Lawa Express News

Lawa Express News journalist . news reporter
(1)

05/11/2023

کل بروز سوموار دندہ شاہ بلاول اڈا پر پولیس خدمت مرکز کی موبائل وین آرہی ہے. جو صبح 10 بجے دندہ شاہ بلاول اڈا پر پہنچ جائے گی. لاوہ دندہ شاہ بلاول ، گٹال ،دربٹہ اور دیگر علاقوں کے شہری مطلوبہ لرنر،لرنر رینیو،لائسنس رینیوکے لیے کل بروز سوموار دندہ شاہ بلاول اڈا پر تشریف لا سکتے ہیں۔

معز ہومیو پیتھک کلینک دربٹہ روڈ دندہ شاہ بلاول ہومیو ڈاکٹر نظام الدین DHMS ہر قسم کے علاج کے لیے تشریف لائیں 4 pm to 7 P...
17/10/2023

معز ہومیو پیتھک کلینک دربٹہ روڈ دندہ شاہ بلاول ہومیو ڈاکٹر نظام الدین DHMS
ہر قسم کے علاج کے لیے تشریف لائیں
4 pm to 7 Pm
0307 5298126

04/10/2023

،مسان انٹرچینج سی پیک وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے علاقے میں ترقی و معاشی خوشحالی کے دروازے کھلیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 86 ملک اطہر یار خان اعوان ایڈوکیٹ.....

دندہ شاہ بلاول ۔دندہ شاہ بلاول کے قریب گھمبیر نالہ کے پل پر سیب کی پیٹیوں سے بھرے مزدا ٹرک نمبری۔P-4340جوکہ تلہ گنگ جا ر...
02/10/2023

دندہ شاہ بلاول ۔دندہ شاہ بلاول کے قریب گھمبیر نالہ کے پل پر سیب کی پیٹیوں سے بھرے مزدا ٹرک نمبری۔P-4340جوکہ تلہ گنگ جا رہا تھا کی بریک فیل ہونے سے آگے جانیوالے ٹریکٹر سے ٹکرا گیا جس سے ٹریکٹر ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122ایمرجنسی سٹاف نے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد RHC کوٹ قاضی شفٹ کر دیا جبکہ تحصیل انچارج ریسکیو 1122ممتاز اعوان جبی کی ہدایت پر گھمبیر نالہ پر حفاظتی ٹیپ لگا کر دونوں گاڑیوں کو دوسری ٹریفک کے لئیے محفوظ کر دیا۔

شہزادہ بھائی اور مخلص دوست معروف قانون دان خوش اخلاق ملنسار ملک حامد نواز نوشیری خیل ایڈوکیٹ کو اللہ تعالی نے اعلی صلاحی...
01/10/2023

شہزادہ بھائی اور مخلص دوست معروف قانون دان خوش اخلاق ملنسار ملک حامد نواز نوشیری خیل ایڈوکیٹ کو اللہ تعالی نے اعلی صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے محنت اور لگن سے ہر جگہ کامیابی حاصل کی پیارے بڑے بھائی کو اللہ تعالی اور کامیابیاں دے ۔۔۔

24/09/2023
دنیا کی ہر صلاحیت اللہ ہر شخص کو نہیں دیتا۔ دنیا میں کوئی انسان کامل نہیں۔ لیکن کچھ لوگوں کو اللہ وہ خصوصیات دے دیتا ہے ...
22/09/2023

