Hamara Dina

Hamara Dina News around Dina City & Events

04/01/2024

سوہاوہ میں چوری کی واردات ایک نئے طریقے سے
غریب رکشہ ڈرائیور اپنے قیمتی موبائل-فون سے ہاتھ دھو بیٹھا واردات کس طرح ہوئی یہ ویڈیو ضرور دیکھیں اور شئیر کریں جزاکم اللہ خیرا

ذرا سوچیے اور غور کیجیے
04/01/2024

ذرا سوچیے اور غور کیجیے

اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے شہر میں سیوریج کا نظام بہتر کرنے کے لیے تمام نالوں کی صفائی اور ان میں موجود پختہ رکاوٹو...
04/01/2024

اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے شہر میں سیوریج کا نظام بہتر کرنے کے لیے تمام نالوں کی صفائی اور ان میں موجود پختہ رکاوٹوں کو ہٹا کر پانی کا بہاؤ بہتر کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں

04/01/2024

جہلم کی تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ کے درمیان واقع لہڑی پارک انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا

رپورٹ : رب نواز گوندل نمائندہ دنیا نیوز دینہ جہلم

لہسن1۔ اگر آپ لہسن کو خالی پیٹ کھائیں تو پیٹ میں موجود بیکٹیریا پیٹ خالی ہونے کی وجہ سے بہت کمزور ہو چکاہوگا اور یہ لہسن...
02/01/2024

لہسن

1۔ اگر آپ لہسن کو خالی پیٹ کھائیں تو پیٹ میں موجود بیکٹیریا پیٹ خالی ہونے کی وجہ سے بہت کمزور ہو چکاہوگا اور یہ لہسن کی طاقت کے خلاف لڑ نہیں پائے گا جس سے آپ صحت مند اور کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے ۔

2۔اسے خالی پیٹ کھانے سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور انسانی جسم بیماریوں سے لڑنے کے لئے مضبوط ہو جاتا ہے ۔

3۔ لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اور سردیوں میں اس کے استعمال سے انسان کھانسی ، نزلہ اور زکام سے محفوظ رہتا ہے ۔

4۔ یہ خون کا پتلا کرتا ہے جس سے آپ کا نظام دوران خون تیز رہتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بلند فشار خون سے بھی نجات ملتی ہے ۔

5۔اگر خون کی شریانیں بند ہونے لگیں تو روزانہ خالی پیٹ لہسن کا استعمال کریں ، بہت جلد آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کی طبیعت بحال ہو رہی ہے ۔

6۔ اگر آپ کو جلدی بیماری کا مسئلہ درپیش ہوتو کھانے میں لہسن کی مقدار بڑھادیں ۔ اس سے آپ کے جسم میں زہریلے مادے کم ہوں گے اور جلد تروتازہ رہے گی ۔

7۔ اعصابی کمزوری میں لہسن انتہائی مفید ہے ۔

8۔ لہسن میں lecithin موجود ہوتا ہے جس کا بنیادی کام جسم میں کولیسٹرول اور وزن کم کرنا ہوتا ہے

شوگر کے مریضوں کو چاہیے کہ لہسن کو اپنی خوراک میں شامل کریں۔ کھانے میں استعمال کریں اس کی چٹنی استعمال کریں کیونکہ یہ ہے

01/01/2024

دینہ ، جہلم : اوورسیز کو لوٹنے والا بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار میر پور منگلا بائی پاس نکودر اور تھانہ منگلا پر جہلم پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی ۔

رب نواز گوندل نمائندہ دنیا نیوز دینہ جہلم

❤️❤️💯 آمین🥀🍃💕🤍💕🌿✨️
31/12/2023

❤️❤️💯 آمین
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️

31/12/2023

دینہ شہر کا مختصر تعارف
گیس کے لیے سلنڈر
علاج و تعلیم کے لیے جہلم سے پنڈی
روزگار کے لئے انگلینڈ سعودی عرب دوبئی امریکہ
ووٹ صرف فوتگی و ولیمہ پر آنے والوں کےلئے

