ڈھڈیال
ڈھڈیال میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر مختلف بیماریاں پھیلانے لگے ضلعی اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے اقدامات نہ ہونے کے سبب گلی محلوں میں ہر طرف کوڑا کرکٹ پھیلنے لگا
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا عام انانتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان۔
*چکوال: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔*
اپنے بیان میں سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا کہ 9 مئی کے قابل مزمت واقعات کے بعد ہم نے کافی عرصہ انتظار کیا کہ پارٹی کی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی میں کوئی فرق آئے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی اور دوستوں و سپورٹرز کے ساتھ مشورے کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔
سردار ذوالفقار علی خان دلہہ ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۳ کے دوران این اے ۶۴ سےتحریک انصاف کے ایم این اے رہے ہیں اور ان کے راہیں جدا کرنے سے چکوال میں پی ٹی آئی عملی طور پر ختم ہو گئی ہے۔
،،ہر خبر پورا سچ ،،
،،سچ کے ساتھ رہیں ،،
ڈھڈیال کے واحد تفریحی پارک کی رپورٹ
ڈھڈیال
ڈھڈیال کا واحد تفریحی پارک جس کو بنانے کے بعد ایسا منہ موڑا گیا کہ واپس پلٹ کر دیکھنا گوارا نہ کیا گیا اگر اس کی دیکھ بھال اور خوبصورتی کو قائم رکھنے کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو عوام اس واحد تفریحی پارک سے محروم ہو جائے گی
ڈھڈیال
الیکشن کے اعلان ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کا ڈھڈیال میں پیش قدمی پی ٹی آئی چکوال کے سینئر عہدہ دار سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ نے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہنما سردار عباس کے ساتھ چلنے کا عہد وپیمان کر لیا
ڈھڈیال تقریب میں چوہدری خورشید بیگ کی گفتگو
مسلم لیگ ن چکوال کے رہنما سابق صوبائی وزیر و ضلع ناظم سردار غلام عباس خان کی ڈھڈیال میں کی گئی مکمل گفتگو
چوہدری خورشید بیگ اپنے گروپ کے ہمراہ حاجی دلدار حسین کی رہائش گاہ میں منعقدہ تقریب میں پہنچ گئے انصار برادری کے رہنماؤں نے پھول کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا
ڈھڈیال
گزشتہ روز ڈھڈیال پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے 16افغان شہریوں کو ضروری جانچ پڑتال کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا رہائی کے بعد ڈھڈیال سے تعلق رکھنے والے غلام محمد نے اپنے ویڈیو بیان میں ڈھڈیال پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
*امید سے یقین تک*
*سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سابق ضلع ناظم و صوبائی وزیر سردار غلام عباس خان کا 21 اکتوبر مینار پاکستان جلسہ کے حوالہ سے اہم پیغام۔۔۔۔۔!!*
*چوہدری سہیل عباس گجر، میڈیا کوآرڈینیٹر سردار غلام عباس خانPML.N چکوال*
ڈھڈیال
مسلم لیگ ن ڈھڈیال کے صدر طارق جمیل خان کا گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹی برائے خواتین کے بارے میں ڈھڈیال سے شفٹ کرنے اور ادارے کو ڈھڈیال میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے کی گئی کوشش پر ویڈیو بیان جاری
چکوال(عوامی پریس کلب نیوز )پوسٹ آفس ڈھڈیال میں ورلڈ پوسٹ ڈے کی شاندار تقریب کا انعقاد ۔تفصیلات کے مطابق پوسٹ آفس ڈھڈیال میں اعلی حکام کے احکامات کی روشنی میں شاہد محمود پوسٹ ماسٹر ڈھڈیال کے زیر سرپرستی ورلڈ پوسٹ ڈے کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں سکول کے بچوں نے یادگاری پوسٹ سٹیمپس اٹھا رکھی تھیں تاہم سکول کے بچوں کو اس موقع پر بریفنگ بھی دی گئی ۔اس موقع پر پوسٹ ماسٹر ڈھڈیال شاہد محمود نے کہا کہ پاکستان پوسٹ عوام دوست ادارہ ہے اور پاکستان پوسٹ عوام کو سستی اور تیز ترین پوسٹ سروس مہیا کرتا ہے تقریب میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز چکوال سب ڈویژن طاہر سلیم نے خصوصی شرکت کی دیگر سٹاف ممبر میں کامران شاہ۔عمران شاہ۔فہیم۔اکرم۔اظہر شاہ۔ایم الیاس۔آمنہ وغیرہ موجود تھے۔تاہم ورلڈ پوسٹ ڈے کے حوالہ سے تمام انتظامات اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ طاہر سلیم نے خصوصی دلچسپی سے اپنی زیر نگرانی میں مکمل کرواے۔اس موقع پر پوسٹ ڈے کے حوالہ سے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے پوسٹ آفس ڈھڈیال کو سجایا گیا ۔