دنیا کی ہر صلاحیت اللہ ہر شخص کو نہیں دیتا۔ دنیا میں کوئی انسان کامل نہیں۔ لیکن کچھ لوگوں کو اللہ وہ خصوصیات دے دیتا ہے جو دوسرے چاہنے کے باوجود حاصل نہیں کر پاتے۔
دنیا انا پرست ہوتی جا رہی ہے۔ دنیا رشتوں کو دور کر رہی ہے، ہمسایوں سے تقریبا انجان ہونا معمول بن چکا۔ بدقسمتی یہ کہ یہاں لڑانے والے تو بہت زیادہ لیکن صلح اور نفرتیں مٹانے والے بہت کم ہیں۔
لاوہ شہر میں ایک نوجوان " سیکرٹری آصف " قوم بخشے خیل، گھر لاوہ کے مرکزی اڈہ پہ۔ اللہ نے اس نوجوان کو ان خصوصیات سے نوازا ہے جو تقریبا ناپید ہو چکی۔ حالیہ کرکٹ ٹورنامنٹ اہلیان لاوہ کے لیے باعث عزت ، باعث فخر، باعث محبت ، باعث رغبت بنا تو اس حوالے سے بات کر لیتے ہیں۔
یہ نوجوان لڑکا گھر میں بہت زیادہ مصروفیات کے باوجود ایک ماہ سے اس ٹورنامنٹ کا مرکزی شخص بنا رہا۔ تین دن کھیل کے پوری رات ہر چھوٹی سی چھوٹی چیز پہ نظر رکھے، میدان میں گھومتا نظر ایا۔ صدر سپورٹس کلب " تنویر ملک " کے بقول لاوہ میں سیکرٹری آصف واحد بندہ ہے جو ہر مشکل سے مشکل مسئلے کو منٹوں میں سلجھا دیتا یے۔
پورے علاقے میں شاید ایک شخص بھی آپ کو نہ ملا ہو جس کے ساتھ آج تک غصہ یا ناراضگی کا اظہار کیا ہو۔ کمال صفات کا حامل یہ شخص سپورٹس کلب کے مشکل سے مشکل فیصلوں کو آسان بنا دیتا ہے۔ مخالفین کی ہر سازش پہ نظر رکھنے والا دور اندیش شاید سپورٹس کلب لاوہ کے پاس یہی نوجوان ہے۔ بڑوں سے بڑوں کی طرح گھل مل جانا ، چھوٹوں سے چھوٹا بن جانا، ہر خوشی غمی میں پہلے نمبر پہ پہچنے والا شخص ہے۔
سیکرٹری آصف کی شرافت، محبت، ملنساری، عاجزی سب کچھ اپنی جگہ لیکن علاقے سے بہت زیادہ وفادار ہے۔ اس شخص کو قدرت کی طرف سے دی گئی خوبیوں میں خودداری، غیرت، عزت، میانہ روی شامل ہیں۔ مجھے وہ لمحہ یاد ہے جب چکوال کے کچھ لوگ ٹورنامنٹ کو ناکام بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے تو یہی مرد حر بار بار ایک ہی لفظ کہہ رہا تھا۔ ہم دوستی برابری کی سطح پہ چاہتے ہیں۔ چکوال والوں نے پابندی لگاتے وقت ہمیں ایک میسج بھی کیا ہوتا تو آج قربانی دیتے۔ جب پابندی لگاتے وقت ان کو یاد نہیں تھا تو ہم کیوں لگائیں پابندی۔ ہمارے ساتھ ایک بار محبت سے ملو گے دس بار محبت دیں گے، اگر ہمیں غلام کسی نے سمجھا تو جوتے کی نوک پہ لکھیں گے۔
لاوہ کے کھیلوں سے ہٹ کر جب بھی نوجوانوں میں کوئی اختلاف ہوتا یے، رب ذوالجلال کی دی گئی صفت کو خوب استعمال کر کے نوجوانوں کی دوریاں منٹوں میں مٹا دیتا ہے۔ برداشت والا ہے، سخی یے۔ اکثر نوجوان جب بھی ملتی ہیں سیکرٹری آصف صاحب کی بیٹھک میں ملتے ہیں۔ یقینا آپ کا بھی سیکرٹری آصف سے واسطہ پڑا ہو گا۔ کیسا تعلق رہا یے۔ لایک کمنٹ کے ساتھ شئیر کریں گے تو پتہ چلے گا دوستی کا

19/09/2023

سپورٹس کلب لاوہ کے زیر اہتمام چوتھا آل پاکستان لاوہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد

17/09/2023

لاوہ کی آواز
بمقابلہ لاوہ ٹائیگر
پہلا سیمی فائنل رات نو بجے

پریس کلب لاوہ کے سپورٹس ونگ سپورٹس کلب لاوہ کے زیر اہتمام چوتھے آل پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کی تص...
16/09/2023

پریس کلب لاوہ کے سپورٹس ونگ
سپورٹس کلب لاوہ کے زیر اہتمام
چوتھے آل پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کی تصویری جھلکیاں
مہمان خصوصی
اسسٹنٹ کمشنر لاوہ
عنشا طاہر کی سٹیڈیم آمد
بہترین اور متاثر کن اقدامات پر سپورٹس کلب لاوہ کی تمام انتظامیہ کو خراج تحسین

اپڈیٹ پاک نیوز ۔۔تلہ گنگ لاوہ میں حساس ادارے اور مقامی انتظامیہ کی کارروائی ، 1500 چینی کی بوریاں برآمد کر کے تین ملزمان...
10/09/2023

اپڈیٹ پاک نیوز ۔۔
تلہ گنگ لاوہ میں حساس ادارے اور مقامی انتظامیہ کی کارروائی ، 1500 چینی کی بوریاں برآمد کر کے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری

ضلع تلہ گنگ کے علاقہ پچنند بنجرہ روڈ پر واقع ایک گودام سے 800 جبکہ اسی روڈ پر واقع ایک کریانہ سٹور کے گودام سے 500 جبکہ تیسرے گودام پر چھاپہ کے دوران ذخیرہ کی گئی 200 چینی کی بوریاں برآمد کر لی گئیں ۔ اس طرح مجموعی طور پر 1500 ذخیرہ کی گئی چینی کی بوریاں برآمد ہوئیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر لاوہ عشنہ طاہر کی سربراہی میں مارے گئے چھاپہ مار ٹیم میں ڈی ایس پی اسپیشل برانچ چودھری عرفان، ضیغم بھٹی ، عابد ملک اور پولیس تھانہ لاوہ کے اہلکار شامل تھے ۔
اسسٹنٹ کمشنر لاوہ نے ملزمان رحم علی ، عرفان اور مشتاق مالک کریانہ سٹور کےخلاف تھانہ لاوہ پولیس کو فوری مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

پچنند گاؤں کے قریب ڈھوک سوکی میں 40 سالہ خاتون نے ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے کنویں میں چھلانگ لگا دیریسکیو کمانڈ ...
07/09/2023

پچنند گاؤں کے قریب ڈھوک سوکی میں 40 سالہ خاتون نے ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے کنویں میں چھلانگ لگا دی

ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں پچنند گاؤں کے قریب ڈھوک سوکی میں 40 سالہ خاتون کی کنویں میں چھلانگ لگانے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو اسٹیشن لاوا سے ایمبولنس روانہ کی گئی جس پر اسٹیشن کوارڈینیٹر ممتازاعوان جبی نے بتایا کہ ڈھوک سوکی کی رہائشی بلقیس بیگم دختر مسعود جس کی عمر 40 سال تھی، نے ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے کنویں میں چھلانگ لگا دی ریسکیورز نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے خاتون کو کنویں سے باہر نکال ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد RHC کوٹ قاضی منتقل کر دیا۔

سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چکوال ضلعی صدر راجہ رضوان ڈنڈوٹ راجہ رضوان ڈنڈوٹ نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہ...
03/09/2023

سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چکوال ضلعی صدر راجہ رضوان ڈنڈوٹ
راجہ رضوان ڈنڈوٹ نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا تلہ گنگ سے محترمہ خالدہ بلوچ ہی ہماری پی پی 24 کی ٹکٹ کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں،
ان کی محنت کو دیکھتے ہوئے اعلی قیادت نے ان کو ڈویژن راولپنڈی وومن ونگ کی نائپ صدر کا عہدہ بھی دیا ہے،
خالدہ بلوچ کی محنت پارٹی کے ساتھ محبت بے نظیر بھٹو کا منشور گھر گھر لے کر جانا اعلی قیادت گہری نظر سے دیکھ رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت محترمہ خالدہ بلوچ سے انتہائی خوش ہے، راجہ رضوان ڈنڈوٹ
ایک سوال کے جواب میں راجہ رضوان ڈنڈوٹ نے کہا ڈسٹرکٹ تلہ گنگ سے صرف اور صرف خواتین میں سے خالدہ بلوچ ہی ہماری امیدوار ہیں اور کسی خاتون کو نہیں جانتے،
نہ ہی پارٹی نے کسی کو ترجمان مقرر کیا ہوا ہے چکوال تلہ گنگ سے کسی ترجمان کے نام سے خبر چلے تو اس خبر کو فیک قرار دیا جائے گا،
سب خواتین ہمارے ملک کی بیٹیاں ہیں تلہ گنگ سے ٹکٹ کی امیدوار صرف خالدہ بلوچ ہیں راجہ رضوان ڈنڈوٹ ،،

03/09/2023

ممبر پنجاب کونسل پاکستان پیپلز پارٹی راجہ ذولفقار علی نے محترمہ خالدہ بلوچ امید وار حلقہ پی پی 24 و نائب صدر وومن ونگ راولپنڈی ڈویژن کا عہدہ ملنے پر محترمہ خالدہ بلوچ کے سیکرٹریٹ پر محترمہ خالدہ کو مبارکباد پیش کی، اور یقین دہانی کرائی کہ وہ محترمہ خالدہ بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے بعد ان کی اعلی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ محترمہ نے بہت کم عرصے میں پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایا، اور ضلع تلہ گنگ میں پارٹی کا مورال بلند کردیا، اور ساتھ ہی انہوں نے پارٹی میں انکشار پیدا کرنے والے عناصر کی پرزور مذمت کی، اور ان عناصر کو خبردار کیا، کہ جو بغیر نوٹیفکیشن کے اپنے آپ کو عہدہ دار کلیم کر رہے ہیں، اور پارٹی میں انتشار پھیلا رہے ہیں، انہوں نے فوری طور پر ایسے عناصر کو جن کے پاس پیپلز پارٹی کی ہائی کمانڈ کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہے، وہ اپنے اپ کو پارٹی کا عہدےدار کلیم نہ کریں، ورنہ ان کے خلاف تادیبی کاروئ کے لیے پیپلز پارٹی کی ہائی کمانڈ کو رپورٹ کی جائے گی، یہ اجلاس پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجہ مشتاق حسین ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور دیگر معزز افراد بھی شریک تھے۔

