La-waris DIGRI

La-waris DIGRI Haq or sach!

20/08/2023

نوجوان لندے کے صحافیوں کے نام ایک پیغام ۔۔۔۔
انقلاب ہمیشہ نوجوان لاتے ہیں، لیکن جس معاشرے میں نوجوان چمچہ گیری کی راہ پر چل پڑے وہاں انقلاب نہیں غلامی راج کرتی ہیں۔

~چی گویرہ

Petrol price increasedAgr ab bhi na nikle tou lanat hai as a qoum.....
15/08/2023

Petrol price increased
Agr ab bhi na nikle tou lanat hai as a qoum.....

مُحمّد ﷺ🤍
15/08/2023

مُحمّد ﷺ🤍

01/08/2023

‏روس سے گزارش ھے تیسرا جہاز نہ بھیجے بس اتنا سستا پٹرول کافی ھے

01/08/2023

پٹواریوں 🦴
وه جو روس سے سستا پیٹرول منگوایا تھا اس کا کیا بنا ؟

29/07/2023

کچے کا ڈاکو بننے کے لیے تعلیم کی ضرورت نہیں مگر پکّے کا ڈاکو بننے کے لیے PMS یا CCS کے امتحانات پاس کرنے ہوں گے۔

28/07/2023

پاکستان کے پانچ بہترین کاروبار
پرائیویٹ سکول، پرائیویٹ ہسپتال، پیر مریدی، صحافت اور سیاست

20/07/2023

محرم الحرام میں سوشل میڈیا کا استعمال زمہ داری سے کریں،ایک بھی غیر زمہ دارانہ پوسٹ تفرقے کا باعث بن سکتی ہے،ہر مسلک،مذہب کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں محبتیں بانٹیں نفرتیں بانٹنے والے تو بہت ہیں۔

09/07/2023

‏آپ CSS پاس کرنے کے بعد بھی ملک و قوم کو لوٹیں تو آپ سے وہ ان پڑھ مزدور بہتر ہے جو اپنے بچوں کو رزقِ حلال کھلاتا ہے.

ضمیر بیچ کر چمچا گیری کرکے کڑائی اور بریانی کھانے سے ہزار گنا بہتر ہے کہ انسان حق حلال کی روٹی پیاز کے ساتھ کھائے !!
09/07/2023

ضمیر بیچ کر چمچا گیری کرکے کڑائی اور بریانی کھانے سے ہزار گنا بہتر ہے کہ انسان حق حلال کی روٹی پیاز کے ساتھ کھائے !!

01/07/2023

آج ڈگری پریس کلب میں واپڈا والوں کی زیادتیوں کو لیکر کچھ مسائل پر بات چیت کی جارہی ہے ۔ جو کے Mir Younis Talpur صاحب کی بہترین خوشش ہے عوام کا درد دور کرنے کی ۔لیکن ایک چیز دیکھ کے میں حیران ہوں کے میٹنگ میں وہ قابلِ عزت لوگ بھی موجود تھے جو کے واپڈا والوں کو تو غلط بول رہے تھے لیکن ساتھ ہی ساتھ مسجد شریف ڈائریکٹ میٹر پر چلا رہے اور اسکی آڑ میں اپنے نجی اسکول کی لائٹ بھی چلائی جارہی ہے ۔ چاہے وہ NGO اسکول ہو لیکن بل بھرنے کی پابند ہے ۔ اور تو اور وہ لوگ بھی آج میٹنگ میں دیکھے جنکے گھروں کے 2 AC آج ابھی اس ٹائم بھی ڈائریکٹ چل رہے ہیں ۔ کوئی خدا کا خوف کریں یار کیا یہ منافقت نہیں ؟ چلے اسے در گزر کردیتے ہیں اور امید کرتے ہیں جن لوگوں نے آج بڑی بڑی باتیں کی وہ میٹنگ سے جاتے ہی اپنے اپنے گھروں سے شروعات کریں گے کنڈیاں نکال دینگے جاتے ہے میٹر جو ڈائریکٹ کیے ہوئے ہیں وہ صحیح کرلیں گے ۔
انشاء اللہ بہتری کی امید ہے اللہ پاک ہم سب کو ہدایت دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

28/06/2023


نماز عید کے اوقات برائے ڈگری شہر

6.15 بجے صبح۔ جامع مسجد بلال۔ میمن ٹائون ڈگری
امامت و خطابت۔۔۔۔ مولانا قاری علی حسن حسینی۔
خواتین کے لئے پردے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

