Office of the Assistant Director Food, Gilgit

Office of the Assistant Director Food, Gilgit food department

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت نثار احمد فلور ملز اور چیک پوسٹ کا سرپرائز وزٹ کر رہا ہے ۔
25/02/2024

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت نثار احمد فلور ملز اور چیک پوسٹ کا سرپرائز وزٹ کر رہا ہے ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک نثار احمد کا رات گئی میں شکیوٹ چیک پوسٹ کا سرپرائز وزٹ کر رہا ہے
24/02/2024

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت نثار احمد ضلع گلگت کے تمام فیلڈ اور مانیٹرنگ سٹاف سے میٹینگ کر رہا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ...
24/02/2024

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت نثار احمد ضلع گلگت کے تمام فیلڈ اور مانیٹرنگ سٹاف سے میٹینگ کر رہا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے تمام مانیٹرنگ سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیلرو کے اوپر سختی سے مانیٹرنگ کیا جائے تمام ڈیلرو کا سٹاک رجسٹرڈ مینٹین لازمی قرار دیا اور مل انچارجز شیڈول کے مطابق آٹا سپلائی کو یقینی بنائے اور گودام انچارجز وقت پر فلور ملو کو گندم ایشو کرے تاکہ بجلی کی وجہ سی کسی بھی ائیرئے سے شکایت نہ آئیں اور آٹا کوالٹی وزن کی بھی جس مل کی شکایت آئیں گی مل انچارج کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی اور تمام فلور مل مالکان کو بتایا کہ مل کے اندر Moiesture meter کو لازمی قرار دیا ہے اور تمام سٹاف کو یکم مارچ سے پہلے پہلے تک تمام ڈیلرز سے Consumer data collect کر کے دفتر میں جمع کروانے کا کہا اگر کوئی ڈیلر ڈیٹا دینے سے انکار کرے تو اس کا ڈیلر شپ ختم کرنے کے احکامات جاری کیا اور ضلع گلگت میں موجود فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے چیک پوسٹ پر سٹاف ڈیوٹی پر لازمی ہوگا اگر کسی چیک پوسٹ سے آٹا سمگلنگ ہونے کی اطلاع آئی تو متعلقہ چیک پوسٹ انچارچ کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت نثار احمد مختلف وفود کے مسائل سن رہے ہیں ۔
22/02/2024

اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک گلگت نثار احمد رات گئے مختلف فلور ملوں کا سرپرائز وزٹ کر رہا ہے جس پر آٹا کوالٹی اور وزن چیک کیا  ...
22/02/2024

اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک گلگت نثار احمد رات گئے مختلف فلور ملوں کا سرپرائز وزٹ کر رہا ہے جس پر آٹا کوالٹی اور وزن چیک کیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے فلور مل مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کیا ہے کہ جس فلور مل کی کوالٹی خراب ہوگی اس مل کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی اور تمام فیلڈ سٹاف کو حکم جاری کیا ہے کہ دوران پسائی فیلڈ سٹاف فلور مل میں چوکس رہے ۔

نثار احمد نے  اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت کا چارج سنبھال لیا۔
20/02/2024

نثار احمد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت کا چارج سنبھال لیا۔

18/02/2024
بحکم اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت سید عامر حسین  سول سپلائی انسپکٹر حسین افضل دوران پسائی فلور مل ڈیوٹی میں چوکس ڈیو...
14/02/2024

بحکم اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت سید عامر حسین سول سپلائی انسپکٹر حسین افضل دوران پسائی فلور مل ڈیوٹی میں چوکس ڈیوٹی دیتے ہوئے۔

07/02/2024

سول سپلاٸی محکمے کی جانب سے مقررہ ریٹ 40 کلو تھیلہ ڈیلر کی دوکان تک-/988 پر فلور مل پہنچ دے گی اور 1016 روپے پر ڈیلر عوام کو فروخت کریگا۔ محکمہ خوراک ضلع گلگت۔

بحکم اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت سید عامر حسین اسسٹنٹ سول سپلائی انسپکٹر کاظم میر دوران پسائی فلور مل ڈیوٹی میں چوک...
06/02/2024

بحکم اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت سید عامر حسین اسسٹنٹ سول سپلائی انسپکٹر کاظم میر دوران پسائی فلور مل ڈیوٹی میں چوکس ڈیوٹی دیتے ہوئے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت سید عامر حسین۔  سول سپلائی افیسر۔حمایت اللہ سے  اٹا تقسیم کے حوالے سےمختلف وفود ملاقات ...
23/01/2024

