Channel8

Channel8 We Give you all information about life events like Entertainment,History,Crime,law & Justice ,confer

19/02/2024

بریکنگ نیوز ۔۔ 🚨🚨🚨🚨

شریف فیملی کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پکڑی گئی
رائل پارک، لکشمی چوک میں نون لیگی رہنما احسان کی پرنٹنگ پریس پر صحافیوں کا چھاپہ

مانسہرہ اور لاہور کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پکڑی گئی

17/02/2024

*Was about to commit su***de in the morning*

*Then thought to bring the truth instead of forbidden death*
Commissioner Rawalpindi

صبح خودکشی کرنے لگا تھا*

*پھر سوچا حرام موت کی بجائے سچ سامنے لاوں*
کمشنر راولپنڈی

09/02/2024

رانا ثنا اللہ این اے 100 سے اپنی سیٹ ہار گے

13/10/2023
02/10/2023

آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی زیر صدارت آرپی او آفس کمیٹی روم میں لاء اینڈ آرڈر اور بجلی چوری ،سپیشل انیشیٹو ز پولیس سٹیشنز کے حوالے سے میٹنگ کاانعقاد۔

میٹنگ میں سی پی او فیصل آباد،ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ،ایس ایس پی آپریشز، ایس ایس پی آر آئی بی،ایس پی لیگل اور ٹاؤن ایس پیز نے شرکت کی۔
میٹنگ میں لاء اینڈ آرڈرکے حوالے سے کیے جا نے والے اقدامات کا جائز ہ لیا۔
سی پی او فیصل آباد اور ڈی پی اوز نے اپنے اپنے ضلع میں سکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی بابت آرپی او فیصل آباد کو آگاہ کیا۔
بجلی چوروں کے حوالے سے فیسکو کی مکمل معاونت کے احکامات جاری کیے۔ڈاکٹر محمد عابد خان
بجلی چوری کی درخواست پر بلا تاخیر مقدمات کا اندراج عمل میں لایا جائے۔ڈاکٹر محمد عابد خان
ملکی خرانے کو نقصان پہنچانے والے بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ڈاکٹر محمد عابد خان

28/09/2023

ضلعی پولیس فیصل آبا د
فیصل آباد پولیس کا فلیگ مارچ
جشنِ عید میلاد النبی ﷺکے موقع پرموجودہ ملکی حالات کے پیش نظرسی پی او فیصل آبادعثمان اکرم گوندل کی ہدایت پر شہر میں امن وامان کی فضاء کو مزید بہتر بنانے اور پولیس فورس کو ہائی الرٹ رکھنے کیلئے ایس پی لائلپور ڈویژن ارتضیٰ کمیل کی قیادت میں فیصل آباد پولیس کا فلیگ مارچ۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس پی لائلپور ڈویژن ارتضیٰ کمیل کی قیادت میں پولیس فورس، ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ مارچ کیا علاوہ ازیں سرکل افسران اور ایس ایچ اوز سٹی تھانہ جات نے شرکت کی۔فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کرجناح کالونی گیٹ ،گلبرگ چوک ، پاکستان چوک، مدن پورہ چوک، چورماجڑہ موڑ، کبوتر اں والا چوک ، منڈی موڑ ، دربار گجر پیر، اعوان چوک ، اسلامی چوک ، محمد مسجد دیوبندی، سول کوارٹر ، پارک مدنی مسجد دیوبند ، گلزار چوک ، نگینہ چوک ، فرزندہوٹل ، چشتیہ چوک ، آدم چوک ، جٹاں والا چوک ، محمد چوک ، مدینہ چوک گول مسجد دیوبند، سبزی منڈی گیٹ ،ایگریکلچر یونیورسٹی چوک ضلع کونسل چوک ،GTSچوک ، ریلوئے روڈ ، گمٹی چوک ، کچہری بازار چوک ، گھنٹہ چوک ، امین پور بازار ،نڑوالہ چوک ، مرکزی امام بار گاہ چوک سے واپس پولیس لائنز میں اختتام پذیر ہوا۔فلیگ مارچ کا مقصدجشنِ عید میلاد النبی ﷺکےموقع پر عوام کو تحفظ کا احسا س او ر جرائم پیشہ افرادکو محاسبہ کرنے کا پیغام دینا ہے۔

