Ghizer Click 24

Ghizer Click 24 Ghizer click 24 will be the positive face of the Gilgit Baltistan, Pakistan. it will highlight the
(10)

بلتستان ۔وزیر تعمیرات وزیر محمد سلیم کی گاڑی پر سرمیک  کے عوام نے پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں گاڈی کو نقصان پہنچا گاڈی می...
01/05/2023

بلتستان ۔وزیر تعمیرات وزیر محمد سلیم کی گاڑی پر سرمیک کے عوام نے پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں گاڈی کو نقصان پہنچا گاڈی میں سوار افراد محفوظ ہیں

ڈی ایچ او غذر ڈاکٹر افضل سراج کل یاسین  کے دورے کے دوران یاسین سول ہسپتال کےلیے نٸے ایمبولینس ہسپتال انتظامیہ کو حوالہ ک...
01/05/2023

ڈی ایچ او غذر ڈاکٹر افضل سراج کل یاسین کے دورے کے دوران یاسین سول ہسپتال کےلیے نٸے ایمبولینس ہسپتال انتظامیہ کو حوالہ کرنگے۔۔

01/05/2023

ضلع بھر میں جاری مردم شماری کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ مکمل انتظامیہ اور ادارہ شماریات اور گھرگھر جاکے مردم شماری کرنے والے عملہ کو خراج تحسین ۔ خانہ شماری مکمل ہونے کے باوجود بھی تین مہنوں سے قومی مہیم میں خدمات انجام دینے والے عملے کو اب تک معاوضہ نہیں ملنے سے عملہ پریشان ہیں امید ہے زمہ دار لوگ نوٹس لیں گے

01/05/2023

دنیا سرمایے سے نہیں محنت سے چلے !

غذر: شیرقلعہ سسپنشن پل گزشتہ کئی روز سے رسہ ٹوٹنے کے باعث بند ہے۔اس پل سے گزرنے والے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سے فوری...
01/05/2023

غذر: شیرقلعہ سسپنشن پل گزشتہ کئی روز سے رسہ ٹوٹنے کے باعث بند ہے۔
اس پل سے گزرنے والے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سے فوری پل کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔

65ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار
30/04/2023

65ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار

بورڈ آف ایلمینٹری امتحانات گلگت بلتستان سے گورنمنٹ ہائی سکول ہاتون کی ہونہار طالبہ فوزیہ ابراہیم شاہ نے جماعت ہشتم میں93...
30/04/2023

بورڈ آف ایلمینٹری امتحانات گلگت بلتستان سے گورنمنٹ ہائی سکول ہاتون کی ہونہار طالبہ فوزیہ ابراہیم شاہ نے جماعت ہشتم میں93.38 نمبرات حاصل کرکے GؓB لیول پر Top10 پوزیشنز میں جگہ بنالی۔ جبکہ ایک اور طالبہ مونیتا عیسی نے89.38 فیصد کے ساتھ نمایاں رہی۔

گلگت (پ۔ر)سی ٹی ڈی اپریشنل ٹیم کی کامیاب کاروائی   ایس آئی پی عارف جان کی سربراہی میں عملہ سی ٹی ڈی ایس جی سی فاروق احمد...
30/04/2023

گلگت (پ۔ر)سی ٹی ڈی اپریشنل ٹیم کی کامیاب کاروائی
ایس آئی پی عارف جان کی سربراہی میں عملہ سی ٹی ڈی ایس جی سی فاروق احمد محمد اکرم ذیشان مشتاق نے آج مورخہ تیس اپریل
بوقت 12 بجے دن کو مختلف چوریوں میں ملوث ملزم رضوان علی شاہ والد ظفر علی شاہ ساکنہ جاگیر بسین کو گرفتار کرکے دوران تحقیقات مختلف جگہوں سے چوری شدہ مال مسروکہ برآمد ہوا جس میں ایک عدد گاڑی کی بیٹری اور ریسکیو 1122 کی گاڑی کے انجن کے سامان اور دیگر مال برآمد ہوا ہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔۔

30/04/2023

جو موت سے نہ ڈرتا تھا بچوں سے ڈر گیا
اک رات خالی ہاتھ __جب مزدور گھر گیا۔

30/04/2023



گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے اہم پیش رفت ھوئی ھے اپوزیشن لیڈر امجد ایڈووکیٹ نے صحافی عبدالرحمان بخاری سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے گلگت بلتستان کو بجٹ اور نئی آسامیوں کی ضرورت تھی اس حوالے سے فائل پر وفاق میں کام ھورہا تھا آج وفاقی وزارت خزانہ نے درکار نئی آسامیوں اور پہلے سے موجود آسامیوں پر مستقلی کیلئے درکار بجٹ دینے کی حامی بھرلی ھے قائد حزب اختلاف کے مطابق 3100 عارضی ملازمین کی مستقلی کا مسلہ جلد ھوجائے گا۔

30/04/2023

عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے وفاق سے اجازت مل گئی۔

مردم شُماری میں گلگت کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی و رہنما ایم ڈبلیو ایم الیاس صدیقی نے کہا کہ کہ حا...
30/04/2023

