Crime Reporters Association Faisalabad
A delegation of #Crime #Reporters #Association (CRA) led by President Atif Siddique Kahlon held a special meeting with CTO Faisalabad Farhan Aslam.
*پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ*
*ریسکیو1122 فیصل آباد*
تاریخ : 20 اکتوبر 2024
فیصل آباد: ستارہ ٹاور چوک کے قریب مسعود ٹیکسٹائل ہیڈ آفس میں آتشزدگی۔ ریسکیو
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو
آگ دوسری منزل پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے الیکٹرک پینل کو لگی۔ ریسکیو
چھ گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے کے عمل میں حصہ لیا کولنگ کا عمل جاری۔۔ ریسکیو
*میڈیا کوارڈینیٹر*
*ریسکیو1122 فیصل آباد*
محکمہ پولیس ضلع فیصل آباد
پریس ریلیز
چیف ٹریفک آفیسر کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال میں ڈرائیونگ ٹریننگ کورس مکمل کرنے والی خواتین کے عزاز میں تقریب کا انعقاد
سی پی او کامران عادل کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال میں ڈرائیونگ ٹریننگ کورس مکمل کرنے والی خواتین کے اعزاز میں تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں سی پی او کامران عادل ، چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم اور دیگر پولیس افسران سمیت 200سے زائد ڈرائیونگ ٹریننگ کورس مکمل کرنے والی خواتین نے شرکت کی ۔ سی پی او کامران عادل نے خواتین کو ڈرائیونگ ٹریننگ کورس مکمل کرنے پر مبارک باد دی اورتقریب سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے خواتین کا اہم کردارہے ہر شعبہ میں خواتین کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے آج کہ جدید دور میں خواتین کو ڈرائیونگ کی ٹریننگ دینا بہت ضروری ہے اور ٹریفک سٹاف نے بھی بہت اچھے طریقے سے خواتین کو ٹریننگ کروائی ہے فیصل آباد کی پولیس بہت اچھا کام کر رہی ہے جو ہماری بیٹیاں موٹر سائیکل چلا رہی ہے ۔ ان کے لئے مزید کام کر رہے ہیں ۔چیف ٹریفک آفیسر کو ہدایت دی گئی ہے ۔کہ چوکوں میں ٹریفک اشاروں کولگایا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اسی طرح تحفظ سنٹر میں بھی خواتین کے تحفظ
*پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ*
*ریسکیو1122 فیصل آباد*
*تاریخ: 17 اکتوبر 2024*
*ایمرجنسی رسپانس ٹیم چیلنج 2024 (CERT) کا انعقاد*
*کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تشکیل کا مقصد بڑے سانحے کی صورت میں محفوظ طریقے سے موقع پر پہنچ کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانا۔*
*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال*
*محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے ہر شہری ابتدائی طبی امداد کی تربیت لازمی حاصل کرے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر*
فیصل آباد () سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر نگرانی ضلع بھر کی مختلف یونین کونسل کے ریسکیورضاکاروں کی ٹیموں کے درمیان (CERT) چیلنج کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع بھر سے 16 یونین کونسل کی ٹیموں نے شمولیت کی. چیلنج کا انعقاد سینٹرل ریسکیو اسٹیشن جی ٹی ایس چوک میں کیا گیا۔ مقابلہ جات میں ایس۔پی پٹرولنگ ہائی وے مرزا انجم کمال، ایئرپورٹ مینجر محترمہ تسنیم اختر، ایکس ڈائریکٹر آرٹ کونسل طارق چوہدری ، آر- ٹی سیکرٹری طارق گِل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے اینڈ ایم پرائیویٹ لمیٹڈ محمد شاہد نظامی، جنرل مینجر کے اینڈ ایم میاں جاوید رفیق، ریسکیو آفیسرز، ریسکیو سٹاف اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ مقابلوں میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں زخمیوں کی در
محکمہ پولیس فیصل آباد ریجن
(پر یس ریلیز)
آر پی او فیصل آبادڈاکٹرمحمد عابد خان نے پولیس افسران کو اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا۔
ریجنل پولیس آفس فیصل آباد میں پروقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا۔ آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ریجنل پولیس آفس فیصل آباد میں اچھی کارکردگی پر پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامات سے نوازا۔تقریب میں سی پی او فیصل آباد کامران عادل،ایس ایس پی آپریشنزطارق محبوب، ایس ایس پی انوسٹی گیشن رانا عبدلوہاب ۔ ایس ایس پی آر آئی بی محمد اکمل، ایس پی لیگل ریجن آفس محمد اصغر اولکھ بھی موجود تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انعامات حاصل کرنے والے پولیس افسران تندہی، لگن اور پیشہ ورانہ قابلیت سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کامیابی کے حصول اور محکمہ کی عزت کے لیے نیک نیتی اور مسلسل محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور مشکل صورتحال میں پولیس افسران کے جذبہ حب الوطنی اور عزم کو سراہا۔آرپی او فیصل آباد نے پولیس افسران و اہلکاران کو اسی طرح دلجمعی سے کام کرتے رہنے کی تاکید کی اورمزیدکہا کہ اچھ
فیصل آباد :-
تھانہ بٹالہ کالونی کےعلاقہ میں ڈاکوؤں کےساتھ پولیس مقابلے کا معاملہ
