، GB لوکل کونسل بورڈ نے ہڑتال کے باعث صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے متبادل کیلئے غور شروع کردیا، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ شعبہ اطلاعات کے جانب مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے جانب سے صفائی آپریشنل پلان کو مکمل بند کرکے احتجاج کرنے پرحکومت کے جانب سے انکے مطالبات کے روشنی میں حالیہ کابینہ اجلاس میں تنخواہوں میں 25 فیصد تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی جاچکی ہے اسکے باجود ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ بلا جواز ہے بعد ازاں سیکریٹری گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے پالیسی بیان میں کہا کہ ہم پر حکام بالا کی طرف سے دباو ہے کہ احتجاج ختم کریں، اور جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اپنا کام شروع کریں، ہڑتال کی وجہ سے پور گلگت بلتستان صفائی ستھرائی نہ ہونے سے متاثر ہورہا ہے ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموش نہیں رہ سکتے، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین ہڑتال ختم کرکے کام پر آجائیں،، کمپنی کے ملازمین صفائی کے نام پر ادارے کو بلیک میل نہ کریں، بار بار حقوق کے نام پر احتجاج و کام چھوڑ ہڑتال سر اسر خلاف قانون ہے، ہم کبھی بھی کمپنی کے ملازمین کو کھلی چھوٹ نہیں دے سکتے، ملازمین کو اپنا احتجاج ختم کرنا چاہیے، بصورت دیگر محکمانہ کاروائی پر مجبور ہونگے، انہوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں نے اپنا احتجاج ختم نہ کیا تو ہم متبادل نظام کیلئے غور شروع کریں گے ہمیں صوبے میں کام تو کرنا ہے ظاہری بات ہے ہم خاموش تماشہ نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے ملازمین کے جانب سے جاری احتجاج کے ایام میں ادارے کے ساتھ تعاون کریں، بہت جلد اس مسئلے کو حل کریں گے اور صفائی ستھرائی میں بہتری آئے گی۔

مظہر علی مغل
ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔GB لوکل گورنمنٹ بورڈ۔ گلگت
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔14 نومبر 2023

14/11/2023

غذر۔۔
ایل جی اینڈ آر ڈی میں گزشتہ کئی سالوں سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے درجنوں چھوٹے ملازمین گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ان چھوٹے ملازمین کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کا خدشہ ہے جبکہ ان ملازمین کے بچوں کو سکولوں سے فیس نہ دئے جانے پر نکالنے کی نوٹسس جاری کی جا چکی ہے ان ملازمین کا کہنا ہے کہ ان سے بغیر تنخواہ کے ریگولر ملازمین سے زیادہ کام لیا جارہا ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں۔۔

اسسٹنٹ کمشنر آفس یاسین:- رحیم آباد اور مومن آباد میں 2 سسپنشن پلوں کی مرمت کا کام شروع۔ رحیم آباد اور مومن آباد میں دو ا...
14/11/2023

اسسٹنٹ کمشنر آفس یاسین:-
رحیم آباد اور مومن آباد میں 2 سسپنشن پلوں کی مرمت کا کام شروع۔
رحیم آباد اور مومن آباد میں دو اہم معلق پلوں کی خستہ حالی کے بارے میں مقامی عوام کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات کے جواب میں، انتظامی حکام نے خدشات کو دور کرنے اور کمیونٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر یاسین نے فوری اقدام کرتے ہوئے ایک جامع تحریری رپورٹ ڈپٹی کمشنر غذر کو ارسال کی جس میں جھولے پلوں کی ابتر حالت کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی۔ صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر غذر نے فوری طور پر غذر میں بی اینڈ آر ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر کو دونوں پلوں کی فوری مرمت کا کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

محکمہ ورکس نے فوری طور پر ہدایات کا جواب دیتے ہوئے رحیم آباد اور مومن آباد معطلی پلوں کی مرمت کی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ مرمت کا کام فی الحال جاری ہے اور توقع ہے کہ اگلے چند دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔

اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر یاسین سید یاسر حسین سائٹ پر مرمت کے کاموں کی سرگرمی سے نگرانی کر رہے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ بحالی کا عمل حفاظت اور معیار کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل پیرا ہو۔ اس کی شمولیت مقامی کمیونٹی کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے حکام کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

بحالی کی کوششوں کا مقصد نہ صرف موجودہ مسائل کو درست کرنا ہے بلکہ پلوں کو مضبوط بنانا ہے، ان کے طویل مدتی استحکام اور ان تمام لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے جو ان اہم نقل و حمل کے لنکس پر انحصار کرتے ہیں۔

مقامی کمیونٹی کی ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ مرمت کے کاموں کی پیشرفت کے بارے میں اپ ڈیٹ رہیں، اور کسی بھی مزید خدشات یا مشاہدات کو فوری حل کے لیے متعلقہ حکام سے مطلع کیا جا سکتا ہے۔

انتظامیہ ضروری دیکھ بھال کے اس عرصے کے دوران عوام کے تعاون اور سمجھ بوجھ کے لیے اظہار تشکر کرتی ہے۔ کمیونٹی کی حفاظت اور بہبود اولین ترجیح ہے، اور انتظامیہ بنیادی ڈھانچے کے خدشات کے فوری اور موثر حل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

گوپس انتظامیہ کا سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے بازار کے صدر سیمت تحصیل عملہ گوپس بازار میں چھاپے جس ...
14/11/2023

گوپس انتظامیہ کا سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے بازار کے صدر سیمت تحصیل عملہ گوپس بازار میں چھاپے جس میں نرخ نامہ ۔ زائد المعیاد اشیاء اور غیر معیاری سامان کی تفصیل سے چیک کیا گیا کہی دکانداروں کا جرمانہ بہت سارے دکانداروں کو وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر اکرام خان کی ہدایت پر تحصیلدار فرمان علی اور فوڈ انسپکٹر سلطان فراز نے گوپس مارکیٹ میں زائد المعیاد اشیاء کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے درجنوں دکانداروں سے بھاری مقدار میں غیر معیاری اشیاء برآمد کر کے جرمانے عائد کئے اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر نے اس سلسلے کو مزید جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن علی احمد صاحب کی ہدایت پر مجسٹریٹ آ مان علی شاہ اور فوڈ انسپکٹر شاہ نواز نے  گاہکوچ بازار کے ...
14/11/2023

اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن علی احمد صاحب کی ہدایت پر مجسٹریٹ آ مان علی شاہ اور فوڈ انسپکٹر شاہ نواز نے گاہکوچ بازار کے مختلف بیکریوں میں اشیاء خوردونوش چیک کیے کئی دکانوں سے غیر معیاری و زائدالمیعاد اشیاء خوردونوش برآمد ہونے پر ضبط کر لیے گئے ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی چیک کیا ناقص صفائی پر ہوٹل مالکان پر جرمانے ۔جبکہ سبزی منڈی گاہکوچ میں سبزیات اور فروٹ کے ریٹس کابھی جائزہ لیا گیا۔ ہر صورت سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔

ویسٹ منیجمنٹ کے ملازمین کا اپنے حقوق کیلئے احتجاج جاری ہے ۔
14/11/2023

ویسٹ منیجمنٹ کے ملازمین کا اپنے حقوق کیلئے احتجاج جاری ہے ۔

غذر۔۔۔۔۔SHO تھانہ سٹی شیلی خان کو بذریعہ انچارچ DSB غذر اطلاع ملی کہ موضع ہائم میں ایک شخص سبسٹائز آٹا بلیک کر کے فروخت ...
14/11/2023

