Awaz Digital

Awaz Digital Awaz Digital-The world through our lens! featuring all exclusive stories from Azad Kashmir and abroad

ضلع سدھنوتی: (آواز ڈیجیٹل) فوڈ اتھارٹی کا بلوچ  کے بازار کا معائنہ۔ ہوٹلز ،بیکرز،پروڈکشن یونٹس اور حفظان صحت کےاصولوں کے...
16/01/2025

ضلع سدھنوتی: (آواز ڈیجیٹل) فوڈ اتھارٹی کا بلوچ کے بازار کا معائنہ۔ ہوٹلز ،بیکرز،پروڈکشن یونٹس اور حفظان صحت کےاصولوں کےمغائر اشیاء خورونوش تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون
غیر معیاری اشیاء خورونوش موقع پر تلف کر دی گئی۔
فوڈ اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سدھنوتی سید عدنان علی نقوی کی ہدایت پربلوچ کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا ۔ دوران معائینہ مختلف ہوٹلز بیکرز،فروٹ شاپس اورکریانہ شاپس کی پڑتال عمل میں لائی ۔ برآمد ہونے والی غیر معیاری اشیاء خورونوش کو موقع پر تلف کیا گیا۔

نیلم: (آواز ڈیجیٹل) مرکزی شاہراہ کی بندش سے حاملہ خاتون اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔ بالائی نیلم ہلمت کی...
12/01/2025

نیلم: (آواز ڈیجیٹل) مرکزی شاہراہ کی بندش سے حاملہ خاتون اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔ بالائی نیلم ہلمت کی رہائشی خاتون کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ یاد رہے کہ گریس ویلی کی سڑک گزشتہ 15 دنوں سے برفباری کے باعث بند ہے۔

08/01/2025

شاندار تقریب میں سردار طارق سکندر بنے کریلہ والوں کے مہمان۔ ویڈیو دیکھیے۔

05/01/2025

تین روپے بجلی اور دو ہزار روپے من آٹادینے سے ریاست نہیں ڈوبی تو تمام وسائل ج ہ ا د کے لیے صرف کریں گے۔ اپنا ج ہ ا د ی کلچر واپس لائیں گے

نکیال کے نواحی گاؤں نور آباد کریلہ کا بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہو گیا جس کے باعث پورا گاؤں  رات اندھیرے میں ڈوبا رہا۔گاؤں...
05/01/2025

نکیال کے نواحی گاؤں نور آباد کریلہ کا بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہو گیا جس کے باعث پورا گاؤں رات اندھیرے میں ڈوبا رہا۔
گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ ان کے گھروں میں بجلی کی وولٹیج کی کمی ہے جبکہ 150 گھروں کے لیے محکمہ برقیات نے 50 KV کا ٹرانسفارمر لگایا ہوا ہے۔ گاؤں کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اپنے گھروں کے لیے 100 KV ٹرانسفارمر نصب کر کے دیا جائے تاکہ ان کی ضرورت پوری ہو سکے۔ لوگوں نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر بجلی بل جمع نہ کروانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

کوٹلی آزاد کشمیر: (Awaz Digital) زوردار دھماکہ محلہ منڈی لرز اٹھا...  تفصیلات کے مطابق منڈی کوٹلی زور دار دھماکے سے لالا...
05/01/2025

کوٹلی آزاد کشمیر: (Awaz Digital) زوردار دھماکہ محلہ منڈی لرز اٹھا...
تفصیلات کے مطابق منڈی کوٹلی زور دار دھماکے سے لالا اورنگزیب عرف بالو صاحب کے گھر کو شدید نقصان پہنچا. دھماکے کی وجہ واٹر گیزر کا پھٹنا ہے. دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پورا علاقہ لرز اٹھا۔۔
دھماکے کی آواز سنتے ہی اہلیان منڈی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے.
دھماکے سے لالا اورنگزیب کے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
تاحال کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہ ہے،

کوٹلی: ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لئے پلان ترتیب دے دیا گیا اس سلسلہ میں ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر میجر ر ناصر ر...
04/01/2025

کوٹلی: ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لئے پلان ترتیب دے دیا گیا اس سلسلہ میں ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر میجر ر ناصر رفیق کی زیرصدارت اجلاس مہتمم شاہرات اشتیاق مغل اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کیا۔ اجلاس میں ویسٹ پاکستان ہائی ویز ایکٹ اور حکومتی نوٹیفیکیشن 2001 کی روشنی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے متعلق لائحہ عمل طے کیا گیا جس کے تحت سب ڈویژنل سطح پر تجاوزات کے خلاف ایکشن کے لیے سب ڈویژنل مجسٹریٹس اندر 10 ایام ٹاسک فورس تشکیل دیں گے اور بازاروں و شاہرات پر سے عارضی تجاوزات ہٹائی جائیں گی ۔تمام بازاروں اور شاہرات پر موجود مستقل تجاوزات کو مارک کرکے رپورٹ مرتب کی جائے گی اور اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

