Saмi writes

Saмi writes Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saмi writes, Digital creator, Faisalabad.

Celebrating my 10th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
30/11/2024

Celebrating my 10th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

16/11/2024

"ہم تمہاری عورتوں کو اس قابل چھوڑیں گے ہی نہیں کوئی عورت صلاح الدین ایوبی جیسا مرد پیدا کرسکے"
اگر آج دیکھا جائے تو قول سچ ثابت ہورہا ہے!
پاکستان میں تو ننگا ناچ ہے ہر جانب
ٹک ٹاک پر بغیرتی عروج کو چھو رہی ہے
ٹوٹے لیک ہورہے ہیں
قوم کے نوجوان کمنٹس میں منتیں ترلے کررہے ہیں کہ ہمیں بھی سینڈ کردو!!
یہ نوجوان ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے!
رکیے!
ارض مقدس کی بھی سن لیں‼️
خانہ کعبہ کا خاکہ بناکر اس پر گلو کاروں کو دکھایا جارہا ہے اور جینیفر لوپیز جیسی اداکاریں ننگا ناچ کررہی ہیں!
یہاں وی پی این کو اور یوٹیوب کی کمائی کو حرام قرار دینے والے مولوی حضرات کی زبان کنگ ہوچکی ہے۔
چلو کم از کم شرمندگی کا اظہار ہی کردو اتنی بھی کیا وفاداری وابستہ ہے سعودیہ سے؟؟
مسلمانوں کا مرکز ہی جب گلو کاروں کے نرغے میں آچکا ہے باقیوں کو تو چھوڑیں آپ❗🙏🙏🙏

02/11/2024

میری درد بھری داستان پیارے میمبرز▶︎•||।||।।||।||।।|||।||।। 0:26
سن کر ڈیلیٹ کر دیجئے گا😢

27/10/2024

پیارے آللہ جی💞
ہر وہ شخص جو عمل میں کمزور ہے!
لیکن تیرے سوا کسی کو اپنا حال نہیں کہتا
کسی کے سامنے اپنا دل زخم خوردہ نہیں کھولتا!
کچھ نہیں بولتا!
کسی سے مدد نہیں مانگتا
آپ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا!
پس تُو یاوری فرما اور اس کے لیے
کافی ہو جا♡
امین ثمہ آمین

جانتے ہو مُجھے ﷲ پاک سے کیوں مُحبت ہے؟ کیونکہ میں گنہگار ہوں اور وہ پھر بھی مُجھے دینے سے نہیں تھکتا، میں تھوڑا سا رُو ل...
25/10/2024

جانتے ہو مُجھے ﷲ پاک سے کیوں مُحبت ہے؟
کیونکہ میں گنہگار ہوں اور وہ پھر بھی مُجھے دینے سے نہیں تھکتا، میں تھوڑا سا رُو لوں تھوڑا سا صبر کر لوں وہ انھیں ضائع نہیں ہونے دیتا وہ قبول کر لیتا ہے،
میں جتنا بڑا گناہ کر لوں وہ میری معافی پہ مجھے معاف بھی کر دیتا ہے اور میں نے صرف اور صرف ﷲ کو اپنا بنایا ، بےشک ﷲ محبت ہے❤️

اے اللّٰہ رب العالمینتیری آزمائشیں بہت سخت ہیـں اور ہمارا وجود بہت کمزور ھـے۔ تُو ہم پر رحم فـرما جو بوجھ ہمارا وجود اٹھ...
25/10/2024