جہلم ( محمد الیاس کھوکھر ) میاں نوید انجم ( میاں برادرز بُک سیلرز ) کی جانب سے کمرشل کالج سٹارز کے اعزاز میں سال 2023ء ک...
31/12/2023

جہلم ( محمد الیاس کھوکھر ) میاں نوید انجم ( میاں برادرز بُک سیلرز ) کی جانب سے کمرشل کالج سٹارز کے اعزاز میں سال 2023ء کا آخری گیٹ ٹو گیدر ۔

30/12/2023
29/12/2023

السلام علیکم
ایمان بخیر
صبح بخیر زندگی
*جمعہ مبارک*

یااللّٰہﷻ
خالی ہاتھ ہیں ہم
بس تو اپنی رحمت کی
چادر میں ڈھانپ لے ہمیں

اے اللّٰہﷻ !
سب کو معاف کر دے
سب کو بخش دے
ہر انسان کی مشکل آسان فرما دے
ہر انسان کو ظلم سے نکال دے
ہر بے روزگار کو رزق عطا کر دے
ہر بے اولاد کو
اولاد کی نعمت سے نواز دے
ہر ایک کو ہدایت کا نور عطا فرما دے
ہر اٹھے ہوۓ ہاتھ کی لاج رکھ لے
آمین ثم امین

رَبَّنَا_وَتَقَبَّل_ْدُعَآء ِ
اے ہمــــارے ربـــــّ
اور میــــــری دعـــا قبــــول فــرمــا

آمین یا ربّ العالمین

28/12/2023

جھلم حادثہ اپڈیٹس۔ جہلم۔ جی ٹی روڈ پر شدید دھند کے باعث چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، ریسکیو
جہلم۔ بس اور ٹرک میں تصادم کے بعد دو کاریں بھی ٹرک سے ٹکرائیں ، ریسکیو
جھلم ۔ ایک خاتون جاں بحق۔ جہلم۔ سٹاپ لاہور موڑ کے قریب حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ، 33 مسافر زخمی ، ریسکیو
جہلم۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا
جہلم۔ مسافر بس لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی ، ریسکیو
جہلم۔ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ہے ، موٹر وے پولیس.

28/12/2023

جہلم میں شدید دھند کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ایک خاتون جاں بحق 33 زخمی چار کی حالت تشویشناک
رپورٹ چوہدری تصور بیورو چیف ٹیلن نیوز جہلم

26/12/2023

😢😢إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَتُہ المَوت
بیشک ہر زی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے


نہایت افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے ملک محمد شکیل رضائے الہی سے مفتیاں میں وفات پا گئے ہے😭😭😭😭😭 نماز جنازہ کا 2:30 بجے مفتیاں والی جنازہ گاہ میں ہو گئی۔ اللّہ پاک مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین 🤲

یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیراناے قائداعظم تیرا احسان ہے احسان_ #قائداعظم
25/12/2023

یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران
اے قائداعظم تیرا احسان ہے احسان_
#قائداعظم

24/12/2023

الیکشن ہوتے رہیں گے
مگر دوستی، رشتہ داری، تعلق اور محبت قائم رہنی چاہیے
الیکشن کی وجہ سے دوریاں مت بڑھائیں اخلاق اور برداشت کا مظاہرہ کریں

24/12/2023

دینہ میں سردیوں کے موسم میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہیں ایک تو پورا پورا دن بجلی بند اوپر سے لوڈشیڈنگ عوام کو تنگ کیا جا رہا ہیں

امجد اسلام امجد کی نظم "آخری چند دن دسمبر کے"آخری چند دن دسمبر کےہر برس ہی گراں گزرتے ہیںخواہشوں کے نگار خانے میںکیسے کی...
24/12/2023

