Express News Daska

Express News Daska Social Net Working

جنوری کے اوائل کی ایک ٹھٹھرتی صبح کو واشنگٹن ڈی سی کے ایک میٹرو ٹرین اسٹیشن پر، ایک آدمی نے ڈبے سے اپنا وائلن نکال کر مش...
21/12/2024

جنوری کے اوائل کی ایک ٹھٹھرتی صبح کو واشنگٹن ڈی سی کے ایک میٹرو ٹرین اسٹیشن پر، ایک آدمی نے ڈبے سے اپنا وائلن نکال کر مشہور زمانہ موسیقار بیتھوون کے ترتیب دیے ہوئے موسیقی کے کچھ ٹکڑے بجانا شروع کیے۔ اس آدمی کو وہاں وائلن بجاتے بجاتے پنتالیس منٹ گزر گئے، اس دوران میں ہزاروں لوگوں کا اِدھر سے گزر ہوا۔ تین منٹ کے بعد پہلی بار ایسا ہوا کہ ایک پچاس سالہ ادھیڑ عمر شخص نے اس کے سامنے سے گزرتے ہوئے پہلے اپنی چلنے کی رفتار کم کی اور پھر محض چند لمحوں کے لیے رک کر اسے دیکھا ور اس کا وائلن بجتا سنا، اور پھر اپنی راہ لے کر چلتا بنا۔ پھر ایک منٹ کے بعد اس کے وائلن کے ڈبے میں ایک بڑھیا نے پہلا ڈالر پھینکا مگر رکے بغیر اپنی راہ لیے چلتی رہی۔ اس کے چند منٹ بعد ایک آدمی اس وائلن بجانے والے شخص کے ساتھ دیوار پر ٹیک لگا کر اسے سنتا اور دیکھتا رہا مگر اچانک ہی کچھ یاد آیا تو گھڑی دیکھی اور تیز تیز قدم اُٹھاتے ہوئے دوبارہ چل دیا، ایسا لگ رہا تھا کہ اس کا یہ چند لمحات ٹھہرنا بھی اس کے کام میں تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔ اس دوران میں جس ذی روح نے اس شخص پر سب سے زیادہ اپنی توجہ مرکوز کی وہ ایک تین سالہ معصوم بچہ تھا جو اپنی ماں کی انگلی تھامے چل رہا تھا۔ سامنے سے گزر جانے کے باوجود بھی وہ دور جاتے ہوئے مڑ مڑ کر اس شخص کو وائلن بجاتے دیکھتا رہا اور چلتا رہا۔ یہ بچہ اکیلا نہیں تھا جس نے اس وائلن نواز کو اتنی توجہ اور دلچسپی سے پیچھے مڑ مڑ کر دیکھا تھا اور بھی کئی ایک چھوٹے بچوں نے ایسا کیا تھا اور والدین اپنے بچوں کو ذرا ٹھہرنے کی ضد کے باوجود مجبور کر کے اپنی راہ چلتے رہے۔ اسی طرح پنتالیس منٹ اور گزر گئے، اب تک صرف چھ ایسے لوگ تھے جنہوں نے اس شخص کو کچھ دیر کے لیے رک کر سنا یا دیکھا تھا۔ تقریباً بیس لوگوں نے اس کے سامنے پیسے ڈالے اور پھر اپنی اپنی زندگی کی مصروفیات کے ہاتھوں مجبور ہو کر چلتے بنے تھے۔ اب تک اس آدمی کے پاس بتیس ڈالر اکٹھے ہوئے تھے
جب اُس نے وائلن بجانا بند کیا اِسے واپس اسے ڈبے میں ڈالا۔ کسی نے اس آدمی کا شکریہ ادا کیا اور نہ ہی اس کے لیے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ اس وائلن نواز کے سامنے سے گزرنے والا کوئی شخص بھی نہیں جانتا تھا کہ یہ آدمی دنیا کا سب سے اچھا اور سب سے مشہور موسیقار جوشوابیل ہے۔ اور یہ موسیقار کسی عام سے نہیں بل کہ ایک تاریخی وائلن سے جس کی قیمت پینتیس لاکھ ڈالر تھی پر ایک مشکل ترین سُر بجا کر لوگوں کو سنا رہا تھا۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکے صرف دو دن پہلے اسی موسیقار نے واشنگٹن ڈی سی میں اپنا ایک شو کیا تھا جس میں داخلہ ٹکٹ کی قیمت ایک سو ڈالر تھی اور شائقین کے لیے ٹکٹ تھوڑے پڑ گئے تھے۔
جوشوابیل نے میٹرو اسٹیشن پر بھیس بدل کر وائلن بجانے کا یہ تجربہ مشہور اخبار واشنگٹن پوسٹ کے کہنے پر کیا تھا جس کے ذریعے وہ لوگوں کے ذوق، پسند، ترجیحات اور لوگوں کے معاشرتی احساسات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے تھے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر لوگوں کے پاس فن کی تاریخ کے سب سے قیمتی فن پارے سے بجائے جانے والی موسیقی کے عظیم مقطع کو سننے کا وقت نہیں ہے تو ظاہر ہے کہ ان سے کئی ایسی چیزیں چوک جاتی ہوں گی جن کو دیکھنے، سننے یا محسوس کرنے کی حسرت لیے لوگ دنیا سے کوچ کر جاتے ہیں۔ ماخوذ

