Mountain News GB

Mountain News GB Weekly Mountain News GB is a widely publishing local newspaper of the Gilgit-Baltistan.

غذر۔۔۔۔۔۔۔غذر پولیس اور جی۔بی اسپیشل برانچ کی کامیاب کاروائ جی بی اسپیشل برانچ کے نمائندے کی اطلاع پر SHO تھانہ سٹی عیسی...
20/11/2024

غذر۔۔۔۔۔۔۔غذر پولیس اور جی۔بی اسپیشل برانچ کی کامیاب کاروائ جی بی اسپیشل برانچ کے نمائندے کی اطلاع پر SHO تھانہ سٹی عیسی خان اور ٹیم نے اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈی سی چوک میں مشکوک شخص کے پاس موجود شاپر کو چیک کیا تو شکر میں خالص چرس کے تین پیکٹ مجموعی 3000 گرام بر آمد کر کے ملزم اختر حسین ساکن جیسول تحصیل و ضلع بٹگرام کے خلاف تھانہ سٹی گاہگوچ میں بجرم 9c CNSA کے تحت مقدمہ قائم کر کے تفتیش کا آغاذ کیا ایس۔پی غذر نے اس کاروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ایسی کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ھدایت کی ہے۔

19/11/2024

جی بی اسپیشل برانچ کے انچارج میرزہ حسن اور ان کی ٹیم کی نشاندھی پر گاہکوچ پولیس کی کامیاب کاروائی تین کلو چرس برآمد ۔ مانسہرہ کا رہائشی جنید گرفتار

الواعظ فدا علی ایثار کا اہلیان گلگت بلتستان کے نام ایک پیغام: تمام بہن بھائیوں سے دلی التماس ہے کہ اپنے شادیوں  میں میوز...
17/11/2024

الواعظ فدا علی ایثار کا اہلیان گلگت بلتستان کے نام ایک پیغام:
تمام بہن بھائیوں سے دلی التماس ہے کہ اپنے شادیوں میں میوزکل تقریبات کا انعقاد بلکل نہ کریں اور ایسے غیر ضروری ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے سے پرہیز کریں خاص طور پر جس پروگرام میں ہماری مائیں بہنیں بھی موجود ہوں۔
خدارا اپنے علاقے کی مان رکھیں
سادگی شائستگی اور عاجزی سے زندگی گزارنے کی کوشش کریں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم بہترین
ینزندگی گزار سکتے ہیں

گلگت.محکمہ نارکوٹکس کنٹرول' سماجی تنظیم سیڈو اور روپانی فاونڈیشن نے یاسین ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے " تمباکو اور م...
16/11/2024

گلگت.
محکمہ نارکوٹکس کنٹرول' سماجی تنظیم سیڈو اور روپانی فاونڈیشن نے یاسین ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے " تمباکو اور منشیات کا استعمال' زندگی کا زوال" کے عنوان سے سیمنار منعقد ہوا۔ سوشل ویلفیئر سیکریٹریٹ میں منعقدہ سیمنار کے مہمان خصوصی محکمہ سماجی بہبود و امور نوجوانان کے سابق سیکریٹری مومن جان تھے۔ سیکریٹری ریٹائرڈ مومن جان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی یوتھ کل کے لیڈر ہیں۔ بچے اور بچیاں اپنے اندر لیڈر شپ کوالٹی پیدا کریں۔ لیڈر وہ نہیں جو سڑکیں اور عمارتیں بنائیں بلکہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو قوم کے بچوں کو ویژن دے تاکہ وہ مستقبل میں اپنی قوم کو سنبھال سکے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات کی لعنت سے اپنے آپ کو اور معاشرے کو بچائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مختلف مسائل ہیں جن میں تمباکو اور دیگر منشیات سے فہرست ہے۔ ہم نے منشیات فروشوں کی نشاندہی کرنا ہے ورنہ ہمارا قصہ صرف داستانوں تک محدود ہوگا۔ بچے اپنے والدین کے لئے مشکل پیدا نہ کریں۔آج سے ہم تہیہ کریں کہ ہم نے منشیات کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے منشیات کے روک تھام کے لئے کی جانے والے اقدامات پر نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ اور ڈائیریکٹر سید یاسر حسین کی تعریف کی۔ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید یاسر حسین نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سیمنار کا مقصد یوتھ کے ذریعے سے شعور و آگاہی اجاگر کرنا ہے تاکہ منشیات اور تمباکو سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے طلباء و طالبات اپنے اردگرد ماحول میں منشیات کی روک تھام میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی اور دیگر منشیات سے ہونے والے نقصانات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں سیمنارذ منعقد کروائی جائیں رہی ہیں تاکہ طلبہ میں آگاہی پیدا ہو سکے اور تمباکو نوشی کے نقصانات سے بچا جاسکے منشیات اور تمباکو کے خلاف آگاہی سیشن کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کی ٹیچر میڈم مصباح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف تقریبات میں منشیات کا کھلے عام استعمال کیا جاتا ہے۔ وہاں پر بچے' نوجوان اثر لیتے ہیں۔ گھر اور ارد گرد کا ماحول دماغ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ رشتوں کے بیچ میں اعتبار پروان چڑھاتا ہے۔ منشیات استعمال کرنے والے افراد سے صرف ایک فرد ہی نہیں بلکہ پورا معاشرہ متاثر ہو رہا ہے۔ ایک دفعہ نشے کا شکار ہوجائیں تو مختلف قسم کی برائیاں خصوصا لڑائی جھگڑے عام ہوتی ہیں نشے سے بچنے کے لیے زہنی اور نفسیاتی طور پر طاقتور ہونے کی ضرورت ہے۔ تمباکو کے خلاف کام کرنے والی سماجی تنظیم سیڈو کے کوآرڈنیٹر تمباکو نوشی کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پھیلتی ہیں جو کہ بعد میں موت کا سبب بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیم سیڈو تمباکو نوشی کے خلاف بر سر پیکار ہے اور دن رات کوششوں سے گلگت بلتستان اسمبلی سے اینٹی ٹوبیکو ایکٹ 2020ء منظور ہوا ہے جس پر فوری طور پر عملدرآمد وقت کی عین ضرورت ہے تاکہ تمباکو نوشی کو کنٹرول کیا جا سکے۔ سیمنار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا سیمنار کے آخر میں شیلڈ اور سڑٹفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے

15/11/2024

ضلع گلگت میں پاک فوج کی بھرتی مہم - نومبر 24
۔ تعلیم ۔ انڈر میٹرک / میٹرک / ایف اے / بی اے
۔ قد- کم از کم 5 فٹ 4 انچ.
۔ عمر ۔ ساڑھے17 سے 23 سال.

18 نومبر - گورنمنٹ ہائی سکول بسین.
19 نومبر - گورنمنٹ ہائی سکول بگروٹ اینڈ جلال آباد۔
20 نومبر - گورنمنٹ ہائی سکول جگلوٹ۔
21 نومبر - گورنمنٹ ہائی سکول سسی حراموش ۔
22 نومبر - گورنمنٹ ہائی سکول نومل اینڈ نلتر ۔
خواہش مند نوجوان اپنی اصل شناختی کارڈ, تعلیمی اسناد اور ڈومیسائل کے ساتھ صبح 9 بجے تشریف لائیں۔
☎️ 05811-920535

12/11/2024

استور سے پنڈی جانے والی کوسٹر دریا میں گرنے کی وجہ ایس ایس پی دیامیر شیرخان نے بتادی

11/11/2024
10/11/2024

گاہکوچ میں خزاں کے رنگ

غذر۔۔۔۔ غذر پولیس منشیات فروشوں کے خلاف متحرک ، ایس۔پی غذر کی طرف سے ضلع بھر کے SHOs کو اپنے حدود میں ہر قسم کے منشیات ک...
06/11/2024

غذر۔۔۔۔ غذر پولیس منشیات فروشوں کے خلاف متحرک ، ایس۔پی غذر کی طرف سے ضلع بھر کے SHOs کو اپنے حدود میں ہر قسم کے منشیات کے خلاف کاروائ تیز کرنے کے تسلسل میں SHO. تھانہ سٹی گاہگوچ عیسی خان اور ٹیم نے ایک شخص کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو شخص مذکور سے چرس 27 ٹکیاں بر آمد ہوکر ملزم تحسین اللہ سکنہ داریل دیامر حال مقیم گاہگوچ کھاری کو تھانہ سٹی گاہگوچ منتقل کر کے ملزم کے خلاف حکم امتناع منشیات کا مقدمہ قائم کر کے تفتیش کا اغاذ کیا گیا۔

وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورہ ۔وزیرِاعظم نے ضلع غذر میں ببر گاؤں میں 2022 کے سیلا...
06/11/2024

وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورہ ۔
وزیرِاعظم نے ضلع غذر میں ببر گاؤں میں 2022 کے سیلاب کے باعث تباہ ہونے والے مکانوں کی جگہ متاثرین کیلئے خصوصی طور پر تعمیر شدہ نئے گھروں کا افتتاح کیا۔
وزیرِاعظم گلگت میں متعدد ترقیاتی منصوبوں بالخصوص نلتر ایکسپریس وے، گریٹر واٹر سپلائی ہنزہ، عطاباد میں 54 میگاواٹ کے پن بجلی کے پلانٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے سنگِ بنیاد و افتتاح کریں گے۔

05/11/2024
05/11/2024

غذر ۔ ہیڈ کواٹر گاہکوچ میں اے ایس آئی ٹریفک داود خان کی سربراہی میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ۔ درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف جرمانے اور کئی موٹر سائیکل اور گاڑیاں تھانے پہنچایا گیا ۔

کے کے ایچ  پر پنڈی جانے والے بس حادثے کا شکار ۔ اللہ رحم فرما۔اطلاعات کے مطابق پنڈی جانے والی مشابروم بس نمبر BLN 9495 و...
27/10/2024

کے کے ایچ پر پنڈی جانے والے بس حادثے کا شکار ۔ اللہ رحم فرما۔
اطلاعات کے مطابق پنڈی جانے والی مشابروم بس نمبر BLN 9495 والی رجسٹریشن شتیال KPK کے قریب شام 7 بجے کے قریب حادثہ کا شکار ہوئی۔ مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
زخمیوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہر طرح کے تعاون کے لیے ڈی سی کوہستان سے رابطہ کیا۔ ایمبولینس اور طبی عملے کی فراہمی کے لیے جی ایم ڈی بی ڈی پی سے رابطہ کیا گیا۔ریسکیو 1122 اور ہیلتھ ایمبولینس کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے
زرائع گلگت بلتستان انتظامیہ

27/10/2024

اللہ رحم کریں پنڈی جانے والی نجی کمپنی کی بس کے کے ایچ پر حادثے کا شکار ہونے کی اطلاع ہے ۔

Address

Al-Fazal Shopping Center Gahkuch, Ghizer
Gahkuch

Telephone

+923157771722

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mountain News GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mountain News GB:

Videos

Share

Category


Other Gahkuch media companies

Show All