6.15 بجے صبح نورانی مسجد پھاٹک والی ڈگری
امامت و خطابت۔ علامہ محمد اعظم قادری

6:15 بجے صبح ۔مسجد اقصیٰ ڈگری (قبرستان والی)
امامت و خطابت۔ مولانا مفتی رضوان الحق جالندھری

6:15 بجے صبح۔ مکہ مسجد واپڈا کالونی ڈگری
امامت و خطابت۔ مولانا قاری راشد مجید عطاری

6:30 بجے صبح۔ عید گاہ مدرسہ اشاعت القرآن۔ محلہ یوسف آباد ڈگری۔ امامت و خطابت۔مولانا قاری محمود الحسن الخیری

۔۔۔6:30 بجے صبح۔۔۔۔ مدینہ مسجد ڈگری (تھانے والی)
امامت و خطابت۔ مولانا قاری محمد سیف علی قلندری

7:00 بجے صبح ۔المدینہ مسجد ۔ توفیق پٹرول پمپ ۔ ڈگری
خطابت و امامت۔ مولانا قاری عبدالستار قادری

7:15 بجے صبح ۔عید گاہ مدرسہ حسن ابن علی دیہہ178 تعلقہ ڈگری۔ امامت وخطابت۔ مولانا قاری اصغر علی قریشی
( امام و خطیب محمدی مسجد غریب آباد ڈگری)

7:30 بجے صبح۔مرکزی جامع مسجد شاہی بازار ڈگری
خطابت و امامت شیخ الحدیث مولانا مجیب الرحمٰن۔( خطیب و امام۔ محکمہ اوقاف سندھ)

7:30 بجے صبح۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول گوائونڈ ڈگری۔۔۔امامت و خطابت۔ مولانا اختر رضا سعیدی (امام و خطیب مرکزی غوثیہ مہاجر مسجد)

7.30 بجے صبح۔ جامع رحمانیہ مسجد کھڈے والی۔ڈگری

7.30 بجے صبح۔عید گاہ نیو دمبالو
امامت مولانا عبدالغفور چانڈیو

27/06/2023

میرواہ گورچانی کا اسسٹنٹ کمشنر دودھ دہی کی قیمتوں کی خبر کا نوٹس لے کر دکان پر پہنچ گیا، ایک ہمارے والا بھی ہے، جو دفتر پورا ایک لوٸر کلرک کے حوالے کرکے ڈیوٹی پر ہی نہیں آتا۔ ڈگری کے عوام کی سزا کے طور پر لایا گیا تحفہ۔

27/06/2023

اطلاع خاص و عام
قربانی صرف حلال رقم پر ہوتی ہے، بہن بیٹی کا حصہ کھانے والے،غریب عوام کا حق کھانے والے اور رشوت خور، حرام خور قربانی سے دور رہیں....

20/06/2023

✚فری سرجنز کلینک✚

🔷 پروفیسر ڈاکٹر انور آرائیں
(بچوں کے سرجن)

🔷 پروفیسر ڈاکٹر اکرم راجپوت
(لیپروسکوپک جنرل سرجن)

🔷 پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی
(یورولاجسٹ)
CT KUB/U.S KUB
S.Cʀᴇᴀᴛɪɴɪɴᴇ
S.Uʀɪᴄ Aᴄɪᴅ
Uʀɪɴᴇ DR
Uʀɪɴᴇ CS

مورخہ یکم جولائی، بروز ہفتہ۔ صبح ۱۰ بجے سے

🏥 ڈاکٹر احمد نواز کلینک، ڈگری

مزید معلومات کے لئے: 03337464550
© Muhammad Saeed Arain

15/06/2023

4 دن سے جو فوٹوز بنوا رہے تھے کہاں ہیں اب وہ ؟ جو لوگوں کو اعلان کرکے بتا رہے تھے کے خطرہ ہے طوفان سے انہوں نے خود نے کیا اقدامات کیے ہیں ؟کیا آپ اعلان کروانے کی تنخواہ لیتے ہیں ؟ جناب AC صاحب آفیس سے باہر نکلیں ذرا غریب آباد کا چکر لگا کر آئیں ڈگری کی مین کالونی ہے وہ باقی شہر تو بھرا ہوا ہے گندے پانی سے اسکی تو آپکو ویسے بھی ٹینشن نہیں ہے۔ کیونکہ آپنے تو جیپ میں آنا ہے اور بڑے بڑے شوز پہن کے دیکھنا اور چلے جانا غریب عوام کا سوچیں ذرا جسکے آپ گورنمنٹ سے پیسے لیتے ہیں۔ ہمیں آپکی فوٹوز کی نہیں کام کی ضرورت ہے۔ معمولی بارش میں ہے حال ہے آگے مون سون کی بارشوں میں کیا ہوگا ؟

