ik media kpk

ik media  kpk Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ik media kpk, TV Network, Dera Ismail khan, Dera Ismail Khan.

بریکنگ نیوزمحکمہ ایجوکیشن میں تبادلےڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ،،،زنانہ عذرا بی بی تبدیل صائمہ بشیر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنا...
17/05/2024

بریکنگ نیوز
محکمہ ایجوکیشن میں تبادلے
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ،،،
زنانہ عذرا بی بی تبدیل صائمہ بشیر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ٹانک تعینات،،،
جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ،،،،،
مردانہ نثار خٹک تبدیل ،،،،
انکی جگہ ٹیچنگ کیڈر کے شیر محمد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ٹانک تعینات
اعلامیہ جاری....
مزید تبادلے متوقع ہیں

ٹانک ،بھارہ بند ،پی ٹی آئی ببر شیر ایم این اے  انجینئر داور خان کنڈی ایڈووکیٹ ،،،اور  دبنگ ایم پی اے عثمان خان بیٹنی ایڈ...
16/05/2024

ٹانک ،
بھارہ بند ،
پی ٹی آئی ببر شیر ایم این اے انجینئر داور خان کنڈی ایڈووکیٹ ،،،
اور دبنگ ایم پی اے عثمان خان بیٹنی ایڈووکیٹ کی ہدایت پر SRSP ٹیم کا بھارہ بند کا تفصیلی دورہ ،
بھارہ بند پر کام شروع کرنے کیلئے سروے مکمل کیا ،
انشاءاللہ SRSP کے تعاون سے بہت جلد بہارہ بند کا کام مکمل کر دیا جائے گا
اور انشاءاللہ بہارہ بند کی تعمیر سے سرکل جٹاتر میں سرسبز انقلاب آئے گا
اور کافی حد تک سرکل جٹاتر میں پانی کی کمی کا ازالہ ہو جائے گا ،
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نعمان آرائیں ، صوبہ خان بلوچ ، اشفاق بلوچ ، ملک اقبال شوری ، ظہور بلوچ اور پیر غلام بلوچ بھی SRSP ٹیم کے ہمراہ تھے ،

قائد ملت اسلامیہ پاکستان مرشد  عمران خان صاحب کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ہر طرف آگ لگا دی🔥🔥🔥🔥🔥
16/05/2024

قائد ملت اسلامیہ
پاکستان مرشد عمران خان صاحب کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ہر طرف
آگ لگا دی
🔥🔥🔥🔥🔥

اسلام آباد ،پی ٹی آئی ببر ایم این اے این اے 43 ٹانک انجینئر داور خان کنڈی ایڈووکیٹ ،،،اور پی ٹی آئی ببر شیر ایم این اے  ...
16/05/2024

اسلام آباد ،
پی ٹی آئی ببر ایم این اے این اے 43 ٹانک انجینئر داور خان کنڈی ایڈووکیٹ ،،،
اور پی ٹی آئی ببر شیر ایم این اے این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان سردار فیصل امین خان گنڈاپور نیشنل اسمبلی میں موجود ،

بریکنگ نیوز ‏پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکانِ، ذرائع اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی سم...
15/05/2024

بریکنگ نیوز
‏پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکانِ، ذرائع

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی، ذرائع

پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کا امکان، ذرائع

ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کمی کا امکان، ذرائع

مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کی کمی کا امکان، ذرائع

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی کا امکان، ذرائع

گندم، آٹے، گھی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ہورہی ہے، ذرائع

15/05/2024

بریکنگ نیوز
واپڈا ہاؤس پشاور زرائع کے مطابق پیسکو چیف شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے پر راضی،لوڈشیڈنگ گھنٹہ گھنٹہ پر محیط ہو گی

15/05/2024

*اہم ترین/بریکنگ نیوز*
*خیبر پختونخواہ میں غیراعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا وفاقی حکومت کو دوٹوک پیغام*
*صوبے میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لئے آج رات تک شیڈول جاری کرنے کی ڈیڈلائن*
میں وفاقی وزیر توانائی اور وفاقی حکومت کو واضح پیغام دیتا ہوں، سردار علی امین گنڈاپور

خیبر پختونخواہ میں جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کے لئے بار بار بات کرنے کے باوجود صورتحال جوں کو توں ہے، وزیر اعلی

میں مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنے کی بات کرتا ہوں، علی امین

لیکن آپ شرافت کی زبان کو کمزوری سمجھتے ہیں، علی امین گنڈاپور

میں واضح کرتا ہوں ہم کمزور نہیں ہیں، وزیر اعلی

میں واضح پیغام دیتا ہوں کہ اگر آج رات تک لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کے لئے شیڈول جاری نہ ہوا اور لوڈ شیڈنگ میں پانج چھ گھنٹے کی کمی نہ ائی تو کل میں چیف پیسکو کے آفس جاکر خود شیڈول جاری کروں گا، علی امین گنڈاپور

پیسکو چیف اگر صوبے میں رہے گا تو میرے شیڈول کے مطابق چلے گا، وزیر اعلی

اگر کل تک لوڈشیڈنگ کا معاملہ ٹھیک نہ ہوا تو کل میں بجلی کا سارا سسٹم ٹیک اور کروں گا، وزیر اعلی

یہ میری دھمکی نہیں ٹائم لائن ہے، علی امین گنڈاپور

اس کے بعد بجلی آن آف کرنے کا بٹن صوبے کے لوگوں کے ہاتھ میں آئے گا، وزیر اعلی

پھر میں دیکھتا ہوں کہ آپ لوگ میرا حق کیسے نہیں دیتے، میں اپنا حق لینا جانتا ہوں، علی امین گنڈاپور

میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ صوبے کے واجبات میں سے کٹوتی کرکے میرے لوگوں کو چور کہنے کی بجائے انہیں ریلیف دیا جائے، وزیر اعلی

ہم سستی بجلی دے رہے ہیں اور مہنگی خریدنے پر مجبور ہیں، وزیر اعلی

آپ لوگ مینڈیٹ چوری کرکے اقتدار میں بیٹھے ہیں اور میرے صوبے کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

آپ میرے صوبے کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں اور میرے لوگوں پر بوجھ ڈال رہے ہیں، وزیر اعلی

اگر آپ لوگ میرے صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالیں گے تو میں آپ کو آرام سے بیٹھنے نہیں دوں گا، علی امین گنڈاپور

13/05/2024

*از دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا*
نیوز ٹکرز: 13 مئی 2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اگلے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کی تیاری سے متعلق اجلاس۔

اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لئے محکمہ آبنوشی، آبپاشی اور مواصلات کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غوروخوص۔

اجلاس میں ان محکموں کے جاری منصوبوں کے لئے فنڈز الوکیشن اور دیگر امور کا بھی تفصیلی جائزہ۔

تکمیل کے قریب منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی میں پہلی ترجیح دی جائے، وزیر اعلی کی ہدایت

جاری منصوبوں خصوصاً تکمیل کے قریب منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، سردار علی امین گنڈاپور

سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایسے منصوبے شامل نہ کئے جائیں جن پر مقررہ وقت میں عملدرآمد ممکن نہ ہو، وزیر اعلی

اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے ضرورت کی بنیاد پر ترجیحی منصوبے تجویز کئے جائیں، وزیر اعلی

نئے منصوبوں میں ان علاقوں کو ترجیح دی جائے جہاں پہلے کام نہیں ہوا، علی امین گنڈاپور

سالانہ ترقیاتی پروگرام صرف وہ اسکمیں شامل کی جائیں جو ہر لحاظ سے قابل عمل ہو، وزیر اعلی

جو منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہوں ان کے لئے سالانہ خاطر خواہ فنڈز مختص کئے جائیں، وزیر اعلی

اس طرح یہ اسکیمیں بروقت مکمل ہوسکیں گی اور ان کا فائدہ بلاتاخیر عوام تک پہنچے گا، علی امین گنڈاپور

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلی

صوبائی دارالحکومت پشاور کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فلٹریشن کے منصوبے تجویز کئے جائیں، علی امین گنڈاپور

جنوبی اضلاع میں پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیر اعلی

سرکاری ٹیوب ویلز کا پانی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، علی امین گنڈاپور

محکمہ مواصلات و تعمیرات کے علاوہ کوئی محکمہ سڑکیں تعمیر نہیں کرے گا، وزیر اعلی

ورکس ڈیپارٹمنٹس ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کے لئے اپنی استعداد کو بڑھائیں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان بنچ کی تقریب حلف برداری میں ...
12/05/2024

وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان بنچ کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت وخطاب
• ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے نو منتخب کابینہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور قانون کی بالادستی کے لئے کردار ادا کرے گی۔

• لوگوں کو انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی میں وکلاء برادری کا اہم کردار ہے، رول آف لاء اور فوری انصاف کی فراہمی پی ٹی آئی کے منشور میں سر فہرست ہے۔ اس مقصد کے لئے عدالتی نظام کو مضبوط بنائیں گے۔

• مختلف عدالتوں کے ججز کی تعداد میں 100 مزید ججز کا اضافہ کر رہے ہیں تاکہ سالہا سال سے زیر التواء کیسز جلد نمٹائے جا سکیں۔ لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے کیسز کی نوعیت کے مطابق ان کی ڈسپوزل کے لیے ٹائم لائنز مقرر کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں وکلاء اور عدلیہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

• ہمارا صوبہ غریب نہیں بلکہ وسائل سے مالامال ہے، موجودہ صوبائی حکومت صوبے کی ترقی کے لئے ان وسائل کے موثر اور بہتر استعمال پر کام کر رہی ہے، یہ صوبہ سستی بجلی اور گیس پیدا کرکے مہنگی خریدنے پر مجبور ہے۔ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے لیکن اس کے باوجود یہاں بد ترین لوڈشیڈنگ ہے، لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے واپڈا کو صوبے کے لوگوں کو ریلیف دینا ہوگا۔

• بجلی کی مد میں ہمارے واجبات بھی نہیں مل رہے، ہم وفاق سے صوبے کے حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ وکلاء برادری اس جدوجہد میں صوبائی حکومت کا بھر پور ساتھ دے، صوبے کے حقوق کا حصول ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

• تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل شروع کیا ہے عوام بہت جلد تبدیلی محسوس کریں گے۔ نظام کو ٹھیک کرنے کے عمل میں وکلاء سمیت عوام میرا بھر پور ساتھ دیں۔ صوبے کی وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ سخت وقت میں پارٹی کا بھر پور ساتھ دینے پر انصاف لائرز فورم کا مشکور ہوں۔ وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور

12/05/2024

سلام دوستوں
آج سے باقاعدہ طور پر میں نے ik Media kpk پیج بنایا ہے
انشاللہ کے پی کے کے حوالے سے پی ٹی آئی ٹائیگروں کے لیے نیوز اپلوڈ ہونگے
لہذا پی ٹی آئی ٹائیگروں کو درخواست کرتے ہیں
کہ ik Media kpk پیج کو فالو کریں اور شیر کریں
شکریہ

Address

Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ik media kpk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other TV Networks in Dera Ismail Khan

Show All