Amjad Qayyum Piracha

Amjad Qayyum Piracha Amjad Qayyum Piracha | Rukkan e Jamat e Islami | Entrepreneur
(1)

پی پی ۱۱۰  سے امجد قیوم پراچہ اور ان کے بیٹے  نے بمع  قافلے کے شر کت کی اور حافظ نعیم الرحمان  کے ساتھ کا بھرپور  اعلان ...
27/07/2024

پی پی ۱۱۰ سے امجد قیوم پراچہ اور ان کے بیٹے نے بمع قافلے کے شر کت کی اور حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ کا بھرپور اعلان کیا

07/06/2024
امجد قیوم پراچہ صاحب کی حافظ نعیم الرحمن صاحب کی طرف سے اعلان کردہ احتجاجی مظاہرہ میں شرکت
08/05/2024

امجد قیوم پراچہ صاحب کی حافظ نعیم الرحمن صاحب کی طرف سے اعلان کردہ احتجاجی مظاہرہ میں شرکت

آج آغوش کا دورہ کیا پچوں کے ساتھ افطاری کی اور ان میں عیدی بھی تقسیم کی یہاں پر پچوں کی بہت اچھے طریقے سے پرورش ہوتی ہے ...
04/04/2024

آج آغوش کا دورہ کیا پچوں کے ساتھ افطاری کی اور ان میں عیدی بھی تقسیم کی یہاں پر پچوں کی بہت اچھے طریقے سے پرورش ہوتی ہے اس کا با غور مشاہدہ کیا اور اس سلسلے میں آغوش کے زمہ داران کو بہت سہارا اور ان کی بہت تعریف کی اس موقع پر آغوش فیصل آباد کے انچارج محمد نفیس صاحب بھی موجود تھے

19/03/2024

فیصل آباد پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے۔۔۔لیکن

اس کے پاس کوئی پبلک ٹرانسپورٹ موجود نہیں ہے، جہاں جنوبی پنجاب تک میں میٹرو چل گئی فیصل آباد کو صرف چنگ چی کے سہارے چھوڑ دیا گیا ہے۔ لاہور میں بلٹ ٹرین چلی فیصل آباد میں 20 سالوں میں کوئی بھی سواری یہاں کے ایک کروڑ سے ذائد شہریوں کے لئے موجود نہیں.

اس کا کرکٹ کا میدان پچھلے 14 سال سے ذیادہ کے عرصے سے بند پڑا ہے جبکہ بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی اور پی ایس ایل کے آٹھویں سال بھی ادھر ایک بھی میچ نہیں ہو رہا بلکہ جنگ ذدہ کوئٹہ میں بھی چلے گئے میچ، فیصل آباد سے کہیں چھوٹے شہر ملتان میں بھی چلے گئے لیکن فیصل آباد کے شہریوں سے کونسا بدلہ لیا جا رہا ہے کیا ان کے لئے تفریح ضروری نہیں؟

اسکا ہاکی کا بین الاقوامی میدان اب ایک گاڑیوں کا شوروم بن چکا ہے وہاں کی آسٹروٹرف بیکار کر دی گئی ہے۔ ہماری بین الاقوامی ہاکی ٹیم تباہ ہوئی تو اس کے ساتھ فیصل آباد کا میدان بھی کار مافیا کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔

یہاں پر ایک کینال پارک ہوتا تھا جو اب اجڑ گیا اس کی بحالی بھی نہیں ہو سکی، جناح پارک ہے وہ صرف اس لئے بچا ہے کہ اس کے ساتھ سرینا ہوٹل اور چناب کلب ہے کیونکہ وہاں با اثر لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے۔

یہاں کوئی نیا سکول یا قابل قدر تعلیمی ادارہ نا بن سکا، ارفع کریم کا تعلق فیصل آباد سے تھا لیکن اس کے نام کا ٹاور لاہور میں بنا دیا گیا، ٹیکنالوجی پارک لاہور میں بنا دیا گیا۔۔۔فیصل آباد کے لوگوں کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دور رکھا جا رہا ہے۔

فیصل آباد اور اس کی مضافات کے کروڑوں لوگوں کے پاس ہائیکورٹ بینچ تک موجود نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی دادا گیری کی وجہ سے روزانہ ہزاروں لوگوں کو لاہور پیشیوں پر جانا پڑتا ہے۔

بیرون ملک جانا ہے تو میڈیکل کے لئے لیبارٹری لاہور گوجرانولہ اور بھی بہت شہروں میں ہے فیصل آباد میں نہیں
ایچ ای سی، فارن آفس اور ویزہ پروٹیکٹر کے لئے بھی لاہور جانا پڑتا ہے فیصل آباد میں کیوں نہیں۔ کیا ایک کروڑ سے ذائد آبدی کے شہر کے لئے یہ سہولیات ضروری نہیں؟

ہم نے دیکھا پچھلے 15 سالوں میں پورے پنجاب کا بجٹ لاہور میں لگا کر اس کا انفراسٹرکچر بہترین بنایا گیا لیکن فیصل آباد کا انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا لیکن کسی کمشنر یا سیاست دان کے سر پر جوں نہیں رینگتی۔۔۔کیوں؟

فیصل آباد کے لوگوں کے لئے کوئی بھی حکومت کچھ نہیں کر رہی اور افسوس کی بات یہ ہے کہ نا تو کوئی فیصل آباد کا سیاست دان کچھ کرتا ہے نا عوام کو ہوش ہے بس فیصل آباد کے لوگوں میں میراثیوں کی ایک ایسی صفت ہے جس سے وہ ہر سنجیدہ مسئلے کو مذاق میں اڑا دیتے ہیں.

اگر فیصل آباد کی ترقی چاہتے ہیں تو عوام بھی ہوش کرے اور آواز اٹھائے اور اپنے حلقے کے سیاستدانوں پر زور ڈالیں کہ فیصل آباد کا بجٹ فیصل آباد پر ہی لگائیں نا کہ ہر چیز لاہور میں لے جائیں۔۔۔ امجد قیوم پراچہ

Address

Sargodha Road Lasani Pulli
Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amjad Qayyum Piracha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share