akram niazi friends

akram niazi friends im akram niazi working along with a famious group of media named express very good transport company

18/04/2024
14/04/2024

مشرق وسطیٰ میں جاری پیش رفت پر پاکستان کی گہری تشویش* پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری پیش رفت کو گہری تشویش سے دیکھ رہا ہے۔ کئی مہینوں سے، پاکستان نے خطے میں دشمنی کی توسیع کو روکنے اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 2 اپریل 2024 کو، پاکستان نے شام میں ایرانی قونصلر دفتر پر حملے کے خطرات کو پہلے سے ہی غیر مستحکم خطے میں ایک بڑی کشیدگی کے طور پر اشارہ کیا تھا۔ آج کی پیش رفت سفارت کاری کے ٹوٹنے کے نتائج کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ ان صورتوں میں سنگین مضمرات کو بھی واضح کرتے ہیں جہاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے۔ اب صورتحال کو مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے۔ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انتہائی تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کو کم کرنے کیطرف بڑھیں

13/04/2024

تحریر: نیاز احمد کھوسہ ایڈووکیٹ

بھاولنگر واقعہ سے سبق حاصل کرنا چاہیئے

بھاولنگر میں پولیس اور فوج کا آپس میں صلح ہوچکی ہے، اب آتے ہیں کہ اصل حقائق کی جانب جس کی وجہ سے مُلک کے دو بڑے ادارے یعنی بڑا بھائی چھوٹے بھائی سے لڑپڑا-

اصل حقائق :

بھاولنگر کے تھانہ مدرسہ کے ایس ایچ او رضوان پہلے پولیس میں سپاہی تھا - گیارہ سال کی نوکری کے بعد ایک امتحان پاس کرکے اے ایس آئی ہوگیا بعد میں ترقی پا کر سب انسپیکٹر ہوگیا !!! اب تک ان کو پولیس میں 24 سال ہوگئے ہیں، کافی تجربہ کار پولیس افسر ہیں کافی تھانوں میں ایس ایچ او رہ چُکے ہیں-

ایس ایچ او رضوان کے پاس ایک سپاہی علی نام کا ہے، علی اور رضوان پولیس میں کانسٹیبل ایک ساتھ بھرتی ہوئے تھے بطور کانسٹیبل گیارہ سال تک ایک ساتھ کام کیا تھا !!!! اسی وجہ سے جہاں بھی کوئی اطلاع یا ریڈ ہوتا ایس ایچ او رضوان، کانسٹیبل علی کو اپنے ساتھ رکھتا تھا

کانسٹیبل علی نے ایک ملزم سے ایک پسٹل برآمد کیا اور ایس ایچ او رضوان نے ملزم سے چالیس ہزار لے کر اُس کو چھوڑ دیا ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اُس نے یہ پسٹل عمران نامی بندے سے خریدا ہے!!!!

کانسٹیبل علی، عمران کو گرفتار کرکے لاتا ہے اور پوچھ گچھ کے دوران عمران بتاتا ہے کہ اُس نے پسٹل رفاقت نامی شخص سے خریدا ہے!!! ملزم عمران کو بھی ایس ایچ او رضوان چالیس ہزار کی ڈیل کے بعد چھوڑ دیتا ہے !!! اب رفاقت کی گرفتاری اور “ رہائی” کی باری تھی

ایس ایچ او رضوان اور کانسٹیبل علی، رفاقت کو گرفتار کرنے چلے جاتے ہیں !!! رفاقت گھر پر نہیں تھا!!! رفاقت کے بھائی انور سے ایس ایچ او نے ایک لاکھ روپیہ مانگا کہ یا تو رفاقت کو پیش کرو یا ایک لاکھ دو !!!! انور نے حامی بھرلی کہ دوسرے دن وہ ایک لاکھ کا بندوبست کرکے ایس ایچ او رضوان کو تھانہ پر دے آئے گا