ڈھڈیال
ڈھڈیال فتح پور ہاؤس محلہ منہاس کالونی سابق کونسلر ضمیر جعفری کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان چوہدری حیدر سلطان پر مکمل اعتماد کا اظہار
ڈھڈیال
17ربیع الاول امام الانبیاء حضور سرور کونین کی آمد کی خوشی پر مرکزی امام بارگاہ سادات ڈھڈیال میں جشن صادقین کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جشن صادقین کے موقع پر حضور کی آمد پر مرکزی ماتمی سنگت ڈھڈیال کی طرف سے کیک کاٹا گیا اور شرکاء میں مٹھایاں تقسیم کی گئیں پیر سید امداد حسین شاہ المعروف معصوم بادشاہ نے اس با برکت دن کی مناسبت سے خصوصی دعا کروائی اور عقیدت مندوں نے نعتین اور قصیدے پڑھ کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا
ڈھڈیال
دنیا بھر کی طرح ڈھڈیال میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ریلیاں نکالی گئیں اور درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا گیا مختلف علاقوں سے نکلنے والی ریلیاں ڈھڈیال کے میلاد کے مرکزی جلوس میں شامل ہوئیں فضا لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے گونج اٹھی
آصف علی نائیک سچ نیوز ڈھڈیال
جنرل سیکرٹری عوامی پریس کلب چکوال
نائب صدر پنجاب عوامی اتحاد میڈیا کونسل پاکستان رجسٹرڈ
ڈھڈیال
سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ کا12 ربیع الاول پر ویڈیو بیان
ڈھڈیال
دی سپر ونگز سکول اینڈ کالج چک بیلی روڈ ڈھڈیال
اعلی تعلیمی معیار کی ضمانت
بچوں کی ذہنی نشو نماء اور صلاحیتوں کو ابھارتے ترقی کی طرف گامزن
ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کا پیغام ۔۔ بچوں کے والدین کے نام۔
ڈھڈیال
10منٹ کی بارش سے محلہ تالاب مائراں ڈھڈیال سکولوں کے سامنے کی صورت حال سکولوں کے بچوں کی حالت ڈپٹی کمشنر چکوال کی توجہ کی منتظر
#ڈھڈیال_خمسہ_مجالس_21 تا 25 صفر
#خصوصی خطاب مولانا اقبال حسین بلوچ ملتان
#بمقام مسجد جعفریہ محلہ مستریاں ڈھڈیال
#زیر اہتمام زوار وقار جعفری زوار طیب حسن زوار عاطف علی ڈھڈیال
ڈھڈیال چہلم سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام
ڈھڈیال
ڈھڈیال میں چہلم سید شہداء حضرت امام حسین علیہ السلام پر ماتمی جلوس نکالے گئے اور مجالس عزا منعقد کروائی گئیں اربعین حسینی پر عزاداروں نے اہل حرم کو الوادعی پرسہ پیش کیا شبہہ ذوالجناح بریگیڈئر سید خورشید عالم مرحوم جبکہ تابوت امام حسین کا ماتمی جلوس سید قمر عباس ہمدانی کے گھر سے برآمد کیا گیا
آصف علی نائیک کی رپورٹ
عراقی شہری کی امام حسینؑ سے محبت کی اعلیٰ مثال, محل نما نیا گھر زائرین کے لئے وقف کردیا
A great example of the Iraqi citizen's love for Hazrat Imam Hussain | Pakistan Today
#iraq #ImamHussainAS #PakistanToday
اربعین کے موکب ختم کرتے ہوئے خادمین کا گریہ عشق حسین سمجھ نہ آنے والی چیز ہے یہاں مال خرچ کرنے میں مزا اور بچانے میں اداسی ہوتی ہے
ڈھڈیال / ایز لائیو
18صفر المظفر چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں شروع کی گئی علامتی واک مشی ڈھڈیال سے شروع کی گئی جو کہ 42کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد بکھاری کلاں ضریع مبارک شبہہ حضرت عباس علمدار پہنچے گی ہر طرف لبیک یا حسین کی صدائیں بلند قافلے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں
ڈھڈیال سے آصف علی نائیک کی رپورٹ
اربعین حسینی
کربلا میں گرمی کی شدت
حاجی دلدار حسین نجف سے کربلا مشی کرنے والے زائرین کی خدمت میں مصروف عمل مالک قبول فرمائے آمین
بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف ڈھڈیال چوک پر احتجاجی مظاہرے کی سچ نیوز پر کوریج
ڈھڈیال
سوئی گیس چکوال کے انچارج سید سرمد شاہ کی ڈھڈیال سے دشمنی عیاں دن کے اوقات میں پریشر کم اور رات کی اوقات میں سوئی گیس کی بندش معمول شکایت کرنے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ آئندہ احتجاج سوئی گیس انچارج کے خلاف ہوگا ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ پریشر بحال کیا جائے اور رات کو بند کی جانے والی گیس بحال رکھی جائے ورنہ مندرہ چکوال روڈ کو بلاک کر دیا جائے گا مسلم لیگ ن ڈھڈیال کے رہنما رانا محمد بشیر سراج کی بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کے خلاف کئے گئے احتجاج میں گفتگو