اے اللّٰہ رب العالمین

تیری آزمائشیں بہت سخت ہیـں اور ہمارا وجود بہت کمزور ھـے۔ تُو ہم پر رحم فـرما جو بوجھ ہمارا وجود اٹھانے کے قابل نہیـں وہ ہم پر نہ ڈال ہم سے نرمی برت، تو اپنـے جاہ و جلال اور شان کے مطابـق ہم پر اپنا کرم فـرما۔ اے اللّٰه ہم تیرے بندے اور غـلام ہـیں تُجھ سـے ہی مانگتے ہیں تُو ہی مُنہ پھیر لے گا تو ہم کہاں جائیں گے ۔ تیرے کرم کے بغیر ہماری اوقات ہی کیا ھـے۔ ہم سـے مُنہ نہ مـوڑ بس ہم سـے راضـی ہـو جا ۔ اپنے پیارے محبوب ﷺ کے واسطے ہمارے حـال پر رحم فـرما ہمــارے لئے آسانیاں پیدا کر دے۔۔ جیسے تُو ہم سـے راضی ہو ہمارے دل کـو بھی اپنی رضا کی طرف پھیـر دے۔۔۔

آمیـــن ثم آمیــــن یا رب العالمیــن

*مومن عورتو!!!* اپنی دعاؤں میں یہ دعا بھی شامل کر لو کہ *تمہارے سروں اور گھروں کے سائباں ہمیشہ سلامت رہیں،*  *ان کے بستر...
23/10/2024

*مومن عورتو!!!*
اپنی دعاؤں میں یہ دعا بھی شامل کر لو کہ *تمہارے سروں اور گھروں کے سائباں ہمیشہ سلامت رہیں،*
*ان کے بستر ان کے وجود سے کبھی خالی نہ ہوں،*
*تمہاری چوکھٹوں پہ ان کے جوتے ہمیشہ موجود رہیں یہ* *تمہیں اپنے گھر کے محفوظ ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔*
اے نیک روح کلیوں !
*دعا کرنا کہ*
*تمہارے گھر ان کی بھاری آوازوں سے ہمیشہ گونجتے رہیں کیونکہ انھی کے سخت لہجے کی گونج* *سے راہ چلتے اوباشوں کی آوازیں ہلکی رہتی ہیں*
اور تمہارے لہجوں کی نرمی برقرار رہتی ہے وگرنہ ہر ایرے غddیرے کو جواب دینے کےلیے اے صنف نازک!
تمہیں اپنا لہجہ سخت رکھنا پڑتا ہے ۔
*انھی کی ہمراہی میں تمہاری طرف اٹھنے والی ہر رہزن کی میلی آنکھیں جھک جاتی ہیں*
ورنہ انسانوں میں چھپے بھیڑئیے اور گلی کے آوارہ لوگ بھی تم پہ خود کو شیر سمجھ کر بھونکتے ہیں۔
*دعا کرنا !*
خدا تمہاری دعاؤں کو شرف قبولیت بخشے 💞 آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲💛

مطمئن ہو جاؤ کیونکہ اب تمہیں تمہارے صبر کا انعام بہت جلد ملنے والا ہے۔ تمہارے یہ آنسو خوشیوں میں تبدیل ہونے والے ہیں اور...
22/10/2024

مطمئن ہو جاؤ کیونکہ اب تمہیں تمہارے صبر کا انعام بہت جلد ملنے والا ہے۔ تمہارے یہ آنسو خوشیوں میں تبدیل ہونے والے ہیں اور آسمان سے تمہارے لیے "فَیَکُون" کے معجزے اُترنے والے ہیں۔ ان شاء اللہ ❤️


اُن سب کے نام ..جن کے دِل بھاری اور آنکھیں بوجھل ہو چُکی ہیں ، سفرِ حیات نے تھکا دیا ہے جنہیں ، وه جن کے پاس تلخیاں بہان...
13/10/2024

اُن سب کے نام ..
جن کے دِل بھاری اور آنکھیں بوجھل ہو چُکی ہیں ، سفرِ حیات نے تھکا دیا ہے جنہیں ، وه جن کے پاس تلخیاں بہانے کے لیے کوئی کندھا مُیسر نہیں ہے ، وه جو اپنی ہی سوچوں سے جنگ لڑتے لڑتے ہارنے لگے ہیں ، وه جن کا الله کے سوا کوئی بھی نہیں ہے ..

اُن سب کے لیے .. ایک تسلی ، ایک اُمید ، ایک یقین

" ويُزهرك اللّٰه ولو طال خَريفك "
( اللّٰه آپ پر بہار لائے گا اگرچہ آپ کی خزاں طویل ہو جائے )

غم نہ کیجیے کہ تکلیف ده عُسر کے بعد حَسین ترین یُسر کا وعده کیا ہے میرے مالک نے ..