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت سید عامر حسین۔ سول سپلائی افیسر۔حمایت اللہ سے اٹا تقسیم کے حوالے سےمختلف وفود ملاقات کر رہے ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت سید عامر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ صادق حسین اور تحصیلدار گلگت کے سٹاف نیو پاک فلور...
20/01/2024

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت سید عامر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ صادق حسین اور تحصیلدار گلگت کے سٹاف نیو پاک فلور مل گورو جگلوٹ کا وزٹ کر رہے ہیں آٹا کوالٹی اور وزن چیک کر رہے ہیں۔

16/01/2024

سوشل میڈیا پر کم وزن آٹا بیک کی ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت سید عامر حسین کے حکم پر رات کے 10 بجے متعلقہ اسسٹنٹ سول سپلائی انسپکٹر راجہ حفیظ نے متعلقہ بندے کو ڈھونڈ کر دوبارہ وزن کیا جس پر آٹے کا وزن پورا تھا دکاندار کا کانٹا خراب تھا جس پر متعلقہ شکایت گزار نے معزرت کیا. عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ ایسا کوئی معاملہ پیش آیا تو آٹے کی وزن 2 یا 3 کانٹو پر کر کے پھر بھی وزن پر کمی پائی گئی تو محکمہ خوراک کے ساتھ رابطہ کرے اس مل کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی

جاری کردہ میڈیا انچارج زین العابدین ۔

گلگت:محکمہ خوراکاسسٹنٹ ڈاٸریککٹر    سید عامر حسین۔ کی ہدایت پر محکمہ خواراک کے فوڈ انسپکٹر کی نگرانی میں  میں آٹا تقسیم ...
15/01/2024

گلگت:
محکمہ خوراک
اسسٹنٹ ڈاٸریککٹر سید عامر حسین۔ کی ہدایت پر محکمہ خواراک کے فوڈ انسپکٹر کی نگرانی میں میں آٹا تقسیم ہورہا

12/01/2024

حکومت گلگت بلتستان محکمہ زراعت، امور حیوانات و ماہی پروری۔

حکومت گلگت بلتستان کے کسان دوست اقدامات
خطے میں غذائی خود کفالت کی جانب ایک قدم
تصدیق شدہ گندم بیج کی رعایتی نرخوں پر فراہمی۔

گلگت بلتستان کی 90 فیصد سے زائد آبادی بالواسطہ یا بلاواسطہ زراعت کے شعبے سے منسلک ہے اور اس سیکٹر کی اہمیت کے پیش نظر حکومت گلگت بلتستان نے محکمہ زراعت کو تجارتی / کمرشل بنیادوں پر ترقی دینے ، مقامی زرعی پیداوار کو بڑھانے اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے خطیر رقم مختص کرتے ہوئے محکمہ کو ایک منظم اور مربوط پرو گرام تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں نظامت زراعت گلگت ریجن 823 ٹن تصدیق شده گندم بیج متعلقہ ضلعی دفاتر کو فراہم کر چکا ہے۔ اس لئے معزز کسانوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ تصدیق شده گندم بیج 50 فیصد مالی شراکت داری کی بنیاد پر حاصل کرنے کیلئے اپنے متعلقہ ضلعی دفاتر سے رابطہ کریں۔
کسی بھی شکایت کی صورت میں محکمہ ہذا کے شکایات سیل سے براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ زراعت گلگت ریجن 920838-05811 ڈائریکٹر محکمہ زراعت بلتستان ريجن 921112-05815 ڈائریکٹر زراعت ديامر استور ريجن 920299-05812

شكايات سيل دفتر سيكريٹرى محكمه هذا : 920962-05811

09/01/2024

محکمہ خوراک گلگت کی طرف سے عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ 40 کلو آٹے کی ریٹ 1690 روپے مقرر ہے اگر کوئی ڈیلر اس سے زیادہ روپے میں آٹا فروخت کرتا ہے تو فوراً محکمہ خوراک آفس میں رابطہ کریں شکریہ

رابطہ نمبر. . . -920832

09/01/2024
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت سید عامر حسین سے مختلف وفود ملاقات کر رہے ہیں۔

01/01/2024

محکمہ خوراک گلگت بلتستان
گلگت : گلگت بلتستان کے عوام کو سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے محکمہ خوراک کا اہم اجلاس وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری خوراک واطلاعات عثمان احمد، ڈائریکٹر جنرل محمد اکرم ، ریجنل ڈائریکٹر غلام رسول سمیت محکمے کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد نے کہا کہ سبسڈائزڈ گندم کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا مقصد متوقع گندم بحران سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کرنا اور عوام کو معیاری گندم اور آٹے کی فراہمی یقینی تھا، انہوں نے محکمہ خوراک کے انتظامی آفیسران پر زور دیا کہ وہ عوام کو معیاری گندم فراہمی کیلئے تمام صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں اور عوامی شکایات کے فوری ازالے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھی فرض شناسی کیساتھ ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