مردم شُماری میں گلگت کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی و رہنما ایم ڈبلیو ایم الیاس صدیقی نے کہا کہ کہ حالیہ مردم شُماری میں گلگت کے ساتھ بہت ناانصافی کی گئی ہے یہاں رہتے ہوئے یہاں کے وسائل استعمال کرتے ھوئے ھزاروں افراد نے اپنا اندراج اپنی آبائی علاقوں میں کرایا ھے جس کی وجہ سے 2017 کے مقابلے میں گلگت کی آبادی میں 35000 افراد کی کمی سامنے آئی ہے لہذا مردم شُماری کے دوران جنھوں نے خود کو گلگت کا شہری لکھایا ھے ملازمتیں اور گندم/ آٹا کوٹہ صرف ان کو ہی دیا جائے جن گھرانوں نے گلگت میں رہتے ہوئے اپنا اندراج آبائی علاقوں میں کیا ھے ملازمت اور گندم اور بجلی جیسی سہولیات بھی وہاں سے حاصل کریں
الیاس صدیقی نے کہا کہ مردم شُماری کے ذمہ دارن کو چاہیے کہ وہ گلگت میں مقیم افراد کو گلگت میں شمار کرنے کے لیے دوبارہ مردم شُماری کریں جو انکار کرے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گلگت کے وسائل استعمال کرتے ہوئے آبائی علاقوں میں اپنا اندراج کرنا گلگت کے ساتھ سنگین ظلم ھے اس سے گلگت کی تعمیر و ترقی اور وسائل کے حصول و تقسیم میں بڑے مسائل پیدا ھونگے۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے ایک خط کے ذریعے وزیراعظم سے وفاقی حکومت کے وزارتوں اور محکموں میں،گلگت بلتستان کے ایک ہزار ...
30/04/2023

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے ایک خط کے ذریعے وزیراعظم سے وفاقی حکومت کے وزارتوں اور محکموں میں،گلگت بلتستان کے ایک ہزار طالب علموں کو انٹرنشیپ دینے کی درخواست۔

30/04/2023

ایس ایچ او سنگل غذر خلیق الرحمن صاحب شینا دہن میں رقص کرتے ہوئے۔۔
موصوف ایک زندہ دل انسان ہے۔

چلاس۔سیر و تفریح کی غرض سے بابوسر جانے والے فیملی کو بابوسر روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے گن پوائنٹ پر نامعلوم نقاب پوش افرا...
30/04/2023

چلاس۔
سیر و تفریح کی غرض سے بابوسر جانے والے فیملی کو بابوسر روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے گن پوائنٹ پر نامعلوم نقاب پوش افراد موبائل سمیت نقد رقم لوٹ لیا۔۔۔
درخواست گزار محمد رابیل کا موقف ۔۔
یاد رہے کہ بابوسر روڈ پر مسافروں سے لوٹ مار کا سلسلہ 5 ،6 سالوں سے جاری ہے مگر دیامر پولیس ان گھناونے فعل میں ملوث افراد کو بےنقاب کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔۔۔

گلگت۔ مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور عملے کی کامیاب کاروائی۔               آٹا سمگل کرنے والے 2ملزمان سے 58 ت...
30/04/2023

گلگت۔ مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور عملے کی کامیاب کاروائی۔
آٹا سمگل کرنے والے 2ملزمان سے 58 تھیلہ آٹا برآمد کر کے سٹی تھانہ منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 لوئرکوہستان30 اپریل 2023*قراقرم ہائی وے گلوز بانڈہ کے مقام پر روڈ ٹریفک حادثہ*ابتدائی اطلاعات کے مطابق مازدہ...
30/04/2023

ریسکیو 1122 لوئرکوہستان
30 اپریل 2023

*قراقرم ہائی وے گلوز بانڈہ کے مقام پر روڈ ٹریفک حادثہ*

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مازدہ گاڑی گلوز بانڈہ قراقرم ہائی وے پر تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہرے کھائی میں جاگری۔جس کی وجہ گاڑی پر آگ بھڑک اٹھی۔

لوئرکوہستان: کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل، فائر اور ڈیزاسٹر ٹیمیں بمعہ ایمبولینس اور فائر ویکل جائے حادثے کی جانب روانہ کردی گئی۔

حادثے میں 01 افراد جانبحق.
ابرار الحق عمر 45 سال سکنہ مانسہرہ

لوئرکوہستان: ریسکیو1122 اہلکاروں نے پیشہ ورانہ طریقے سے اگ پر مکمل قابو پالیا اور ڈیڈ باڈی کو ریکور کرکے الشفاء ہسپتال رانولیا لوئرکوہستان منتقل کردیا۔

*ساجد علی یوسفزئی*
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو لوئرکوہستان

رات کے وقت جانوروں جیسی عجیب آوازیں اور خوفناک حلیہ بنا کر لوگوں کو ڈرانے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔۔۔
30/04/2023