عافیت میں رہیے ‼️

10/10/2024

شکر کے سجدے کی تیاری کر لو مبارک ہو!!!
معجزے اب تمہارے بہت قریب ہیں جسے یقین ہے وہی لکھے گا.انشاءاللہ

08/10/2024

💞اللہ تعالٰی قرآن میں کہتا ہے❗
اے اداس روح ‼️
مسکراو تمہارا رب تم سے محبت کرتا ہے🥀💞

"محبت" ہو جانے میں ارادے کا عمل دخل نہیں ہوتا ...!!!محبت تو ایک کشف ہے، ایک ایسا الہام جو دلوں پر نازل ہوتا ہے، اس کے اظ...
01/09/2024

"محبت" ہو جانے میں ارادے کا عمل دخل نہیں ہوتا ...!!!
محبت تو ایک کشف ہے، ایک ایسا الہام جو دلوں پر نازل ہوتا ہے، اس کے اظہار کیلئے نہ تو شعر درکار ہوتے ہیں نہ نغمے...
یہ تو ایسی خوشبو ہے جو ہوا کے دوش پر سفر کرتی ہوئی، برف کی دبیز چادر کو چیرتی ہوئی اپنی منزل پر پہنچ کر ہولے ہولے دستک دیتی رہتی ہے ...
دروازے کھلتے جاتے ہیں اور یہ غیر محسوس طریقے سے اندر داخل ہوجاتی ہے اور اپنی روشنی سے اجالے پھیلانے لگتی ہے ...
روح سے سمبندھ باندھ لیتی ہے، تو ذات پات رنگ ونسل کی کوئی اہمیت نہیں رہتی۔
یہ بے لوث محبت ہی تو اس بدصورت دنیا کی واحد خوبصورتی ہے ورنہ تو جنت سے نکالا گیا انسان ایک پل بھی اس دنیا میں نہ رہ پاتا ...

💞 تو آئیں اور اپنی بے لوث محبت کو اللہ کے بندوں کیلئے وقف کریں اور اپنی محبت کی پاکیزگی کا صحیح حق ادا کرتے ہوئے اسے پاک ذات کی بے لوث محبت کے تابع کرلیں ...
💦 جزاک اللہ ...

19/06/2024

روایت ھے کہ حضرت بہاالدّین زکریا ملتانیؒ کو جب ان کے شیخ شہاب الدین سہروردی ؒ نے نہایت قلیل مدت میں اپنا خرقہ، مصلیٰ اور دیگر روحانی فیوض سے نوازا تو شیخ کے دیگر مریدین حیران رہ گئے۔ شیخ کی موجودگی میں تو کسی کو لب کشائی کی جراــت نہ ھو سکی مگر پسِ پردہ وہ ایک دوسرے سے شکایتی لہجے میں کہنے لگے:

’’کیسے حیرت کا مقام ھے کہ ھم لوگ برسوں سے حضرت شیخ کے آستانے پر دستِ طلب دراز کئے ھوئے کھڑے ھیں مگر ھمارے ھاتھ اور دامن ابھی تک خالی ھیں، مگر اس درویش کو دیکھو کہ اچانک آیا اور ایک ھی رات میں معرفت کے خزانوں کا مالک بن گیا۔ اس نے کوئی ریاضت کی اور نہ شیخ نے اسے کسی مشقت میں ڈالا، پھر سب کچھ کیسے ھو گیا؟‘‘ بظاہر حضرت شیخ شہاب الدین سہروردیؒ کے مریدوں کا لہجہ محتاط تھا مگر درپردہ سب کے سب یہی کہنا چاھتے تھے کہ حضرت شیخ بہاالدین زکریا ملتانیؒ خرقۂ خلافت کے حقدار نہیں تھے اور پیر و مرشد کی یہ عنایت منصفانہ نہیں ھے۔

