Daily Kashmir News

Daily Kashmir News News,interviews and Documentaries

نیوز آپ ڈیٹباآخر چوہدری محمد یاسین سرخرو ٹھہرے ۔مخالف فریق عدالت میں الزامات ثابت نہ کر سکے ۔برطانوی عدا لت نے صدر پاکست...
25/07/2025

نیوز آپ ڈیٹ
باآخر چوہدری محمد یاسین سرخرو ٹھہرے ۔مخالف فریق عدالت میں الزامات ثابت نہ کر سکے ۔
برطانوی عدا لت نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی ازاد کشمیر چوہدری محمد یاسین اور چوہدری عامر یاسین کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ مخالف فریق ابرار قریشی (گورکھ دھندا)کواڑھائی لاکھ پونڈ تقریبا"8 کروڑ روپے پاکستانی جرمانہ اور چوہدری محمد یاسین اور
چوہدرری عامر یاسین سے معافی مانگنے کا حکم
ابرارا قریشی نے چوہدری یسین کے خلاف انٹرویو کیا تھاجس میں الزامات لگائے گے تھے عدالت میں الزامات ثابت نہ کر سکے اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ۔یکطرفہ موقف چلانا مہنگا پڑ گیا۔جیالوں میں خوشی کی لہر ۔

17/07/2025
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Baig Baig, Sultan Andrew
17/07/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Baig Baig, Sultan Andrew

11/05/2025

کوٹلی
ہندوستان کی جارحیت کا نشانہ بننے والے معصوم و نہتے ننھے عمر موسی ،مصباح کوثر،احتشام ارشد ،زمل فاطمہ سمیت جملہ شہدا کی یاد میں شہید چوک کوٹلی میں بچوں ،خواتین ،تاجروں ،صحافیوں سمیت سول سوسائٹی کی طرف سے شمعیں روشن کی گئیں اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی تفصیل اس رپورٹ میں

10/05/2025

کوٹلی
بھارتی گولہ باری میں ضلع کوٹلی کے چاروں شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تھلہ لاٹ میں شہید احتشام ارشد کی نماز جنازہ میں وزیر ہائر ایجوکیش ظفر اقبال ملک ، وزیر مال چوہدری محمد اخلاق ،سابق سینئیر وزیر ملک محمد نواز ،ممبر آزاد جموں و کشمیر کونسل ملک محمد حنیف ،صدارتی مشیر چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ ،ڈپٹی کمشنر میجر ر ناصر رفیق ،ایس پی عدیل احمد لنگڑیال ،اے ڈی سی فیض عالم ،مئیر بلدیہ۔چوہدری محمد تاج سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔احتشام ارشد چھٹی جماعت کا طالب علم تھا۔

09/05/2025

کوٹلی
ایک ایسا نوجوان جس کی چار سالہ بچی تین روز قبل فوت ہوئ لیکن اس کے جذبے کو سلام جو موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں اپنی ڈیوٹی دینے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق چڑہوئ کا نوجوان عدنان اشفاق جو کوٹلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لیبارٹری انچارج کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کی تین روز قبل چار سالہ بیٹی امل شہزادی انتقال کر گئ لیکن یہ نوجوان گھر کو ماتم کی صورت حال میں چھوڑ کر ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی میں ڈیوٹی پر پہنچ گیا عدنان اشفاق کا کہنا ہے کہ بلڈ بینک کے حوالے سے مشکل حالات سےنپٹنے کے لئے تمام انتظامات موجود ہیں اور ہم ہسپتال میں چوبیس گھنٹے خدمت کے لئے موجود ہیں

سابق اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اپنے دور کےمتحرک بزرگ سیاسی رہنماء چوہدری مظہر حسین ایڈووکیٹ وفات پا گئے۔ ...
29/03/2025

سابق اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اپنے دور کےمتحرک بزرگ سیاسی رہنماء چوہدری مظہر حسین ایڈووکیٹ وفات پا گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ چوہدری مظہر طویل عرصہ تک آزاد کشمیر کی سیاست میں بھرپور کردار ادا کرتے رہے ۔ سیاسی حوالے سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ ان کی وفات کی خبر نہایت افسوس سے سنی گئ ۔ اللہ پاک رمضان المبارک مقدس مہینے کے صدقے ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

Address

Gam Kotli
11100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Kashmir News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Kashmir News:

Share