کسی بھی معاشرے میں نوجوانوں کی کامیابی میں کردار سے انکار ناممکن ہے نوجوان ہی قوم کی روشن مستقبل کا ضامن ہوتا ہے.
الحمدللہ قوم آخوروال کے نوجوانوں اور مشرانو کا باہمی تعاون ہی اخوروال کی کامیابی ہیں
ہم نوجوان و طلباء پیر عطا محمد و مشرانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے لمبی صحت کے لیے دعا گو رہینگی..
آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹ یونین
آج ڈاکٹر فرید آفریدی اور ریسرچ سکالر محمد مصطفی آفریدی نے آخوروال قومی مائن پروجیکٹ کا وزٹ کیا اور مختلف سیکٹر پر مامور ڈیوٹی والے سے تفصیلی گفتگو ہوئی....
آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹ یونین کے دونوں سینیئر رہنماؤں نے قومی ڈیوٹی پر مامور افراد کی حوصلہ افزائی کی اور آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹ یونین و پوری قوم کے طرف سے ڈیوٹی پر مامور افراد کو خراج تحسین پیش کیا گیا...
پوری قوم سے درخواست ہے کہ اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا کرے اور اپنے استطاعت کے مطابق قومی پروجیکٹ میں رضا کرانہ طور پر قوم کے ترقی میں اپنا کردار ادا کیا کریں..
نوٹ :
ڈیوٹی پر مامور افراد کے ساتھ تصاویر پرائیویسی کی وجہ سے شیئر نہیں کیا گیا....
شکریہ ❤️🙏❤️
آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹ یونین کے ممبران کا آخوروال قومی مائن پروجیکٹ کا وزٹ اور سیر و تفریح کا اہتمام کے دوران قومی، سیاسی، معاشی امور پر بحث والے یادگار وڈیو❤️
27دسمبر2023 کو آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹ یونین (درہ آدم خیل) نے درہ آدم خیل لائیبریری میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔
آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس یونین کے سینئر رہنما اور فلسفر سکالر محمد مصطفیٰ کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں لیکچرر بن کر آج کانوکشن میں بانی رکن آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس یونین کامریڈ عبداللہ کے ساتھ شرکت کیا...
دعا ہے کہ ہمارے تمام ساتھی کامیاب ہوں اور قوم و علاقے کا نام روشن کریں...
❤️🙏❤️
مستقبل کے ڈاکٹر محمد معاذ کا سیکنڈ ائیر سے فارغ التحصیل طلباء کیلئے ویڈیو پیغام۔
محمد معاذ کو اس بہترین کاوش پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
نیچے محمد معاذ کی پرسنل آئی ڈی لنک دیا گیا ہے اگر کوئی دوست رابطہ کرنا چاہے تو اس آئی ڈی پر کر سکتا ہے۔
https://www.facebook.com/m.maaza01?mibextid=2JQ9oc
قوم آخوروال اور کندی سنی خیل تنازعہ
امن تیگہ و ہٹ دھرمی
15 مئی کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی حقیقت آپ ناظرین اس ویڈیو میں ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ کیسے کندی سنی خیل کے علماء کونسل کے مشر مولوی ثناء اللہ صدیقی نے قبائلی روایات و جرگہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مسلح جتھے کو قوم آخوروال کے سیکیورٹی پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کروایا جس میں موقع پر ہی 2 آخوروال کے نوجوان شھید ہوگئے۔
اس ویڈیو میں آپ امن تیگہ کی کاغذ بمعہ حملہ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
ہم حکومت وقت و انتظامیہ سے زبردست ایکشن کا مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم سرزمین درہ آدم خیل پر امن چاہتے ہیں اور اسی امن کو ثناء اللہ جیسے لوگوں سے شدید خطرہ لاحق ہے لہذا مولوی ثناء اللہ کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور تادیبی کاروائی کی جائے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
#قوم_آخوروال
نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طرف سے طلباء یونین بحالی کے لیے پیدل لانگ مارچ کا آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس یونین اور خیبر سٹوڈنٹس یونین ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہیں اور حکومت وقت سے طلباء یونین بحالی و تعلیمی اداروں میں الیکشن کا پرزور مطالبہ کرتی ہیں.
