GHAZI PAGE ONE

GHAZI PAGE ONE مظلوم کی آواز

10/11/2023

غازی فیڈر ٹو عیسی جلو پہائی جموں قاضی پور الدو میانڈھیری سمیت درجنوں دیہات ہلکی بارش کی وجہ سے کل شام سے ہی تاریکی میں ڈوب گئے تاحال بجلی بحال نہ ہوسکی

06/11/2023

جنرل کونسلر اطہر حسین خان خالو کا غازی کے پٹواری کے ٹرانسفر ہونے کی خبر کے بعد اچانک پٹوارخانہ کا دورہ غازی کے پٹواری صاحب دفتر میں موجود کام کرتے ہوۓ دکھائی دیئے جبکہ چند افراد پٹوارخانہ کے باہر بھی اپنے کام کے سلسلے میں موجود تھے

تربیلاغازی سریکوٹ روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ،تحصیل غازی سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل سوار ماموں بھانجا موقع پر ہی جا...
03/11/2023

تربیلاغازی سریکوٹ روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ،تحصیل غازی سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل سوار ماموں بھانجا موقع پر ہی جانبحق،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سریکوٹ روڈ بھیرہ کے مقام پر سریکوٹ کے محلہ چونترائی کے رہائشی موٹر سائیکل سوار اور موٹر کار کے مابین خوفناک تصادم ہوگیا،موٹر سائیکل سوار مخالف سمیت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں تحصیل غازی کی یونین کونسل سریکوٹ کے محلہ چونترائی سے تعلق رکھنے والے ماموں بھانجا نوید اور شاہ فیصل موقع پر ہی جانحق ہوگئے پولیس نے ضابطہ کی کاروئی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی

30/10/2023

تحصیل غازی کے گاٶں تھلی کوٹ میں ایک موٹر ساٸیکل والے نے سکول جاتی چھوٹی بچی کو اٹھانے کی کوشش کی اس نے چلانا شروع کر دیا قریبی دوکاندار نے اسے لڑکے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر بھاگ گیا

28/10/2023
تحصیل غازی کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت اظہر ممتاز خان کی اسلام آباد وزیراعظم ہاؤس میں نگران وزیر اعظم انور الحق...
21/10/2023

تحصیل غازی کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت اظہر ممتاز خان کی اسلام آباد وزیراعظم ہاؤس میں نگران وزیر اعظم انور الحق کاکڑ سے ملاقات، ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی ۔نگران وزیراعظم انور الحق کاکڑ نے انکا آفس آمد پر شاندار طریقے سے ویلکم کیا۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ علاقائی مسائل سے آگاہ کیا۔ نگران وزیر اعظم انور الحق کاکڑ نے ان سے دوبارہ ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

17/10/2023

پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں و کالجز کو پرائیوٹ کرنے کے حکومتی اقدامات کے بعد سکولز و کالجز غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیے گئے

15/10/2023

ایڈیشنل سیشن جج غازی واجد علی نے قتل کے مقدمہ میں ملزم کو منگیتر کے قتل کے جرم میں عمر قیدبامشقت اور4 لاکھ روپے حرجانے جبکہ بلا لاننسس اسلحہ کے جرم میں 2سال قید بامشقت اور10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق05جولائی 2020ء کو تھانہ غازی میں تحصیل غازی میں ایف آئی آر علت نمبر387زیر دفعہ 302تعزیرات پاکستان درج کروائی گئی کہ نزاکت خان ولد غلام مسکین ساکن پپلیالہ نے پستول کی فائرنگ سے اپنی منگیتر مسماۃ (ک) دختر بنارس خان سکنہ خیرباڑہ کو قتل کردیا دوران تفتیش انسپکٹر نازک خان سے ملزم کوگرفتار و آلہ ء قتل برآمد کیا جسکے بعد ملزم نزاکت پر بلا لائنسس اسلحہ کی الگ ایف آئی آر زیر دفعہ 15-AAخیبر پختون خواہ آرم ایکٹ مرتب ہوئی مقدمہ کے چالان 302PPC/15AA واجد علی ایڈیشنل سیشن جج غازی کی عدالت میں پیش کیے گئے استغاثہ کی جانب سے اجمل خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور ملزم کی جانب سے خواجہ فرقان فیصل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے پیروی مقدمہ کی اور سماعت مکمل ہونے پرواجد علی ایڈیشنل سیشن جج غازی ضلع ہری پور نے تمام تر ثبوتوں اور شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم نزاکت علی کو اسکی منگیتر کا قاتل قرار دیتے ہوئے عمر قیدبامشقت اورچارلاکھ روپے جرمانہ اور جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید جبکہ بلا لائنسس اسلحہ رکھنے کے جرم میں دو سال قید با مشقت اور دس ہزار روپے جرمانہ اور جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید تین ماہ قید سزا کا فیصلہ سنا دیا۔