23/08/2023

پی ٹی وی نیوز میں وزیرستان میں شہید ہونے والے ضلع تلہ گنگ کے سپوت وقار احمد کی نماز جنازہ کی کوریج ، رپورٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر پی ٹی وی نیوز نذر چودھری

جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں  شہید ہونے والے پاک فو...
23/08/2023

جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی ضلع تلہ گنگ کے سپوت وقار احمد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں گٹال لاوہ میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ شہید وقار احمد عرصہ پانچ سال سے جنوبی وزیرستان میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔ شہید کی دس 10 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔ شہید کا تعلق 30 بلوچ رجمنٹ سے تھا ۔

رپورٹ ملک نثار ناز گٹال لاوہ

22/08/2023

دربٹہ روڈ دندہ شاہ بلاول میں واقع کریانہ دکان پر گزشتہ رات چوری کی واردات،. چور اشیاء خوردونوش لے اڑے. چینی گھی سمیت دیگر قیمتی سامان چوری.

"بریکنگ نیوز"پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے محترمہ خالدہ بلوچ کو راولپنڈی ڈویژن خواتین ونگ کا وائس پریذیڈنٹ مقرر کر دیا۔...
21/08/2023

"بریکنگ نیوز"
پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے محترمہ خالدہ بلوچ کو راولپنڈی ڈویژن خواتین ونگ کا وائس پریذیڈنٹ مقرر کر دیا۔
نوٹیفکیشن جاری،
صدر خواتین ونگ پنجاب ثمینہ گھرکی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ۔

21/08/2023

ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺑﮭﺮ ﮐﮯﺗﻤﺎﻡ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﺑﻮﺭﮈﺯ جماعت نہم 2023 ﮐﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﮐﺎ ﺍﻋﻼن 22 اگست صبح 10 بجے ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ۔ ﺭﺯﻟﭧ بورڈ ویب سائٹ اور ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻓﻮﻥ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﮯ ﮔﺎ۔

ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺳﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﮱ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﻭﻝ ﻧﻤﺒﺮ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ''ﺑﻮﺭﮈ ﮐﻮﮈ'' ﭘﺮ ﺑﮭﯿﺠﯿﮟ ﮔﮯ۔
ﺗﻤﺎﻡ ﺑﻮﺭﮈ ﮐﮯ ﮐﻮﮈﺯ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﮨﯿﮟ۔
ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ 800240
ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ 800295
ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 800299
ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 800296
ﻻﮨﻮﺭ 80029
ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 800298
ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ 800290
ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ 800292
ﻣﻠﺘﺎﻥ 800293

*▪️پنڈی بھٹیاں: مسافر کوچ کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق*فیصل آباد موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کے...
20/08/2023

*▪️پنڈی بھٹیاں: مسافر کوچ کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق*

فیصل آباد موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 16 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا جبکہ پک اپ وین ڈیزل لے کر جارہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ڈی پی او ڈاکٹر فہد کا کہنا ہے کہ حادثے میں بس اور پک اپ وین کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں احسان ظفر نے بتایا کہ صبح سوا چار بجے کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کی ٹکر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئی ہیں، پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی۔

حکومت وقت سے اپیلتحریر ۔کشف عبیر بعض اوقات بچوں اور نوجوانوں میں ذہنی اور نفسیاتی امراض ، بے چینی ،بددلی ، بیزاری اور ذہ...
07/08/2023