ہم نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اس اقدام کو سراہتے ہیں ڈاکٹر جمیل بلوچ اور صابر علی حیدر اور ان کے ساتھیوں کے اس اقدام کو تاریخ کے سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائیگا.
#آخوروال_یوتھ_اینڈ_سٹوڈنٹس_یونین
#خیبرسٹوڈنٹس_یونین
#نیشنل_سٹوڈنٹس_فیڈریشن
قوم آخوروال کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ کل خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقد کردہ خیبر کلچر نائٹ اینڈ ایوارڈ شو میں قوم آخوروال سے تعلق رکھنے والے سابقہ صدر خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف پشاور و آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس یونین کے سینئر رہنما بابائے طلباء مصطفیٰ آفریدی اور موجودہ صدر خیبر سٹوڈنٹس یونین زرعی یونیورسٹی پشاور و بانی رکن آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس یونین شیر طلباء ضیاء آدم خیل آفریدی کو خیبر طلباء کیلئے گران قدر خدمات پیش کرنے پر دونوں کو ایوارڈ دیا گیا...
آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس یونین کے طرف سے بابائےطلباء و شیر طلباء کو مبارک باد پیش کرتے ہیں....
قوم آخوروال کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ کل خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقد کردہ خیبر کلچر نائٹ اینڈ ایوارڈ شو میں قوم آخوروال سے تعلق رکھنے والے سابقہ صدر خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف پشاور و آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس یونین کے سینئر رہنما بابائے طلباء مصطفیٰ آفریدی اور موجودہ صدر خیبر سٹوڈنٹس یونین زرعی یونیورسٹی پشاور و بانی رکن آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس یونین شیر طلباء ضیاء آدم خیل آفریدی کو خیبر طلباء کیلئے گران قدر خدمات پیش کرنے پر دونوں کو ایوارڈ دیا گیا...
آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس یونین کے طرف سے بابائےطلباء و شیر طلباء کو مبارک باد پیش کرتے ہیں....
#آخوروال_یوتھ_اینڈ_سٹوڈنٹس_یونین #بانی_رکن ضیاء آدم خیل آفریدی کا سنی خیل دھرنے میں شرکت۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سنی خیل کندی کے مشران و کشران و طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں سیاسی جد وجہد پر آئے وہ کبھی بھی شکست خوردہ نہیں ہو سکتی۔
سنی خیل احتجاجی کیمپ کیساتھ آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس یونین کا مالی و جانی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
خطاب کے اختتام پر شیر طلباء ضیاء آدم خیل نے سنی خیل کے پوری کندی کو اپیل کی کہ خدارا اپنے موجودہ اور انے والے نسلوں کی روشن مستقبل و بقاء کی خاطر ہمت کر کے نکلو اور اس کیمپ میں اپنے قوم کے ساتھ کھڑے ہو کر قابضین سے چٹھکارہ حاصل کر کے اپنی قوم کیلئے روشن مستقبل کی نوید سنا دو۔
قوم سنی خیل نے آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس یونین کی شرکت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
#قابضین_کو_گرانا_ہے🚩🚩
#قوم_سنی_خیل_کو_بچانا_ہے✌️✌️
#سنی_خیل_احتجاجی_کمیپ🏴🏴🇵🇰
ویلج کونسل اٹاری وال کے عوام کا پسندیدہ، ظالم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والا، بہادر دو امیدوارون جنرل کونسلر عبداللہ انتخابی نشان تھرماس، اور یوتھ کونسلر فریداللہ انتخابی نشان تمغہ کو ووٹ دے کر درباری امیدواروان سے چھٹکارا پا کر اپنی قومی و علاقائی املاک کا تحفظ کرے.
نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے سابقہ صدر اور پاکستان انقلابی پارٹی کے سیکرٹری جنرل صابر علی حیدر کا قوم آخوروال ویلج کونسل اٹاری وال گاؤں لنڈی خیل کے مشران و نوجوانوں سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے خطاب۔
طلبہ یکجہتی مارچ لاہور میں آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس یونین کے رہنماؤں کا شرکت....
Students Solidarity March Lahore
آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس یونین کی طرف سے آج منعقد کردہ اجلاس سے مصطفیٰ آفریدی کا اظہار خیال۔