. . .  سریکوٹ روڈ پر تیز رفتار کیری ڈبہ کی ٹکر سے .  پنیاں کا رہائشی جہانگیر خان جاں بحق  ۔الله  پاک مرحوم کے درجات بلند...
14/10/2023

. . . سریکوٹ روڈ پر تیز رفتار کیری ڈبہ کی ٹکر سے . پنیاں کا رہائشی جہانگیر خان جاں بحق ۔الله پاک مرحوم کے درجات بلند فرماۓ امین. . . . . . .

سابقہ ایم پی اے 16اکتوبر 2023تک لاہور ھائی کورٹ سے ضمانت پر . . . .  اج نماز جمعہ غازی میں پرسکون ماحول میں ادا کیا بعد ...
13/10/2023

سابقہ ایم پی اے 16اکتوبر 2023تک لاہور ھائی کورٹ سے ضمانت پر . . . . اج نماز جمعہ غازی میں پرسکون ماحول میں ادا کیا بعد میں اپنے پرانے رفیق . قمر زمان خیام اسلام سے ملاقات کی قمر زمان کے فرزند ارجمند کی شادی کی تقریبات میں شرکت فرمائی تینوں خوشگوار موڈ میں

پریس کلب غازی کی ماہانہ میٹنگ اہم امور پر تبادلہ خیالتمام ممبران نے شرکت کی
10/10/2023

پریس کلب غازی کی ماہانہ میٹنگ اہم امور پر تبادلہ خیال
تمام ممبران نے شرکت کی

29/09/2023

غازی خالو عیسی غازی فیڈر ون جبکہ جلو تا جہانیاں چوک غازی فیڈر ٹو غازی فیڈر ٹو پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام سیاست کی بھینٹ چڑگئی جبکہ غازی فیڈر ون لوڈشیڈنگ سے بےغم ہوگئے

کل جمعرات سے اتوار تک پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ...
27/09/2023

کل جمعرات سے اتوار تک پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ...

تلاش گمشدہمہربان ولد بیدار بعمری 14/13 سال سکنہ پھلڑہ مانسرہ حال پکھرال  کھلابٹ جو کہ مورخہ 18.09.2022 کو سکول کے لیے گھ...
25/09/2023

تلاش گمشدہ
مہربان ولد بیدار بعمری 14/13 سال سکنہ پھلڑہ مانسرہ حال پکھرال کھلابٹ جو کہ مورخہ 18.09.2022 کو سکول کے لیے گھر سے نکلا ہے جو تاحال گھر واپس نھی آیا ۔اگر کسی نے اس کو دیکھا یا اس سے متعلق معلومات ہوں تو زیل نمبرات پر رابطہ کریں ۔
پولیس کنٹرول روم 0995.920109
کھلابٹ پولیس 0995.619218

صوابی کے رہائشی بکری چورطور الرحمٰن جھاری کس روڈ سےبکری سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جبکہ اسں کا دوسرا ساتھی بھاگ گیا محلہ ...
24/09/2023

صوابی کے رہائشی بکری چورطور الرحمٰن جھاری کس روڈ سےبکری سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جبکہ اسں کا دوسرا ساتھی بھاگ گیا محلہ دھموں کے مقامی افراد نے ملزم کو غازی پولیس کے حوالے کیا مزید تفتیش جاری ہے

24/09/2023

صوابی سے تعلق رکھنے والے بکری چور طور الرحمٰن جھاری کس روڈ غازی سے پکڑ کر پولیس کے حوالے

تحصیل غازی موضع عامگاں چھپڑیاں دو روز قبل رسہ گیر چور محمد خالد نامی شخص کی دو بھینسیں چرا کر جب موٹروے پر اپنی گاڑیوں م...
23/09/2023