صبح حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی ؒ کو اس واقعے کی اطلاع ھوئی توآپ ؒ نے تمام مریدانِ خاص کو اپنے حجرۂ مبارک میں طلب کیا۔ پھر ایک خادم کو چند کبوتر لانے کا حکم دیا۔ جب کبوتر آ گئے تو حضرت شیخ ؒ نے وہ سارے پرندے اپنے مریدوں میں تقسیم کر دئیے اور خرقۂ خلافت کے دعوے داروں کو مخاطب کرتے ھوئے فرمایا: ’’پہلے تم لوگ ان کبوتروں کو ایسی جگہ ذبح کرو جہاں تمہیں دیکھنے والا کوئی نہ ھو۔ پھر میرے پاس آئو۔ ‘‘ تمام مرید کبوتر لے کر چلے گئے۔ ان مریدوں میں حضرت بہاالدین زکریا ملتانیؒ بھی شامل تھے۔ کچھ دیر بعد تمام مریدوں نے گوشہؑ تنہائی تلاش کر کے پیرو مرشد کی ھدایت کے مطابق کبوتروں کو ذبح کر ڈالا اور حضرت شیخ ؒ کی خدمت میں حاضر ھو گئے،
تاھم زکریا ملتانیؒ نہ آئے۔ خدام شدید حیرت کے عالم میں ایک دوسرے کا منہ دیکھ رھے تھے اور ان کی آنکھیں حضرت بہاالدین زکریا ملتانیؒ کو ڈھونڈ رھی تھیں جو ابھی تک پیرو مرشد کی خدمت میں حاضر نہیں ھوئے تھے۔

حضرت شیخ شہاب الدین عمر سہروردیؒ کو بھی اپنے خلیفۂ اکبر کا انتظار تھا۔ آخر حضرت بہائو الدین زکریا ملتانیؒ اس حالت میں تشریف لائے کہ آپؒ کے ھاتھ میں زندہ کبوتر موجود تھا۔ یہ منظر دیکھ کر حضرت شیخ شہاب الدین سہروردیؒ کے تمام مرید بہت خوش ھوئے اور دل ھی دل میں کہنے لگے: ’’یہ مرید جسے خلافتِ کبریٰ حاصل ھو گئی ھے، کوئی نادان شخص ھے کہ کبوتر کو ذبح کئے بغیر چلا آیا۔ اب یہ پیرو مرشد کے غضب سے محفوظ نہیں رھے گا اور جو دولتِ عظمیٰ اسے کسی مشقت کے بغیر راتوں رات حاصل ھو گئی ھے، یکایک سلب ھو جائے گی۔‘‘

ابھی حضرت شہاب الدین سہروردی ؒ کے مریدانِ خاص یہ سوچ ھی رھے تھے کہ حضرت شیخؒؒ ان سے مخاطب ھوئے: ’’تم لوگوں نے میری ھدایت کے مطابق ان پرندوں کو ذبح کیا ھے؟‘‘ ’’شیخ محترم ! اس میں کیا شک ھے؟‘‘ تمام مریدانِ خاص نے بیک زبان عرض کیا:’’ھم تو پیرو مرشد کی نافرمانی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔‘‘ حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی ؒ نے اپنے مریدانِ خا ص کا جواب سنا اور پھر آپؒ حضرت بہاالدین زکریا ملتانیؒ سے مخاطب ھوئے۔ ’’بہاالدین! تم نے اس کبوتر کو ذبح کیو ں نہیں کیا؟‘‘

’’سیدّی! اس حقیر و عاجز کو کوئی گوشۂ تنہائی نہ مل سکا۔ پھر یہ غلام کس طرح پیر و مرشد کے حکم پر عمل پیرا ھوتا؟‘‘ حضرت بہاالدین زکریا ملتانیؒ نے نہایت عاجزانہ لہجے میں عرض کیا۔ ’’اور تم بہت دیر سے بھی آئے۔‘‘شیخؒ کے سوال کے جواب میں حضرت بہائوالدین زکریا ملتانیؒ نے عرض کیا: ’’اگر یہ غلام ساری زندگی جستجو میں گزار کے آتا، تب بھی اس عاجز کا یہی جواب ھوتا۔ پوری کائنات میں کہیں کوئی گوشۂ تنہائی موجود نہیں ھے۔ یہ حقیر جہاں بھی گیا، حق تعالیٰ کو حاضر و ناظر پایا۔‘‘

