23/03/2023
روٸیت ہلال کے معاملے میں پریشانی کا آسان حل ۔
ملک میں مختلف قسم کے محکمے کام کر رہے ہیں ان کے اخراجات بھی اربوں میں وہ بھی شاہ خرچیوں میں ضاٸع ہو رہے ہیں ان محکموں سے جڑے معاملات بھی دنیاوی اور ان محکموں سے فاٸدہ اٹھانے والے بھی چند لوگ جبکہ روٸیت ہلال کمیٹی کا تعلق ایک اہم فریضے سے منسلک ہے اس سے فاٸدہ بھی ہر ہر پاکستانی کو ہے ان کی طرف سے معمولی سستی لا پرواہی اور غفلت سے باٸیس کرور عوام پریشانی میں مبتلا ہو جاتے ہیں اس کا مشاہدہ سب کو ہے رات گیارہ بارہ بجے تک اس کشمکش میں مبتلا رہتے ہیں کہ سحری کے لیٸے اٹھنا ہے کہ نہیں اگر ملک میں موجود محکموں میں اربون روپے خرچ ہو سکتے ہیں ایک ایک افیسر کے آگے پیچھے درجنوں گاڑیاں ایندھن ضاٸع کرتے ہیں سرکاری ہیلی کاپٹر فضولیات میں اربوں کا ایندھن ضاٸع کرتے ہیں تو صرف ان دو دنوں یعنی رمضان المبارک اور عیدالفطر کے چاند دیکھنے والے کمیٹی کو صرف ان دو دنوں کے لیٸے ہیلی کاپٹر مہیا کی جاٸے جہاں ان کو شہادت موصول ہوجاٸے یا کمیٹی کے چیٸرمین اپنے دو چار ساتھیوں سمیت وہاں جا کے تصدیق کر لیں یا ان کو اپنے پاس بلاٸیں نماز عشا سے پہلے پہلے رمضان یا عید کا حتمی اعلان کر دیں باٸیس کرور عوام کے لیٸے کتنی آسانی ہوگی مجھے نہیں خیال اس مقدس فریضے پر اربون روپے بھی اگر خرچ ہوں اس پر کسی کا اعتراض ہو اور اس میں آسانی بھی باٸیس کرور عوام کو ہے اس سے تمام پاکستانی عوام فاٸدہ اٹھاٸنگے روٸیت ہلال کمیٹی کے غفلت و لا پرواہی کی وجہ سے عوام جس مشکلات میں مبتلا ہیں وہ ختم ہوگی اگرچہ سال میں صرف دو دن کا مسٸلہ ہے لیکن وہ دو دن ہمارے لیٸے انتہاٸی اہمیت کے حامل ہیں ایک روزہ رکھنے کا اور ایک افطار کرنے کا اسلیٸے سال بھر اگر مختلف محکموں میں اربون روپے کی شاہ خرچیاں ہوتے ہیں ان دو دنوں کے لیٸے بھی سرکاری ہیلی کاپٹر اور گاڑیاں مہیا کر کے اس مشکلات سے عوام کو باہر نکالیں ۔