20/09/2023

عمران ریاض کےوکیل میاں علی اشفاق کی گفتگو

اب تک کی کاروائی سےہمارا اور عدالت کا صبر کاپیمانہ لبریز ہوگیا

آئی جی پنجاب کوعمران ریاض کی بازیابی کاآخری موقع دیاگیا ہے

اگر عمران ریاض آئندہ سماعت تک بازیاب نہ ہوئے تو قانون اپنا راستہ لےگا

ہھر ہم وہ تمام حقائق بتانے پرمجبور ہوں گے جوہمارے علم میں ہیں
عمران ریاض خان کے وکیل کی آج کی سماعت پر مکمل گفتگو۔
#لاہور
#ہائیکورٹ

19/09/2023

Chairs walk in Jamaat-e-Islami rally in Faisalabad Police Official-Page

مورخہ2023-9- 19  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور, ایڈیشنل ائی جی پنجاب ٹریفک، مرزا فاران بیگ کے ویژن کے تحت چیف ٹریفک آفیس...
19/09/2023

مورخہ2023-9- 19 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور, ایڈیشنل ائی جی پنجاب ٹریفک، مرزا فاران بیگ کے ویژن کے تحت چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد مقصود احمد لون کی زیر قیادت موبائل ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد شہریوں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کی آگاہی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر لیکچرز اور سیمینارز کا اہتمام کر رہا ہے-اس سلسلہ میں ایک سیمینار کا انعقاد نور محمد انصاری ہینڈی کرافٹ سکول اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی ,غلام محمد آباد میں ایجوکیشن یونٹ کے زیر اہتمام ہوا۔ایجوکیشن یونٹ کے انچارج ڈاکٹر مبشر باجوا اور دیگر یونٹ ممبران نے شرکاء کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی بارے مفید لیکچرز دیے۔ شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے انچارج ایجوکیشن یونٹ ڈاکٹر مبشر باجوا نے کہا یہ مہذب قوموں کی پہچان منظم ٹریفک سے ہوتی ہے ان پر عملدامد کر کے شہری نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانوں کی حفاظت کر سکتے ہیں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنا ناصرف ہمارا قانونی ،دینی ،اخلاقی بلکہ معاشرتی فریضہ بھی ہے،دیگر شرکا میں محمد ارشد قاسمی ،رضوان احمد مسز سمیرا زاہد اور حافظہ صبا تبسم شامل تھے اس موقع پر جنرل سیکرٹری سوشل ویلفیئر سوسائٹی محمد ارشد قاسمی نے کہا کہ ہم سٹی ٹریفک پولیس کے شکر گزار ہیں جنہوں نے غلام محمد اباد کی 98 خواتین کو فری موٹر سائیکل ڈرائیونگ سکھائی جس سے خواتین میں خود اعتمادی اور خود انحصاری میں اضافہ ہوگا اس موقع پر شرکا نے سٹی ٹریفک پولیس اور موبائل ایجوکیشن یونٹ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے پروگرامز شہریوں کی حفاظت کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔۔

آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کا سموگ کے حوالے سے سی پی او فیصل آباد،ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کواح...
19/09/2023

آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کا سموگ کے حوالے سے سی پی او فیصل آباد،ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کواحکامات جاری۔
آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے فیصل آباد ریجن کے اندر سموگ کی روک تھام کے حوالے سے چاروں ضلعی سربراہان کو احکامات جاری کر دیے۔
آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے جاری کر دہ احکامات میں چاروں ضلعی سربراہان کو ہدایات جا ری کیں گئیں۔فیصل آباد ریجن میں سموگ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے اور ضلعی انتطامیہ کیساتھ مل کر سموگ کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف بالاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے فیصل آباد ریجن کے اندر اینٹی سموگ ایکٹ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے۔
آرپی او فیصل آباد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سموگ سے لاحق شدہ خطرات اور اس سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کے متعلق عوام الناس میں بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے۔فضائی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹہ، فیکٹریوں شاہرات پردھواں چھوڑ کر سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ہاہمی کو ششوں سے فیصل آباد ریجن میں سموگ میں واضع کمی آئے گی۔ اس ضمن میں جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر من وعن عملدر آمد کو ہر صورت یقینی

19/09/2023

آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کا ڈسٹرکٹ فیصل آبادکے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد پولیس ویلفیئر،خدمت مراکز،تحفظ سنٹر اورکرائم کی شرح کو کنٹرول کر نے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ۔
ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کا ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے پولیس افسران کے ساتھ کمیٹی روم آرپی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔میٹنگ میں سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل ایس ایس پی آپریشزڈاکٹر محمد رضوان،یس ایس پی آرآئی بی،ایس پی لیگل،ڈویژن ایس پی صاحبان نے شرکت۔
آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے پولیس ویلفیئر کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کاجائز ہ لیا سی پی او فیصل آباد نے اس متعلق مکمل بریفینگ دی۔ خدمت مراکز،تحفظ سنٹر،میثاق سنٹر کی ورکنگ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابدخان نے خدمت مراکز،تحفظ سنٹر،میثاق سنٹرپر درخواستوں کی پر بلا تاخیر یکسو کر نے کے احکامات جاری کیے۔
آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کیخلاف منشیات فروشوں کیخلاف گرئیڈ آپریشن کو مزید تیز کر نے کے احکامات جاری کیے۔
آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے بجلی چوروں کیخلاف کر یک ڈاؤن میں فیسکو کی مکمل معاونت کے احکامات جاری کیے بجلی چوروں کیخلاف درخواستوں پر بلا تاخیر کاروائی عمل میں لائی جائے فیسکو ٹیموں کیساتھ مل کر پولیس بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کر ئے۔ملکی خرانہ کو نقصان پہنچانے والے بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے سنگین مقدمات کا جائز ہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ قتل،اقدام قتل،ڈکیتی رابری معہ قتل ومزاحمت کے مقدمات میں ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کر کے مقدمات کویکسو کیا جائے۔حلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر سنگین مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اورمقدمات میں پیش رفت کی رپورٹ بجھوائیں گے۔کرائم کی شرح کو کنٹر ول کر نے کے لیے گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔مقدمات بر خلاف مال میں ریکوری کی شرح پر توجہ دی جائے افسران زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔جد ید ترٹیکنالوجی کو بروکارلاتے ہوئے مقدمات میں ملزمان کو ٹریس کریں

17/09/2023

نوازشریف کے ڈرائیور نے غیر ملکی صحافی پر تھوک دیا.
Nawaz Sharif's driver spat on a foreign journalist

14/09/2023

#لاہور #ہائیکورٹ بار #
قانون کی حکمرانی ،مہنگائی کے خلاف اور انسانی حقوق کی بحالی کےلئے وکلاء کی ریلی
وکلاء ریلی کی شکل میں ہائیکورٹ بار سے پنجاب اسمبلی تک آن پہنچے
وکلاء کی بڑی تعداد ریلی میں شریک
ریلی میں شریک وکلاءقانون کی حکمرانی کےحق میں نعرے بازی وکلا ریلی پنجاب اسمبلی چوک پہنچ گٸی
وکلاء نے چئیرنگ کراس چوک پردھرنا دے دیا
مال روڈ پر ٹریفک کانظام بری طرح درہم برہم
وکلاء کی قانون کی حکمرانی کےحق میں نعرے بازی