امجد اسلام امجد کی نظم "آخری چند دن دسمبر کے"
آخری چند دن دسمبر کے
ہر برس ہی گراں گزرتے ہیں
خواہشوں کے نگار خانے میں
کیسے کیسے گماں گزرتے ہیں
رفتگاں کےبکھرتے سالوں کی
ایک محفل سی دل میں سجتی ہے
فون کی ڈائری کے صفحوں سے
کتنے نمبر پکارتے ہیں مجھے
جن سے مربوط بے نوا گھنٹی
اب فقط میرے دل میں بجتی ہے
کس قدر پیارے پیارے ناموں پر
رینگتی بدنما لکیریں سی
میری آنکھوں میں پھیل جاتی ہیں
دوریاں دائرے بناتی ہیں
دھیان کی سیڑھیوں میں کیا کیا عکس
مشعلیں درد کی جلاتے ہیں
ایسے کاغذ پہ پھیل جاتے ہیں
حادثے کے مقام پر جیسے
خون کے سوکھے نشانوں پر
چاک کی لائنیں لگاتے ہیں
ہر دسمبر کے آخری دن میں
ہر برس کی طرح اب بھی
ڈائری ایک سوال کرتی ہے
کیا خبر اس برس کے آخر تک
میرے ان بے چراغ صفحوں سے
کتنے ہی نام کٹ گئے ہونگے
کتنے نمبر بکھر کے رستوں میں
گرد ماضی سے اٹ گئے ہونگے
خاک کی ڈھیریوں کے دامن میں
کتنے طوفان سمٹ گئے ہونگے
ہردسمبر میں سوچتا ہوں میں
ایک دن اس طرح بھی ہونا ہے
رنگ کو روشنی میں کھونا ہے
اپنے اپنے گھروں میں رکھی ہوئی
ڈائری ،دوست دیکھتے ہونگے
ان کی آنکھوں کے خاکدانوں میں
ایک صحرا سا پھیلتا ہوگا
اور کچھ بے نشاں صفحوں سے
نام میرا بھی کٹ گیا ہوگا
(امجد اسلام امجد)..................

23/12/2023

ہمارا پیارا دینہ شہر

23/12/2023

ہمارا دینہ جی ٹی روڈ پر دیواروں کو آرٹ گلیری میں تبدیل کر دیا بلدیہ دینہ کی اس کاوش کو شہریوں نے خوب سہراہا
(رپورٹ عثمان علی HD TV )

23/12/2023

الیکشن 2024 پنجاب کا اہم حلقہ پی پی 24 میں پاکستان تحریک انصاف کے دو جبکہ مسلم لیگ ن کے تین سابق ایم پی اے سمیت 19 امیدوراں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

رب نواز گوندل نمائندہ دنیا نیوز دینہ جہلم

22/12/2023

‏عام انتخابات 2024
الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کا وقت بڑھا دیا
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کےوقت میں 2 دن اضافہ کیا گیا۔الیکشن کمیشن نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا
کاغذات نامزدگی اب 24 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے

انالِلّٰــــــــــــــہِ وَاِنَّآاِلَیْہِ رَاجِــــــــــــــعُوْنَ    شیخ الطاف مرحوم کا بیٹا ڈاکٹر صدیق سورج کا بھانجا...
22/12/2023

انالِلّٰــــــــــــــہِ وَاِنَّآاِلَیْہِ رَاجِــــــــــــــعُوْنَ
شیخ الطاف مرحوم کا بیٹا ڈاکٹر صدیق سورج کا بھانجا شیخ وسیم (موٹر ورکشاپ) کے چچا زاد اور شیخ ندیم (چکی والے) کے بڑے بھائی شیخ اشفاق (سٹیشن محلہ والے) لیاقت ٹاؤن دینہ میں وفات پا گیے ہیں نماز جنازہ آج دن 3 بجے ہاکی گراونڈ نزد غلہ منڈی جی ٹی روڈ دینہ میں ادا کی جائے گی اللّٰہ سب لواحقین کو صبر، مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے، حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شفاعت اور اپنی خاص جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔۔۔ 🤲😢🕋

21/12/2023

‎اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر فتح جھنگ تعینات کردیا گیا
‎سعدیہ ڈوگر کو اسسٹنٹ کمشنر دینہ تعینات کردیا گیا

اپنے کاروبار کی تشہیر ہمارا دینہ پیج پر کروانے کیلیئے ہم سے ان باکس میں رابطہ کریں۔ شکریہ
21/12/2023

اپنے کاروبار کی تشہیر ہمارا دینہ پیج پر کروانے کیلیئے ہم سے ان باکس میں رابطہ کریں۔ شکریہ

20/12/2023

دینہ:جی ٹی روڈ کی دیواریں آرٹ گیلریاں بن گئیں.خوبصورت رنگوں کی مصوری راہ گیروں کی توجہ کا مرکز.
Dena: The walls of GT Road have transformed into art galleries.