20/12/2024
پنجاب کو 10 ڈویژنز اور 41 اضلاع میں تقسیم کر دیا گیا۔  ڈویژن گجرات بحال۔ نئے اضلاع تونسہ اور کوٹ اددو
19/12/2024

پنجاب کو 10 ڈویژنز اور 41 اضلاع میں تقسیم کر دیا گیا۔ ڈویژن گجرات بحال۔ نئے اضلاع تونسہ اور کوٹ اددو

‏مشک پوری ٹریک نتھیا گلی،یہ مشک پوری ٹاپ تک 1 گھنٹے کا محفوظ پہاڑی ٹریک ہے اور گلیات کی دوسری بلند ترین پہاڑی ہے جو سطح ...
18/12/2024

‏مشک پوری ٹریک نتھیا گلی،
یہ مشک پوری ٹاپ تک 1 گھنٹے کا محفوظ پہاڑی ٹریک ہے اور گلیات کی دوسری بلند ترین پہاڑی ہے جو سطح سمندر سے تقریباً 9452 فٹ/3150 میٹر بلند ہے۔ یہ ٹریک ناتھیگالی کے مقام ڈونگا گلی سے شروع ہوتا ہے جو قدرتی خوبصورتی کو ظاہر کرنے والے خوبصورت سبز دیودار کے جنگل سے اوپر کی طرف بڑھتا ہے۔ مشک پوری کی چوٹی پر جاتے ہوئے پیدل سفر کرنے والوں کو مشک پوری کے سبز گھاس کے میدانوں میں پھولوں کے رنگ برنگے پریوں کے بکھرے قالین پیش کیے جاتے ہیں۔ (خاص طور پر برسات کے موسم کے اختتام پر) ایک اور ٹریک دوسری طرف ڈنگہ گلی کی طرف اترتا ہے جس سے آپ کو نیچے ایوبیہ نیشنل پارک کا پرندوں کی آنکھوں کا نظارہ ملتا ہے، یہ ٹریک ان لوگوں کے لیے مناسب نہیں ہے جو اونچائی سے ڈرتے ہیں پارک ڈونگا گلی سے شروع ہوتا ہے اور دریائے جہلم تک پھیلا ہوا ہے۔ ڈنگہ گلی سے مشک پوری ٹاپ تک کا سفر بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔ خاندانوں کے لیے باہر جانا اور گلیات کے خوبصورت قدرتی دیودار کے جنگل سے لطف اندوز ہونا ایک اچھا سفر ہے۔ اوپر ایک بہت چھوٹا پانی کا چشمہ ہے۔ آپ مشک پوری ٹاپ سے خوبصورت وادی کشمیر بھی دیکھ سکتے ہیں

18/12/2024

حکومت کا نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری

ٹیکس لاء ترمیمی بل 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش

نان فائلرز پر آٹھ سو سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، مجوزہ ترمیم

نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے، مجوزہ ترمیم

نان فائلرز پر مخصوص حد سے زیادہ شئیرز کی خریداری پر بھی پابند ہوگی، مجوزہ ترمیم

نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم

نان فائلز ایک حد سے زیادہ بیکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم

نان فائلرز کو موٹر سائکل، رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی، مجوزہ ترمیم

غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، مجوزہ ترمیم

غیر رجسٹررڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم

غیر رجسٹرڈ افراد کی پراپرٹی کاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی، مجوزہ ترمیم

سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، مجوزہ ترمیم

سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پراپرٹی ٹرانسفر پر پابندی ہوگی، مجوزہ ترمیم

سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے دو دن بعد ان فریز کر دیئے جائیں گے، مجوزہ ترمیم

فائلر کے والدین اور اولاد 25 سال تک کی عمر کے بچے اور بیوی فائلرز تصور ہونگے، مجوزہ ترمیم

18/12/2024

*پنجاب تعلیمی بورڈز کی 2025 کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری*