تحصیل غازی موضع عامگاں چھپڑیاں دو روز قبل رسہ گیر چور محمد خالد نامی شخص کی دو بھینسیں چرا کر جب موٹروے پر اپنی گاڑیوں میں ان بھینسوں کو ڈالنے کی کوشش کررہے تھے کہ موٹروے پولیس نے رنگے ہاتھوں ان دو چوروں کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کہ دو مزید ساتھی موقع سے بھینسیں چھوڑ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ان دونوں ملزمان کو بعدازاں جھاری کس چوکی پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ان چوروں کا تعلق مردان سے بتایا جاتاہے اس سے قبل بھی امگاں میں مال مویشیوں کی چوری کی کامیاب وارداتیں ہوچکی ہیں عوام کا ڈی پی او ھری پور سے ان ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ

*ہری پور پولیس کی کامیاب کاروائی ،حطار بینک الحبیب میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرغہ گرفتار، قبضہ سے واردات میں استعمال ہ...
22/09/2023

*ہری پور پولیس کی کامیاب کاروائی ،حطار بینک الحبیب میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرغہ گرفتار، قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری۔*

تھانہ حطار کی حدود بینک الحبیب میں مورخہ 04.09.2023 کو ڈکیتی کی واردات ہوئی ۔ بینک منیجر عمیر السلام کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 395/397 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔ ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کو جلد ازجلد ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مسروقہ رقم کی برآمدگی سے متعلق سخت ہدایات جاری کیں۔پولیس ٹیم نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈکیت گروہ کا سرغنہ عباس ولد شمریز سکنہ کچھی ہری پور حال کامرہ ٹیکسلا کو گرفتار کر کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔جلد ہی دیگر ملزمان کو گرفتار کر کے سرقہ شدہ رقم برآمد کرلی جائے گی ۔مقدمہ میں تفتیش جاری ہے ۔

21/09/2023

غازی امگاں رسہ گیر چور خالد نامی شخص کی دو گاۓ چوری کر کے لے جاتے ہوۓ موٹر پولیس نے دو چوروں کو گرفتار کرلیا باقی ساتھی گاۓ چھوڑ کر فرار

تربیلاغازی( حامد زمان خان سے )پریس کلب غازی کے سرپرست اعلیٰ خواص بیگ کے بھتیجے فاروق بیگ کے صاحبزادے گلزار بیگ رشتہ ازدو...
17/09/2023

تربیلاغازی( حامد زمان خان سے )پریس کلب غازی کے سرپرست اعلیٰ خواص بیگ کے بھتیجے فاروق بیگ کے صاحبزادے گلزار بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) صاحبزادہ حامدشاہ،چیئرمین جھامرہ زبیرحیات خان،چیئرمین کوٹیڑہ خان نواز خان،سابق ضلع ممبر ملک افضل،سابق تحصیل ممبر چوہدری کامران،عالمگیر خان،مبشر خان،اشتیاق خان،عمرخان پریس کلب غازی کے صد حامدزمان خان،سینئر نائب صدر وکالت شاہ،جنرل سیکرٹری زاہد اقبال اعوان،فنانس سکرٹری لیاقت زمان،صابر سلطان،خاوررشید اور دیگر ممبران سمیت دیگر ویلج کونسل ناظمین،کونسلرز اور معززین علاقہ نے شرکت کی دعوت ولیمہ کا انعقاد پیپلیالہ کے محلہ پیناکس میں کیاگیا دعوت ولیمہ میں آئے ہوئے مہمانوں نے دولہا اور اُن کے اہلخانہ کو شادی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خوہشات کا اظہار کیا۔
تربیلاغازی()پریس کلب غازی کے سرپرست اعلیٰ خواص بیگ کے بھتیجے فاروق بیگ کے صاحبزادے گلزار بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) صاحبزادہ حامدشاہ،چیئرمین جھامرہ زبیرحیات خان،چیئرمین کوٹیڑہ خان نواز خان،سابق ضلع ممبر ملک افضل،سابق تحصیل ممبر چوہدری کامران،عالمگیر خان،مبشر خان،اشتیاق خان،عمرخان پریس کلب غازی کے صدر حامدزمان خان،سینئر نائب صدر وکالت شاہ،جنرل سیکرٹری زاہد اقبال اعوان،فنانس سکرٹری لیاقت زمان،صابر سلطان،خاوررشید اور دیگر ممبران سمیت دیگر ویلج کونسل ناظمین،کونسلرز اور معززین علاقہ نے شرکت کی دعوت ولیمہ کا انعقاد پیپلیالہ کے محلہ پیناکس میں کیاگیا دعوت ولیمہ میں آئے ہوئے مہمانوں نے دولہا اور اُن کے اہلخانہ کو شادی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خوہشات کا اظہار کیا۔

The Health Department Khyber Pakhtunkhwa in collaboration with the District Administration Haripur has arranged an Orien...
15/09/2023

The Health Department Khyber Pakhtunkhwa in collaboration with the District Administration Haripur has arranged an Orientation Session regarding hazards of to***co use and to***co control laws for members of Ghazi Bar Association.The session was participated by prominent lawyer's and vowed to play their due role to make the premises as To***co Smoke Free to protect the lives of Non-Smokers. The Project Coordinator for to***co control has given detailed presentation which was followed by a fruitful discussion. The President of Bar Association thanked all participants for their inputs and valuable suggestion.