’’تم نے سچ کہا‘ بہاالدین! ‘‘ حضرت شیخ شہاب الدین سہروردیؒ کا لہجہ نہایت پُرجوش تھا۔ پھر آپؒ نے اپنے مریدانِ خاص کی طرف دیکھ کر فرمایا:’’اور تم لوگوں کو اتنی جلد گوشۂ تنہائی میسر آ گیا؟‘‘ مریدانِ خاص کی گردنیں ندامت سے جھک گئیں۔

حضرت شیخ شہاب الدین سہروردیؒ نے دوبارہ اپنے مریدوں کو حکم دیتے ہوئے فرمایا:’’تم سب لوگ جنگل میں چلے جائو اور اپنے اپنے حصے کی گھاس کاٹ کر لے آئو۔‘‘اب کی بار مریدانِ خاص اس راز کو سمجھ گئے تھے کہ جس طرح کبوتر کا ذبح کرنا ایک امتحان تھا، اسی طرح جنگل سے گھاس لانا بھی ایک آزمائش ھے۔ مگر کسی کی سمجھ میں نہیں آ رھا تھا کہ حکمِ شیخ میں کون سا نکتہ پوشیدہ ھے؟

الغرض جب سلسلۂ سہروردیہ کے تمام درویش جنگل سے واپس آئے تو ان کے ھاتھوں میں سرسبز گھاس کے گٹھ تھے۔ اس کے برعکس حضر ت شیخ بہاالدین زکریا ملتانیؒ کے پاس سوکھی گھاس موجود تھی۔ حضرت شیخ شہاب الدین سہروردیؒ نے اپنے دوسرے مریدوں سے پوچھا:’’تم یہ ھری بھری گھاس کیوں لائے؟‘‘ ’’سر سبز گھاس نظروں کو اچھی لگتی ھے، اس لئے ھم شیخ کے حضور بھی خوب صورت اور پسندیدہ چیز لے آئے۔‘‘ تمام مریدوں کا کم و بیش ایک ھی جواب تھا۔ ’’اور بہاالدّین ! تم یہ خشک گھاس کس لئے اُٹھا لائے؟‘‘ آخر میں حضرت شیخ شہاب الدین سہروردیؒ نے اپنے خلیفۂ اکبر سے دریافت کیا:’’سیدّی! جنگل میں سبز گھاس کی تو کمی نہیں تھی مگر میں جہاں بھی گیا، اسے یادِ الٰہی میں مصروف پایا۔ ‘‘ حضرت شیخ بہائوالدین زکریا ملتانیؒ نے عرض کیا: ’’مجھے اچھا نہیں لگا کہ اسے یادِ الٰہی سے محروم کردوں۔ خشک گھاس چوں کہ ذکرِ الٰہی سے فارغ تھی، اس لئے اسے کاٹ کر پیرو مرشد کی خدمتِ عالیہ میں پیش کر دیا۔‘‘ اپنے خلیفۂ اکبر کا جواب سن کر حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی ؒ نے تبسم فرمایا اور پھر دوسرے مریدوں سے مخاطب ھوئے:

’’اب تم لوگوں کی سمجھ میں آیا کہ بہاالدّین کو خلافتِ کبریٰ کیوں دی گئی ھے؟‘‘تمام مرید حیران و پریشان تھے۔ اُنہیں حضرت شیخ بہاالدّین زکریا ملتانیؒ کے ذھن کی رسائی اور نکتہ آفرینی کا اندازہ تو ھو گیا تھا مگر وہ پیرو مرشد کے سوال کا جواب دینے سے قاصر تھے۔ آخر کچھ دیر بعد حضرت شیخ شہاب الدین سہر وردیؒ نے معرفت کے اس راز کی عقدہ کشائی کرتے ھوئے فرمایا:

