BBN

BBN Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from BBN, Media/News Company, Ghizar.

اہم عوامی اطلاع ۔۔ فری میڈیکل کیمپمحترم عوامِ بتھریت ویلی غذر۔۔۔آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس  لیفٹی...
26/06/2025

اہم عوامی اطلاع ۔۔ فری میڈیکل کیمپ
محترم عوامِ بتھریت ویلی غذر۔۔۔
آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس
لیفٹینیٹ کرنل فیصل سلیم ملک ونگ کمانڈر117 ونگ کے زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
28 جون 2025 بروز ہفتہ بتھریت ویلی (باتھی گاؤں )میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
🔹 ماہر ڈاکٹرز کی جانب سے مفت طبی معائنہ
🔹 تمام مریضوں کو مفت ادویات
🔹 بچوں میں تحریری مواد کی مفت تقسیم
🔸 *خصوصی شرکت برائے DC غذر ،ADC یاسین اورDHO غذر*
📍 *مقام: پرائمری اسکول باتھی گاؤں*
🕙 *وقت: صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک*
یہ ایک سنہری موقع ہے!
براہِ کرم زیادہ سے زیادہ لوگ کیمپ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے پیاروں کو بھی اطلاع دیں۔
منتظمین: *117 ونگ گلگت بلتستان اسکاؤٹس*

26/06/2025

اہم عوامی اطلاع

۔۔ فری میڈیکل کیمپ
محترم عوامِ بتھریت ویلی غذر۔۔۔
آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس
لیفٹینیٹ کرنل فیصل سلیم ملک ونگ کمانڈر117 ونگ کے زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
28 جون 2025 بروز ہفتہ بتھریت ویلی (باتھی گاؤں )میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
🔹 ماہر ڈاکٹرز کی جانب سے مفت طبی معائنہ
🔹 تمام مریضوں کو مفت ادویات
🔹 بچوں میں تحریری مواد کی مفت تقسیم
🔸 *خصوصی شرکت برائے DC غذر ،ADC یاسین اورDHO غذر*
📍 *مقام: پرائمری اسکول باتھی گاؤں*
🕙 *وقت: صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک*
یہ ایک سنہری موقع ہے!
براہِ کرم زیادہ سے زیادہ لوگ کیمپ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے پیاروں کو بھی اطلاع دیں۔
منتظمین: *117 ونگ گلگت بلتستان اسکاؤٹس*

گلگت:گلگت بلتستان اسمبلی نے اسماعیلی برادری کے روحانی رہنما، پرنس کریم آغا خان کے تعلیم، صحت، ترقی اور انسانیت کے شعبوں ...
26/06/2025

گلگت:

گلگت بلتستان اسمبلی نے اسماعیلی برادری کے روحانی رہنما، پرنس کریم آغا خان کے تعلیم، صحت، ترقی اور انسانیت کے شعبوں میں عالمی اور مقامی سطح پر غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی۔ یہ قرارداد وزیر قانون و پارلیمانی امور غلام محمد نے پیش کی، جس میں آغا خان کے انسانی فلاح و بہبود کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا گیا۔

اسمبلی نے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN)، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) اور وابستہ اداروں کے پائیدار ترقی اور انسانیت کی خدمت کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کی زندگیوں کو بدلنے میں نمایاں کردار کو بھی تسلیم کیا۔

غذر ( پریس ریلیز)      "پولیس لائن داماس گاہکوچ میں دربار کا انعقاد"ایس ایس پی غذر جناب عبدالصمد خان کی زیر صدارت پولیس ...
26/06/2025

غذر ( پریس ریلیز)

"پولیس لائن داماس گاہکوچ میں دربار کا انعقاد"
ایس ایس پی غذر جناب عبدالصمد خان کی زیر صدارت پولیس لائن داماس گاہکوچ میں دربار منعقد ہوا، جس میں افسران، جوان اور لیڈری پولیس کے نمائندے شریک ہوئے۔
ایس ایس پی نے اہلکاروں کے مسائل سنے اور محدود وسائل کے باوجود ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے، تمام اہلکار پیشہ ورانہ جذبے سے کام کریں تاکہ عوام کا اعتماد اور فورس کا مورال بلند ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی مسئلہ ہو، اہلکار بلا جھجک براہِ راست رجوع کریں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے اور حل کیے جائیں گے۔

