
01/12/2024
جب یہ مکان بننا شروع ہوا ہو گا تو گھر والوں نے کتنے شوق سے بنوایا ہو گا،بیوی کہتی ہو گی یہاں یہ ڈیزائن بنانا ہے یہاں پر دروازہ اور یہاں پر کھڑکی رکھنی ہے ۔۔ آہ وہ چلے گئے ،سب نے چلے جانا ہے، میں اکثر کہتا رہتا ہوں کہ زمین اور مکان کیلیے نہ لڑا کرو ۔زمین 100 سال سے اوپر مالک برداشت نہیں کر سکتی، مالک بدلتے رہتے ہیں ۔مکانوں نے یہیں رہنا ہے کیونکہ مکان ہجرت نہیں کر سکتے ورنہ وہ اپنے مکینوں کی تلاش میں نکل کھڑے ہوں ۔۔