13/09/2023

برطانوی ہائی کمیشنر کی الیکشن کمیشن آف پاکستان آمد

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد پر حیرت کا اظہار
برطانوی ہائی کمشنر کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صدر دفتر کے دورے کے اغراض و مقاصد کلیتاً ناقابلِ فہم ہیں،
دفترِخارجہ کی ان دوروں پر خاموشی بطورِ خاص باعثِ تشویش ہے،
اس سے پہلے امریکی سفیر کے دورۂ الیکشن کمیشن پر دفترِخارجہ کی ایڈوائس کو نظر انداز کئے جانے کی اطلاعات قومی ذرائع ابلاغ میں گردش کرتی رہیں،
چیف الیکشن کمشنر آئین سے سنگین انحراف اور پاکستان میں جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوششوں میں مرکزی سہولتکار ہے،
گزشتہ 17 ماہ کے دوران بالخصوص چیف الیکشن کمشنر نے اپنے منصب کو عوام کو ووٹ کے بنیادی حق سے محروم کرنے کیلئے بے دریغ استعمال کیا، ف
پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ نے اپنے 4 اپریل کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے غیرآئینی اور مجرمانہ کردار کا پورا نقشہ کھینچا،
دفترِخارجہ چیف الیکشن کمشنر کے کردار و شخصیت سے بیرونی حکومتوں کو متعارف کروانے کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ ڈپلومیٹک کور کو ارسال کرے،
دفترِخارجہ دنیا کو بتائے کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی تحلیل کی صورت میں 90 روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کے آئینی فریضے کی انجام دہی سے بھی گریزاں ہے،
دفترِخارجہ بیرونی سفراء پر واضح کرے کہ انتخابات کی تاریخ کےتعیّن کےمعاملے پر صدر کے دستوری اختیار کو نیچا دکھانے والا چیف الیکشن کمشنر ملک میں جمہوریت کو آئینی بحران کی نذر کرنے کی راہ پر گامزن ہے،
بیرونی حکومتیں پاکستان میں جمہوریت کی تباہی کے مجرمانہ عمل کے مرکزی کردار سے روابط کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرِثانی کریں،
برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد کے اغراض و مقاصد اور کمیشن سے ملاقات کی تفصیلات سے بلاتاخیر قوم کو آگاہ کیا جائے- ترجمان تحریک انصاف

13/09/2023

فیصل آباد ۔پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام شہری قیمتی چیزوں سے محروم تھانہ رضا آباد کے علاقہ مرضی پورہ تلیانوالہ روڈ پر واقع ہول سیل مرزا کریانہ سٹور پر الصبح تالے توڑنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول تفصیلات کے مطابق رضآ آباد کے علاقہ میں کار چور گینگ متحرک چوروں نے الصبح ہول سیل کریانہ سٹور کے تالے توڑے تالے توڑنے کے بعد دکان کے مالک کا گھر قریب ہونے کی وجہ سے تالے توڑنے کی آواز سنی گئی جس پر دکان مالک نیچے ایا تو چور گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب

آرپی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان نے ضلعی سربراہان کو بجلی چوروں کیخلاف کر یک ڈاؤن میں فیسکو کی مکمل معاونت  کے لیے ا...
13/09/2023

آرپی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان نے ضلعی سربراہان کو بجلی چوروں کیخلاف کر یک ڈاؤن میں فیسکو کی مکمل معاونت کے لیے احکامات جاری کر دیے۔ملکی خرانہ کو نقصان پہنچانے والے بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔آرپی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان نے ضلعی سربر اہان کو بجلی چوری کے متعلق احکامات جاری کر دیے۔آرپی او فیصل آباد نے ضلعی سربراہان کو احکامات جا ری کر تے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف کر یک ڈاؤن میں فیسکو کی مکمل معاونت کی جائے۔اس حوالے سے ریجن فیصل آباد میں بجلی چوروں کیخلاف24گھنٹے کے دوران 129مقدمات کا اندراج ہو ا جبکہ رواں سال ریجن فیصل آباد میں بجلی چوروں کیخلاف 1969مقدمات درج کیے گئے جبکہ رواں سال چاروں اضلاع میں گرفتار بجلی چوروں کی تعداد 1333ہو گئی ہے۔اس موقع پر آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان ضلعی سربر اہان کو احکامات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف درخواستوں پر بلا تاخیر کاروائی عمل میں لائی جائے فیسکو ٹیموں کیساتھ مل کر پولیس بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کر ئے۔ملکی خرانہ کو نقصان پہنچانے والے بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں

12/09/2023

سائفر کیس کی سماعت کل پھر اٹک جیل میں ہو گی یا آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت جی الیون میں ہو گی ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ آج جیل سماعت کے خلاف عمران خان کی درخواست پر فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ کرے گی ہائیکورٹ نے جیل کی بجائے عدالت سماعت کرنے کا فیصلہ دیا تو عمران خان کو کل اٹک جیل سے جی الیون عدالت لایا جائے گا

12/09/2023

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کاروائی آگے بڑھے 15 ستمبر تک ملتوی ، انسداد دہشت گردی عدالت میں پرویز الٰہی کے وکیل بھی پیش نہیں ہوئے ان کے جونئیر پیش ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے ریکارڈ آج پھر عدالت پیش نہیں کیا گیا

*سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا تبادلہ نہیں ہوا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن**آئی جی خیبرپختونخواہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جعل...
11/09/2023

*سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا تبادلہ نہیں ہوا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن*

*آئی جی خیبرپختونخواہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جعلی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن*

*بلال صدیق کمیانہ بطور سی سی پی او لاہور کام جاری رکھیں گے، اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن*

فیصل آباد : تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں ملزمان کی فرار ی کا واقعہ فیصل آباد : سٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل  کا نوٹسفیصل...
11/09/2023

فیصل آباد : تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں ملزمان کی فرار ی کا واقعہ
فیصل آباد : سٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل کا نوٹس
فیصل آباد : ایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ کو معطل کر دیا
فیصل آباد ،نائب محر ر ،سنتری حوالات کے خلاف مقدمہ درج
فیصل آباد : ایس پی اقبال ڈویژن سے رپورٹ طلب
فیصل آباد : ایس پی اقبال ڈویژن سے واقعہ کی انکویری کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم
نوید احمدSI
ترجمان پولیس فیصل آباد

فیصل آباد-جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ سراج الحق 15ستمبرکو چوک گھنٹہ میں ہونے والا جلسہ ...
11/09/2023

فیصل آباد-جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ سراج الحق 15ستمبرکو چوک گھنٹہ میں ہونے والا جلسہ عام میں وطن عزیزکو مہنگائی، بیروزگاری کے دلدل سے نکالنے کیلئے اگلے مرحلہ کا اعلان کریں گے۔جماعت اسلامی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال کر ایک نئے عزم کے ساتھ قومی وقار کو بحال کرنے اور ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنا چاہتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے15ستمبر کے جلسہ عام کے سلسلہ میں میاں زاہدایوب کی رہائش گاہ پرزون پی پی 109کے اجتماع ارکان وکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر زونل امیرانجینئرامجدقیوم پراچہ،سیکرٹری اکبرحیات باجوہ و دیگرنے بھی خطاب کیا۔محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ ملک میں قرآن و سنت کا نظام ہی آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کیلئے کوشاں ہے اور ساری جدوجہد کا مقصد عام آدمی کے حقوق کا تحفظ ہے۔ خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات ملک میں حالات کی سنگینی اور حکمرانوں سے ناامیدی اور مایوسی کے آئینہ دار ہیں۔ جماعت اسلامی ظلم و جبر اور استحصال کے اس نظام کو بدلنا چاہتی ہے۔75سال سے اقتدار پر قابض حکمرانوں سے عوام کی توقعات اور امیدیں مایوسی میں بدل چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گھمبیر مسائل سے دوچار ہے، ملکی مسائل کے حل، ترقی، امن اور خوشحالی کے لئے سیاسی بیداری اور دیانت دار قیادت ضروری ہے۔قوم کو آزادی، خودمختاری اور عزت و وقار کے تحفظ کے لیے فرسودہ نظام اور ناکارہ، آزمودہ نااہل قیادت سے جان چھڑانا ہوگی۔ جماعتِ اسلامی ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کا انقلابی نظام لائے گی، جس سے آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی ہوگی۔