کیپٹن سردار کرامت اللہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل بروز اتوار نکیال کے علاقے کریلہ پوٹھی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ فائ...
04/01/2025

کیپٹن سردار کرامت اللہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل بروز اتوار نکیال کے علاقے کریلہ پوٹھی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ جموں جانباز اور بھرموچ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سردار طارق سکندر اور سردار ظفر ناز ہونگے جو کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کریں گے۔
کرکٹ ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ سردار شیراز خان جبکہ دیگر کمیٹی ممبران میں سردار ریحان کریلوی اور سردار دانش کریلوی ہیں جنہوں نے علاقے میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کروا کر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔

کوٹلی کے نوجوان نے بیجنگ یونیورسٹی آف پوسٹ اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن چائنہ سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے ...
26/12/2024

کوٹلی کے نوجوان نے بیجنگ یونیورسٹی آف پوسٹ اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن چائنہ سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے والدین اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔
نوجوان پروفیسر ڈاکٹر عمیر طارق کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سردار معروف نے کہا کہ عمیر طارق کو ان کی بڑی کامیابی پر مبارکباد اور گھر واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عمیر طارق خواجہ طارق کے بیٹے اور میرے داماد ہیں۔ جن کے والد بھی انتہائی محنتی انسان ہیں۔

13/12/2024

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی گاؤں میں آنے کی خبر انتظامیہ نے غلط قرار دے دی۔

13/12/2024

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی گاؤں پر قبضے کی کوشش۔

او سی پر بھارتی فورسز کی گاؤں پر قبضے کی کوشش۔

12/12/2024

کوٹلی میں بجلی بندش پر محکمہ برقیات کے ایس ڈی او کے خلاف نعرے لگ گئے، ویڈیو دیکھیے۔

مظفرآباد(Awaz Digital)جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا گیاگھریلو بجلی کی اقساط کی 36 اقساط۔09مئ...
08/12/2024

مظفرآباد(Awaz Digital)جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
گھریلو بجلی کی اقساط کی 36 اقساط۔
09مئی 2023 سے درج ایف آئی آرز کی واپسی آج ہی ہو گی۔
50ایف آئی آرز کے علاوہ باقی ایف آئی آرز 30 دنوں کے اندر تحت ضابطہ ختم کی جائیں گی۔
برطرف سرکاری ملازم صہیب عارف کی بحالی سات دنوں کے اندر ہو گی۔
اظہر شہید کے بھائی کی مسقل سرکاری ملازمت سات دنوں میں ہوگی۔
زخمیوں کو فی کس دس لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی سات دنوں میں کی جائے گی۔
منگلا ڈیم اپ ریزنگ کے دوران جو مکانات ڈیم کی حدود میں آئے ان کے میٹر کنکشن ختم کر کے ایک ماہ کے بلات کر ختم کیا جائے گا۔
آزاد پتن ڈیم کی وجہ سے متاثرہ آزاد پتن تا سون سڑک کی پنجاب حکومت کے ذریعے بحالی کی جائے گی۔
بجلی میٹرز کی آئندہ خریداری ای ٹنڈرنگ کے ذریعے کی جائے گی۔
آٹے کی کوالٹی بہتر اور ایلوکیشن بڑھائی جائے گی۔
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
طلباء یونین کے انتخابات کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی
چارٹر آف ڈیمانڈ پر 06 ماہ میں گفت و شنید کے ذریعے عمل کیا جائے گا۔
حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

07/12/2024

آزاد پتن انٹری پوائنٹ سے تازہ ترین مناظر۔

کوہالہ انٹری پوائنٹ کی صورتحال، تازہ تصاویر۔
07/12/2024

کوہالہ انٹری پوائنٹ کی صورتحال، تازہ تصاویر۔

07/12/2024

انٹری پوائنٹس بند، اگلے لائحہ عمل بارے شوکت نواز میر کی اہم گفتگو۔

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت آزاد کشمیر کو فوری طور پر پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈ...
07/12/2024

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت آزاد کشمیر کو فوری طور پر پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس واپس لینے اور اور اس آرڈیننس کے تحت گرفتار شدگان کی فوری رہائی کی ہدایت کر دی ہے۔

اس بات کی ہدایت صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کو لکھے گئے اپنے ایک مکتوب میں کی ہے۔

دریں اثناء حکومت آزاد کشمیر نے فوری طور پر اس سلسلے میں کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔


جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی مظاہرین کوہالہ انٹری پوائنٹ پر بڑی تعداد میں موجود، دھرنا دے دیا گیا۔
07/12/2024

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی مظاہرین کوہالہ انٹری پوائنٹ پر بڑی تعداد میں موجود، دھرنا دے دیا گیا۔

Address

Gam Kotli

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awaz Digital:

Videos

Share