26/06/2025

گلگت
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شہید سیف الرحمن ہسپتال کے زیر تعمیر او پی ڈی بلاک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید سیف الرحمن ہسپتال گلگت بلتستان کے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کررہاہے۔ ہسپتال میں گرد و نواح سے مریضوں کی بڑی تعداد علاج کرانے کیلئے آتی ہے۔ صحت کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ زیر تعمیر او پی ڈی بلاک کا کام منصوبے کے مطابق مکمل کرانے اور اس ہسپتال کیلئے درکار حفاظتی بند سمیت ہسپتال میں سائیڈ رومز کی تعمیر کیلئے پی سی 1کو ریوائز کیا جائے گا جس کیلئے محکمہ پلاننگ اور متعلقہ محکمے کو ہدایت دی جائے گی تاکہ مفاد عامہ یہ اہم منصوبہ متاثر نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید سیف الرحمن ہسپتال کیلئے درکار طبی آلات کی خریداری کے عمل کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے جلد مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے طبی ہسپتالوں اور طبی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے صوبائی سیکریٹری صحت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارڈک ہسپتال گلگت انتہائی اہم منصوبہ ہے اس ہسپتال کو جلد از جلد مکمل فعال بنایا جائے۔ کارڈک ہسپتال کیلئے بھی درکار طبی آلات کی خریداری کے عمل کو تیز کریں اور ڈاکٹرز ہاسٹل کی بلڈنگ کے کام کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مفاد عامہ کے اہم منصوبوں پر سیاست کرنے کے بجائے ہمیں اجتماعی مفادات کو ترجیح دینا چاہئے۔ مفاد عامہ کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے قومی خزانے اور علاقے کو نقصان ہوتا ہے۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری صحت اور صوبائی سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی نے زیر تعمیر او پی ڈی بلاک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

*پولیس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایات پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کارروائی* اینٹی کرپشن اسٹیبلشم...
26/06/2025

*پولیس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایات پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کارروائی*

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے زیلی اداروں میں سالانہ اپریشنل فنڈز میں مبینہ مالی بدعنوانیوں کی شکایات موصول ہونے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق، پولیس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے مختلف زیلی محکموں میں سالانہ آپریشنل فنڈز میں مبینہ خردبرد کی شکایات پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر گلگت بلتستان، ایس ایس پی گلگت اور ایس ایس پی غذر سے تحریری رپورٹس طلب کر لی ہیں۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے صوبے بھر میں بدعنوانی کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، اور اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

25/06/2025

غذر :
شیرقلعہ سپورٹس کلب فٹبال پریمیئر لیگ سیزن lll گلاپور ریڈ کی ٹیم نے گلمتی سپورٹس کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ کے مہمانان خصوصی گاؤں شیرقلعہ گلاپور اور گلمتی کے معززین تھے جنہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں نقد انعام اور ٹرافی تقسیم کئے،

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر شیرقلعہ سپورٹس کلب یار محمد نے تمام فٹبال ٹیموں ، شائقین اور بلخصوص ایونٹ کامیاب بنانے میں مرکزی کردار عمران خان مدد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے آنے والے وقتوں میں مزید صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کا اعادہ کیا، اس موقع پر فٹبال ٹیموں ، شائقین، معززین علاقہ نے بغیر انتظامی مدد کے پر امن اور خوشگوار انداز میں ایک بڑے ایونٹ کے انعقاد اور پایہ تکمیل پر شیرقلعہ سپورٹس کلب کے اس اقدام کو خوب سراہا۔

غذررکن اسمبلی نواز خان ناجی ، ظفر محمد شادم خیل ، پیر سید جلال علی شاہ اور سابق امیدوار اسمبلی عاطف سلمان ایمت اشکومن می...
25/06/2025

غذر
رکن اسمبلی نواز خان ناجی ، ظفر محمد شادم خیل ، پیر سید جلال علی شاہ اور سابق امیدوار اسمبلی عاطف سلمان ایمت اشکومن میں قرمبر ویلی روڑ کی تعمیر میں رکاوٹوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں۔

