Muhammad Waqas Nawaz

Muhammad Waqas Nawaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Waqas Nawaz, Video Creator, Faisalabad.

I'm Waqas Nawaz, an experienced teacher and YouTuber, devoted to assisting students in overcoming study challenges through my expertise, making learning easier and more effective.

22/06/2024

اڑان دیر سے ہی سہی لیکن سب سے اونچی ہو گی۔ ان شاءاللہ

22/06/2024

`میٹرک کے طلبہ کو رزلٹ کیلئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا`

تعلیمی بورڈز نے رزلٹ کے اعلان کی تاریخ فائنل کرلی۔۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی میٹنگ میں میٹرک کا رزلٹ 9 جولائی کو جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تمام ڈویژنل تعلیمی بورڈز کے چیئرپرسنز و دیگر آفیشلز نے اتفاق رائے سے رزلٹ کی تاریخ دی ہے میٹرک رزلٹ اب پچھلے سال کی نسبت 22 دن پہلے جاری کیا جائے گا۔ پچھلے سال 31 جولائی کو کیا گیا جبکہ اس سال میٹرک رزلٹ کا اعلان 9 جولائی کو کیا جائے گا۔

22/06/2024

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پارٹ I, پارٹ II کے رزلٹ کامجوزہ شیڈول آ گیا ہے
10th 09-07-2024
9th 22-08-2024
12th : 12-09-2024
11th : 10-10-2024

467 Posts of Corporal (BS-11) in CTD, Punjab Police announced through PPSCMale age required: 25 YearsFemale age required...
21/06/2024

467 Posts of Corporal (BS-11) in CTD, Punjab Police announced through PPSC
Male age required: 25 Years
Female age required: 25 Years

Domicile: All punjab Domicile holders are eligible.

Syllabus: 100 Marks General Knowledge Based Exam

*Last Date: 12.07.2024*

Regular basis
54000 extra allowance
14 years of education.

لاہور بورڈ نے نویں کلاس رجسٹریشن برائے سیشن 2026-2024 کا آغاز کردیا ہے داخلہ سے پہلے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو بھی اب رجسٹریش...
21/06/2024

لاہور بورڈ نے نویں کلاس رجسٹریشن برائے سیشن 2026-2024 کا آغاز کردیا ہے داخلہ سے پہلے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو بھی اب رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔ آج ہی رجسٹریشن کروائیں اور ڈبل/ٹرپل فیس کی پریشانی سے بچیں۔

14/06/2024

🟪 تمام کلاسوں کے لیے سمر کیمپ کی اجازت ہوگی۔

1️⃣طلباء کے لیے سمر کیمپس میں شرکت لازمی نہیں ہوگی۔ سمر کیمپوں میں شرکت کے لیے طلبہ (طالب علموں) کی رجسٹریشن کے لیے والدین کی رضامندی درکار ہوگی۔

2️⃣سمر کیمپ صرف صبح 7:00 بجے سے صبح 10:00 بجے اور شام 4:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک منعقد کیے جاسکتے ہیں۔

3️⃣اسکول انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تمام سرگرمیاں/ کلاسیں کلاس رومز/ انڈور میں منعقد کی جائیں۔
4️⃣اسکول انتظامیہ بنیادی ضروری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائے گی جیسے صفائی، صاف اور ٹھنڈا پینے کا پانی، پنکھے، بیٹھنے کا انتظام، لوڈ شیڈنگ کی صورت میں بجلی کا بیک اپ وغیرہ۔

5️⃣اسکول انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ سمر کیمپ کے شرکاء صحت مند اور تازہ کھانے کی اشیاء لے کر آئیں۔

6️⃣اسکول انتظامیہ ضروری سامان کے ساتھ فرسٹ ایڈ باکس کی دستیابی کو یقینی بنائے۔

7️⃣سمر کیمپ کے تمام شرکاء کو یونیفارم سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ تاہم، اسکول انتظامیہ طلباء کو دھوپ سے بچانے کے لیے ہلکے رنگ، ڈھیلے ڈھالے کپڑے اور ٹوپی/ ٹوپیاں پہننے کو یقینی بنائے گی۔