کام چور AC ۔
13/06/2023

کام چور AC ۔

12/06/2023

سوئی ہوئی عوام کے نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
۔
۔
۔
۔

ڈگری کی سوئی ہوئی عوام اسی چیز کی حقدار ہے ۔
جب اپنے حقوق کے لیے نے نکل رہے یہ کسی کے لیے خاک نکلے گے ۔
واپڈا ڈگری جو کے آئے روز غیر اعلانیہ طور پر اتنی لودشیڈنگ کر رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انکو ۔ ذرائع کے مطابق ایکسین کلوزنگ کی وجہ سے لودشیدنگ کر رہا ہے ۔ ایکسین اور کچھ نہیں مار مار کر رہا ہے ۔ ڈرو اس دن جس دن ڈگری کی سوئی ہوئی عوام جاگ جائیگی اور ایکسیں صاحب اپکا کچھ نہ چھوڑے گی ۔ کیا آ پنے جان نہیں دینی اللّٰہ کو؟ خدا کا خوف ختم ہوگیا ہیں؟ کتنے بزرگ ، بچے ، خواتین ، مزدور طبقہ ہر بندہ آپکو دل سے گالیاں سے رہا ہوگا جسکے آپ حقدار بھی ہو ۔

چند سوالات کے جوابات درکار ہیں -۱ ) کیا ایک CSS آفیسر کی یہ اوقات نہیں کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو غیر قانونی طور پر سڑک پر ...
04/06/2023

چند سوالات کے جوابات درکار ہیں -
۱ ) کیا ایک CSS آفیسر کی یہ اوقات نہیں کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو غیر قانونی طور پر سڑک پر يا کسی کی دکان کے آگے کھڑے ہونے سے روک سکے؟
۲ ) کیا AC صرف غریب ٹھیلے والوں کو دھکے دینے کے لیے بنایا آپکو ؟
۳ ) کیا آپکو AC بنگلو کی چاپلوسی کرنے کے لیے بنایا ہیں ؟
۴ ) کیا ہمارے وائس چیئرمین(جنکے اڈے کے سامنے کے مناظر ہیں یہ) میں بھی اتنی ہمت نہیں کے ایک غیر قانونی عمل کو رکوا سکے ؟
۵ ) کیا جو لوگ صبح شام بنگلے کی حاضری بھرتے ہیں وہ ڈگری کے مالکوں کو اس بات سے آگاہ نہیں کر سکے ؟

ایک دفعہ سننے میں آیا تھا کے AC صاحب کے ہمراہ ان کا گارڈ انکو ہٹانے آئے تھے تو گارڈ نے AC صاحب سے بدتمیزی کرنے پر ایک ڈرائیور کو تھپڑ رسید کردی تھی اگلے دنوں اسکے گارڈ کی پوسٹنگ نگرپارکر کے دور ترین علاقے میں ہوگئی تھی - یہ ہے ہمارا وڈیرا شاہی قانون جہاں ایک CSS آفیسر کی یہ مجال کے وہ ایک ٹیکسی ڈرائیور کو کچھ کر سکے - تو بیچارے گارڈ کے ساتھ تو ایسا ہونا ہی تھا نا.
سوالات کے جوابات لازمی دیجئے گا •

گاؤں ملک خوشی محمد میں محکمہ تعلیم نے بند اسکول کھول کر ٹیچر تعینات کردیا ٹیچر جب وہاں پہنچا تو وہاں کھنڈر کچی عمارت تھی...
16/05/2023

گاؤں ملک خوشی محمد میں محکمہ تعلیم نے بند اسکول کھول کر ٹیچر تعینات کردیا ٹیچر جب وہاں پہنچا تو وہاں کھنڈر کچی عمارت تھی اور چند بچے بارشوں نے اس عمارت کو بھی بہا دیا اور ٹیچر کھلے آسمان کے نیچے بیٹھ کر ڈیوٹی دیتا رہا. الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈگری ریلیف کے انچارج یٰسین گجر نے اپنی ٹیم کے ساتھ گاؤں ملک خوشی محمد کے اسکول کی حالت دیکھی اور وہاں دو کمروں کے اسکول بنانے کا پروگرام بنایا جو الحمداللہ مکمل ہوگیا. اب ان دو کمروں میں اسکول کے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن نے بچوں کو سائبان دیا اب ان شاء اللہ ٹیچر رضوان آرائیں گاؤں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے گا
شکریہ الخدمت .