رات کے وقت جانوروں جیسی عجیب آوازیں اور خوفناک حلیہ بنا کر لوگوں کو ڈرانے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔۔۔

وادی پھنڈر کے رہائشی جہانگیر کرامت نے بطور لیفٹیننٹ پاک آرمی میں( پی ایم اے) لونگ کورس147مکمل کر لیا
29/04/2023

وادی پھنڈر کے رہائشی جہانگیر کرامت نے بطور لیفٹیننٹ پاک آرمی میں( پی ایم اے) لونگ کورس147
مکمل کر لیا

از قلم :ریحان ولی آج سے دو ماہ 20 دن پہلے  یعنی 7 فروری 2023 شام 7 بجے کے قریب  گاہکوچ سے پنڈی جانے والی  ایک مشابروم بس...
29/04/2023

از قلم :ریحان ولی
آج سے دو ماہ 20 دن پہلے یعنی 7 فروری 2023 شام 7 بجے کے قریب گاہکوچ سے پنڈی جانے والی ایک مشابروم بس اور شتیال سے ہربن جانے والی گواغئ موٹر کے مابین ٹکراؤ کے باعث دونوں گاڑیاں گہری کھائی میں گرنے کے خوفناک حادثے میں ہربن اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 18 افراد لقمہ اجل بن گے اور 13 افراد شدید زخمی ہوئے تھے

شتیال حادثے کے بعد مشابروم ٹریول کمپنی کے دفاتر کو سیل کردیا گیا تھا انکواری کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی دس روز میں رپورٹ بھی طلب کی گئی۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کچھ دن سرگرم رہا۔
جانبحق ہونے والوں کے لواحقین کو کمپنی پالیسی کے تحت 4 لاکھ روپے دئے گئے، یعنی گلگت بلتستانیوں کے خون کو اتنا سستا سمجھ کر سودا کیا گیا، کیونکہ ان کی لاپرواہی کو ہم حادثہ سمجھ کر معاف کردینگے ۔ پھر کیا ہونا تھا وہی قصہ پرانا ہوا ، اپنوں کے زخم پرانے ہوتے گئے وہی مشابروم کی سروس دوبارہ شروع کردی گئی ۔
مورخہ 28 اپریل 2023 زیر نظر تصویر مشابروم بس کی ہے جو کچھ ہی لمحے بعد گاہکوچ سے پنڈی کی طرف روانہ ہوگی۔ ان کے ٹائروں کی حالت دیکھ کر نہیں لگتا کہ یہ 15 ، 16 گھنٹے کا سفر با آسانی کرسکیں گی۔ اگر ہم اسی طرح خاموش رہے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا رہا تو خدا نہ خواستہ
تو وہ دن دور نہیں کی ہمیں وہی قیامت خیز منظر پھر سے دیکھنا پڑھ جاے۔

چلاس  دیامر بھاشہ ڈیم بوشی داس مزدور کیمپ میں آگ لگنے کی اطلاع۔ ۔۔ریسکیو 1122 اور فائر برگیڈ کی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف ...
29/04/2023

چلاس دیامر بھاشہ ڈیم بوشی داس مزدور کیمپ میں آگ لگنے کی اطلاع۔ ۔۔

ریسکیو 1122 اور فائر برگیڈ کی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

29/04/2023

پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول کے 147ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔ پاس آوٹ ہونے والوں میں فلسطین، بحرین، عراق، قطر اور سری لنکا کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پوزیشن ہولڈرز کیڈٹس کو ایوارڈز دیے اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔

اعزازی شمشیر سینیئر انڈر آفیسر عبداللہ بن طارق نے حاصل کی۔ صدارتی گولڈ میڈل بٹالین سنیئنر انڈر آفیسر علی عامر نے حاصل کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل سری لنکا کے پاسندو دیا نندا کو دیا گیا جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف چھڑی کورس انڈر آفیسرمحمد عدنان منور کو دی گئی۔

منصور علی خان ولد صفدر خان ساکن اشکومن غذر نے بطور لیفٹیننٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی سے لونگ کورس 147 مکمل کر لیا
29/04/2023

منصور علی خان ولد صفدر خان ساکن اشکومن غذر نے بطور لیفٹیننٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی سے لونگ کورس 147 مکمل کر لیا

آر اے ڈی سی کمپنی نے نیا شیڈول جاری کر دیا مسافروں سے گزارش ہے شیڈول کے مطابق سفرکریں
29/04/2023

آر اے ڈی سی کمپنی نے نیا شیڈول جاری کر دیا مسافروں سے گزارش ہے شیڈول کے مطابق سفرکریں

29/04/2023

اقبال کے شاہین اور F 16 کے طیارے سن لو 😂😂

28/04/2023

hKyak Bosanet || Shina New Song 2023
Lyrics: Hussain Nazeer
Vocalist: Jabir Khan Jabir
DOP: Zuhaib Zupo
Post Production: Sang Productions

Congratulations Proud Moments Of Distric Ghizer All praises to Almighty Allah Talha Shehzad  S/O Col (Retd) Shehzad Ur R...
28/04/2023

Congratulations
Proud Moments Of Distric Ghizer
All praises to Almighty Allah
Talha Shehzad S/O Col (Retd) Shehzad Ur Rehman Hailing from Village Dalnati Gullapure Punial GB passed out from PAF Academy today and commissioned as Flying Officer.