8️⃣بیان کردہ سمر کیمپس کے لیے 21ویں صدی کی مہارتیں، جیسے کہ آئی ٹی، روبوٹکس، ال وغیرہ کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کی کوچنگ کو ترجیح دی جائے گی۔

9️⃣سرکاری اسکولوں کے سربراہان کو بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ہاکی، فٹ بال، والی بال، یا کسی دوسرے کھیل کے لیے کوچنگ کیمپ قائم کریں، جیسا کہ مذکورہ بالا خطوط پر مناسب سمجھا جاتا ہے، فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز (پی ای ٹی ایس) یا کسی دوسرے دلچسپی رکھنے والے اساتذہ کو رضاکارانہ بنیادوں پر تعینات کرکے، یا استعمال کرکے۔
🔟طلباء اور والدین کی مرضی سے سمر کیمپ لگا سکتے ہیں۔ کسی کو فورس نہیں کیا جائے گا ۔

14/06/2024

🔖نجی و سرکاری سکولوں میں 20 جون سے صبح 7 تا 10 بجے یا شام 4 تا 7 بجے سمرکیمپ لگانے کی اجازت🔰

14/06/2024

اگلے سال 2025 کے ہونے والے بورڈ امتحانات میں %33 کی بجائے پاسنگ نمبر %40 ہوں گے

تین ادارے ختم👈 قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ👈 پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن👈 پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈنامی تین ...
14/06/2024

تین ادارے ختم
👈 قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ
👈 پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن
👈 پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ
نامی تین ادارے ختم کر کے حکومتِ پنجاب نے ایک نیا ادارہ
⚫ پنجاب ایجوکیشن کریکلم، ٹریننگز اینڈ اسِیسمنٹ اتھارٹی
۔(PECTAA) بنا دیا ہے۔

*اگلے سال 2025 کے ہونے والے بورڈ امتحانات میں %33 کی بجائے پاسنگ نمبر %40 ہوں گے**یعنی 20/50 پاس 30/75 پاس 40/100 نمبر ل...
14/06/2024

*اگلے سال 2025 کے ہونے والے بورڈ امتحانات میں %33 کی بجائے پاسنگ نمبر %40 ہوں گے*
*یعنی 20/50 پاس 30/75 پاس 40/100 نمبر لینے والے کو پاس تصور کیا جائے گا*
*انٹر بورڈ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ*

13/06/2024

پہلے معاملات اور تھے لیکن حالیہ مہنگائی نے اچھے اچھوں کے بھرم کھول دیے ہیں ۔ سفید پوش اور متوسط طبقہ زیادہ مشکل میں ہے ۔ میں نے ایسے کئی گھرانے دیکھے ہیں جنہوں نے ہر سال قربانی دی ، اس میں ان کی محبت ، شوق اور عقیدت شامل تھی ۔ لیکن اب حالات ایسے ہیں کہ چاہنے کے باوجود کچھ لوگ جانور نہیں خرید پا رہے ۔ یہ مٹھی میں چند ہزار لے کر مویشی منڈی جاتے ہیں اور مایوس لوٹ آتے ہیں کہ جانوروں کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں ۔

آپ اس سلسلے میں بس اتنا کیجیے کہ بلاوجہ دوستوں رشتہ داروں سے قربانی کے بارے میں مت پوچھتے پھریں ، جن کے کھونٹے پہ دو تین لاکھ کا جانور یا بکرا بندھا ہوتا ہے انہیں احساس نہیں ہوتا کہ دوسرے گھر کے یا ہمسایوں کے مالی حالات کیا چل رہے ہیں ۔ چھوٹتے ہی پوچھیں گے ، بھئی قربانی کے لیے کیا خرید رہے ہیں ؟ بکرا دینا پے یا گائے میں حصہ ڈالیں گے ؟

آپ نے جانور خرید لیا ، اچھی بات ہے مگر کسی رشتے دار سے فون پر بھی پوچھنے کی ضرورت نہیں ، گلی سے گزرتے ںچے سے بھی مت پوچھیں قربانی کے لیے کیا لیا ؟ نہ ہی یہ جتانے کی ضرورت ہے کہ آپ نے کتنے ہزار یا لاکھ کا جانور لیا ۔ سنت پوری کریں ، دکھاوا ضروری نہیں ۔ جانور ضرور قربان کریں ۔ کسی کے جذبات نہیں۔