سیکریٹری خوراک و اطلاعات عثمان احمد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مناسب قیمت پر معیاری گندم اور آٹے کی فراہمی محکمہ خوراک کی اولین ترجیح ہے۔ محکمہ خوراک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور محکمے کے تمام امور کو ڈیجیٹلائز کرنے سے کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا اور عوامی شکایات کا بھی بروقت ازالہ ہوگا۔ گلگت بلتستان میں فوڈ ایکٹ کے نفاذ کے بعد گندم اور آٹے کے علاوہ دیگر اشیائے خوردنوش کے معیار کی جانچ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا گیاہے اور نیشنل کوالٹی سٹینڈرڈ جو کہ دیگر صوبوں میں نافذ العمل ہے کو گلگت بلتستان میں بھی لاگو کیا جا رہا ہے جس سے معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گندم اور آٹے سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائیگی اور غیر معیاری آٹے کی فراہمی پر فلور ملز کا لائسنس منسوخ کر دیا جائیگا۔ گلگت بلتستان میں سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ نظام کی تنصیب کے بعد عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آئیگی۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے انتظامی آفیسران کو احکامات جاری کئے کہ وہ باقاعدگی سے فلور ملز اور سیلز پوائنٹس کا دورہ کریں اور عوام کو مقررہ قیمتوں پر معیاری گندم اور آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہر ڈیلر کے دکان کے باہر ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں عوام کیلئے گندم اور آٹے کے مقرر کردہ کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے اور 75 فیصد سے زائد مقامی گندم فراہم کرنے سے معیاری گندم اور آٹے کی دستیابی یقینی ہوگی۔ انہوں نے سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے تمام داخلی و خارجی راستوں پر موثر انتظامات یقینی بنانے اور استک میں چیک پوسٹ کو فعال بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا اور تمام ریجنز کو بھی افرادی قوت سمیت دیگر وسائل فراہم کئے جائینگے اور ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کیلئے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائینگے۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=788260293318986&id=100064050669716&mibextid=Nif5oz

31/12/2023

گلگت : محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر اکرام محمد نے اپنے وضاحتی بیان میں سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے حوالے سے بعض عناصر کی جانب سے گندم کی فی بوری قیمت 3600 کے بجائے 4200 کرنے کی افواہوں کو قطعی طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق یکم جنوری سے فی بوری گندم کی قیمت 3600 روپے مقرر کی گئی ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد مزید ابہام کی گنجائش نہیں رہتی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے دیہی علاقوں میں گندم کی بوری نئی قیمتوں کے مطابق 3600 روپوں میں دستیاب ہوگی تاہم شہری علاقوں میں عوام کو چونکہ گندم کے بجائے فلور ملز سے آٹا بذریعہ ڈیلرز فراہم کیا جاتا ہے لہذا آٹے کی قیمتوں میں پسائی اور ملز سے عوام کی دہلیز تک ٹرانسپورٹ کے اخراجات صارفین حسب سابق کئی سالوں سے ادا کرتے رہے ہیں لہذا گندم اور آٹے کی قیمتوں میں موازنہ درست نہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ گندم سبسڈی میں کٹوتی کے حوالے سے بھی خبریں بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں اور صوبائی حکومت گندم کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود مقامی گندم کی فی 100 کلو گرام بوری پر 8800 روپے سبسڈی اور امپورٹڈ گندم کی فی 100 کلو گرام بوری پر 13000 روپے سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ وفاق کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈی برقرار ہے تاہم ملکی سطح پر گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے دستیاب سبسڈی میں عوام کی ضروریات پوری کرنا مشکل تھا لہذا سبسڈائزڈ گندم کی قیمتوں میں عوام کی قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اضافہ کیا گیا ہے اور بقیہ شارٹ فال حکومت برداشت کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کو سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل اور تقسیم یقینی بنانے سمیت صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق فراہم کردہ کوٹے کی مقدار میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور یکم جنوری 2024 سے سابق کوٹے کے مقدار کے مقابلے میں فی نفر کوٹہ میں بھی اضافہ کیا جا ئیگا۔

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Food Department GB

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=787572846721064&id=100064050669716&mibextid=Nif5oz

In light of the special orders of Secretary Food GB and Director Food  GB and Director Food Gilgit Region, raids on the ...
23/12/2023

In light of the special orders of Secretary Food GB and Director Food GB and Director Food Gilgit Region, raids on the flour Mills of Danyoure and Guru Juglot issued instructions to improve the quality of the flour and improve the sanitation system.

Address

Jutiyal Gilgit
Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Office of the Assistant Director Food, Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share