حکومت وقت سے اپیل
تحریر ۔کشف عبیر
بعض اوقات بچوں اور نوجوانوں میں ذہنی اور نفسیاتی امراض ، بے چینی ،بددلی ، بیزاری اور ذہنی دباؤ کی ایک بڑی وجہ خود ان کے اپنے گھر کا ماحول بھی ہوتا ہے۔ گھر والوں کا آپس کا رویہ بچوں کے ذہنوں پر اتنا برا اثر ڈالتا ہے کہ بچہ خود اعتمادی کھو دیتا ہے، ڈرا ڈرا رہنے لگتا ہے یا تنہائی پسند بن جاتا ہے اور اگر یہ دونوں اثرات نہ بھی ظاہر ہوں تب بھی وہ زندگی کے مقصد اور اس کے مثبت پہلوؤں کو سمجھنے اور کامیاب زندگی کے تصور اور خواہش سے یکسر نا آشنا ہوتاہے ،اپنے اردگر کامیاب لوگوں کو دیکھ کر بھی اس کے دل میں ان کی طرح کامیاب بننے کی خواہش سے زیادہ اپنی ناکامی کا یقین زیادہ ہوتاہے۔ بچے کو ذہنی طور پر پرسکون رکھنا ماحول کے برے اثرات سے دور رکھنا والدین سمیت گھر کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ بچے ایک خاص عمر تک صرف اپنی ضروریات کے سلسلے میں ہی نہیں بلکہ اچھی تربیت ،ماحول اور جذباتی سہارے کے اعتبار سے بھی والدین اور گھر یا خاندان میں موجود بڑے افراد کے محتاج ہوتے ہیں ان کا خیال رکھنا، پرسکون ماحول میں پرورش کرنا ،ان میں خود اعتمادی کو برقرار رکھنا اور ان کی زندگی کامیابی کی ڈگر پر گامزن رکھنے میں ان کی مدد کرنا گھر کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے اور انہیں چاہیے کہ اپنی اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں، نہ کہ بڑے اپنے اختلافات کے بیج بچوں کے ذہنوں میں بو دیں اور نتیجتاً منفی سوچیں نسل در نسل پروان چڑھتی رہیں۔
اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ بڑوں کے آپس کے تلخ رویے اور لڑائی جھگڑے یا میاں بیوی میں طلاق کی وجہ سے ان کی اولاد کے دل و دماغ میں نفاق کا بیج بو دیا جاتا ہے اور پھر چاہ کر بھی بچے کے دل و دماغ سے ان برے خیالات ، بد گمانیوں کو نکالنا مشکل ہی نہیں ، ناممکن بھی ہو جاتا ہے۔یہ امر بچے کی طبعیت میں گھر اور اپنے سے جڑے رشتوں کے لۓ بیزاری کا سب سے بڑا سبب بنتا ہے ،میں اسے ایک ایسا اخلاقی جرم کہوں گی، جس کے سنگین نتائج پر کسی ایک نشست میں بات کرنا ناممکن ہے بہرحال بچے کی بنیاد ہلادینے اور شخصیت کو تباہی کی طرف دھکیلنے کے لۓ اس سے بڑھ کر کچھ اور مضر نہیں ہوتا۔ اس لۓ بچوں کو ایسی تربیت اور ماحول دیا جانا چاہیے کہ ان میں محبت ،حسن سلوک ،اتفاق اور رواداری پیدا ہو کیونکہ انہی عادات اور خصائل کی وجہ سے بچوں بہتر شخصیت بنتی ہے ، میں وہ خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے جو کہ ان کو کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔ اور اگر والدین ،گھر والے اور اساتذہ بچوں کو اس حوالے سے نظر انداز کردیں تو تربیت کا یہ خلا ان میں موجود صلاحیتوں کو کچل دیتا ہے اور بچہ تو کیا پورا خاندان ہی ڈپریشن میں مبتلا ہو جاتا ہے۔چونکہ گھر معاشرے کی اکائی ہے تو ظاہر ہے گھر کا معاشرے پر اور معاشرے کا گھر پر اثرانداز ہونا یقینی سی بات ہے۔ لہذا یہ منفی اثرات گھر اور معاشرے کو براہ راست بیک وقت متاثر کر رہے ہوتے ہیں۔ بے سکونی اور ذہنی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ہی بچوں میں چڑچڑا پن پیدا ہوتا ہے اور برداشت کا مادہ ختم ہو جاتا ہے۔ بات بے بات لڑنا، مل کر نہ بیٹھنا ان کی عادات میں شامل ہو جاتا ہے۔ بچوں کا نہ صرف خاندان کے لوگوں سے بلکہ اردگرد کے دوسرے لوگوں سے بھی اعتبار اٹھ جاتا ہے اور پھر اس اعتماد کو دوبارہ بحال کرنا ناممکن ہوتا ہے۔ گھر والوں کے ساتھ ساتھ اساتذه کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو ان کے اندر بڑھتی ہوئی ذہنی بے سکونی اور ذہنی دباؤ سے نجات دلانے میں ان کی ہرممکن کوشش کریں جو ان کی تعلیمی کارکردگی کو بھی بری طرح متاثر کر رہی ہوتی ہے۔ اگر دیکھا جائے تو ہر بچہ جتنا وقت گھر میں رہتا ہے اس سے زیادہ وقت ایک یا ایک سے زائد تعلیمی اداروں میں رہتاہے۔ ہم گھر گھر جا کر اور خاندان کے ایک ایک فرد کو اس بات کی ٹریننگ نہیں دے سکتے اور نہ ہی الگ الگ تعلیمی اداروں میں جا کر ایک ایک استاد کو سمجھانا ممکن ہے۔ لیکن ہاں ، اس بات کا ایک حل یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ ہر تعلیمی ادارے میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ ماہر نفسیات اور کیریئر کاؤنسلر بھی اپائنٹ کیے جائیں ،نصاب میں زندگی کے اس اہم ترین پہلو کی آگاہی کے حوالے سے باقاعدہ ایک باب مختص ہو جو کہ بچے کی جماعت اور عمر کے عین مطابق شخصیت سازی اور زندگی کو چیلنجز کے باوجود بہترین طرز پر گزارنے میں راہنمائی کرتاہو، اور تعلیمی اداروں میں موجود ماہرین ،طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی اس بات کی ٹریننگ دیں کہ ایسے حالات سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے۔
میں ، کشف عبیر حکومت وقت سے اپیل کرتی ہوں کے تمام تر گورنمنٹ،سیمی گورنمنٹ اور نجی سکولوں ،کالجوں ،یونیورسٹیوں اور اداروں میں متعلقہ ضروری عملہ کے ساتھ ماہر نفسیيات اور کیریئر کاؤنسلرز بھی لازمی اپائنٹ کئے جائیں تاکہ بچوں اور اساتذہ دونوں کو ٹریننگ دی جاۓ اور تعلیم کے ساتھ بچوں کی شخصیت سازی پر مکمل توجہ دی جاسکے۔ کیونکہ اگر ملک نے حسب معمول ہمیشہ ہی "نازک دور" سے گزرنا ہے تو پھر یہ معاشرہ آخر کب تک مزید آدھ ادھورے انسانوں کو جھیلنے کا متحمل ہو سکتا ہے۔ زراسوچۓ !

