Malakandtv ملاکنډ ټي وي

  • Home
  • Malakandtv ملاکنډ ټي وي

Malakandtv  ملاکنډ ټي وي Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Malakandtv ملاکنډ ټي وي, TV Channel, .

ملاکنډ ټي وي د پښتو ژبې ځانګړے او د ټولو نه لوئې ډېجېتل اوسوشل مېديا نېټ ورک دے .
تاسو کولے شئ چې دهرقسمه هلو ځلو د ريکارډ کولو او خپرولو دپاره زمونږ نه مرسته ترلاسه کړئ
د رابطې نمبر : 03479902244

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا/ ٹی ایم اے اوگی مانسہرہ کے ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیاں / سب انجنئیر گرفتار/ ایف آئی آر درج ...
04/01/2025

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا/ ٹی ایم اے اوگی مانسہرہ کے ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیاں / سب انجنئیر گرفتار/ ایف آئی آر درج

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اؤگی مانسہرہ سے متعلق کرپشن ، اختیارات اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کے متعلق شکایت

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی شکایت پر انکوائری کے دوران سرکاری خزانے کو دو ملین روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے سرکاری اسکیم میں کرپشن ، اختیارات اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر سابق ٹی ایم او سید آفتاب اسلام شاہ ، گوہر اسحاق ،اسد جمال اور محمد رفیق کے خلاف ایف آئی آر درج

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے سب انجنئیر اسد جمال کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی اعلیٰ افسران کی گرفتاریوں کی اجازت کے لیے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے اجازت ملتے ہی گرفتاریاں عمل میں لائی جائے گی۔

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا

04/01/2025

کل بروز اتوار 5جنوری 2025 کو جامعہ رحمانیہ درگئی میں ختم بخاری شریف کے حوالے سے
مہتمم جامعہ رحمانیہ درگئی مولانا عطا الرحمان کا عوام کے نام خصوصی پیغام

04/01/2025

درگئی --- تحصیل درگئی میں جعلی سٹامپ پیپرز سے قیمتی زمینوں کے ہتھیانے کا بڑا سکینڈل بے نقاب
درگئی --- پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرفضل محمد کا جعلی سٹامپ پیپرز سے زمینوں کے ہتھیانے کے حوالے سے سنسنی خیز اوت تہلکہ خیز انکشافات
درگئی --- پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرفضل محمد کی اس حوالے سے تفصیلی انٹرویو سینئرصحافی صابرحجازی کے ساتھ

مالاکنڈ تحصیل درگئی غاور کلے سخاکوٹ نامعلوم افراد کے فائرنگ سے دو افراد زخمی ہسپتال منتقل
03/01/2025

مالاکنڈ تحصیل درگئی غاور کلے سخاکوٹ نامعلوم افراد کے فائرنگ سے دو افراد زخمی ہسپتال منتقل

ضلع ملاکنڈ مورخہ 3 جنوری 2025وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد عابد خان کا دورہ ضلع ملا...
03/01/2025

ضلع ملاکنڈ مورخہ 3 جنوری 2025
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد عابد خان کا دورہ ضلع ملاکنڈ۔

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمٰن نے دیگر ضلعی انتظامیہ آفسران کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز آفس میں ضلع ملاکنڈ و لیویز اور ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں ومنصوبوں بارےتفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی کے لئے ضروری ہدایات جاری کئیں۔ انہیں ضلع کو درپیش مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے جلد از جلد حل کے لئے یقین دہانی کرائی۔

مزید براں ان کو ملاکنڈ لیویز کی دو سالہ کارکردگی پیش کی گئی اور ملاکنڈ لیویز کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ملاکنڈ لیویز کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو درپیش مسائل کو متعلقہ حکام کے ذریعے جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

*ڈی ایف او لوئر دیر اور ٹیم کی کارروائی، آئل ٹینکر اور سوزوکی بولان سے دیودار کی قیمتی لکڑیوں کی اسمگلنگ ناکام، ملوث افر...
03/01/2025

*ڈی ایف او لوئر دیر اور ٹیم کی کارروائی، آئل ٹینکر اور سوزوکی بولان سے دیودار کی قیمتی لکڑیوں کی اسمگلنگ ناکام، ملوث افراد گرفتار، 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد، گاڑیاں ضبط*