غذر۔۔۔۔۔SHO تھانہ سٹی شیلی خان کو بذریعہ انچارچ DSB غذر اطلاع ملی کہ موضع ہائم میں ایک شخص سبسٹائز آٹا بلیک کر کے فروخت کر رہا ہے جس پر انہوں نے فوری طور پر ایک ٹیمASI عارف حسین کی سربراہی میں ہائم روانہ کیا جنہوں نے موقع سے 15 توڑہ آٹا جن کے تھیلے تبدیل کئے گئے تھے قبضے میں لیکر ملزم محمد الباس ولد شاہ رئیس خان ساکن ہائم کو گرفتار کر کے تھانہ گاہکوچ منتقل کر کے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی گاہکوچ میں منافع خوری ایکٹ 1977ء مجریہ کے تحت مقدمہ قائم کر کے تفتیش کا آغاذ کیا۔ ایس۔ایس۔پی غذر نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے اپنے آس پاس ایسے افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ھدایت کی ہے جبکہ عوامی حلقوں غذر پولیس کے اس اقدام کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے سخت کاروائ کا مطالبہ کیا ہے ۔

غذر۔۔۔ ایس۔ایس۔پی غذر شیر خان ت(مغہ شجاعت) کی ھدایت پر ضلع غذر کے تمام تھانہ جات میں مختلف اوقات میں ناکہ لگا کر مشکوک ا...
14/11/2023

غذر۔۔۔ ایس۔ایس۔پی غذر شیر خان ت(مغہ شجاعت) کی ھدایت پر ضلع غذر کے تمام تھانہ جات میں مختلف اوقات میں ناکہ لگا کر مشکوک افراد/ گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے اسی تسلسل میں آج تھانہ سٹی تھانہ گاہکوچ کی طرف سے سے مقررہ ٹیم جس کی سربراہی SI زمان علی کر رہے تھے نے مین چترال روڈ داماس میں دوران ناکہ ایک شخض سے دوران تلاشی 30 بور پسٹل بر آمد کیا جس کی شناخت نوید احمد ولد آدام خان ساکن شیخو تانگیر ضلع دیامر سے ہوئ ملزم کو تھانہ گاہگوچ منتقل کر کے غیر قانوی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ قائم کر کے تفتیش کا آغاذ کیا گیا یاد رہے گزشتہ دن بھی انچارچ DSB نے ایک شخص فرمان اللہ ولد طوطا سکنہ تانگیر حال مقیم گاہکوچ سے ایک عدد 30 بور پسٹل 6 زندہ رونڈ بر آمد کر کے حوالہ تھانہ سٹی پولیس کیا تھا جہاں پر ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کر کے تفتیش جاری ہے ایس۔ایس۔پی غذر نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے باقی تھانہ جات کو بھی ناکہ لگا کر چیکنگ کے عمل کو سخت کرنے کی ھدایت کی ہے۔