31/07/2023

لاوہ۔ گوہل روڈ پر نالہ چرڑی کے قریب ڈکیتی کی واردات
مسلح ڈکیت دو موٹر سائیکل سواروں کو درخت سے باندھ کر موٹر سائیکل
موبائلز اور نقدی چھین کر لے گئے
متاثرین کا تعلق گجرات کی تحصیل جلال پور جٹاں سے ہے
اور وہ انگہ وادی سون سے لاوہ اپنے کسی دوست سے ملاقات کے لیے آ رہے تھے
حیران کن اور دیدہ دلیری کی بات یہ ہے کہ واردات عین دن بارہ بجے ہوئ ہے
ایس ایچ او لاوہ سعادت قمر بٹ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ اہلیان علاقہ میں سے کوئ شخص ڈاکووں کی سرکوبی سے متعلق معاونت فراہم کر سکے تو براہ راست ایس ایچ او لاوہ کے موبائل نمبر پر کال کر سکتا ہے
سعادت قمر بٹ
ایس ایچ او لاوہ
0333 0930616

*▪️شہادت حضرت عمر فاروقؓ*تحریر : مفتی ڈاکٹرمحمد کریم خانخلیفہ راشد ثانی امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ اسلام کی وہ...
20/07/2023

*▪️شہادت حضرت عمر فاروقؓ*
تحریر : مفتی ڈاکٹرمحمد کریم خان

خلیفہ راشد ثانی امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ اسلام کی وہ عظیم شخصیت ہیں کہ جن کی اسلام کیلئے روشن خدمات، جرات و بہادری، عدل و انصاف پر مبنی فیصلوں، فتوحات اور شاندار کردار اور کارناموں سے اسلام کا چہرہ روشن ہے۔ سیدنا عمرؓ بن خطاب تاریخِ انسانی کا ایسا نام ہے جس کی عظمت کو اپنے ہی نہیں بیگانے بھی تسلیم کرتے ہیں۔ وہ نبی نہیں تھے مگر اللہ نے ان کی زبان حق پر وہ مضامین جاری کر دیئے جو وحی کا حصہ بن گئے۔ قبول اسلام کے بعد وہ اسلام اور پیغمبر اسلامؐ کے شیدائی بن کر فاروق کہلائے۔

تعارف: آپؓ کا نام عمر بن خطاب، لقب فاروق اور کنیت ابو حفص ہے۔ آپؓ کا سلسلہ نسب نویں پشت میں حضور نبی اکرمﷺ سے جا ملتا ہے۔ آپؓ سے قبل چالیس مرد اور گیارہ عورتیں نور ایمان سے منور ہو چکی تھیں۔ آپ ؓ ’’عام الفیل‘‘ کے تقریباً 13 سال بعد مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے اور نبوت کے چھٹے سال 35سال کی عمر میں مشرف بہ اسلام ہوئے۔

