18/08/2024
میں وہاں جاکر خدا سے صرف ایک شکایت کروں گی انسان نہیں تھے تیری دنیا میں
انڈیا میں ہونے والا یہ واقع شاید نیا نہ ہو لیکن انڈیا میں انسانیت کے منہ پر تماچہ ہے اس طرح تكليف اتنا تشدد 10 لوگوں کی درندگی کا نشانہ بنے والی کولکتا کی ڈاکٹر انسانیت کا کھلے عام قتل ہے بھارت میں لوگ چاند پر جا پہنچے مگر انسانیت کے درجہ سے گر گئے
11 ایک عورت جسے 9،10 لوگ درندگی کا نشانہ بناتے ہے۔۔۔۔۔۔۔ اتنی بری طرح سے اس کا جسم کچلا جاتا ہے کہ اس کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں ۔ مجھے یاد ہے اس کی ماں کے یہ الفاظ کہ کس طرح ٹانگیں ایک بیڈ کی ایک سائیڈ پر تھی ٹوٹ چکی ہے ، کمر کی pelvic دوسری دوسری سائیڈ پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہڈی ٹوٹ چکی ہے۔ چشمہ ٹوٹ کر آنکھوں میں کنکریاں گھسی ہوئی ہیں۔۔۔۔۔۔ ٹانگیں فریکچر اتنی کہ اکھٹی نہیں کی جاسکتی۔ 100 سے زائد کاٹنے چہرہ اور جسم خون سے لت پت۔ جسم پر کے نشانات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاید سانس ختم ہوگئی ہوگی اور ہوس پوری کرنے والے اپنی ہوس پوری کرتے رہیں ہونگے۔ کس قدر درد سے
گزری ہوگی کوئی اندازہ بھی نہیں کر سکتا۔