اگر ہوسکے تو خریدے گئے جانوروں کی تصویریں بھی مت لگائیں ۔ کس مسلمان کا دل نہیں چاہتا کہ وہ اپنے ہاتھ سے قربانی کرے ، اکثر کے مالی حالات اجازت نہیں دیتے ، ہم دکھاوے کے لیے لگائی گئی تصویروں سے اس کو محرومی کا احساس کیوں دلائیں ۔ اگر آپ کو معلوم ہے کہ فلاں گھرانے نے تنگ دستی کی وجہ سے اس برس قربانی نہیں کی ، تو ان کے گھر اچھی مقدار میں گوشت بھیج دیں ، یہی اصل قربانی ہے ۔


منقول

*PPSC NEW Advertisement 8 / 2024*`100 posts of excise & taxation inspector` ✓ Male age required: 30✓ Female age required...
11/06/2024

*PPSC NEW Advertisement 8 / 2024*

`100 posts of excise & taxation inspector`

✓ Male age required: 30
✓ Female age required: 33

*Syllabus:* 100 Marks (One paper GK based Exam)
----------------------------------------------

`Assistant 05 Seats`
Qualification required: 14 years of education ( BA/BSC)

✓ Male age required: 30
✓ Female age required: 33

*Syllabus:* 100 Marks (One paper GK based Exam)

Last date for apply 26-06-2024

گورنمنٹ سکول کے چار ٹیچرز نے اپنے بچے اپنے ہی سکول میں داخل کروائے ہیں
07/06/2024

گورنمنٹ سکول کے چار ٹیچرز نے اپنے بچے اپنے ہی سکول میں داخل کروائے ہیں

07/06/2024

بورڈ نے جماعت نہم میں اسلامیات اور دہم میں مطالعہ پڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

06/06/2024

جماعت نہم کے جن بچوں کو مطالعہ پاکستان کا چھٹیوں کا کام ملا ہو وہ اپنے اساتذہ کرام کے مشورے سے کام نہ لکھیں۔

صرف نہم کی اسلامیات لازمی لکھیں اور یاد کریں۔

PCTB has approved Scheme of Studies for SSC as, Islamiyat(Compulsory) will be taught in Grade-9 carrying 100 marks w.e.f...
06/06/2024

PCTB has approved Scheme of Studies for SSC as, Islamiyat(Compulsory) will be taught in Grade-9 carrying 100 marks w.e.f session: 2024-25 AND Pakistan Studies (Compulsory) carrying 100 marks w.e.f Session: 2025-26 Onwards.

01/06/2024

ان گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو کیا کرنا چاہیے اپنی رائے دیجئے

01/06/2024
ایک دو دن میں ایک پوسٹ وائرل ہو گئی کہ جہلم کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹی...
01/06/2024

ایک دو دن میں ایک پوسٹ وائرل ہو گئی کہ جہلم کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو یہ فلمیں دیکھنی چاہئیں اور انہوں نے اساتذہ یہ ٹاسک دیا ہے یہ فیصلہ اچھا ہے یا برا اس پہ بات کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ فلمیں کونسی ہیں اور کس بارے میں ہیں میں نے ان میں سے کچھ فلمیں دیکھ رکھی ہیں اور کچھ کے بارے میں گوگل سے دیکھا ہے ان میں سے ایک فلم ایسی ہے جو میری دیکھی ہوئی سینکڑوں فلموں میں سب سے زیادہ پسندیدہ فلم ہے فاریسٹ گمپ اور اس فلم کی پسندیدگی کبھی کم نہیں ہو گی نہ یہ کبھی دوسرے نمبر پہ آئے گی تو مندرجہ ذیل فلمیں ہیں ساتھ ان کا مختصر سا تعارف کروایا ہے
بالی ووڈ
- تارے زمین پر:
ایک دل کو چھو لینے والی کہانی جو خصوصی بچوں کے مسائل اور ان کی قابلیتوں پر روشنی ڈالتی ہے۔

- ہچکی:
اس فلم میں معذوری کے باوجود عزم اور حوصلے کی مثال کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