14/09/2023

ابھی ابھی پہائی کے مقام پر ایک اور ڈکیتی کی واردات پہائی کے رہائشی سیاب حسین سے موٹرسائیکل چھین کر تین مسلح ڈاکو فرار

تربیلا۔ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ہری پور  و صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 45 سے امید وار صاحبزادہ حامد شاہ نے حیات آباد میڈیکل ...
14/09/2023

تربیلا۔ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ہری پور و صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 45 سے امید وار صاحبزادہ حامد شاہ نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں غازی کے سینئر مقامی صحافی اسد خان کی عیادت کی ہے

حرمین احرام سینٹر مین بازار غازی
13/09/2023

حرمین احرام سینٹر مین بازار غازی

تربیلہ غازی خالو کے رہائشی طاہر حمید ترک کے نام سے جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے والا نوسر باز اور اس کے ساتھ گروپ میں شامل د...
13/09/2023

تربیلہ غازی خالو کے رہائشی طاہر حمید ترک کے نام سے جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے والا نوسر باز اور اس کے ساتھ گروپ میں شامل دو افراد عوام کو لوٹنے لگے یہ نوسر باز خود کو طاہر حمید ظاہر کرکے جعلی فیس بک أئی ڈی سے فرینڈ ریکوسٹ پہلے بھیجتا ہے پھر متاثرہ افراد سے ان کا اکاؤنٹ نمبر مانگ کر لاکھوں روپے اس اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردینے کا بتاتا ہے پھر اسی نوسر باز کا دوسرا ساتھی متاثرہ شخص کو کال کرکے خود کو ویسٹرن یونین کراچی کا اہلکار ظاہر کرکے چوبیس گھنٹے میں پیسے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوجانے کا بتاتا ہے جبکہ اسی گروپ کا تیسرا ساتھی متاثرہ افراد سے طاہر حمید ترک کے ویزے کےلیے تین لاکھ روپے مانگتا ہے جو سرے سے ٹرانسفر ہی نہیں کیے گئے ہوتے ہیں یعنی متاثرہ شخص کے ذاتی پیسے ہتھیانے کے لیے یہ سارا ڈرامہ کیا جاتا ہے متاثرہ شخص کے موبائل نمبر یا وٹس اپ میسج کے ذریعے یہ فراڈیہ رابطہ کرتا ہے مذکورہ سامنے ان موبائل نمبرات سے افراد الگ الگ طریقے سے رابطہ کرتے ہیں
نوسربازوں کے موبائل نمبرز درج ذیل ہیں
03434415592
03240934810
03220201913

12/09/2023

: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غازی ضلع ہری پور واجد علی نے غیر قانونی بے دخلی کے قانون (IDA-2005)کے تحت تمام خاتون سمیت تمام ملزمان کو 3سال قید 30ہزار روپے فی کس جرمانہ اور 1لاکھ روپے حرجانہ اداکرنے کی سزا سناتے ہوئے SHOتھانہ غازی کو مستغیثہ کو قبضہ مکان واپس حوالہ کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق14-01-2021کو محفوظ الرحمٰن، حفیظ الرحمٰن، عماد علی پسران، مسماۃ الحامیہ زوجہ محمد طفیل اور محمدطفیل ولد محمد خان نے مسماۃ شافیہ بی بی زوجہ اختر زمان کے خرید کردہ مکان واقع کنڈی پر غیر قانونی طریقہ سے قبضہ کرلیا جس پر مسماۃ شافیہ بی بی نے بعدالت جناب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غازی کی عدالت میں غیر قانونی بے دخلی کے قانون Illegal Dispossession Act 2005کے تحت استغاثہ دائر کیا جس میں فریقین کی شہادت قلمبند کرنے اورضابطہ کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غازی ضلع ہری پور واجد علی نے تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے خاتون سمیت تمام ملزمان محفوظ الرحمٰن وغیرہ کو تین تین سال قید، تیس ہزار روہے فی کس جرمانہ اور جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزیدتین تین ماہ قید کے ساتھ مستغیثہ مسماۃ شافیہ بی بی کو ایک لاکھ روپے حرجانہ ادا کرنے کا حکم سنادیا جس میں SHOتھانہ غازی کو ھدایت جاری کی گئی کہ بندرہ یوم کے اندر مستغیثہ شافیہ بی بی کو اسکا مکان واپس حوالہ کرنے کی کاروائی کی جائے۔ مستغیثہ کی وکالت اسد افتخار شیخ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ جبکہ ملزمان کی وکالت ملک شاہد جمیل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحصیل غازی مقتدر حلقوں کی سرپرستی میں میں سود کے کاروبار اور غیر قانونی قبضے کی سرگرمیوں کابازار گرم ہے اور عدالت کے اس فیصلہ معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