دوسرے دن انور سے ایک لاکھ کا بندوبست نہیں ہوسکا اس پر ایس ایچ او صاحب بُہت ناراض ہوئے اور انور اور رفاقت کو گرفتار کرنے اُن کے گھر پر چلے گئے!!! انور کا ایک بھائی پاک فوج میں کمانڈو ہے وہ بھی اُس وقت گھر پر موجود تھا!!! گھر پر ایس ایچ او اور انور والوں کی تقرار ہوگئی!!!
اہل محلہ بھی جمع ہوگئے اُن لوگوں نے ایس ایچ او اور کانسٹیبل علی کو پکڑ کر بٹھا لیا کہ ایک لاکھ روپیہ کس چیز کا لینے آئے ہو !!!! ایس ایچ او رضوان نے 15 پر فون کرلیا !!! 15 سے Elite force کی تین چار گاڑیاں انور کے گھر پہنچیں اور Elite force کے جوانوں نے سب بندوں کو مار مار کر گاڑیوں میں ڈالا اسی دوران انور کے بزرگ والدہ اور بھابی کو بھی مارا گیا

تھانے آکر ایس ایچ رضوان نے سب کی اچھی طرح سے دُھلائی کی یہاں تک کہ انور ورک اور دوسرے گرفتار شُدہ افراد کو پیچھے سے پیٹرول بھی ڈالا گیا اور سب کے خلاف کار سرکار میں مُداخلت کا پرچہ دے دیا گیا !!! پرچے میں عورتوں کے نام بھی ڈال دیئے گئے

ڈی پی او صاحب کو بتایاگیا کہ ڈکیتوں کا ایک گروپ پکڑا گیا ہے، ڈی پی او صاحب نے ایس ایچ او رضوان کو کہا کہ ان کو تُن کے رکھو !!!! ڈی پی او صاحب کے ایسے ایس ایچ او “ کمائو پتر “ ہوتے ہیں اور اُن کو ڈی پی او صاحب کی غیر مشروط حمایت حاصل ہوتی ہے

پولیس کے بے پناھ تشدد کی وجہ سے انور اور دیگر ساتھیوں جس میں فوج کے حاضر سروس جوان بھی تھے اُن کی حالت خراب ہوگئی!!! دوسرے دن انور کے رشتیداروں نے ایس ایچ او رضوان سے رابطہ کیا !!! رضوان نے مُبینہ طور پر اُن سے پانچ لاکھ روپیہ کا مطالبا کیا !!!! تھانے سے مایوس ہوکر انور کے رشتداروں نے ہائیکورٹ میں پٹیشن داخل کردی: ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کو نوٹس کردیا کہ ملزمان کو ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے !!!!

ایس ایچ او رضوان نے ڈی پی او کو بتایا کہ عدالت کا ریڈ نہ ہوجائے اور ڈی پی او کی رضامندی سے ملزمان کو تخت محل تھانہ میں منتقل کردیا گیا !!!!
تھانہ تخت محل کے ایس ایچ او نے جب دیکھا کہ ملزمان کی حالت خراب ہے اور سارے لوگ پولیس کے تشدد کی وجہ سے زخمی ہیں تو ایس ایچ او تخت محل نے ملزمان کو سول ہسپتال بھاولنگر میں چھوڑ کر چلا گیا:
جیساکہ پولیس تشدد کی وجہ سے زخمیوں میں فوج کے جوان بھی تھے انھوں نے ہسپتال سے اپنے یونٹ کمانڈر سے فون پر رابطہ کیا اور یونٹ کمانڈر سول ہسپتال پہنچ گیا اور اُس کو ساری صورت حال کا وہاں پتہ چلا اور اُس نے اپنے سینئر کمانڈ کو ساری صورت حال کا بتایا !!!!

فوج کے سینئر افسران نے ہسپتال میں زخمیوں سے معلومات لیں اور انور کی والدہ، والد اور بہن کو Elite کے جوانوں زردکوب کیا تھا اور اُن کو لاتین ماری گئی تھیں اُن سے بھی پوچھ گچھ کی گئی اور بعد میں فیصلہ کیا گیا کہ ان کا بھی وہی حشر کیا جائے جس طرح پولیس نے کیا ہے !!!!!

اُس کے بعد فوج کا کیا ردعمل آیا اُس کے متعلق کچھ لکھنے کی اسلیئے ضرورت نہیں کہ لوگ سوشل میڈیا پر سب کچھ دیکھ چُکے ہیں:!!!!

ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے !!!! اب یہ فیصلہ قارئین نے کرنا ہے کہ قصور وار کون ہے !!!! ایسے واقعات ایسے اضلا میں ہوتے ہیں جہاں کے ڈی پی او یا ایس ایس پی صآحبان سائلوں سے دور بھاگتے ہیںُ- تھانے کا ایس ایچ او یہ سب کچھ کررہا ہے اور اُس کو روکنے ٹوکنے اور لغام دینے والا ڈی پی او آگر اُس کے ساتھ کھڑا ہو تو اس قسم کا ردعمل آنا قدرتی بات ہے!!!!

13/04/2024

*آئی ایس پی آر*
راولپنڈی، 12 اپریل 2024

حال ہی میں بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جسے فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور پر حل کیا گیا۔
اس کے باوجود، مخصوص مقاصد کے حامل بعض دھڑوں نے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔
منصفانہ اور جان بوجھ کر انکوائری کو یقینی بنانے اور قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے، حقائق کا پتہ لگانے اور ذمہ داری کی تقسیم کے لیے سیکورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر ۔۔۔۔

11/04/2024

*بہاول نگر میں ظلم و ستم کی نئی داستان قائم کرنے والا بدنام زمانہ ڈی ایس پی پرویز جتوئی اور پی ٹی آئی کی منافقت*

بہاول نگر میں ڈی ایس پی پرویز جتوئی کے ظلم و ستم کی داستانیں حروف زر عام ہے یہ وہ شخص ہے جس نے پچھلی حکومت کے ٹائم پہ پی ٹی ائی کے ورکرز پر اور سپیشلی خواتین پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے اور ان کے اوپر بے تحاشہ تشدد کیا
لیکن حیران کن طور پر دو دن پہلے جب اسی ڈی ایس پی پرویز جتوئی نے ایک بزرگ خاتون کے گھر کے میں گھس کر انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا تو وہی پی ٹی ائی کے ورکرز اور خواتین سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے صرف فوج سے نفرت میں اسی پرویز جتوئی کے قصیدے پڑھنے شروع کر دیے جس نے انکے اپنے ورکرز کے اوپر بے تحاشہ اور ظالمانہ تشدد کیا

اس بات سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی ائی سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا نہ کوئی دین ہے اور نہ کوئی ایمان ہے اور فوج سے حسد، بغض اور نفرت میں یہ لوگ اس قدر اگے جا چکے ہوئے ہیں کہ اپنے ہی ورکرز کے اوپر بد ترین ظلم کرنے والے ڈی ایس پی پرویز جتوئی کی بجائے مذمت کرنے کے، انہوں نے اس کی تعریفوں کے پل باندھ دیے جو منافقت کی ایک تازہ ترین اعلی مثال ہے -

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پرویز جتوئی جیسی کالی بھیڑیں اگے بھی پی ٹی ائی کے ورکرز اور انکی خواتین کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے رہیں گے لیکن اب چونکہ اس وقت پرویز جتوئی کو فوج کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے اس لیے پی ٹی ائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اپنے تھوکے ہوئے کو چاٹنے کا فیصلہ کیا، یہ کوئی حیرانگی کی بات نہیں کیونکہ پی ٹی ائی کے یہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس سے پہلے بھی صرف بغض فوج میں اس طرح کی بے تکی حرکتیں اکثر کرتے رہتے ہیں جس سے اپ پوری قوم اچھی طرح اگاہ ہو چکی ہے

10/04/2024

تحریک انصاف پچھلے کچھ دن سے اپنی گری ہوئی ساکھ بچانے اور کارکنوں میں جوش زندہ رکھنے کے لیے نعرہ مار رہے تھے کہ عید پر ایک لاکھ بندے اڈیالہ پہنچیں گے پر حقیقت میں لاکھ تو کیا دو درجن بھی پورے نہ ہوئے، جس پر انہیں بے چینی ہو گئی ۔اپنی پرپیگینڈا برگیڈ کو وویوز نہ ملنے اور ہیجان میں کمی کو دیکھتے ہوئے ایکیٹو کیا اور کل چھوٹے سے واقعے کو پکڑ کر آج بڑھا چڑھا کر چلا دیا۔
ایک جائنٹ پیٹرولنگ کے دوران فوج اور پولیس کے درمیان چپقلش کو آج کیا سے کیا بنا دیا گیا۔یہ ایک چھوٹا سا واقعہ ہے جس کی محکمانہ کاروائی کی جائے گی اور حقائق کے مطابق کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، انتشاری اس کو ہوا دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اسلیے مشتری ہوشیارباش ایسے کسی پراپیگینڈے کو سچ مت مانیے۔ پاکستان کی عسکری قیادت اور سویلین فورسز کے درمیان کسی قسم کا اختلاف یا فساد کے خواہشمند منہ کی کھانے کو تیار رہیں۔