’’مرید پر لازم ھے کہ وہ مرشد کے فیصلے سے اختلاف نہ کرے اور اپنے دل و دماغ کو اندیشوں کے غبار سے آلودہ نہ ھونے دے۔ دوستو! تم سب گیلی لکڑی کی مانند ھو جس پر آگ جلدی اثر نہیں کرتی۔ اسے جلانے کے لئے شدید محنت درکار ھوتی ھے۔ بہاالدّین ملتانی، سوکھی لکڑی کی طرح تھا کہ ایک ہی پھونک میں بھڑک اُٹھا اور عشقِ الٰہی کی آگ نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔‘‘ حضرت شیخ شہاب الدین سہروردیؒ کے وہ تمام مرید جو پیر و مرشد کے فیصلے پر معترض تھے اور حضرت بہاالدّین زکریا ملتانیؒ کو خلافتِ کبریٰ کا مستخق نہیں سمجھتے تھے، نادم و شرمسار نظر آنے لگے۔ ’’حق بہ حق دار رسید۔‘‘ حضرت شیخ شہاب الدین سہروردیؒ نے اپنے مریدوں کو مخاطب کرتے ھوئے فرمایا۔ ’’ دنیا میں کوئی کام توفیقِ الٰہی کے بغیر نہیں ھوتا اور مشیت الٰہی یہ ھے کہ بہاالدّین زکریا ملتانیؒ میرا خلیفۂ اکبر ھے۔ جو اس کی طرف سے اپنے دل کو صاف رکھے گا، اسے دونوں جہانوں کی سعادتیں اور برکتیں حاصل ھوں گی۔ جو اپنے دل و دماغ کو شک اور حسد کے غبار سے آلودہ کرے گا، وہ کسی کا کچھ نہیں بگاڑے گا، صرف اپنی دنیا اور آخرت سے ایک خطرناک کھیل کھیلے گا۔‘‘ یہ مریدوں کے لئے تنبیہہ بھی تھی اور ھدایت بھی۔ آخر انسانی نفس پر چھائی ہوئی کدورت ختم ھو گئی اور ان سب کو اعتراف کرنا پڑا کہ مرشد کی نظر، نظر ھوتی ھے۔ اس نظر کی گہرائی تک عام مرید نہیں پہنچ سکتا۔








مسجد الحرام خانہ کعبہ درود پاک درود پاک
Facebook Facebook
HUM News HUM News
LADbible LADbible
Express TV Express TV
Creative Bee Creative Bee
Durood Shareef درود شریف Durood Shareef درود شریف
Facebook Marketplace Community Facebook Marketplace Community
Go Green Pakistan Go Green Pakistan
Lilyon Lilyon
Pakistani Dramas Pakistani Dramas
Pakistani Cinema Pakistani Cinema
Pakistan Today Pakistan Today
A-Plus TV A-Plus TV
TOP Comments TOP Comments
Pratilipi Urdu Pratilipi Urdu
Discover Pakistan Discover Pakistan
Pakistan Super League Pakistan Super League
Celebrity Cruises
Lawyers of Pakistan
FaceApp
Daily Pakistan

کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ کاش کوئی ایسا سسٹم ہوتا کہ جب کوئی کسی کو یاد کرتے تو یاد آنے والے انسان کا دماغ سگنل دیتا کہ...
18/06/2024

کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ کاش کوئی ایسا سسٹم ہوتا کہ جب کوئی کسی کو یاد کرتے تو یاد آنے والے انسان کا دماغ سگنل دیتا کہ
This person is missing you ."
تو شاید بہت سے رشتے بچ جاتے جو ہماری اناؤں کی نظر ہو جاتے ہیں
جنہیں ہم کبھی بتا ہی نہیں پاتے کہ ناراضگی کے باوجود ہم ان کے بغیر رہ نہیں سکتے ۔۔!!
کبھی کبھی میرے دل میں یہ خیال آتا ہے🙂🖤✨

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saмi writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share