گلگت، چیف سکریٹری ھوش کا ناخن لیں گلگت کے عارضی نوجوان ملازمین کے ساتھ ڈرامے بند کرے.ان کو فلفور ریگولر کر ان کا حقیقی ح...
28/04/2023

گلگت، چیف سکریٹری ھوش کا ناخن لیں گلگت کے عارضی نوجوان ملازمین کے ساتھ ڈرامے بند کرے.ان کو فلفور ریگولر کر ان کا حقیقی حق دیا جائے.ورنہ ھم برداشت نہیں کریںگے..

🌹🪷
28/04/2023

🌹🪷

ڈرائیور دیکھنے کے لیے پہلا کومنٹس چیک کریں
28/04/2023

ڈرائیور دیکھنے کے لیے پہلا کومنٹس چیک کریں

🌼🌹
28/04/2023

🌼🌹

گلگت (پریس ریلیز) ڈی آئی جی افس گلگت رینج کے سینیئر حوالدار ڈرائیور میر سلیم خان ساٹھ سالہ ملازمت مکمل کر کے نوکری سے سب...
28/04/2023

گلگت (پریس ریلیز) ڈی آئی جی افس گلگت رینج کے سینیئر حوالدار ڈرائیور میر سلیم خان ساٹھ سالہ ملازمت مکمل کر کے نوکری سے سبکدوش ہوئے۔ریٹاٹرڈہونےوالے ڈرائیور کے اعزاز میں ڈی آئی جی افس گلگت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی گلگت رینج فرمان علی،افس کے سٹاف اور ریٹائرڈ ہونے والے ڈرائیور کے عزیب و اقارب نے شر کت کی۔
ڈی آئی جی گلگت رینج فرمان علی نے ریٹائرڈ ہونے والے اہلکار کو محکمے کی طرف تحائف پیش کیااور اس کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر پوری اعزاز کے ساتھ اس کے گھر تک چھوڑ ایا.
جاری کردہ
شعبہ اطلاعات ونشریات محکمہ پولیس گلگت رینج

خودکشیوں کے معاملے پر سرکاری و غیر سرکاری منافقتتحریر: عنایت بیگ خودکشیوں کے بڑھتے رجحان کی تیسری لہر (2022) پر بھی جب ہ...
28/04/2023

خودکشیوں کے معاملے پر سرکاری و غیر سرکاری منافقت
تحریر: عنایت بیگ

خودکشیوں کے بڑھتے رجحان کی تیسری لہر (2022) پر بھی جب ہم نے ہر طرف مگرمچھ کے آنسو ہی دیکھے تو سرکار اور غیر سرکاری اداروں کو جھنجھوڑنے کے لئے جون 2022 میں ضلع غذر میں ذہنی صحت پر نوجوانوں کا زمہ دار اداروں (سٹیک ہولڈرز) کے ساتھ گرینڈ مرکہ بلایا۔ اس مرکے میں ایک ہزار کے قریب نوجوانوں سمیت منتخب نمائندوں، این جی آوز کے زمہ داران اور بیوروکریٹس وغیرہ نے شرکت کیا۔ اس سرگرمی کو قومی و بین الاقوامی صحافتی اداروں میں خاص جگہ دی گئی۔

نوجوانوں کی اس اہم کوشش کو بظاہر سرکار نے سراہا اور مرکہ کے منتظمین میں سے مجھے چیف منسٹر کی "ہائی پاور" ٹاسک فورس کا حصہ بنایا گیا۔ اس ٹاسک فورس کو یہ زمہ داری دی گئی کہ 2 ہفتوں میں اپنی سفارشات محترم وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائیں مگر صد افسوس کہ 2 مہینوں تک اس کمیٹی کی کوئی ایک میٹنگ تک نہیں بلائی جا سکی جس پر ہم نے سرکار سے شکایت شروع کی۔ جب ہماری شکایت پر کان نہیں دھرے گئے تو ہم نے تمام متعلقہ فورمز اور اجلاسوں میں کھل کر اس سرکاری لاپرواہی پر کھل کر تنقید کرنی شروع کی جس کے نتیجے میں سرکار کی طرف سے سب سے پہلی کاروائی یہ ہوئی کہ میرا نام ٹاسک فورس سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا، اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں اکثریت بیوروکریٹس کی تھی۔ ان بیوروکریٹس کو مینٹل ہیلتھ کی سمجھ اتنی تھی کہ انہوں نے نئی کمیٹی کی تشکیل کے ایک ہفتے تک خاموش رہنے کے بعد دوبارہ ہم سے رابطہ کیا کہ آپ سرکار کے لئے کوئی جامع ایکشن پلان مرتب کریں۔

