Malik Ustad

Malik Ustad As A Pakistan

04/10/2023

World Cup Trophy's With All Captains

💯💯💯
04/04/2023

💯💯💯

علامہ اقبال امت مسلمہ کو حضرت فاطمہ زہراء کے مقام کو سمجھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ اے مسلمانو ! اگر تمہیں حضرت مریم کے مقام ک...
27/03/2023

علامہ اقبال امت مسلمہ کو حضرت فاطمہ زہراء کے مقام کو سمجھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ اے مسلمانو ! اگر تمہیں حضرت مریم کے مقام کا علم ہے، تو پھر مقام فاطمہ کو سمجھو، فاطمہ وہ ہے کہ جس کے مقام پر جناب مریم بھی فخر کرتی ہیں۔حضرت مریم، حضرت عیسیٰ سے صرف ایک نسبت رکھتی ہیں، اس وجہ سے بہت عظیم قرار پائیں، جبکہ حضرت فاطمہ کے پاس ایسی تین عظیم نسبتیں موجود ہیں۔

پہلی نسبت، پیامبر کی بیٹی ہونا
نور چشم رحمۃ اللعالمین
آن امام اولین و آخرین
جناب رسول خدا کی ذات گرامی قدر عالم میں موجود تمام مخلوقات میں سے افضل ترین ذات ہے اور حدیث قدسی کی رو سے وجہ تخلیق کائنات آپ کی ذات گرامی قدر ہی قرار پائی ہے۔ علامہ اقبال حضرت محمد مصطفیٰ کے مقام کے ذریعے سے
حضرت فاطمہ کی عظمت کو سمجھاتے ہیں، کیونکہ حضرت فاطمہ خود رسول خدا کے ساتھ بھی بہت سی نسبتیں رکھتی تھیں۔ جیسے بیٹی ہونے کے ناتے رحمۃ اللعالمین کے لئے رحمت تھیں اور خود رسول اکرم کے فرمان کے مطابق “فاطمۃ ام ابیہا” *۵* یعنی ماں جیسی شفیق و مھربان بھی تھیں اور علامہ اقبال “فاطمۃ بضعۃ منی۔۔۔” *۶* کے راز کو بھی جانتے تھے کہ حضرت فاطمہ پیغمبر اکرم کے لئے صرف بیٹی نہیں تھیں بلکہ رسول خدا کی روح اور بدن کا حصہ بھی تھیں۔

دوسری نسبت، زوجہ امام علی ہونا
بانوی آن تاجدار ھل اتیٰ
مرتضیٰ مشکل کشا شیر خدا
یہاں پر ھل اتیٰ سے مراد حضرت امام علی ہیں۔ علامہ اقبال بھی دیگر بعض سنی اور تمام شیعہ علماء کی طرح سورہ دھر کا سبب نزول جناب امام علیؑ کی ذات کو قرار دیتے ہیں۔ علامہ اقبال نے یہاں پر حضرت امام علیؑ کے مقام کو سمجھانے کے بعد حضرت فاطمہ زہراء کے مقام کو سمجھانے کی کوشش کی ہے، کیونکہ علامہ اقبال کی نگاہوں میں رسول خدا کا یہ فرمان بھی موجود تھا، جس میں رسول خدا فرماتے ہیں “اگر علی ؑنہ ہوتے تو آدم سے لے کر قیامت تک فاطمہ کا کوئی کفو(ہمسر) نہ ملتا۔” *۷*

تیسری نسبت، حسنین کی ماں ہونا
مادر آن مرکز پرکار عشق
مادر آن کاروان ںسالار عشق
آن یکی شمعِ شبستان ِحرم
حضرت فاطمہ زہراء امت مسلمہ کے دو عظیم اماموں کی ماں ہیں، جن کی شان میں جناب رسول خدا فرماتے ہیں: “الحسن و الحسین امامان قاما او قعدا۔” *۸* علامہ اقبال بھی امت مسلمہ کو یہی سمجھانا چاہتے ہیں کہ حضرت فاطمہ کی شخصیت اتنی عظیم ہے کہ جو حضرت امام حسن ؑ (جو امت مسلمہ کے محافظ و امین ہیں) اور حضرت امام حسین ؑ (جو کاروان عشق کے سپہ سالار ہیں) کی بھی ماں ہیں۔

علامہ اقبال کے نزدیک حضرت فاطمہ زہراء عورتوں کے لئے اسوہ کاملہ ہونے کے اعتبار سے بھی نہایت عظیم مقام رکھتی ہیں۔ علامہ اقبال کہتے ہیں کہ “سیدۃ النساء العالمین فاطمہ زہراء اسوہ کاملہ است برائے نساء اسلام” *۹* علامہ اقبال امام حسن ؑو حسین ؑکی فضیلت میں سے ایک حضرت فاطمہ زہراء کے اسی پہلو کو ذکر فرماتے ہیں”مادران را اسوہ کامل بتول” چونکہ حضرت فاطمہ زہراء ایک عورت ہونے کے ناتے جو احکام بیٹی، بیوی اور ماں ہونے کے اعتبار سے عورتوں کے ساتھ خاص ہیں، ان میں تمام عورتوں کے لئے اسوہ کاملہ ہیں۔ چونکہ حضرت فاطمہ نے ان تینوں فرائض کو انجام دے کر بتایا کہ باپ کی خدمت کیسے کرنی ہے، بیوی کو شوہر کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہیئے اور عورت کو بچوں کی تربیت کیسے کرنی چاہیئے۔ گویا علامہ اقبال حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ان تین عظیم نسبتوں کو سمجھانے کے بعد جہان اسلام کے لئے بطور اسوہ کاملہ اور نمونہ عمل بنا کر پیش کر رہے ہیں اور یہ درس دے رہے ہیں کہ حضرت فاطمہ کا احترام امت مسلمہ پر فرض ہے۔ جیسے خود علامہ اقبال کا سر بھی حضرت فاطمہ کی بارگاہ میں عقیدت سے خم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Alhamduillah
21/03/2023

Alhamduillah

19/03/2023
اے اللہ تو ہم سے راضی ہو جا
19/03/2023

اے اللہ تو ہم سے راضی ہو جا

💯💯💯💯💯
14/03/2023

💯💯💯💯💯

اچھے کام کرنے کے لئے آپ کو مذہب کی کوئی ضرورت نہیں۔ جنت کے لالچ اور دوذخ کے خوف کے بغیر بھی آپ اچھے کام کر سکتے ہیں۔💯
14/03/2023

اچھے کام کرنے کے لئے آپ کو مذہب کی کوئی ضرورت نہیں۔ جنت کے لالچ اور دوذخ کے خوف کے بغیر بھی آپ اچھے کام کر سکتے ہیں۔💯

Address

Pindi. Road Fateh Jang City
Fatehjang
2255

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Ustad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share