محبوبِ خدا و مرادِ رسولﷺ: حضرت سیدنا عمر فاروقؓ وہ عظیم المرتبت شخصیت ہیں کہ جن کیلئے رسول اللہﷺ نے اللہ تعالیٰ سے خصوصی طور پر دعا مانگی تھی۔حضرت عبد اللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ نے دُعا فرمائی: اے اللہ! ابو جہل بن ہشام یا عمر بن خطاب دونوں میں سے کسی ایک کے ذریعے اسلام کو غلبہ و عزت عطا فرما۔ حضرت عمرؓ اگلے دن مشرف بہ اسلام ہو گئے (جامع ترمذی، کتاب المناقب،حدیث: 3683)۔

حضرت عبداللہ ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ جب حضرت عمرؓ ایمان لائے تو حضرت جبرائیل علیہ السلام حاضر ہوئے اور کہا: اے محمدﷺ آسمان والوں نے حضرت عمرؓ کے اسلام لانے پر خوشی منائی ہے(سنن ابن ماجہ، باب فضل عمر، رقم: 103)۔ حضرت عبداللہ بن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عمرؓ نے اسلام قبول کیا تو مشرکین نے کہا آج ہماری قوم آدھی رہ گئی ہے۔ (مستدرک حاکم: 4494)

آپؓ کے اسلام قبول کرنے سے نہ صرف اسلامی تاریخ میں انقلابی تبدیلی آئی بلکہ مسلمانوں کی قوت و عظمت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا۔ حضرت عبداللہ ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ بیشک حضرت عمرؓ کا قبول اسلام ہمارے لئے ایک فتح تھی اور ان کی امارت ایک رحمت تھی۔ خدا کی قسم! ہم بیت اللہ میں نماز پڑھنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے یہاں تک کہ حضرت عمرؓ اسلام لائے۔ پس جب وہ اسلام لائے تو آپؓ نے مشرکین مکہ کا سامنا کیا، یہاں تک کہ انہوں نے ہمیں چھوڑ دیا۔ تب ہم نے خانہ کعبہ میں نماز پڑھی (المعجم الکبیر للطبرانی، رقم: 8820)۔

فضائل و مناقب: سیدنا عمر فاروقؓ کے فضائل میں بہت ساری احادیث وارد ہیں، ان میں سے چند ایک حسب ذیل ہیں: حضرت عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمرؓ بن خطاب ہوتا (جامع ترمذی، کتاب المناقب، حدیث:3686)۔

حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ہر نبی کیلئے دو وزیر اہل آسمان سے اور دو وزیر اہل زمین سے ہوتے ہیں۔ پس اہل آسمان میں سے میرے دو وزیر جبرائیل ؑ و میکائیل ؑ ہیں اور اہل زمین میں سے میرے دو وزیر ابوبکرؓ و عمرؓ ہیں۔ (جامع ترمذی: 3680)

حضرت عمر فاروقؓ عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔ حضور نبی اکرمﷺ نے نہ صرف آپؓ کیلئے جنت کی بشارت دی بلکہ حشر کے دن بارگاہ ایزدی میں آپؓ کا کیا مقام و مرتبہ ہو گا اس کے بھی احوال بیان فرمائے۔ حضرت ابی بن کعبؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: حق تعالیٰ سب سے پہلے جس شخص سے مصافحہ فرمائے گا وہ عمرؓ ہے اور سب سے پہلے جس شخص پر سلام بھیجے گا اور سب سے پہلے جس کا ہاتھ پکڑ کر جنت میں داخل فرمائے گا وہ عمرؓ ہے ( ابن ماجہ: 104)۔

حضرت عمر فاروقؓ کی رائے اور قرآنی احکام کا نزول:حضرت سیدنا عمر فاروقؓ حد درجہ ذہین، سلیم الطبع، بالغ نظر اور صائب الرائے تھے۔ قرآن پاک کے متعدد احکامات آپؓ کی رائے کے مطابق نازل ہوئے مثلاً اذان کا طریقہ، عورتوں کیلئے پردہ کا حکم اور شراب کی حرمت۔ حدیث مبارکہ میں ہے: حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ نے فرمایا: میرے رب نے تین باتوں میں میری موافقت فرمائی۔ میں عرض گزار ہوا کہ یا رسول اللہﷺ کاش ہم مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بنائیں تو حکم نازل ہوا۔ (اور مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ) اور پردے کی آیت، میں نے حضور نبی اکرمﷺ کی خدمت میں عرض کیا: یا رسول اللہﷺ! کاش آپﷺ ازواج مطہرات کو پردے کا حکم فرمائیں کیونکہ ان سے نیک اور بد ہر قسم کے لوگ کلام کرتے ہیں تو پردے کی آیت نازل ہوئی اور حضور نبی اکرمﷺ کی ازواج مطہرات نے رشک کے باعث آپ ﷺ پر دباؤ ڈالا تو میں نے ان سے کہا ’’اگر وہ آپؓ کو طلاق دے دیں تو قریب ہے کہ ان کا رب انہیں اور بیویاں عطا فرما دے، جو اسلام میں آپ سے بہتر ہوں‘‘ تو یہی آیت نازل ہوئی۔(صحیح بخاری:4213)۔