چونکہ ہمارے لئے یہ معاملہ ایک "کاز" کی حیثیت رکھتا ہے، ہم نے حامی بھری اور ایک جامع ایکشن پلان ترتیب دیا۔ ہم نے جب ایکشن پلان بنا کر سب کو بریفننگ دی تو کہا گیا کہ اس ایکشن پلان پر تمام سٹیک ہولڈرز ایک ہفتے میں اپنا فیڈ بیک جمع کرائیں۔ ایک ہفتے کے اندر کسی سٹیک ہولڈر کا کوئی فیڈ بیک نہیں آیا اور ہمارے ایکشن پلان پر اتفاق رائے بنی۔ ہمارے ایکشن پلان کو ڈپٹی کمشنر ضلع غذر کیپٹن (ر) طیب سمیع نے سٹیک ہولڈرز کی منظوری کے بعد سرکاری کاغذ پر دوبارہ اشاعت کر کے "صوبائی" کمیٹی کو فائنل منظوری کے لئے بھجوا دیا۔ اس اشاعت میں ہمارے اداروں (آئی سی آر ڈی اور ایچ آر سی پی) کا لوگو بھی آویزاں کر کے ہماری محنت کا اعتراف بھی کیا گیا۔

ہم خوش تھے کہ ہمارا جامع ایکشن پلان جونہی منظور ہوگا ہم اپنی والنٹیئرز کے گراس روٹ نیٹ ورک کو استعمال میں لاتے ہوئے کام شروع کریں گے مگر ہمیں اخبار سے معلوم ہوا کہ خودکشیوں کی روک تھام کے لیے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے اعلی حکام کا ایک شاندار اجلاس غذر میں منعقد ہوا جس میں آغا خان یونیورسٹی اور آغا خان ہیلتھ سروسز کے بنائے ہوئے ایکشن پلان پر کام کا باقاعدہ آغاز کرنے کی زمہ داری جی بی آر ایس اپی اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک این جی او (روزن) کو دی گئی۔ ہم حیران تھے کہ جب آغاخان یونیورسٹی اور آغا خان ہیلتھ سروسز سے ہی ایکشن پلان بنوانا تھا تو ہم سے اضافی ایکشن پلان کیوں بنوایا گیا۔ مگر سب سے دلچسپ پہلو اس کہانی کا یہ نکلا کہ ہمارے بنائے ہوئے ایکشن پلان اور ہماری محنت سے ہمارے اداروں کے مونوگرام کو اٹھا کر ان دو اداروں کے مونوگرام آویزاں کئے گئے ہیں۔ یہ سب سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ کروڑوں کی فنڈ کو ہضم کرنے کی نیت سے کیا گیا ہے۔

ہم (آئی سی آر ڈی اور ایچ آر سی پی) اپنی انٹیلیکچول پراپرٹی رائٹس اور اپنی محنت کی دانستہ چوری کے ہرجانے کا کیس سرکار اور غیر سرکاری منافقین کے خلاف دائر کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔ مگر ہم عوام کو (بالخصوص نوجوانوں کو) یہ بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کی ذہنی صحت اور آپ کی قیمتی جانیں سرکار اور ان نام نہاد این جی آوز کی ترجیحات میں ہرگز شامل نہیں ہیں۔ ان کو خودکشیوں کے نام پر محض اپنی سیاسی و کاروباری مقاصد کو وسعت دینا ہے۔ جب یہ ادارے انسداد خود کشی کے نام پر آپ کے پاس آئیں تو ان سے پوچھیں کہ متعلقہ موضوع پر ان کی معروضی مہارتیں کیا ہے؟ یہی سوال ہم سے بھی پوچھیں۔

ہم اپنے نوجوانوں کی جانوں کو آپ کے کاروبار کا وسیلہ نہیں بننے دیں گے۔

نوٹ: کسی کو اس ضمن میں مزید معلومات اور تفصیلات درکار ہوں تو ہم سے مندرجہ زیل نمبر اور سی میل پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 03555979063 | [email protected]

آخراپنی سوچ کو بدلیں.کالم: عکرام مشتاقآج کے ترقی یافتہ دور میں پیسے اور پیسے والے شخص کی عزت اس قدر کی  جات ہے کہ دورناگ...
27/04/2023