فیصل آباد:-
اوڈین سٹریٹ کے نزدیک ڈولفن ٹیم اور04کس ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا۔
فیصل آباد :-
ایس ایس پی آپریشنز ،ایس پی اقبال ڈویژن، ایس ایچ او بٹالہ کالونی ،ایلیٹ فورس اور ڈولفن ٹیموں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی. اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ۔
فیصل آباد :-
ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کردی
فیصل آباد :-
ڈاکوؤں سے پولیس کا حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ رکنے پر جا کر دیکھا تو 01کس ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور 01 مضروب ہو تھا ۔ جبکہ 02ساتھی ڈاکو 125CCموٹر سائیکل بلا نمبر ی پر فرا رہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
فیصل آباد :۔
مضروب ڈاکو کو بذریعہ سرکاری گاڑی برائے علاج معالجہ الائیڈ ہسپتال 02 منتقل کر دیا گیا ۔
فیصل آباد :۔
ہلاک ڈاکوکی شناخت عبدالرحمٰن اور زخمی کی شناخت عبدالریحان کے نام سے ہوئی ہےڈاکوؤں سے برآمد شدہ 2عدد پسٹل اور1عدد موٹر سائیکل بھی ڈکیتی کی نکلی اور ملزمان متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں ۔
فیصل آباد :-
حملہ آور02 فرار ڈاکوؤں کی گرفتار کے لیے پولیس نے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی ہے ۔
فیصل آباد:-
عوام کے جان ومال کاتحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین تر
🚨ملتان احتجاج
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ڈاکٹر ندیم قیصرانی کو مزاحمت پر پولیس نے تھپڑ مار کر دھکے دیتے ہوئے قیدی وین میں دھکیل دیا
ماڈل ٹاؤن لاہور سے وکلا اور پولیس درمیان مار کُٹائی
فیصل آباد
فیصل آباد بچیوں کے عالمی دن کے حوالے سے پولیس لائن کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد
سی پی او کامران عادل کی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت
ایس ایچ او وویمن مدیحہ ارشاد ،انچارج تحفظ سنٹر انسپکٹر گلنار سمیت ضلع بھر سے لیڈی پولیس اہلکاروں کی تقریب میں شرکت کی۔ سٹی پولیس آفیسر نے بچیوں کے عالمی دن کے حوالے سے شرکاء سے خطاب میں کہا ہر شعبہ کی طرح پولیس میں بھی خواتین بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں
خواتین جس طرح زندگی کے ہر شعبہ میں قلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اسی طرح محکمہ پولیس میں بھی ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ہماری لیڈی فورس بہت اچھی ڈیوٹی سر انجام دے رہیں ہیں ۔اور آنے والے دنوں میں بھی اچھا کام کریں گی ۔ آ خر میں سی پی او نے نمایاں کارکردگی دیکھانے والی ٹریفک وارڈن ،ایلیٹ فورس اور ضلعی لیڈی پولیس اہکاروں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے ۔
ترجمان
فیصل آباد پولیس
محکمہ پولیس ضلع فیصل آباد
چیئرپرسن انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ،ایولوایشن اینڈ فیڈبیک وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئر (ر) بابر علاؤالدین نےفیصل آباد پولیس افسران سے میٹنگ کی
تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ،ایولوایشن اینڈ فیڈبیک وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئر (ر) بابر علاؤالدین نےپولیس لائن کمپلیکس میں افسران سے میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب ، ٹاؤن ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی ۔ سی پی او فیصل آباد نے ضلع بھرمیں امن و امان کے قیام کے حوالےسے جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی ترجیح ہے ۔ضلع بھر میں انصاف عوام کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔فیصل آباد میں خدمت مرکز ، تحفظ مرکز ، وویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل اور ورچوئل پولیس سٹیشن کی سروسز کے حوالے سے بھی بریف کیا۔جرائم کی روک تھام اور سنگین قسم کے مقدمات پر بروقت پولیس کی کاروائی اور مقدمات کی یکسوئی کے متعلق آگاہ کیا ۔ مختلف گینگز اور جرائم پیشہ افراد سے مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ۔
چیئرپرسن انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ نے کہا کہ وزیر
بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد پنجاب ہاؤس آمد
بلاول بھٹو کا استقبال سابق وزیراعظم نواز شریف نے استقبال کیا
بلاول بھٹو اور نواز شریف کی سیاسی و قانونی امور ، آئینی ترمیم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
*پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ*
*ریسکیو1122 فیصل آباد*
*تاریخ: 10 اکتوبر 2024*
فیصل آباد: تحصیل جڑانوالہ جھال پُل کے قریب نہر گوگیرہ برانچ میں 22 سالہ نوجوان کی نہر میں چھلانگ لگا خود کشی کی کوشش۔ ریسکیو
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو
لواحقین کے مطابق 22 سالہ وقاص ولد رمضان (سکنہ 54 گ۔ب شانکر) نے گھر میں لڑائی جھگڑا کر کے نہر میں چھلانگ لگائی۔ ریسکیو
ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو
*میڈیا کوآرڈینیٹر*
*ریسکیو 1122 فیصل آباد*