
20/12/2024
نوجوانوں کے لیے نصیحت.....
1. اپنے sexual urges پر قابو پانا آپ کی کامیابی یا ناکامی کا تعین کرے گا۔
2. ہاتھوں کے گناہ جو تنہائی میں کیئے جاتے ہیں یہ آپکی کامیابی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، یہ دماغ کو کمزور کر دیتے ہیں
3. کسی بھی قسم کا نشہ کرنے سے گریز کریں، اپنے ہوش اور عقل کھو دینا آپ کے لیے سب سے نقصان دہ ہوگا۔
4. اپنے standards بلند رکھیں اور کسی چیز پر صرف اس لیے سمجھوتہ نہ کریں کہ وہ دستیاب ہے۔
5. اگر کوئی آپ سے زیادہ ذہین ہو تو اس کے ساتھ کام کریں، مقابلہ نہ کریں۔
6. آپ کے مسائل حل کرنے کوئی نہیں آئے گا۔ آپ کی زندگی کی 100% responsibility آپ کی ہے۔
7. ان لوگوں سے مشورہ نہ لیں جو وہاں نہیں ہیں جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔
8. پیسہ کمانے کے نئے طریقے تلاش کریں اور مذاق اڑانے والوں کو ignore کریں۔
9. سو کتابوں کی ضرورت نہیں، action اور self-discipline سب کچھ ہے۔۔۔ مگر کتابیں پڑھنا آپ کو بہت بلند مقام تک لے جاسکتا ہے
10. پانچ وقت کی نماز کا اہتمام کریں۔۔ اور آخر میں دعا ضرور مانگیں
11. یوٹیوب سے ہنر سیکھیں اور نیٹ فلکس پر وقت ضائع نہ کریں۔
12. کوئی آپ کی پرواہ نہیں کرتا، شرم چھوڑیں اور اپنے مواقع خود بنائیں۔
13. آرام سب سے بری عادت اور depression کا آسان راستہ ہے۔
14. اپنے خاندان کو ترجیح دیں، ان کی حفاظت کریں، چاہے وہ غلط ہوں یا ٹھیک۔
15. نئے مواقع تلاش کریں اور اپنے سے آگے کے لوگوں سے سیکھیں۔
16. کسی پر بھروسہ نہ کریں، سوائے اپنے۔
17 معجزات کا انتظار نہ کریں، خود ممکن بنائیں۔
18. محنت اور determination سے سب کچھ ممکن ہے۔ Humility سے کامیابی ملتی ہے۔
19. اپنے آپ کو دریافت کرنے کا انتظار نہ کریں، خود کو create کریں۔
20. روزانہ پابندی کے ساتھ دس منٹ نکال کر اپنی پرسنل گروتھ پر کام کریں۔۔
21. اگر وسائل نہیں ہیں تو کسی کو قرض نا دیں اور عام حالات میں خواہ مخواہ کسی سے قرض نا لیں۔۔
22. زندگی ایک "single-player game" ہے، آپ اکیلے پیدا ہوتے ہیں اور اکیلے مرتے ہیں۔
23. آپ کے آس پاس کے حالات آپ کو کمزور اور مایوس کرسکتے ہیں ، لیکن صرف آپ ہی خود کو اور اپنے پیاروں کو بچا سکتے ہیں۔
24. ہر کوئی آپ کی طرح ایماندار نہیں ہوتا، لوگ اپنا فائدہ اٹھا کر چھوڑ دیتے ہیں۔ Stay woke.
25. روزانہ کچھ نا کچھ وقت قرآن کی تلاوت ضرور کریں بھلے ایک آیت ہی کیوں نا ہو اور اس کا ترجمہ پڑھ لیں
26. اپنی زندگی کو سنت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں ۔۔ کوشش کریں کہ آپ کا ہر کام سنت کے مطابق ہو۔۔۔
27. اپنے ماں باپ، بیوی بچوں، اور بہن بھائیوں کو روزانہ کچھ نا کچھ وقت ضرور دیں اور ان کی خیر خیریت رکھیں ۔۔
28. روز کچھ کا کچھ صدقہ کریں چاہے ایک مسکراہٹ ہی کیوں نا ہو۔۔
29. اگر اپنی پہچان بنانا چاہتے ہیں تو سوشل میڈیا پر اسکرولنگ کے بجائے روزانہ کچھ نا کچھ اپلوڈنگ کرنا شروع کریں۔۔۔
30۔ 25 سال کی عمر تک آپ کو سمجھدار ہونا چاہیے کہ:
→ دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوں۔
→ حسد اور جلن سے بچیں۔
→ کھلے ذہن کے ساتھ رہیں۔
→ اندازے لگانے سے پرہیز کریں۔
→ نیت کے ساتھ عمل کریں۔
→ شکر گزار رہیں۔
→ ایمانداری سے بات کریں۔
→ روزانہ ورزش کریں۔
→ غیبت سے بچیں۔
→ صاف ستھرا کھائیں۔
→ معاف کریں۔
→ سنیں۔
→ سیکھیں۔
→ محبت کریں۔
❤❤😊