11/09/2023

نجکاری، لیوانکیشمنٹ اور پینشن کے خلاف زبردست احتجاج۔
فیصل آباد پچاس تنظیموں کی مشرکہ ریلی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ملازمین نے کالیاں پٹیاں باندھ کر دفاتر کا بائیکاٹ کیا اور محکمہ انہار سے ضلع کونسل تک زبردست ریلی و دھرنا دیا۔ احتجاج کی قیادت محمدکاشف بٹ ، امتیاز تتلہ، اسلم بٹ، میاں سعید، طفر سیان، صدف اشرف، محمد فاروق، غضنفر شاہ، عبدالجبار، میاں زاہد، طارق سندھو و دیگر نے کی۔ جس میں مردوں کے ساتھ خواتین ملازمین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔احتجاج میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری، لیوانکیشمنٹ ، پینشن اور ملازمین کی مستقلی تک جاری رہے گی۔ ستر لاکھ طلبہ تعلیمی اداروں سے باہر ہیں، ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کی کمی ہے جبکہ حکومت ایک ہزار تعلیمی اداروں بہتری نے نام ہر پرائیوٹ کرنا چاہتی ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو پورے پنجاب میں طلبہ، اساتذہ و ملازمین سمیت دفاتر کی تالہ بندی و پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔ محمدفاروق سیکرٹری جنرل پیکٹ فیصل آباد نے کہا ہے فیصل آباد 25 ستمبر کو دفاتر کی تالہ بندی و اجتجاج کی مشاورت کر رہے ہیں۔
محمدفاروق سیکرٹری جنرل پیکٹ فیصل آباد

11/09/2023

فیصل آباد/ کسٹم انٹیلی جینس ڈائریکٹر آصف عباس خاں کی کسٹم حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس

11/09/2023

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اور صحافی عبدالقیوم صدیقی کے درمیان تلخی !

چیف جسٹس نے عبدالقیوم صدیقی کو اپنے ساتھ تصویر کھنچوانے کیلئے دعوت دی تو سینیئر صحافی نے معزرت کر لی۔ کہا "میں آپ کے ساتھ تصویر نہیں کھنچواوں گا۔ اگر اپ کا دھڑا ہے تو میں بھی دھڑے والا ہوں" جس پر چیف جسٹس نے پوچھا "صدیقی صاحب آپ کہیں ککے زئی تو نہیں؟" عبدالقیوم صدیقی نے کہا "میں جو ہوں وہی ہوں کم از کم بندیال نہیں ہوں"چیف جسٹس نے آگے بڑھ کر سینیئر صحافی کیساتھ مصافحہ کر لیا !

11/09/2023

‏اہم خبر ، سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن نے تکنیکی اعتراض عائد اٹھا دیا ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ " سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں عمران خان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کے ساتھ شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی تفصیل کا سرٹیفکیٹ منسلک نہیں اس لیے عمران خان کی درخواست ضمانت قابل سماعت نہیں اس لئے عدالت نا سنے "