*نویں جماعت:*
*25-03-2025:* انگریزی
*27-03-2025:* بایولوجی/کمپیوٹر
*28-03-2025:* ترجمہ القرآن
*07-04-2025:* کیمسٹری/جنرل سائنس
*08-04-2025:* مطالعہ پاکستان (سپلی طلبہ)
*10-04-2025:* اردو
*11-04-2025:* اسلامیات (اختیاری)
*14-04-2025:* ریاضی
*17-04-2025:* فزکس/اسلامیات (اختیاری)

*دسویں جماعت:*
*05-03-2025:* انگریزی
*07-03-2025:* بایولوجی/کمپیوٹر
*10-03-2025:* فزکس/اسلامیات (اختیاری)
*11-03-2025:* ترجمہ القرآن
*12-03-2025:* اسلامیات لازمی
*14-03-2025:* کیمسٹری/جنرل سائنس
*17-03-2025:* ریاضی
*19-03-2025:* اردو
*21-03-2025:* مطالعہ پاکستان

کے۔ٹو کتنا ضدی ہے؟؟ 1953 میں ایک امریکن کوہ پیماہ George Bell نے K-2 سے شکست کھانے کے بعد ایک عیجب و غریب بیان دیا۔اس نے...
18/12/2024

کے۔ٹو کتنا ضدی ہے؟؟
1953 میں ایک امریکن کوہ پیماہ George Bell نے K-2 سے شکست کھانے کے بعد ایک عیجب و غریب بیان دیا۔اس نے اس پہاڑ کو The Savage Mountain کا نام دیا اور کہا کے اس پہاڑ کا سر کیا جانا ناممکن ہے۔اس دنیا میں 8000 میٹر کی کل 14 چوٹیاں موجود ہیں جن میں سے 5 پاکستان ،8 نیپال اور ایک چوٹی چائینہ میں واقع ہے۔ 1856 میں برٹیش سرکار نے ایک Trigonmetrical سروے کے دوران ان 5 چوٹیوں کوK5,K4,K3,K2,K1 کا نام دیا۔انھی پانچ چوٹیوں میں دنیا کی دوسری بلند ترین اور پہلی خطرناک ترین چوٹی K2 بھی شامل ہے۔اسکو دنیا خطرناک ترین چوٹی اس لیے بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس پہ مرنے والوں کی تعداد دنیا کی بلند تریں چوٹی ماوئنٹ ایوریسٹ سے کہیں زیادہ ہے۔شروع شروع میں K2 کو سر کرنے میں سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ K2 پہ جانے کا صیح راستہ کسی شخص کو معلوم نہ تھا۔K2 کو سر کرنے کی پہلی کوشیش 1902 میں Victor wessely اور اس کی ٹیم نے کی انہوں نے کے۔ٹو کو شمال مشرق کے ڈھلوانی راستے سے سر کرنے کی کوشیش کی لیکن 68 دن کی انتھک محنت کے بعد یہ لوگ صرف K2 بیس کیمپ یعنی 5000 سے 6000 میٹر بلندی تک ہی پہنچ سکے۔اس مہم سے واپسی پر انھوں نے صرف اتنا کہا کہ اس مہم میں نہ تو کسی انسان کو اور نہ ہی Beast کو کوئی نقصان پہنچا۔انھوں نے اس پہاڑ کے لیے Beast کا لفظ استعمال کیا۔K2 کو سر کرنے کی دوسری کوشیش 1909 میں کی گئی لیکن یہ لوگ بھی بیس کیمپ سے آگے نہ جا سکے۔واپسی پر ان کے ٹیم لیڈر Duke نے کہا K2 Would never be climbed یعنی کے۔ٹو کبھی سر نہیں ہو پاے گا۔کے۔ٹو کو سر کرنے میں سب سے اہم کردار ایک امریکن کوہ پیما Charles Houston نے ادا کیا۔اس کے۔ٹو کا پاکستان کی طرف سے جانے والا مغرابی راستہ جسے آجکل Abruzzi روٹ کہا جاتا ہے دریافت کیا۔اس نے کہا کہ کے-ٹو کو سر کرنے کا یہ راستہ سب سے آسان اور پریکٹیکل ہے۔1939 میں Dudly Wolfe اور اس کی ٹیم اس راستہ سے پہلی بار کے۔ٹو پر 8000 میٹر کی بلندی جہاں پہ آجکل کیمپ 4 ہوتا ہےاس تک پہنچے۔لیکن اس سے آگے کے۔ٹو کی چوٹی کی طرف جاتے ہوے ان کے ٹیم ممبرز اس پہاڑ پر کہیں کھو گئے اور ان کو ناکام واپس آنا پڑا۔1953 میں پھر ایک بار Charles Houston اور اس کی ٹیم نے K2 کو سر کرنے کی کوشیش کی لیکن ان کے ساتھ بھی وہی ہوا جو Dudly Wlofe کی ٹیم کے ساتھ ہوا تھا۔مشہور زمانہ کوہ پیماہ George Bell بھی اس بار ان کے ساتھ تھے لیکن اس مہم میں ایک Frost Bite کی وجہ سے ان کو اپنی ایک ٹانگ کٹوانی پڑی۔