صوبائی حکومت جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور لکڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، کامیاب کارروائی خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے قدرتی وسائل کے تحفظ کے عزم کی واضح مثال ہے،جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور لکڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائیں۔

*پیر مصور خان،معاون خصوصی برائے جنگلات*

03/01/2025
کیٹیگری بی ہسپتال درگئی ملاکنڈ کی منیجمنٹ ہسپتال کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام
02/01/2025

کیٹیگری بی ہسپتال درگئی ملاکنڈ کی منیجمنٹ ہسپتال کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام

سابق صوبائی وزیر  شکیل احمد نے صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی سے ملاقات۔ ملاقات میں ضلع مالاکنڈ کے تعلیمی مسائل، اسکول...
02/01/2025

سابق صوبائی وزیر شکیل احمد نے صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی سے ملاقات۔ ملاقات میں ضلع مالاکنڈ کے تعلیمی مسائل، اسکولز کی بہتری، اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تعلیمی شعبے میں ترقی کے لیے مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا۔

02/01/2025

خوشخبری
اگر آپ بھی UK 🇬🇧 جاتا چاہتے ہیں تو اب اسلام آباد اور پشاور جانے کی ضرورت نہیں۔۔
اب آپ کے علاقے ملاکنڈ میں ایک بااعتماد کنسلٹنسی کا کامیابی سے آغاز ہو چکا ہے۔ بغیر انگلش ٹیسٹ کے UK 🇬🇧 جانے کیلئے *Paragon Overseas Education Malakand Region* سے رابطہ کرئے۔

*Paragon Overseas Education, Malakand Region.* 👏
📌
Near Swat Motorway Interchange, Opposite Meeral Restaurant, Pul Saokai.
📞
0318 9897901 | 0316 7672870 | 0316 7672871 | 0316 7672869

02/01/2025

Clean & Green drive at GPGC Dargai Malakand .

ملاکنڈ ---- فوڈ سیفٹی ٹیم کی ملاکنڈ میں کاروائی۔ مختلف اشیاء خوردونوش کی دکانوں کی انسپکشن۔ دکانداروں کو فوڈ سیفٹی کے با...
01/01/2025

ملاکنڈ ---- فوڈ سیفٹی ٹیم کی ملاکنڈ میں کاروائی۔ مختلف اشیاء خوردونوش کی دکانوں کی انسپکشن۔ دکانداروں کو فوڈ سیفٹی کے بارے آگاہی فراہم کی گئی۔

01/01/2025

درگئی --- معاشرے میں عدم برداشت ، بدامنی ، لاقانونیت ،قتل وغارتگری اورمعاشرتی بگاڑ کے وجوہات ،مضمرات اور حل کے حوالے سے ماہرین کی آرا پر مبنی مذاکرہ
شریک گفتگو: عبدالحق (ماھر تعلیم ) ، تاج محمدخاموش (ماھر تعلیم وادیب )، مولانا عطا الرحمان ( نوجوان مذھبی سکالر ) ، سیدشاہ حیران (شاعر وادیب )
میزبان : صابرحجازی (سینئرصحافی واینکرپرسن )

ملاکنڈ ڈویژن کے تمام تحصیلوں سے ڈسٹری بیوٹرز  / ایجنسی ہولڈرز درکار ہیں صرف غزہ چائے پیو۔۔۔ القدس کی آزادی تک خوش ذائقہ ...
01/01/2025

ملاکنڈ ڈویژن کے تمام تحصیلوں سے
ڈسٹری بیوٹرز / ایجنسی ہولڈرز
درکار ہیں
صرف غزہ چائے پیو۔۔۔ القدس کی آزادی تک
خوش ذائقہ اور جذبہ ساتھ ساتھ
غزہ ٹی کمپنی اسلام آباد کی دس فیصد آمدنی فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے وقف ہے
اورمنافع بخش وسدابہار کاروبار میں ماہانہ لاکھوں روپے کمائیں
بے روزگار اور تعلیم یافتہ نوجواں مرد وخواتین جابز ۔سیلز اور مارکیٹنگ کیلئے رابطہ کریں
رابطہ واٹس ایپ : :03479902244

