MEDIA Coordinator PPP Gilgit Baltistan

MEDIA  Coordinator PPP Gilgit Baltistan politician . love ppp aman bunjivi media coordinator PPP gilgit baltistan .

15/12/2024

ن لیگ سمیت دیگر پارٹیوں کا گلگت بلتستان سے مکمل صفایا ہوگا ۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت متحرک ہوئی ہے

15/12/2024

گلگت بلتستان کے عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں ۔ آنے والی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے ۔ عوامی دور شروع ہونے والا ہے ۔۔

کراچی / اسلام آباد / لاہور (15 دسمبر 2024) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی بار ایسوسی ایشن اور...
15/12/2024

کراچی / اسلام آباد / لاہور (15 دسمبر 2024) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی بار ایسوسی ایشن اور ملیر بار ایسوسئیشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیرمین نے کراچی بار ایسوسئیشن کے نومنتخب صدر عامر نواز وڑائچ اور جنرل سیکریٹری رحمان کورائی اور ملیر بار ایسی سوئیشن کے نومنتخب صدر ارشاد علی شر اور جنرل سیکریٹری ایاز علی چانڈیو سمیت دونوں بارز کے تمام کامیاب امیدواروں کے لیے اپنی نیک تمناوَں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نومنتخب قیادت وکلاء برادری کو مزید جمہوری اور مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وکلاء برادری کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور آئینی بالادستی کے تحفظ میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔

گلگت۔پریس ریلیز ۔ ڈپٹی سپیکر  گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے شاہراہ بلتستان پر ملوپہ کے مقام پر حالیہ گاڑی حادثے میں 5 قیمتی...
15/12/2024

گلگت۔پریس ریلیز ۔ ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے شاہراہ بلتستان پر ملوپہ کے مقام پر حالیہ گاڑی حادثے میں 5 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔
اس موقع پر سعدیہ دانش نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شاہراہ بلتستان کے راستوں پر فوری طور پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ اس طرح کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔
Sadia Danish

15/12/2024

گلگت ، ہنزہ ، غذر ، دیامر سے ن لیگ کے اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے ۔

گلگت: پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کا ملوپہ کے مقام پر کار حادثے اور استور میں گاڑی حادثےپر...
15/12/2024

گلگت:
پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کا ملوپہ کے مقام پر کار حادثے اور استور میں گاڑی حادثےپر اظہارِ افسوس۔
کار حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں۔
پیپلز پارٹی مرحومین کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
شاہراہِ بلتستان کو مختلف مقامات پر محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن ہنگامی اقدامات اٹھانے کے حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
امجد حسین ایڈووکیٹ کا استور گاڑی میں جابحق شخص کے لواحقین سے تعزیت
استور انتظامیہ اور محکمہ صحت استور ہنگامی زخمیوں کی علاج کے لئے موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے ۔

امجد حسین ایڈووکیٹ ۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ۔

12/12/2024

ضلع گلگت سے مسلم لیگ ن کے درجنوں سینئر رہنما اور عہدیداروں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔ ویلکم ۔

12/12/2024

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سے 14 سیٹیں جیت رہی ہے ۔

میں نفرت کے سیاست پر نہیں بلکہ یکجہتی کے سیاست پر یقین رکھتا ہوںبلاول بھٹو زرداری
12/12/2024

میں نفرت کے سیاست پر نہیں بلکہ یکجہتی کے سیاست پر یقین رکھتا ہوں
بلاول بھٹو زرداری

10/12/2024

حفیظ الرحمن اسلام آباد میں جاکر گلگت بلتستان کے اہم منصوبوں کو متنازع بناتے ہیں ۔

10/12/2024

حفیظ الرحمن کی نئی چال جب بھی اسلام آباد میں وفاقی سطح کی میٹنگ ہو گلگت میں پریس کانفرنس کر کے اسلام آباد جاتے ہیں ۔

10/12/2024

گلگت بلتستان کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔
حق ملکیت اور روزگار کا نعرہ پورا ہوگا۔

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و رکن گلگت بلتستان اسمبلی امجد حُسین ایڈووکیٹ کا فرحت اللہ بابر کے بھائی کی وفات ...
10/12/2024

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و رکن گلگت بلتستان اسمبلی امجد حُسین ایڈووکیٹ کا فرحت اللہ بابر کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت ۔
انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر کے بھائی کی وفات پر گہرے دکُھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
امجد حسین ایڈووکیٹ صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان و رکن گلگت بلتستان اسمبلی

09/12/2024

گلگت ۔۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر رکن اسمبلی جمیل احمد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

09/12/2024

گلگت بلتستان سے سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن کی صدارت اور سیاست دونوں کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

09/12/2024

گلگت بلتستان میں مسلم لیگ اتحاد سے لیکر کشروٹ ن لیگ کی سیکٹریٹ تک کی پارٹی بن گئی ہے ۔

09/12/2024

پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں ن لیگ کے گردن میں پاؤں رکھا ہے ۔ ن لیگ کا وجود ختم ہونے کا خطرہ ہے ۔

09/12/2024

Address

Five
Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MEDIA Coordinator PPP Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MEDIA Coordinator PPP Gilgit Baltistan:

Videos

Share