Sohawa HD

Sohawa  HD Like our page and stay informed of sohawa at all times

31/03/2024
24/03/2024
18/03/2024

#سوہاوہ کے بچوں کی تفریح کا مقام کشمیر پارک کھنڈرات میں تبدیل

جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار بچے گندگی میں کھیل کر روزانہ سیکٹروں بیماریاں گھر لیکر جانے لگے

والدین کا اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

سوہاوہ(شیخ علی رضا سے) شہر کے بچوں کے لیے بنایا گیا واحد تفریح کا مقام کشمیر پارک انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا زیر نظر تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کشمیر پارک سوہاوہ میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پڑے ہیں اور پارک کم اور کچرا کنڈی زیادہ لگ رہا ہے پارک میں لگائے گئے جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور بیٹھنے کے لیے لگائے گئے بینچ بھی ٹوٹ چکے ہیں سوہاوہ کے بچوں کے پاس اور کوئی تفریح کا مقام نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس گندگی کے ڈھیر میں کھیلنے پر مجبور ہیں اور اس وجہ سے وہ روزانہ سیکٹروں بیماریاں اپنے ساتھ گھر لیکر جا رہے ہیں بچوں کے والدین نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارک کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں نئے جھولے لگائیں جائیں تاکہ پارک کی زندگی میں اضافہ ہو سکے۔

03/03/2024

میٹرک کا امتحان دینے والے طلباء کیلئے چند مفید تجاویز :

1. کمرہ امتحان میں کم ازکم 30 منٹ پیپر شروع ہونے سے پہلے پہنچے۔
2. پیپر کیلئے گھر سے نکلتے وقت رولنمبر سلپ اور جیومیٹری بکس(پین، مارکر، رولر، انک، کیلکولیٹر وغیرہ) لازمی چیک کر لیں۔
3.تیاری کے دوران معروضی سوالات بار بار دہرائیں۔
4. پیپر ملتے ہی اسے اچھی طرح پہلے پورا پڑھیں۔ جلدبازی سے گریز کریں۔
5. وہ سوال جو سب سے اچھا یاد ہو اسے سب سے پہلے حل کریں۔
6. لکھائی اور پریزینٹیشن کا خاص خیال رکھیں۔ پریزینٹیشن آپکو ہر پیپر میں 5 نمبر اضافی دلا سکتی ہے۔ آپکے ٹوٹل مارکس میں صرف پریزینٹیشن سے 40 نمبرز کا فرق پڑ سکتا ہے۔
7. کسی بھی قسم کی مشکل سے بچنے کیلیے ہر سیکشن میں جو سوال آپ نے کرنے ہیں ان کا انتخاب پہلے سے ہی کر لیں تاکہ بعد میں آپ کو پیپر حل کرنے میں آسانی رہیں۔
8. گھڑی اپنے ساتھ رکھیں اور کوشش کریں کہ پورا پیپر وقت ختم ہونے سے 10 منٹ پہلے ختم کرلیں۔ باقی 10 منٹ پیپر کو ریوائز کریں۔
9. پیپرز کے دوران نیند اور پڑھائی کی روٹین کو بیلنس رکھیں۔ کم ازکم 6 گھنٹے لازمی سوئیں۔
10. اپنے آپ پہ اور اللہ پہ کامل یقین رکھتے ہوئے بھرپور محنت کریں ۔

اللہ پاک سب طلباء و طالبات کو عظیم کامیابی عطا فرمائے ۔آمین

منقول

16/02/2024

#سوہاوہ خبر غم!!
حرکت قلب بند ہونے سے نوجوان استاد ایک بیٹے کا باپ دنیا فانی سے رخصت ہو گیا
ندیم لیاقت ایس ایس ای میتھ گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ دھمیک سوہاوہ قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جاۓ گا اللہ کریم مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور آپ کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین انا للہ وانا الیہ راجعون۔

06/02/2024

‏اچھا اب میری بات غور سے سنیں۔۔۔
8 فروری کو
اصل شناختی کارڈ لیکر پولنگ اسٹیشن پہ جانا ہے۔

پریزائیڈنگ افسر آپکا شناختی کارڈ دیکھے گا۔ اور آپکا نام پکارے گا تاکہ اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر آپکا نام وٹر لسٹ میں سے کنفرم کر لے۔

اسکے بعد اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر آپکے انگھوٹے پر سیاہی مل دے گا۔

سیاہی کے بعد آپک سبز بیلٹ پیپر حاصل کریں گے۔ اور دوسرے ٹیبل سے سفید بیلٹ پیپر۔

سبز بیلٹ پیپر قومی اسمبلی کا ہوگا، اور سفید صوبائی اسمبلی کا۔

دونوں بیلٹ لینے کے بعد آپ تیسرے ٹیبل سے مہر لینگے اور کھڑکی کے پیچھے چلے جائیں گے

اب یہاں دھیان رکھنا ہے، امیدوار کے نام پہ صرف ایک دفعہ ہی مہر لگانی ہے،
پلیز اس بات کو دھیان سے سمجھیں، صرف ایک بار مہر لگانی ہے اور اس مہر پہ اور کچھ نہیں کرنا کوئی لکیر کوئی کاٹا، موئی کچھ نہیں۔

دونوں بیلٹوں پہ مہر لگانے کے بعد اس کو خشک ہونے دیں پھر فولڈ کر لیں۔

اب سفید پرچی سفید ڈبے میں اور سبز پرچی سبز ڈبے میں ڈال دیں۔

اور یوں آپکا قومی فریضہ پورا ہوگا۔

31/01/2024

#دعاؤں کی اپیل
راجہ غلام حسین کیانی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن کی صاحبزادی عافیہ زمان کیانی بیمار ہیں اور ہسپتال ایڈمٹ ہیں معصوم بچی کے لیے سب سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

Address

Tehsil Sohawa District Jhelum
District Jhelum
49230

Telephone

+923125353431

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sohawa HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Social Media Agencies in District Jhelum

Show All