- بلیک:
ایک نابینا اور بہری لڑکی کی کہانی جو اپنے استاد کی مدد سے مشکلات پر قابو پاتی ہے۔
پھر I am Kalaam
ایک غریب بچے کی کہانی جو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے متاثر ہو کر اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔

-پھر Swades:
ایک این آر آئی کی اپنے ملک کی خدمت کے لیے واپس آیا اور سماجی تبدیلی لانے کی کوشش کرتا ہے

ہالی وڈ کی A Beautiful Mind:
نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات جان نیش کی سچی کہانی، جو ذہنی بیماری کے باوجود عظیم کامیابی حاصل کرتا ہے۔

میری فیورٹ Forrest Gump:
ایک سادہ دل آدمی کی کہانی جو اپنے خلوص اور مستقل مزاجی سے زندگی میں مختلف کامیابیاں حاصل کرتا ہے۔

ایک سائنسدان کی کہانی The Theory of Everything
معروف سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی زندگی اور ان کی تحقیق پر مبنی فلم۔

پھر The Pursuit of Happyness مشکلات کے باوجود ایک شخص کی اپنےخوابوں کی تکمیل کی جدو جہد کی داستان۔

اینیمیٹڈ فلم Good Dinosaur
دوستی اور خاندان کی اہمیت پر مبنی ایک دلکش اینیمیٹڈ فلم۔
ایک روبوٹ کی کہانی Wall-E
مستقبل میں زمین کی صفائی کرنے والے ایک روبوٹ کی کہانی، جو محبت اور ماحولیاتی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

پھر Good Will Hunting
ایک غیر معمولی ذہین نوجوان کی کہانی جو اپنے ماضی سے لڑتا ہوا اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرتا ہے۔

پھر The Great Debaters
ایک سچی کہانی پر مبنی فلم جس میں ایک بحث و مباحثے کی ٹیم کی جیت کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے

پھر Spirit
آزادی اور دوستی کی خوبصورت کہانی جس میں ایک جنگلی گھوڑے کی جدو جہد کو پیش کیا گیا ہے۔
اینیمیٹڈ فلم Up
عمر رسیدہ شخص کی مہم جوئی کی کہانی جو زندگی کے نئے معنی تلاش کرتا ہے۔
پھر Spirited Away:
ایک جاپانی اینیمیٹڈ فلم جو جادوئی دنیا میں ایک بچی کے مہم جوئی کی داستان ہے
یعنی ہر فلم میں ایک سبق ہے اس نوٹیفیکیشن کے خلاف پوسٹس آنا شروع ہو گئی ہیں لیکن اس دور میں جب تین چار سال کے بچے کے ہاتھ میں موبائل ہے اسے اچھی مثبت اور سبق آموز فلمیں دکھانے میں کیا حرج ہے
آپ کے رائے کا منتظر
(منقول)

01/06/2024

بچوں کو سُست بنانے میں والدین کا کردار

اسٹیوارٹ کا انتقال 103 سال کی عمر میں کیلیفورنیا میں ہوا‘ یہ اور ان کی بیگم دونوں پچاس سال راولپنڈی میں پڑھاتے رہے‘

پروفیسر اسٹیوارٹ نے 1960میں اپنی الوداعی تقریر میں اس خطے کے بارے میں بڑی خوب صورت بات کی ‘ اس کا کہنا تھا ’’پاکستانی ایک ناکارہ اور مفلوج قوم ہیں‘‘ اس کا کہنا تھا ’’اس قوم کو پہلے اس کی مائیں نکما بناتی ہیں‘ یہ اپنے بچوں کا ہر کام خود کرتی ہیں‘ ان کے کپڑے دھوتی ہیں‘ استری کرتی ہیں‘ بچوں کو جوتے پالش کر کے دیتی ہیں‘ لنچ باکس تیار کرکے بچوں کے بستوں میں رکھتی ہیں اور واپسی پر باکسز کو نکال کر دھو کر خشک بھی خود کرتی ہیں۔