K2 کو پہلی مرتبہ کامیابی سے کرنے کا سہرا اٹلی کے دو کوہ پیماوں کے سر جاتا ہے۔انھوں نے پہلی مرتبہ31جولائی 1954 میں کے۔ٹو کو کامیابی سے سر کیا۔اس مہم میں ان کے ساتھ پاکستانی کوہ پیماہ کرنل عطا محمد اور ہنزا کا ایک پورٹر عامر مہدی بھی شامل تھا۔انھوں نے ان کوہ پیماوں کا سامان 8000 میٹر بلندی تک پہنچانے میں ان کی مدد کی تھی۔اس مہم سے واپسی پر عامر مہدی کو اپنی ایک ٹانگ کٹوانی پڑی۔کے۔ٹو کو پہلی بار کامیابی سے سر کرنے کے ٹھیک 23 سال بعد جاپان سے آئے ہوئے کوہ پیماوں نے کے۔ٹو کو دوسری مرتبہ کامیابی سے سر کیا۔ان کی اس مہم میں تقریبا 1500 پاکستانی پورٹر شامل تھے۔اس کے علاوہ مشہور پاکستانی کوہ پیماہ اشرف امان بھی ان کے ساتھ تھے۔اشرف امان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے کے۔ٹو کی چوٹی پر اپنے قدم رکھے۔1986 میں پہلی مرتبہ کسی خاتون نے کے۔ٹو کو کامیابی کے ساتھ سر کیا۔اس Polish خاتون کا نام *Wanda* تھا۔اور کے۔ٹو کو سر کرنے کے ٹھیک 8 گھنٹے بعد واپسی پر وہ کے۔ٹو کے انتقام کا شکار بن کر جان کی بازی ہار گئی۔یوں بھی کہا جاتا ہے کہ کے۔ٹو خواتین سے انتقام ضرور لیتا ہے۔
اس کے بعد مختلف ادوار میں مختلف ممالک سے لوگ آتےکچھ کامیابی سے کے۔ٹو کو سر کرتے رہے اور کچھ اس کے غضب کا شکار بنتے رہے۔ کے۔ٹو سے منسلک 3 حادثات کو عالمگیر شہرت حاصل ہوئی اور ان کو *Three Major Disaster* کا نام بھی دیا جاتا ہے۔پہلا حادثہ اگست 1986 میں پیش آیا جس میں 13 کوہ پیماہ اکٹھے کے۔ٹو پر مارے گئے۔دوسرا حادثہ 1995 میں رونما ہوا جب کے۔ٹو کو کامیابی سے سر کرنے کے بعد واپسی پر 6 کوہ پیما جان سے گئے۔تیسرا حادثہ اگست 2008 میں پیش آیا جب کے۔ٹو نے 11 ماہر کوہ پیماوں کی جان لی۔ان حادثات پر مختلف موویز بھی بن چکی ہیں۔
اگر آپ کے۔ٹو کے معتلق موویز دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں تو ہالی *وڈ کی یہ 4 موویز آپ کو بہت پسند آئیں گی۔جن میں
K2(1991)
Vertical limit(2001)
The siren of Himalaya(2012)
The Summit(2012)
* شامل ہیں۔ان موویز کو دیکھنے کے بعد آپ کو قدرت کے اس شاہکار کی وسعت اور خدوخال کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان زندہ آباد❤❤

18/12/2024
غیر ملکی شکاری نے 7 کروڑ 53لاکھ روپے کی بولی لگاکر مارخور کا شکار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق امریکی شکاری رونلڈ جوئ ویٹن نے...
09/12/2024

غیر ملکی شکاری نے 7 کروڑ 53لاکھ روپے کی بولی لگاکر مارخور کا شکار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شکاری رونلڈ جوئ ویٹن نے 7 کروڑ سے زائد رقم کے عوض لوئر چترال میں توشی شاشہ کے مقام پر کشمیری مارخور کا شکار کرلیا جو کہ وائلڈ لائف کی تاریخ میں سب سے مہنگی شکار پرمٹ ہے۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق شکار کیے گئے مارخور کی عمر 11 سال اور سینگوں کی لمبائی 49 انچ ہے۔

یاد رہیں کہ بولی کے لیے ادا کیے گئے رقم کا ذیادہ حصہ مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔

Address

New Judicial Complex
Daska
51010

Telephone

+923356400668

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Express News Daska posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Express News Daska:

Videos

Share