آخراپنی سوچ کو بدلیں.
کالم: عکرام مشتاق

آج کے ترقی یافتہ دور میں پیسے اور پیسے والے شخص کی عزت اس قدر کی جات ہے کہ دورناگوار میں رہتا ہر غریب شخص خود کو مجرم سمجھ بیٹھتا ہے ہماری قوم نے اسلام کے طور طریقے چھوڑ کر خود کو مغرب کی جانب موڑ دیا،اور وہاں کا اسٹینڈرڈ اس قدر خود پر ہاوی کر لیا کہ اسٹیٹس کے بھوکے ہوگئے۔ہمارے ملک میں کسی کچے گھر کی لوگوں کی نظر میں وہ عزت ہی نہیں رہی جو ایک ماربل والے محل کی ہے،ہمارے لوگ سائیکل سوار کو جوتے کی نوک پر رکھ کر ،کار والے کو دیکھ مسکراہٹ سے ملنے کے تابع ہوگئے۔ہماری عوام اس قدر شہرت پسند ہوگئے کہ، کسی کو دو چار کلو آٹا دینے سے پہلے اس بندے کی عزت نفس سے کھیل کر اسے، اس کی ہی نگاہوں میں شرمندہ کر کے مختلف پوسز سے تصاویر بنوانے اور انھیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد ہی (آٹا) ان غریب ہاتھوں کو سونپا جاتا ہے۔ ہمارا معاشرہ صرف اور صرف پیسے کی ہوس کا شدید شکار اور پبلیسٹی کا بھوکا بن چکا ہے۔ہماری نگاہیں فقط لگژری اسٹیٹس تک محدود ہوچکیں۔ نوجوان نسل ادب و لحاظ کو چھوڑ کر اس قدر بدتمیز ہوچکے کہ بڑے چھوٹے کا لحاظ کھوبیٹھی ہم نے مغربی سٹائل،سٹیٹس اور جدید سہولیات کے چکر میں اپنی ذاتی ریت و روایات کو خیرآباد کہہ دیا۔ہمارے ملک میں غربت گالی بن گئی۔ معاشرے میں میرٹ کے بجائے سفارش چلنے لگے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رشوت معمولی سی بات بن گئی۔ہماری سوسائٹی کا نچلا طبقہ احساس کمتری کا شکار ہوچکا کیونکہ! ہمارے آج کے دور میں سب سے زیادہ ترجیح اسٹیٹس کو دیا جاتا ہے۔ہمیں سوچ بدلنے کی ضرورت ہے ہمیں خود کو اور اپنی اولاد کے کچے ذہنوں میں یہ بات پختگی سے ڈالنی ہوگی کہ غریب عوام بھی ہمارے ہی ملک کا حصہ ہیں اس لئے غریب و امیر ہر طبقے کے انسان کو اسٹینڈرڈ اور اسٹیٹس سے ہٹاکر صرف انسانیت اور اخلاقی بنا پر ٹریئٹ کیا جائے،کیونکہ ہم نے غربت اور غریب لفظ کو گالی نہیں بننے دینا ہے۔ہمارا ملک سب کہ لئے ایک جیسا ہے چاہے وہ صدر کا بیٹا ہو یا ایک مزدور کا کیونکہ یہ ایک اسلامی ملک ہے۔

27/04/2023

Special song...
SCO (slow communication organisation)

Altaf Hussain Umeed

27/04/2023

Ada na bo shooo warn ada ba phat baaa😄😄

تحریر:راجہ عقیل احمدسونے کے پہاڑوں پر بسنے والے بھوکے لوگ ! اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ج...
27/04/2023

تحریر:
راجہ عقیل احمد

سونے کے پہاڑوں پر بسنے والے بھوکے لوگ !

اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جو کہ کچھ انسانوں کے نظروں کے سامنے جبکہ کچھ کو پوشیدہ ، ان میں ایک بہت بڑی نعمت" معدنیات " کی شکل میں دنیا میں موجود ہے جن کو انسان بڑی کوشش اور کھوج سے حاصل کرتا ہے،دنیا کے مختلف جگہوں میں مختلف قسم کے معدنیات پائی جاتی ہے اور انسان انکو حاصل کرنے کے بعد اپنے لیے فائدے کے طور پر استعمال کرتا ہے اور ہمارے پیارے ملک خدا داد پاکستان کو الللہ تعالیٰ نے معدنیات کے ساتھ اپنے دیگر تمام تر نعمتوں سے نوازا ہے جن کی ہم جتنا شکر ادا کریں کم ہیں ،
آج میں گلگت بلتستان میں پائی جانے والی معدنیات کا تذکرہ کرنا چاہتا ہوں گلگت بلتستان کے مختلف ضلعوں میں معدنیات کے ذخائر موجود ہیں اور وہاں کے عوام ان معدنیات سے استفادہ حاصل کرتے ہیں ،بلخصوص ضلع غذر اور خصوصاً تحصیل یاسین کے پسماندہ گاؤں" گنداۓ" نالے میں پائی جانے والی معدنیات کے بارے میں کچھ حقائق گؤشاں گزار کرنا چاہتا ہوں،
سن 1994ء کی بات ہے کہ محترم استاد جناب قادر اور جناب راجہ شاہ ولی شکار کی غرض سے نالہ گنداۓ کی طرف رخ کیا وہاں پر موجود پہاڑی سلسلے میں چلے ، یوں چلتے چلتے ایک عجیب اور مختلف قسم کے پہاڑی سلسلے پر پہنچے اور اس پہاڑ کی طرف غور وفکر کیا اور وہ پہاڑی سلسلہ دیگر پہاڑوں سے بہت ہی انوکھا پایا ،یوں اس پہاڑ کو دیکھنے کے بعد بڑے اضطراب اور بے سکونی کے عالم میں واپس گاؤں لوٹ آئیں اور اس پہاڑ کے بارے میں عوام کو آگاہی دی ،اور ٹھیک دو سال بعد 1996ء میں جناب راجہ مقصود آمان اور شاہ جہان نے اسی نالے کی طرف رخ کیا اور وہاں جاکر اسی پہاڑی سلسلے سے کچھ پتھر کے سمپل کے اپنی مدد اپ معلومات کے لیے کراچی چلے گے جہاں پر "کراچی یونیورسٹی"میں تجربہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ پہاڑی سلسلہ "کاپر " دیگر معدنیات کی شکل میں موجود ہیں ،
اس وقت لوگوں کی دھیان اور سہولیات کی فقدان کی وجہ سے لوگوں نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا ،
البتہ سال 2009 ءمیں عوام گنداۓ سے لیکر عوام سیلی ہرنگ تک متفقہ طور پر اس نالے کی طرف رخ کیا تاکہ اس پوشیدہ معدنیات کو حاصل کرنے کے بعد لوگوں کو علاقے کی ترقی اور نظام زندگی کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کیاجائے ،
افسوس صدا افسوس!