09/05/2023

عمران خان کو اسلام آباد سے گرفتار کرنے کیلیے تشدد،
تحریک انصاف نے کارکنان کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔

08/05/2023

میمن ٹاؤن کے رہائشیوں کی دہائی.

میمن ٹاؤن میں 5 دن سے واٹر سپلائی کا پانی نہیں آ رہا. ٹائم ٹیبل دینے کے باوجود بھی پانی نہیں آ رہا. ہم میمن ٹاؤن کے کونسلر آصف صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے مسئلے پر آواز اٹھائیں اور انتظامیہ یا میر طارق صاحب سے کہہ کر جلد پانی کا مسئلہ حل کروائیں.

08/05/2023

امتحانات میں نقل پر سب چیخنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندے سماجی ورکرز پورا سال اگر تعلیمی سرگرمیوں پر نظر رکھیں معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور عدم فراہمی پر خبریں بریک کریں اور تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تو نقل خود بخود ختم ہوجائے گی
ورنہ تقریبا تمام دوست ہار پہنانے مبارک باد دینے کو ہی خصوصی کوریج دیتے آئے ہیں اور امتحانات کے دوران نقل کی خبریں شائع کرکے اپنے ضمیر کو مطمئن کر لیتے ہیں ہم نے اپنا فرض ادا کردیا*
*ایوان صحافت ڈگری*

06/05/2023

شاعروں کے قصے اپنی جگہ، مگر حقیقت یہ ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا عشق ”روٹی“ اور سب سے بڑی عیاشی” تندرستی“ ہے۔

(پوسٹ سمجھ آجائے تو شیئر لازمی کریں )ڈگری کے کچھ نام نہاد صحافیوں کے نام ایک پیغام ..............مجھے سمجھ نہیں آتا۔۔۔۔۔...
05/05/2023

(پوسٹ سمجھ آجائے تو شیئر لازمی کریں )
ڈگری کے کچھ نام نہاد صحافیوں کے نام ایک پیغام ..............
مجھے سمجھ نہیں آتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا آپ نے دکاندار سے راشن خریدنے کے بعد گھر آکر کسی بینر پہ موٹے حروف سے یہ لکھا ہے کہ میں فلاں دکاندار کا تہہ دل سے مشکور ہوں جس نے مجھے سودا سلف دیا۔

کیا کبھی سبزی منڈی سے سبزی خریدنے کے بعد آپ نے فیس بک پر اس سبزی والے کی تصویر کے ساتھ یہ پوسٹ کی ہے کہ آج مجھے آلو،بینگن اور ٹماٹر دینے پر میں سبزی فروش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
کیا کبھی آپ نے بس میں سفر کرکے منزل پر پہنچنے کے بعد آسمان کو پرشگاف نعروں سے لرزا دیا ہو کہ ہم ڈرائیور کے شکر گزار ہیں کہ جس نے ہمیں اپنے علاقے سے منزل تک پہنچایا۔

یقینا آپ کا جواب نہیں میں ہوگا۔
اگر میں پوچھوں کیوں؟
تو آپ کا جواب یہ ہوگا کہ دکاندار کونسا ہمیں فری کا راشن دیا ہے،ہر چیز حتیٰ کہ ماچس تک کے پیسے دیے ہیں ہم نے۔
سبزی والے نے ہم پر احسان نہیں کیا ہے،ہر چیز کی رقم وصول کی ہے،اب بھلا اس کے نام کے نعرے کیوں لگائیں ہم؟

بس والے کا ہم کیوں جے جے کار کریں،کرایہ دیا ہے ان کو ہم نے۔

بہت خوب ،اور یہ جواب مناسب ہے بلکہ یہی بہترین جواب ہے۔

اب آتے ہیں اصل بات کی طرف

آپ کا ایم پی اے ، ایم این اے ، سینیٹر ، وزیر ، کیا یہ فی سبیل اللہ آپ کے علاقے میں کام کرتے ہیں؟
کیا یہ اپنا پیسہ آپ پر خرچ کررہے ہیں؟
کیا یہ خدمت کے جذبے سے اپنے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے حصول کے لیے سیاست میں آئے ہیں؟

یہاں بھی آپ کا جواب نہیں میں ہوگا ۔

تو کیا وجہ ہے کہ ایک ٹرانسفارمر کی مرمت پر لمبی چوڑی تعریفی تحریریں ان کے نام کرتے ہیں،