11/09/2023

‏صدر مملکت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد انتخابات کا اعلان کرے ۔۔۔۔۔۔۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کا خطاب ۔دوران تعطیلات کئ سیاسی نوعیت کے مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر ہوئےجس کی وجہ سے عام عوام کو انصاف کی فراہمی کا عمل سست روری کا شکار ہواجب سیاسی اور پارلیمانی نظام ناکام ہوجائے تو اس کا بوجھ بھی عدلیہ کو اپنے کندھوں پر اٹھانا پڑتا ہے
مقدامات کی جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں کا زیر التوا رکھے جانے سے انصاف کی فراہمی کا عمل سست روی کا شکار ہوتا ہےعدالت کی توجہ 90 دن میں انتخابات کرانے کے آئنی معملہ پر مبزول کروانا چاہتا ہوں الیشکن کمیشن ہیلے بحانہ کے ذریعے انتخاب آئنی مدت میں کروانے سے گریزاں ہےالیکشن کمیشن کا یہ رویہ رائے دہی کے آئنی کے حق کے منافی ہےآئین سے روگرداری پہ آرٹیکل 6 کے تحت الیکشن کمیشن کے خلاف کاروائ ہونی چاہئے سپریم کورٹ نے انتخابات سے متعلق اپنے فیصلہ پر عمل کرانے کیلئے کوئ قدم نہیں اٹھایا اتنخابات کے حوالہ سے ہماری درخواست کی ابھی تک شنوائ نہیں ہوسکی انتخاب کے حوالے سے ہماری درخواست کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائےآفشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ کی آڑ میں بنیادی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں سویلین کا ٹرائل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں قوم کی بیٹیاں اور بہنیں من گھڑت اور بے بنیاد الزامات پر قید ہیںعدالت ان جبری قید کا نوٹس لے
عدلیہ اور ججز کی تضحیک وکلاء برادری کبھی تسلیم نہیں کرے گیامید کرتے ہیں کہ نئے عدالتی سال میں سپریم کورٹ میں تقسیم کے تاثر کو ختم کرنے کیلئے ٹوس اقدامات اٹھائے جائیں گے نامز چیف جسٹس سے امیدہے کہ وہ آئین اور قانون کی عمل درامد پر یقینی بنائیں گے

11/09/2023

‏چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا نئی عدالتی سال کی تقریب سے خطاب بطور چیف جسٹس آخری مرتبہ نئے عدالتئ سال کی تقریب سے خطاب کر رہا ہوں گزشتہ سال عدالت کی ایک سالہکارکردگی پر روشنی ڈالی تھی تعیناتی کے ایک سال میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ 23 ہزار مقدمات نمٹائے اس سے پہلے ایک سال میں نمٹائے گئے مقدمات کی زیادہ سے زیادہ تعداد 18 ہزار تھی کوشش تھی کہ زیرالتواء مقدمات 50 ہزار سے کم ہوسکیںزیرالتواء مقدمات کی تعداد میں دو ہزار کی کمی ہی کر سکےفروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئےآئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا سخت امتحان اور ماحول کا کئی مرتبہ عدالت خود شکار بنی جو واقعات پیش آئے انہیں دہرانا نہیں چاہتا لیکن اس سے عدالتئ کارکردگی متاثر ہوئی تمام واقعات آڈیو لیکس کیس میں اپنے فیصلے کا حصہ بنائے ہیں

11/09/2023

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا نئی عدالتی سال کی تقریب سے خطاب
بطور چیف جسٹس آخری مرتبہ نئے عدالتئ سال کی تقریب سے خطاب کر رہا ہوں
گزشتہ سال عدالت کی ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی تھی
تعیناتی کے ایک سال میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ 23 ہزار مقدمات نمٹائے
‏اس سے پہلے ایک سال میں نمٹائے گئے مقدمات کی زیادہ سے زیادہ تعداد 18 ہزار تھی
کوشش تھی کہ زیرالتواء مقدمات 50 ہزار سے کم ہوسکیں
زیرالتواء مقدمات کی تعداد میں دو ہزار کی کمی ہی کر سکے
فروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے
‏آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا
سخت امتحان اور ماحول کا کئی مرتبہ عدالت خود شکار بنی
جو واقعات پیش آئے انہیں دہرانا نہیں چاہتا لیکن اس سے عدالتئ کارکردگی متاثر ہوئی
تمام واقعات آڈیو لیکس کیس میں اپنے فیصلے کا حصہ بنائے ہیں

Address

202RB
Faisalabad
3800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Channel8 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Channel8:

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Faisalabad

Show All