ایساء ہر گز نہیں ہوا کیونکہ جب انسان کے اندر ذاتی لالچ جنم لیتی ہے تو الللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کو اپنے وسائل کے بجائے مسائل بنا دیتی ہیں ,
سن 2009ء کو گنداۓ نالے میں معدنیات کے مختلف ذخائر دریافت ہونے کے بعد یہاں لوگوں میں خوشی کی لہر نئی عزم اور ولولہ جاگ اٹھی کیونکہ آپ تو لوگوں کے نظام زندگی بدلنے والی تھی اور علاقے میں تعمیر وترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے تھے البتہ ایسا ہرگز نہیں ہوا انسان کو ہر حالات اور معاملات میں اپنے پروردگار دو عالم کا شکر ادا کرنے کے بعد اس کے نعمتوں سے استفادہ اٹھانا ہوتا ہیں لیکن ہمارے علاقے میں اسکے برعکس کچھ اور حالات واقعات رونما ہوئے جب اسکی تحقیق کے بعد معلوم ہوا تھا کہ یہاں پہ"کاپر" کے ساتھ دیگر ذخائر موجود ہیں تو اس پہاڑ میں کام کرنے کیلئے ملکی وغیر ملکی بہت سے کمپنیوں نے رخ کردے اور معدنیات پر کام کرنے کی حامی بھری اور گنداۓ سے لیکر سیلی ہرنگ تک عوام نے مل کر متفقہ طور پر اپنے لئے عوامی نمائندوں اور کابینہ تشکیل دے دی اور یوں عوامی نمائندوں نے متفقہ طور پر گورنمنٹ سے رجسٹرڈ شدہ "چائنیز"کمپنی کو گنداۓ نالے میں کام کرنے کی اجازت دی اور یوں باقاعدہ طور پر اس کمپنی نے کام کا آغاز کیا علاقے کے لوگ بڑے خوش تھے اور کام بڑے زور و شور سے جاری تھا کہ اچانک عوام کے اندر ہی ٹوٹ پھوٹ شروع ہوگئی اور لوگوں کو لالچ و حسد نے ایک ایسی آگ میں ڈال دی کہ جس کی ذد میں عوام اور کمپنی دونوں آگئے

عوام نے معدنیات کے جگیں میں جاکر کمپنیوں کے اہلکاروں کو کام سے روکا اور بزور عوامی طاقت کام سے انکو وہاں سے لیکر آئیں اور وہاں پر کام بند ہوگیا اور یہاں گاؤں کے عوام میں انتشار کی آگ بھڑک اٹھی اور حالات کشیدہ ہوگے اور گاؤں گنداۓ سے لیکر سلی ھرنگ تک حالات بہت ہی ناساز ہوگئیں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی اور یاسین کے آمدورفت بزور عوامی طاقت جگہ جگہ بند کیا گیا جسں سے مسافروں کو بڑے مشکلات اٹھانے پڑے بلاآخر ریاستی اداروں نے جن میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حالت کو اپنے کنٹرول میں لیکر پولیس فورس کی مدد سے گاؤں میں سینکڑوں بندوں کو گرفتار کر کے ان پر باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کے بعد جیل بھیج دیااور اس نالے کو اپنے تحویل میں لےنے کے بعد وہاں کام کرنے پر پابندی لگا دی ،
آپ بات یہاں پر ختم نہیں ہوئی،عوام مختلف گروپوں میں تقسیم ہوئی اور اس پہاڑ کو اپنی ملکیت سمجھ بیٹھیں اور اسکا مقدمہ لڑنے کے لئے باقاعدہ عدالت تک پہنچ گئے اور یو اس پر عدالت میں باقاعدہ کیس کی شکل میں ایک اور عذاب عوام کے اوپر ڈال دیا گیا اور کچھ مہنیوں کے بعد جو جیل میں قید تھیں انہیں رہائی مل گئی اور عوام نے انکو بڑے شاندار طریقے سے ریلی کی شکل میں انکا استقبال کیااور یاسین سطح پر انکو بڑی پذیرائی حاصل ہوئی یوں آپ یہ پہاڑی سلسلہ گلگت بلتستان کے عدالتوں میں کیس کی شکل میں عوام کے مختلف گروپوں میں تقسیم ہو کر اسکا مقدمہ لڑ رہےہیں اور یہاں پر عوامی محنت پر پانی پھیر گیا،
اسکے بعد مختلف شبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں مذہبی ؛سیاسی؛ سماجی افراد نے اسکو حل کرنے کی بھر پور کوشش کیا لیکن ناکام رہیں اور عوام میں اس معدنیات کے اوپر مختلف طریقوں سے میٹنگز کیے لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی اس پہاڑی سلسلے کا کیس کہی سالوں سے عدالتوں میں چل رہا ہے ٫