آن لائن ڈرائیونگ/ لرنر  نہ قطار نہ انتظار
20/12/2023

آن لائن ڈرائیونگ/ لرنر نہ قطار نہ انتظار

19/12/2023

*ملک میں عام انتخابات کے اعلان کے بعد حلقہ پی پی 24 میں بھی طبل جنگ بج گیا*
الیکشن کمیشن اف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس سے سیاسی گہما گہمی کا باقاعدہ اغاز ہو گیا
امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے دستیاب ہیں جس کی فیس سو روپے مقرر کی گئی ہے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کی اخری تاریخ 19 دسمبر شام چار بجے تک ہے جبکہ کاغذات نامزدگی 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک دفتری اوقات میں جمع کرائے جا سکیں گے
قومی اسمبلی کی سیٹ کے لیے 30 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے 20 ہزار فیس رکھی گئی ہے جو کہ نا قابل واپسی ہو گی ۔امیدوار یہ فیس متعلقہ ریٹرننگ آفیسر یا بینک میں جمع کرا سکیں گے
امیدوار کے لیے پاکستان کا شہری ہونا لازم ہے جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ تک کم سے کم عمر 25 سال ہونا لازم ہے
کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے امیدواروں کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایات جاری کر ڈی گئیں ہیں
کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت امیدوار اپنا قومی شناختی کارڈ ، ووٹر سرٹیفکیٹ جو کہ الیکشن کمیشن کے دفتر سے جاری کیا جاتا ہے ساتھ لگانا ضروری ہے
امیدوار گزشتہ تین سالوں سے ٹیکس گزار ہونا لازم ہے جبکہ امیدوار اپنے پاسپورٹ کی کاپی بھی جمع کرائیں گے
قومی اسمبلی کے امیدوار لیے پاکستان کے کسی بھی حلقہ کا ووٹر ہونا چاہیے جبکہ صوبائی اسمبلی کے کءے صوبہ کے کسی بھی حلقہ کا ووٹر ہو سکتا ہے
امیدوار اپنے تمام اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرانے کے پابند ہونگے
ایک امیدوار تجویز کنندہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 5 کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتا ہے
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اعتراضات لگانے کا مرحلہ شروع ہو گا کسی بھی امیدوار کے حوالے اعتراضات نہ صرف امیدوار لگا سکتے ہیں بلکہ اس حلقہ کا ووٹر بھی کسی بھی امیدوار پر تحریری اعتراضات جمع کروا سکتا ہے
حلقہ پی پی 24 میں تمام سیاسی جماعتوں اور ازاد امیدواروں نے کمر کس لی اور الیکشن مہم کا باقاعدہ اغاز بھی کر دیا گیا ہے جبکہ اصل گہما گہمی امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری ہونے بعد شروع ہو گی عام انتخابات میں مسلم لیگ ن ،پی پی پی ، پی ٹی آئی ، جماعت اسلامی ،تحریک لبیک استحکام پاکستان پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی میدان میں ہونگے

19/12/2023

الیکشن 2024:دینہ کے عوام نے کیا فیصلہ کیا؟




18/12/2023

اپنے دل کی صحت کا خیال رکھیں

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں سالانہ 3 لاکھ کے قریب اموات دل کے امراض کے باعث ہوتی ہیں