01/01/2025

درگئ ---- جمروز پلازہ درگئی میں موبائل کے دوکاندار نے موبائل چور پکڑ لیا ۔پھر کیا ہوا ؟ دیکھئے اس ویڈیو میں

01/01/2025

درگئی --- کیٹیگری بی ہسپتال درگئی سے سیرئیس مریض مردان اور پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں کیوں ریفر کئے جاتے ہیں ؟
سُنیئے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کیٹیگری بی ہسپتال درگئی ڈاکٹر جاوید کا کھلی کچہری میں اظہارخیال

درگئی --- سینئرصحافی اور ملاکنڈ ٹی وی میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹیو صابرحجازی کی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات ،جن...
31/12/2024

درگئی --- سینئرصحافی اور ملاکنڈ ٹی وی میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹیو صابرحجازی کی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات ،جنگلی حیات ،ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی پیرمصورخان غازی سے اُن کے دفتر میں ملاقات
درگئی ----سینئرصحافی اور ملاکنڈ ٹی وی میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹیو صابرحجازی نے پیرمصورخان غازی کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر مبارکبار دی
درگئی --- ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال ، علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے فریم ورک ، اداروں میں اصلاحات ،مسائل اور اُن کے حل کیلئے ممکنہ لائحہ عمل اورباہمی دلچسپی کے اُمورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
درگئی --- وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات ،جنگلی حیات ،ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی پیرمصورخان غازی نے سینئرصحافی اور ملاکنڈ ٹی وی میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹیو صابرحجازی کا شکریہ اداکیا اور علاقے میں تعمیری صحافت پر اُن کو خراج تحسین پیش کیا
درگئی ---- سینئرصحافی اور ملاکنڈ ٹی وی میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹیو صابرحجازی نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات ،جنگلی حیات ،ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی پیرمصورخان غازی کو کیٹیگری بی ہسپتال درگئی کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی اور ان مسائل کے حل کیلئے تجاویز دیئے جس پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات ،جنگلی حیات ،ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی پیرمصورخان غازی نے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔درگئی ---- وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات ،جنگلی حیات ،ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی پیرمصورخان غازی نے سینئرصحافی اور ملاکنڈ ٹی وی میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹیو صابرحجازی کواپنے حلقے میں منظورہونے والے نئے ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کیلئے ترجیحی ایجنڈے پر تفصیل سے بریفنگ دی
درگئی ----وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات ،جنگلی حیات ،ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی پیرمصورخان غازی نے کہا کہ بطورصوبائی وزیر اللہ تعالیٰ نے مجھے جو موقع دیا ہے اسے میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے امانت سمجھ کر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام میں لاوں گا ۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت مشکلات اور ابتلا کی دور سے گذر رہاہے جہاں پر ہماری پہلی ترجیح اسلام آباد میں گرفتار اپنے کارکنوں کی باعزت رہائی ہے اور شہید ہونے والے کارکنوں کو انصاف دلانا اوراُن کے خاندانوں کی بھرپور معاونت کرنا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ میری وزارت میں آنے والے تمام اداروں کے سٹیک ہولڈرز کو تمام اُمور میرٹ پر نمٹانے کاپابند بنادیا گیا ہے اوراپنے احداف کو جلد ازجلد حاصل کرنے کا ٹائم فریم دیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقے کی ترقیاتی منصوبوں سے پوری طرح باخبر ہے اور بہت جلد تحصیل درگئی کے عوام کو کئی خوشخبریاں ملنے والی ہیں ۔جس میں کئی ایک میگاپراجیکٹس پر کام کا آغاز شامل ہیں ۔
درگئی --- وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات ،جنگلی حیات ،ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی پیرمصورخان غازی نے صحافیوں کی جانب سے مثبت تنقید کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ عوام اور صحافیوں کی مثبت تنقید سے علاقے کے مسائل میں کمی آنے میں مدد ملے گی ۔

Address


Telephone

+923479902244

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malakandtv ملاکنډ ټي وي posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malakandtv ملاکنډ ټي وي:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

A Pashto language based Web Channel

د پښتنې نړۍ د پښتون قام غږاود پياوړي پښتني رواياتو هنداره ، پښتو ويب چينل ملاکنډ ټي وي