تحصیل تربیلہ غازی سے پولیس پر سوالیہ نشان تحصیل غازی میں  ڈاکو کا راج تحصیل غازی کے موضع قاضی پور میں مسلح ڈاکوؤں کے سات...
12/09/2023

تحصیل تربیلہ غازی سے پولیس پر سوالیہ نشان تحصیل غازی میں ڈاکو کا راج تحصیل غازی کے موضع قاضی پور میں مسلح ڈاکوؤں کے ساتھ ہاتھ پائی و فائرنگ کے دوران ڈاکووں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات و دیگر قیمتی اشیاء گر گئی۔ اہلیان دہیہ نے اشیاء پولیس کے حوالے کر دی گئی سید مزین شہزاد کی مزاحمت کرنے پر فائرنگ کا شکار ہو گئے اللہ پاک کے کرم سے بچت ہو گئی

12/09/2023

تحصیل غازی کے موضع قاضی پور میں فائرنگ کا واقعہ، فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی، غازی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

11/09/2023

‏ڈالر فروش شدید مشکلات کا شکار، اسلام آباد میں کوئی 280 روپے میں بھی ڈالر خریدنے کو تیار نہیں… ڈالر فروش 270 کی آوازیں لگا رہے ہیں۔ آپریشن کی نتائج آنا شروع

10/09/2023

قبلہ بانڈی کی جوان سالہ گھریلو ملازمہ جو گذشتہ دنوں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے اچانک خالو جس گھر میں کام کرتی تھی وہاں سے غائب ہوگئی تھی غازی پولیس کی موبائل نمبر ٹریسنگ سے ناروال سے زندہ برآمد کرلی گئی جبکہ گمشدہ لڑکی کے ورثاء نے لڑکی کی گمشدگی کی ایف آئی آر جس گھر میں کام کرتی تھی ان پہ کروائی جو بعد از غلط ثابت ہوئی ویلڈن غازی پولیس

09/09/2023

غازی CNG پمپوں پر لمبی لاٸنیں AC غازی سے مطالبہ ھے کہ پمپ مالکان کو
جر نیٹر چلانے کا پابند کیا جاٸے یا CNG پمپ بند کٸے جاٸیں عوام کو مزید خوار نہ کریں

سرفراز ولد صالحین ساکن جلالیہ تحصیل حضرو کی بارہ سو نناوےگرام ھیروئن کے کیس میں تربیلہ غازی عدالت سے آج مورخہ 9/9/2023 ک...
09/09/2023

سرفراز ولد صالحین ساکن جلالیہ تحصیل حضرو کی بارہ سو نناوےگرام ھیروئن کے کیس میں تربیلہ غازی عدالت سے آج مورخہ 9/9/2023 کو ثاقب منیب مشوانی ایڈوکیٹ ھائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرک سیشن جج غازی کی عدالت سے ضمانت کروا لی ہے ان کے فیملی ممبرز دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ ثافب منیب ایڈوکیٹ سے مل کر مزید عدالتی ضمانت کے پراسس کو پورا کرنے میں مدد کریں رابطہ ثاقب منیب مشوانی ایڈوکیٹ ھائی کورٹ غازی 03008348821

06/09/2023

غازی فیڈر پر بجلی کی آنکھ مچولی بجلی وقفے وقفے سے بند بجلی سے چلنے والے سامان کے جل جانے کاخدشہ

Address

Tarbela Ghazi
Ghazi
26620

Telephone

+923015127400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHAZI PAGE ONE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GHAZI PAGE ONE:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Ghazi

  • Tarbela Ki Awaz

    Tarbela Ki Awaz

    Village Essa Post Office Ghazi Tehseel Ghazi Dist Haripur
Show All

You may also like