14/11/2023

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ۔
مورخہ۔ 10/11/2023
پریس ریلیز۔
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ہنگامی اجلاس چیئرمین پروفیسر سید یعسوب الدین شاہ منعقد ہوا۔
اجلاس میں اچانک گلگت بلتستان کے غریب اور محکوم عوام پر ایک مسلط شدہ حکومت کی طرف سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کی حکومت ہے تو سبسڈی ٹارگٹڈ کرنے اور گندم کی قیمت بڑھانے سے بہتر یہ ہے کہ اس دشمن لنگڑی حکومت کو ختم کیا جائے تاکہ خزانے پر مفت بوجھ کم ہو جائے۔ اس بات کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں کہ اس اکلوتی سبسڈی کے دانے دانے کی حفاظت کرینگے اور ہم تیار ہیں کہ اس حفاظت کے لیے جس قسم کی قربانی دینی ہوگی تیار ہیں۔
وومن ونگ عوامی ایکشن کمیٹی کے چئرپرسن یاسمین کریم نے کہا کہ اب کی بار اپنے بھائیوں کے ساتھ ہر اول دستے میں خواتین ہونگی اور اب کھلم کھلا حساب کتاب ہوگا کون کس کو کیا دیتا ہے۔ آئی ایم ایف کو یہ بھی بتانا گورا کریں کہ اپنے لاڈلوں کو کس طرح نواز رہے ہو۔
مسعود الرحمن نے کہا کہ یہ ڈھکوسلہ اسمبلی اگر اپنے فضول سیشن اگر کم کریں تو گندم سبسڈی سے زیادہ پیسوں کی بچت ہوگی۔
ملک اورنگزیب نے کہا کہ اب راتیں گھروں پر نہیں سڑکوں پر ہوگی قوم اپنی تاریخ کو دہرانے کے لیے بلکل تیار ہے اور یہ معرکہ ایک نئے اور پائیدار مستقبل کی نوید ہوگا۔
اجلاس میں مرکزی جنرل سیکریٹری فیضان میر کی سرپرستی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو آج رات تک تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔
اجلاس میں مسعود الرحمن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو کاروباری انجمنوں اور اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کرے گی اور اتوار کے دن کے اجلاس میں جلسوں اور دھرنوں کا اعلان ہوگا۔
غذر میں چیئرمین بہادر امان کی ملاقاتیں تیز کرنے کی ہدایت کی دیامر ڈویژن کے چیئرمین حاجی کمان کو دیامر روانہ کیا گیا اور نگر کے چیئرمین محمد علی جناح کو نگر بند کرنے کے لیے ٹاسک دیا گیا اور اسکردو میں اپوزیشن لیڈر میثم کاظم کے ساتھ تحریک مل کر چلانے پر اتفاق ہوا ہے۔

جاری کردہ ۔۔۔
میڈیا سیل عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ۔۔

13/11/2023

گلگت : سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان عثمان احمد کی ہدایت پر سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی بلیک مارکیٹنگ، سمگلنگ اور چوری کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈان جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج سیکریٹری خوراک کے خصوصی احکامات پر
ڈپٹی سیکریٹری خوراک عبداللہ شاہ، سٹوریج آفیسران روح الامین اور نثار احمد پر مشتمل ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو سبسڈائزڈ گندم/آٹے کی چوری اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اشتراک سے صوبے بھر میں چھاپہ مار کاروائی بروئے کار لائیں گے۔ محکمہ خوراک کی خصوصی چھاپہ مار ٹیم گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا دورہ کرکے بدعنوانی، ذخیرہ اندوزی، سبسڈی والی گندم اور آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف خصوصی آپریشن کے علاوہ ریزرو اسٹاک کو بھی چیک کریگی اور روزانہ کی بنیاد پر سیکریٹری خوراک کو گندم مافیا کے خلاف کاروائی پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کریں گے۔

13/11/2023

غذر ایکسپرس وے کے زد میں آنے والا بنجر عارضی کا بھی زمین مالکان کو معاوضہ ملے گا انشاء اللہ سیپکر جی بی اسمبلی نذیر احمد ایڈوکیٹ

*اذ دفتر ڈپٹی کمشنر**مورخہ 13 نومبر 2023**پریس ریلیز**ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان کو  سول سپلائی...
13/11/2023

*اذ دفتر ڈپٹی کمشنر*
*مورخہ 13 نومبر 2023*
*پریس ریلیز*

*ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان کو سول سپلائی آفیسر غذر کی بریفنگ*
میٹنگ میں سول سپلائی آفیسر نے ضلع بھر میں گندم سٹاک اور حالیہ صوبائی حکومت کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بریف کیا،
*سول سپلائی آفیسر نے ضلع غذر میں تعینات گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی لسٹ اور اسپیشل گندم کوٹہ لسٹ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ ڈپٹی کمشنر غذر سے شئیر کی۔ حکومت گلگت بلتستان اور محکمہ خوراک کی ہدایات کی روشنی میں ان تمام افراد کا کوٹہ فی الفور روک دیا گیا ہے اور اس سے بچت شدہ گندم کی حقداروں تک تقسیم کو یقینی بنانے کی سی ایس او غذر کو ہدایت۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبسڈی کے خاتمے کے حوالے سے لوگوں میں پھیلائی جانے والی مایوسی کو ختم کرنے کے لیے عام عوام کو آگاہ کرنا ہے کہ سبسڈی کے خاتمے میں کوئی صداقت نہیں بلکہ یہ فیصلہ سازی گندم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

*ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان* سے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی ملاقات اور ڈویلپمنٹ کی سکمیوں کی پیش رفت سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا*

*اسسٹنٹ کمشنر آفس گوپس*
میں آج 12 نومبر 2023 کو 1100 بجے گوپس کے لمبرداروں اور معززین کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی گئی تاکہ انہیں جی بی حکومت کے گندم کے نرخوں کے فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے تاکہ عام لوگوں کو اس پیغام سے آگاہی دی جاسکے میٹنگ کے شرکاء کو حالات اور حقائق سے آگاہ کیا گیا۔ ردعمل مجموعی طور پر حوصلہ افزا تھا۔ ان میں سے کچھ کا خیال تھا کہ نرخوں میں اضافے کے بعد ان کی ضرورت کے مطابق گندم دستیاب ہونی چاہیے۔ مزید انہوں نے پالیسی کے شفاف نفاذ کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا۔ مجموعی طور پر وہ مطمئن تھے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے لوگوں کو اعتماد میں لیں اور انہیں حقائق سے بھی آگاہ کریں تاکہ وہ شرپسندوں کے ذریعے گمراہ کرنے سے باز رہیں۔

*گندم کی سبسڈی کے حوالے سے میٹنگ*
اسسٹنٹ کمشنر یاسین حسین شاہ کی زیر صدارت اے سی آفس یاسین میں گندم کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی یاسین کے ممبران نے شرکت کی۔
اے سی یاسین نے عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین کو گندم کی سول سپلائی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اے سی نے کہا کہ گندم کی باقاعدہ سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے عوام کی طلب کو پورا کرنے اور سال بھر گندم کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے گندم کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ سال بھر گندم کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائے گا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا-

*اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن*
اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن علی احمد کی ہدایت پر میٹ انسپکٹر محمد اسلمنے گاہکوچ بازار کے مختلف مرغی شاپس میں چھاپہ لگایا کئی دکانداروں پر ناقص صفائی اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے عائد کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن علی احمد کی ہدایت پر فوڈ انسپکٹر شاہ نواز نے گاہکوچ بازار کے ہوٹلوں نائی شاپس اور نان بائیوں کے دکانوں میں چھاپہ لگایا نان کے وزن میں کمی پائی گئی تندور مالک جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ہوٹلوں میں ناقص صفائی اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ہوٹل مالکان پر جرمانے عائد کیے گئے
اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن علی احمد کی ہدایت پر مجسٹریٹ آمان علی شاہ نے گاہکوچ بازار میں اشیاء خوردونوش چیک کیا زائدالمیعاد اشیاء خوردونوش برآمد ہونے پر ضبط کر لیے گئے ۔
اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نے سی او ایم سی کے ساتھ PM RADC اور ریزیڈنٹ انجینئر سے ملاقات کی تاکہ مرکزی گاہکوچ بازار روڈ کی اوورہالنگ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ میٹنگ کے دوران اے سی پونیال اشکومن نے پی ایم آر اے ڈی سی پر زور دیا کہ وہ گاہکوچ بازار روڈ اور نالیوں اور پلوں کی جلد از جلد از سر نو تعمیر کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو سہولت میسر ہو
پی ایم نے وعدہ کیا کہ وہ بہت جلد اس پر کام کرینگے۔

Address

Gahkuch City District Ghizer Gilgit Baltistan
Gilgit
15200

Telephone

+923152401556

Website

https://youtube.com/@PrimeTelevisionNetwork

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Prime Television Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Prime Television Network:

Videos

Share