دل کو صحت مند رکھنے کے لیے

1. متوازن غذا کھائیں۔

2. تمباکو نوشی سے پرہیز کریں

3. بلڈ پریشر ، شوگر اور وزن کنٹرول میں رکھیں

4. روزانہ کی بنیاد پر چہل قدمی کریں

5. زیادہ نمک، میٹھے اور میدے سے بنے کھانوں سے دور رہیں

6. اپنا سالانہ چیک لازمی کروائیں

18/12/2023

دینہ کے علاوہ بھی کوئی تحصیل ہے جس کو تحصیل بنے 20 سال گزر چکے ہوں اور
✍️
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نہ بنا ہو
؟

انالِلّٰــــــــــــــہِ وَاِنَّآاِلَیْہِ رَاجِــــــــــــــعُوْنَ    ملک بشیر مرحوم کے بیٹے ملک عابد بشیر کے بڑے بھائی...
18/12/2023

انالِلّٰــــــــــــــہِ وَاِنَّآاِلَیْہِ رَاجِــــــــــــــعُوْنَ
ملک بشیر مرحوم کے بیٹے ملک عابد بشیر کے بڑے بھائی ملک ساجد بشیر (ملک گڈز) والے رضا الہی سے سٹیشن محلہ جی روڈ دینہ میں وفات پا گیے ہیں نماز جنازہ آج دن 2:30 بجے ہاکی گراونڈ نزد غلہ منڈی جی ٹی روڈ دینہ میں ادا کی جائے گی اللّٰہ سب لواحقین کو صبر، مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے، حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شفاعت اور اپنی خاص جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔۔۔ 😢

16/12/2023

عظیم حفیظ دنیائے کرکٹ کے وہ ستارے ہیں، جنہوں نے پیدائشی جزوی معذوری کے باوجود اپنی پرفارمنس کے بل پر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا سکہ جمایا۔

نمائندہ ہمارادینہ TV

بچوں کے مستقبل کو اچھے سے اچھا بنا والدین کی اہم ذمداری ہے گلی محلوں میں گھومنے اور سائیکل موٹر سائیکل کے شوق کو دور کری...
16/12/2023

بچوں کے مستقبل کو اچھے سے اچھا بنا والدین کی اہم ذمداری ہے گلی محلوں میں گھومنے اور سائیکل موٹر سائیکل کے شوق کو دور کریں اور گراؤنڈ آباد کریں
طاہر ریاض صدر سپر اعوان کرکٹ کلب کی بہت اچھی کاوشیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16/12/2023

*مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو بڑا ریلیف۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی* *رپورٹ چودھری تصور بیورو چیف ٹیلن نیوز جہلم*

15/12/2023

ڈومیلی ڈھولی گروپ بہت کمال کی ٹیم ہے

*دینہ ( محمد الیاس کھوکھر ) عوام الناس سے اپیل ہے کہ مشکوک افراد ٹرانسفارمر پر کام کرتے نظر آئیں تو فوراً اپنے متعلقہ وا...
15/12/2023

*دینہ ( محمد الیاس کھوکھر ) عوام الناس سے اپیل ہے کہ مشکوک افراد ٹرانسفارمر پر کام کرتے نظر آئیں تو فوراً اپنے متعلقہ واپڈا دفتر رابطہ کریں ، ترجمان آئیسکو ، تفصیلات کے مطابق آئیسکو نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ سردی کا موسم آتے ہی بجلی کے ٹرانسفارمرز کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر کسی جگہ پر دن یا رات کے وقت مشکوک افراد ٹرانسفارمر پر کام کرتے نظر آئیں تو فوراً اپنے متعلقہ واپڈا دفتر رابطہ کر کے کنفرم کر لیں ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئیسکو لائن سٹاف مکمل یونیفارم اور سرکاری شناخت کے ساتھ ٹرانسفارمر پر کام کرتا ہے لہٰذا مشکوک افراد کی نشان دہی اور اپنے علاقے میں نصب بجلی کے ٹرانسفارمرز کی حفاظت آئیسکو اور آپ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے آئیسکو کے ساتھ آپ کا تعاون بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔*

Address

Dina Jhelum
Dina

Telephone

+447404837281

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara Dina posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Dina

Show All