بچوں کی کتابیں اور بستے بھی مائیں صاف کرتی ہیں اور ان کے بستر بھی خود لگاتی ہیں چناں چہ بچے ناکارہ اور سست ہو جاتے ہیں اور یہ پانی کے گلاس کے لیے بھی اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو آواز لگادیتے ہیں یا ماں کو اونچی آواز میں کہتے ہیں امی پانی تو دے دو‘ پاکستانی بچے اس کلچر کے ساتھ جوان ہوتے ہیں‘ اس کے بعد ان کی بیویاں آ جاتی ہیں‘ یہ انھیں اپنا مجازی خدا سمجھتی ہیں اور غلاموں کی طرح ان کی خدمت کرتی ہیں‘ یہ بھی ان کا کھانا بناتی ہیں‘ کپڑے دھو کر استری کرتی ہیں۔

ان کے واش رومز صاف کرتی ہیں‘ ان کے بستر لگاتی ہیں اور پھر ان کی نفرت‘ حقارت اور غصہ برداشت کرتی ہیں چناں چہ میں اگر یہ کہوں پاکستانیوں کی مائیں بچوں کی نرسیں‘ بیویاں ملازمائیں اور چھوٹے بہن بھائی غلام ہوتے ہیں تو یہ غلط نہیں ہوگا لہٰذا سوال یہ ہے جو لوگ اس ماحول میں پل بڑھ کر جوان ہوتے ہیں کیا وہ ناکارہ اور مفلوج نہیں ہوں گے؟‘‘ پروفیسر اسٹیوارٹ کا کہنا تھا ’’اگر تم لوگوں نے واقعی قوم بننا ہے تو پھر تمہیں اپنے بچوں کو شروع سے اپنا کام خود کرنے اور دوسروں بالخصوص والدین کی مدد کی عادت ڈالنا ہو گی تاکہ یہ بچے جوانی تک پہنچ کر خود مختار بھی ہو سکیں اور ذمے دار بھی‘ تم خود فیصلہ کرو جو بچہ خود اٹھ کر پانی کا گلاس نہیں لے سکتا وہ کل قوم کی ذمے داری کیسے اٹھائے گا“؟

31/05/2024

سمر کیمپ کی فالحال اجازت نہیں دی گئی-
تمام پرائیویٹ سکولز سے گزارش ہے بغیر اجازت سمر کیمپ اشتہارات سے اجتناب کریں-

تمام پرائیویٹ سکول مالکان سےگزارش ہے سمری کی اپروول تک سمر کیمپ اناؤنس نہیں کریں-
اس پر فیصلہ میں پرائیویٹ سکول مالکان سےملاقات کر چکا ہوں- جب تک محکمانہ نوٹیفکیشن اور پالیسی نا آئے سمر کیمپ اناؤنس نا کئے جائیں🙏

اوپن یونیورسٹی کے 28 مئی کو ملتوی ہونے والے پیپرز اب 3 جولائی کو ہونگے ۔۔۔۔
30/05/2024

اوپن یونیورسٹی کے 28 مئی کو ملتوی ہونے والے پیپرز اب 3 جولائی کو ہونگے ۔۔۔۔

30/05/2024

*بریکنگ نیوز*
پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 30 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی تمام بھرتی گرمیوں کی چھٹیوں میں ہی مکمل کر لی جائے گی
*وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا دبنگ اعلان*

*Upcoming Educators/Teachers Jobs in Summer**Education Minister*
29/05/2024

*Upcoming Educators/Teachers Jobs in Summer*
*Education Minister*

Revised Practical Schedule due to 28.05.2024 Youm-e-Takbir Holiday
27/05/2024

Revised Practical Schedule due to 28.05.2024 Youm-e-Takbir Holiday

ملتان والوں السلام عليكم 🫣
26/05/2024

ملتان والوں السلام عليكم 🫣

25/05/2024

*تمام پنجاب بورڈز*
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کی متوقع تاریخیں

10th Class Result date: 20-07-2024
09th Class Result date: 22-08-2024
12th Class Result date : 12-09-2024
11th Class Result date : 10-10-2024.

24/05/2024

موسم گرما کی چھٹیاں آپ کیسے گزاریں گے؟؟

24/05/2024

پیارے والدین

چھٹیوں میں احساس ہوتا ہے ناں کہ ہم استاد کتنی بڑی نعمت ہیں۔
قدر کرلو ساڈی

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Waqas Nawaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Waqas Nawaz:

Videos

Share

Category


Other Video Creators in Faisalabad

Show All