09/04/2024

*اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے عیدالفطر کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔*

04/01/2024

جو فوجی پرانے ریٹاٸر ہوے انکی پینشن دس ہزار۔۔جو فریش آرہیے ہیں بیس تیس ہزار۔۔اتنا فرق نہیں ہونا چاہیے۔۔پینشن سب کی برابر رکھیں

یارو اپنی انرجی ضاٸع مت کرو۔۔اب یہ اٹھنے کے قابل نہیں رہا۔۔بلے کا سہارا لینے کی کوششوں میں مصروف ہیے۔۔کبھی بلا ختم ۔۔کبھ...
04/01/2024

یارو اپنی انرجی ضاٸع مت کرو۔۔اب یہ اٹھنے کے قابل نہیں رہا۔۔بلے کا سہارا لینے کی کوششوں میں مصروف ہیے۔۔کبھی بلا ختم ۔۔کبھی کاغذات مسترد۔۔ہونا وہی ہیے جو عوام چاہیں گے۔۔۔اور عوام نے بہت پہلے سے فیصلہ دے رکھا ہیے۔۔کہ۔۔۔عمران خان زندہ باد

02/01/2024

Watch, follow, and discover more trending content.

نواب ملک امیر محمد خان حلقہ این اے 89 پی پی پی ۔۔۔اور نوابزادہ ملک مزمل خان آف کالاباغ کے اعزاز میں سید تجمل حسین شاہ آف...
02/01/2024

نواب ملک امیر محمد خان حلقہ این اے 89 پی پی پی ۔۔۔اور نوابزادہ ملک مزمل خان آف کالاباغ کے اعزاز میں سید تجمل حسین شاہ آف پکی شاہ مردان کی طرف سے شاندار جلسے کا اہتمام کیا گیا۔۔نواب زدگان کا پرتپاک استقبال

تجمل شاہ جلسہ پکی شاہ مردان۔۔نوابزادہ ملک مزمل خان آف کالاباغ حلقہ پی پی 85
02/01/2024

تجمل شاہ جلسہ پکی شاہ مردان۔۔نوابزادہ ملک مزمل خان آف کالاباغ حلقہ پی پی 85

30/12/2023
نواب ملک امیر محمد خان۔۔۔نواب ملک وحید خان ۔۔نواب ملک مزمل خان سابق وزیراعظم پاکستان کے ساتھ
30/12/2023

نواب ملک امیر محمد خان۔۔۔نواب ملک وحید خان ۔۔نواب ملک مزمل خان سابق وزیراعظم پاکستان کے ساتھ

28/12/2023

خاتون پر سی آٸی اے سٹاف تحصیل عیسی خیل کا تشدد۔۔خاتون کے دیور شفیع اللہ نامی نے ڈکیتی کے دوران خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچی تھیں ۔۔پولیس اسکی تلاش میں تھی۔۔۔یہ خاتون شفیع اللہ کی بھابی ہیے۔۔اکیلے گھر میں رہتی ہیے۔شوہر گزشتہ دس سالوں سے سعودیہ ہیے۔۔اسکے ساتھ یوں رویہ قابل مذمت ہیے

28/12/2023

تحصیل عیسیٰ خیل۔۔۔۔سی آٸی اے نے خاتون کو پیٹ دیا۔۔۔اشتہاری ملزم کی تلاش کے دوران اکیلی خاتون سے اسکے اشتہاری دیور بارے دریافت کرتے رہیے۔۔خاتون کا شوہر سعودیہ ہوتاہیے

Address

Hosing Coloney Iskanderabad Mianwali
Daud Khel
42340

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when akram niazi friends posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to akram niazi friends:

Videos

Share


Other Social Media Agencies in Daud Khel

Show All