گلگت:سوشل ایکٹیوٹس یاور عباس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ان کی جسد خاکی کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے نگر ب...
25/06/2025

گلگت:
سوشل ایکٹیوٹس یاور عباس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ان کی جسد خاکی کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے نگر برداس پہنچا دی گئی اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے آمین

25/06/2025

گلگت: پریس ریلیز

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محرم الحرام میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام اخوت، بھائی چارگی اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں۔ صوبائی حکومت کی کوششوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں مثالی امن اور بھائی چارگی کا ماحول قائم ہوا ہے۔ محرم الحرام کے دوران طے شدہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے آئی جی پی گلگت بلتستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ تمام داخلی و خارجی شاہراہوں میں چیکنگ کا نظام کو موثر بنائیں۔ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ تمام جلوسوں کی نگرانی ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے۔ ضلعی انتظایمہ اور پولیس علمائے کرام، عمائدین اور سول سوسائٹی سے مل کر بھائی چارگی کے فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان میں خلل پیدا کرنے والے عناصر کیخلاف زیرو ٹارلنس پالیسی کے تحت بروقت اور سخت کارروائی عمل میں لائیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف بروقت اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اسلحے کی نمائش پر عائد پابندی کو یقینی بنایا جائے اور محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران متبادل ٹریفک پلان تیار کیا جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری برقیات، صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ اور صوبائی سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کی کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران بجلی کی تعطل فراہمی، پانی کی دستیابی اور صفائی کا خصوصی بندوبست کریں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو صوبائی سیکریٹری داخلہ، آئی جی پی گلگت بلتستان، کمشنرگلگت، کمشنر بلتستان اور کمشنر دیامر/ استور نے محرم الحرام میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

شیرقلعہ سپورٹس کلب فٹبال پریمیئر لیگ سیزن lll کا فائنل آج سہ پہر 3 بجے گلمتی سپورٹس کلب اور گلاپور ریڈ کے مابین کھیلا جا...
25/06/2025

شیرقلعہ سپورٹس کلب فٹبال پریمیئر لیگ سیزن lll کا فائنل آج سہ پہر 3 بجے گلمتی سپورٹس کلب اور گلاپور ریڈ کے مابین کھیلا جائے گا ۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان  کا پیغامبطور سربراہ محکمہ پولیس گلگت بلتستان، میری اولین ترجیح اپنے جوانوں کی فلاح و...
25/06/2025

انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کا پیغام

بطور سربراہ محکمہ پولیس گلگت بلتستان، میری اولین ترجیح اپنے جوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے جائز حقوق کا تحفظ ہے۔ یہی وہ جوان ہیں جو دن رات عوام کی خدمت کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں۔

مجھے اپنے ان جوانوں کی محنت، خلوصِ نیت، اور مثالی ڈسپلن پر فخر ہے۔ ان کی کارکردگی ملک کے دیگر پولیس اداروں کے لیے بھی قابل تقلید مثال ہے۔

بدقسمتی سے کچھ عناصر سوشل میڈیا پر پولیس فورس کو گمراہ کرنے اور اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہیں یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ پولیس ایک منظم اور باڈسپلن ادارہ ہے، اور اس کے افسران و اہلکار اپنے فرائض اور ادارے کی عزت سے بخوبی واقف ہیں۔

میں اپنے تمام جوانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے مسائل، بالخصوص الاؤنسز اور دیگر مراعات کے حوالے سے، اعلیٰ سطح پر مسلسل کوششیں جاری ہیں، اور انشاءاللہ ان مسائل کا بتدریج حل یقینی بنایا جائے گا۔

میری آپ سب سے اپیل ہے کہ اپنے آئی جی اور سینئر قیادت پر اعتماد رکھیں، اور کسی بھی ایسی سرگرمی سے گریز کریں جو محکمہ پولیس کے وقار یا عوامی اعتماد کو مجروح کرے۔

اللہ ہمارے حوصلے بلند رکھے اور ہمیں عوام کی خدمت کا جذبہ عطا فرمائے۔

Address

Ghizar

Telephone

+923554489399

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BBN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BBN:

Share