کیا وجہ ہے کہ روڈ کی مرمت پر ہم ان کی دست بوسی کررہے ہوتے ہیں۔

کیا وجہ ہے کہ بجلی یا پانی یا نالیوں کے مسائل حل کرنے پر ہم ان کی مدح و ثناء میں دنیا جہاں کے ڈکشنریوں سے موٹے موٹے الفاظ ڈھونڈ کر ان کی خدمت میں پیش کررہے ہوتے ہیں؟

کیا انہوں نے ہم پر احسان کیا ہے؟
تنخواہ لیتے ہیں ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے۔
اپنا علاج ہمارے پیسوں سے کراتے ہیں۔
اپنے بچوں کو بڑے بڑے اداروں میں ہمارے پیسوں سے پڑھاتے ہیں۔
دبئی اور یورپ کے تفریحی سفر ہمارے پیسوں سے کررہے ہوتے ہیں۔
بڑے بڑےمحلات، گاڑیاں، گارڈز، سب کچھ ہم سے لوٹ کر حاصل کرتے ہیں۔
ان کا پیٹرول ڈیزل فری، ٹیلیفون کالز فری، ملکی سفر فری، علاج معالجہ فری ۔
فری کا مطلب عوام کو نچوڑ کر ان سے ٹیکسز کے ذریعے سب مزے اڑا رہے ہیں۔

اور عوام کی یہ حالت ہے کہ روڈ بننے پر ناچ رہی ہے، نالی بننے پر ایم پی اے، ایم این اے کے سامنے تشکرانہ آنکھوں سے شکریہ ادا کررہی ہے۔

سمجھو اپنی اہمیت کو۔
یہ غلامانہ سوچ ختم کردو، کوئی تعریفی پوسٹ یا تحریر ان کے حق میں نہیں لکھیں، بلکہ اپنے حقوق ان کے سامنے رکھ کر زبردستی ان سے لیں۔

آپ ہی اصل پاور ہو، آپ کے بغیر یہ لوگ بھی آپ جیسے ہیں، کوئی ایکسٹرا پاور ان کے پاس نہیں، یہ جو راج کررہے ہیں آپ کی وجہ سے اور آپ ایک سٹریٹ لائٹ لگانے پر اپنے ایم پی اے ، ایم این پر فدا ہوجاتے ہو۔

اتار پھینکو اس غلامانہ سوچ کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (منقول)

03/05/2023

" اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا میں بہترین مذہب صرف آپ کا ھے تو دنیا میں بہترین کردار پیش کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے"

03/05/2023

ڈگری کی سوئی ہوئی انتظامیہ کو خبر ہو شہر میں گھروں پر گٹکا بن رہا، جبکہ ذرائع کے مطابق ڈگری کے ٹاؤن یوسف آباد، خالق ٹاؤن میں سفینہ،آداب گھروں سے بلیک میں چل رہی بظاھر مولوی دکھنے والے 1 صاحب تو 50 روپے کی سفینہ چلا رہے ہیں جبکہ دوسرے صاحب 30 کی اور چرس افیون والے بھی سَر اٹھا رہے ہیں،
کیا منشیات کی پابندی محض دکھاوا تھی؟

17/04/2023

گوجرانوالا میں مریض نے تاخیر سے کلینک آنے پر ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

06/04/2023
کچھ دِن پہلے ڈگری کے کونسلر منتخب ہوئے تھے وہ تو غریب لوگوں کے ہمدرد انسان تھے وہ کہاں ہیں..
28/03/2023

کچھ دِن پہلے ڈگری کے کونسلر منتخب ہوئے تھے وہ تو غریب لوگوں کے ہمدرد انسان تھے وہ کہاں ہیں..

28/03/2023

صرف روٹی کھانے سے نہیں
کسی کا حق کھانے سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے ۔

06/03/2023

میر سعید احمد ٹالپور اور پرنسپل ڈگری ہائی اسکول میر احمد خان ٹالپور کے والد محترم میر علی محمد ٹالپور کا انتقال ہوگیا ہے نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا ۔

28/02/2023

"چلتے ہیں دبے پاؤں کہ کوئی جاگ نہ جائے
غلامی کے اسیروں کی یہی خاص ادا ہے
ہوتی نہیں جو قوم حق بات پہ یکجا
اُس قوم کا حاکم ہی فقط اُس کی سزا ہے"
"حیسکو نے ڈگری سٹی کا لوڈشیڈنگ شیڈول بڑھا کر 14 گھنٹے کردیا"
ڈگری سٹی لوڈشیڈنگ شیڈول
23:45 To 1:45
03:45 To 5:45
7:45 To 9:45
11:45 To 14:45
15:45 To 17:45
19:45 To 22:45
Total 14 Hour's