بلآخر لکھنے کو تو بہت کچھ ہیں لیکن میں اپنے علاقے کے بزرگوں ٫ معزیزین اور خصوصاً تمام تر تعلیم یافتہ نوجوان نسل سے گزارش کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کو اپنے مسائل کے بجائے وسائل کے طور استعمال کریں تاکہ ہمارا پسماندہ علاقہ تعمیر وترقی کی نئی راہ میں گامزن ہوگا جس سے ہمارے علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھیں
آمین.

تحریر:راجہ عقیل احمدسونے کے پہاڑوں پر بسنے والے بھوکے لوگ ! اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ج...
27/04/2023

تحریر:
راجہ عقیل احمد

سونے کے پہاڑوں پر بسنے والے بھوکے لوگ !

اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جو کہ کچھ انسانوں کے نظروں کے سامنے جبکہ کچھ کو پوشیدہ ، ان میں ایک بہت بڑی نعمت" معدنیات " کی شکل میں دنیا میں موجود ہے جن کو انسان بڑی کوشش اور کھوج سے حاصل کرتا ہے،دنیا کے مختلف جگہوں میں مختلف قسم کے معدنیات پائی جاتی ہے اور انسان انکو حاصل کرنے کے بعد اپنے لیے فائدے کے طور پر استعمال کرتا ہے اور ہمارے پیارے ملک خدا داد پاکستان کو الللہ تعالیٰ نے معدنیات کے ساتھ اپنے دیگر تمام تر نعمتوں سے نوازا ہے جن کی ہم جتنا شکر ادا کریں کم ہیں ،
آج میں گلگت بلتستان میں پائی جانے والی معدنیات کا تذکرہ کرنا چاہتا ہوں گلگت بلتستان کے مختلف ضلعوں میں معدنیات کے ذخائر موجود ہیں اور وہاں کے عوام ان معدنیات سے استفادہ حاصل کرتے ہیں ،بلخصوص ضلع غذر اور خصوصاً تحصیل یاسین کے پسماندہ گاؤں" گنداۓ" نالے میں پائی جانے والی معدنیات کے بارے میں کچھ حقائق گؤشاں گزار کرنا چاہتا ہوں،
سن 1994ء کی بات ہے کہ محترم استاد جناب قادر اور جناب راجہ شاہ ولی شکار کی غرض سے نالہ گنداۓ کی طرف رخ کیا وہاں پر موجود پہاڑی سلسلے میں چلے ، یوں چلتے چلتے ایک عجیب اور مختلف قسم کے پہاڑی سلسلے پر پہنچے اور اس پہاڑ کی طرف غور وفکر کیا اور وہ پہاڑی سلسلہ دیگر پہاڑوں سے بہت ہی انوکھا پایا ،یوں اس پہاڑ کو دیکھنے کے بعد بڑے اضطراب اور بے سکونی کے عالم میں واپس گاؤں لوٹ آئیں اور اس پہاڑ کے بارے میں عوام کو آگاہی دی ،اور ٹھیک دو سال بعد 1996ء میں جناب راجہ مقصود آمان اور شاہ جہان نے اسی نالے کی طرف رخ کیا اور وہاں جاکر اسی پہاڑی سلسلے سے کچھ پتھر کے سمپل کے اپنی مدد اپ معلومات کے لیے کراچی چلے گے جہاں پر "کراچی یونیورسٹی"میں تجربہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ پہاڑی سلسلہ "کاپر " دیگر معدنیات کی شکل میں موجود ہیں ،
اس وقت لوگوں کی دھیان اور سہولیات کی فقدان کی وجہ سے لوگوں نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا ،
البتہ سال 2009 ءمیں عوام گنداۓ سے لیکر عوام سیلی ہرنگ تک متفقہ طور پر اس نالے کی طرف رخ کیا تاکہ اس پوشیدہ معدنیات کو حاصل کرنے کے بعد لوگوں کو علاقے کی ترقی اور نظام زندگی کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کیاجائے ،
افسوس صدا افسوس!

ایساء ہر گز نہیں ہوا کیونکہ جب انسان کے اندر ذاتی لالچ جنم ل

Address

Gilgit-Baltistan
Ghizar
15200

Telephone

+923555777869

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghizer Click 24 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ghizer Click 24:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Ghizar

Show All