23/02/2023

ذرائع کے مطابق پریس کلب کے قریب والی گٹر لائن 20 دن بعد بننے کے سڑک اس لیئے نہیں کھولی جارہی کیونکہ اسکا افتتاح جناب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ، وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کریں گے ۔ بس اسی وجہ سے عوام کو اذیت سے گزرنا پر رہا ہے ورنہ تو پُلیا بن چکی ہے ۔
نہ جانے کسکے انتظار میں ہیں یہ ؟ ایک گٹر کی چھت کو اتنا ٹائم لگا دیا تو نہ اللہ ہے حافظ ہے انکا تو۔ ٹاؤن والوں نے جو سائڈ پر تھوڑی بائک کی جگہ رہی وہاں بھی گٹر بھر نکال کر رکھ دیا ۔ تا کے کہیں کسی کو آسانی نے پیدا ہو اس شہر میں ۔

16/02/2023

اسسٹنٹ کمشنر،مخیارکار ڈگری سمیت تپیدار،داروغہ اور نیاز مہر کے خلاف میرپورخاص سیشن کورٹ میں محمد رفیق ولد بشیر احمد رہاٸشی یوسف آباد کی جانب سے ہراسگی کی درخواست داٸر۔

15/02/2023

پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر، ڈیزل 280 روپے فی لیٹر۔

پیٹرول 22.20روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 17.20روپے فی لیٹر مہنگا

15/02/2023

زمیندار حضرات متوجہ ہوں ڈگری ٹنڈو جان محمد اور ٹنڈو باگو روڈ پر واقع تین دکانوں پر NP کھاد دو نمبر ثابت ہوچکی ہے جو بنگلے کے خاص ہیں لہٰذا جاگتے رہنا انتظامیہ پر نہ رہنا۔
From PS 50 DIGRi 's wall

07/02/2023

ڈگری شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں نہ رک سکی

ای۔ ایف۔ یو لائف انشورنس کے اسسٹنٹ برانچ مینیجر احسان ابڑنگ کی سی ڈی موٹر ساٸیکل 2023 ماڈل نامعلوم چور آفس کے باہر سے چوری کرکے فرار ہوگئے۔چوری کی اطلاع ڈگری پولیس اسٹیشن میں درج کروادی گٸ ہے۔

06/02/2023

ٹاؤن والے اب کسی حادثے کے انتظار میں ہیں کے کوئی بڑا حادثہ پیش آئے تب جا کے ہم ہوش میں آئیگیں۔ایک سائڈ بنا کے سوگئے ہیں ہیں ٹریفک پہلے ہی بدترین ہے ڈگری کی اور یہ نئی اذیت دیدی ہے عوام کو ۔AC بس والے تو بدمعاش ہیں نہ پھر ایک سائڈ کا کام چل رہا پھر بھی دوسری طرف روک کے روڈ بلاک کرکے رُکے رہے گے ۔ چاہے پیچھے کوئی ہارن دے رہا ہے یا ٹریفک بلاک ہے اتنے سکون سے بلا خوف بیٹھے ہوتے ہیں اتنی ہمت آئیں میں آئی کیسے ؟ کیا ایک بس ڈرائیور اتنا طاقت ور ہے؟ یہ قانون سے بالاتر ہے؟ نہیں.. انکو کسکی سپورٹ ہے انکے سر پر كسکا ہاتھ ہے پورا شہر جانتا ہیں ۔۔لیکن افسوس کے ساتھ جب تک عوام اپنی حق کے لئے نہیں اٹھیگی ہے مافیا ایسے ہی بدمعاشی کرتا رہیگا ۔
پھر کہتا ہوں کے Assistant commissioner صاحب ڈریں اُس وقت سے جب عوام اپنی عدالت خود روڈ پر لگا لیگی ۔۔۔۔۔۔

04/02/2023

ہم نے قبرستان میں ان لوگوں کی قبریں بھی دیکھی ہیں
جو اپنے حق کیلئے، اس لیے نہیں لڑے کہ کہیں مارے نہ جائے.

Address

Digri, District Mirpukhas, Sindh
Digri

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when La-waris DIGRI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Nearby media companies


Other Digri media companies

Show All