حضرت قبیصہ بن جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر فاروقؓ سے بڑھ کر کوئی عالم نہیں دیکھا اور نہ ہی ان سے بڑھ کر کوئی کتاب اللہ کا قاری دیکھا ہے نہ ان سے بڑھ کر کوئی دین کا فقیہ دیکھا ہے ۔

آپؓ شجاعت، فصاحت و بلاغت اور خطابت میں یکتائے زمانہ افراد میں سے تھے۔ آپؓ ادبیات میں ذوق لطیف کے حامل اور شعر کے اعلیٰ نقاد تھے۔ ابتداء میں بلیغ شعر کہتے مگر دینی خدمت نے اتنا غلبہ پا لیا کہ اس ذوق کے اظہار کا موقع نہیں ملتا تھا۔ آپؓ شعر جاہلیت میں اصلاح کے علمبردار تھے۔ فنون حرب اور سپہ گری میں شجاعان عرب میں نہایت ممتاز و منفرد تھے۔ زندگی کا اکثر و بیشتر حصہ فیضان نبوت سے سیرابی میں بسر کیا۔ فقہ اور اجتہاد میں بلند مقام رکھتے تھے۔ حضرت عبداللہ بن عمر، حضرت عبداللہ بن عباس اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم جن تک آئمہ فقہ کے سلاسل جاکر ملتے ہیں، آپؓ کے تربیت یافتہ تھے۔

علمی مقام: اسلام کی آمد سے قبل عرب میں لکھنے اور پڑھنے کا کوئی خاص رواج نہ تھا۔ جب حضور نبی اکرمﷺ مبعوث ہوئے تو قبیلہ قریش میں صرف سترہ آدمی ایسے تھے جو لکھنا پڑھنا جانتے تھے اور حضرت عمر فاروقؓ نے بھی اسی زمانہ میں لکھنا پڑھنا سیکھ لیا تھا۔ چنانچہ امیرالمومنین سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کے فرامین، آپؓ کے خطوط، آپؓ کے خطبات اور توقیعات، اب تک سیرت اور تاریخ کی کتابوں میں محفوظ ہیں۔ جن سے آپؓ کی قوت تحریر، برجستگی کلام اور زور تحریر و تقریر کا ایک اندازہ ہوتا ہے۔فصاحت و بلاغت کا یہ عالم تھا کہ آپؓ کے بہت سے مقولے عربی ضرب المثل بن گئے، جو آج بھی عربی ادب کی جان ہیں۔ اسی طرح آپؓ کو علم الانساب میں بھی ید طولیٰ اور کمال حاصل تھا۔

شہادت کی بشارت: حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کی شہادت کی بشارت حضور نبی مکرمﷺ نے خود دی۔ حضرت انس بن مالکؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک روز نبی کریمﷺ کوہ احد پر تشریف لے گئے۔ آپ ﷺ کے ساتھ حضرت ابوبکر صدیقؓ، حضرت عمر فاروقؓ اورعثمان غنیؓ تھے۔ ان کی موجودگی کی وجہ سے پہاڑ وجد میں آ گیا۔ آپﷺ نے اس پر اپنا قدم مبارک مارا اور فرمایا: ’’اے احد! ٹھہر جا۔ تیرے اوپر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہیدوں کے سوا اور کوئی نہیں‘‘ (صحیح بخاری، کتاب فضائل صحابۃ: 3483)

جنازہ وتدفین:26 ذوالحجہ 23ھ کو آپؓ پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ آپؓ شدید زخمی ہوگئے اور چار دن تک موت و حیات کی کشمکش میں رہے۔ آخری وقت پر آپؓ نے اپنے بیٹے حضرت عبداللہؓ سے کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہؓ کے پاس جاؤ اور ان سے کہو عمرؓ آپؓ کو سلام کہتا ہے۔ سلام کرنے کے بعد عرض کرنا کہ عمر بن خطابؓ آپؓ سے اجازت مانگتا ہے کہ اسے اپنے دونوں دوستوں کے پاس قبر کی جگہ مل جائے۔ جب حضرت عبداللہ بن عمرؓ ام المومنین حضرت عائشہ ؓ کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ وہ بیٹھی ہوئی زارو قطار رو رہی ہیں۔ انہوں نے حضرت عمرؓ کا سلام پہنچایا اور ان کی خواہش پیش کی۔ حضرت اُم المومنینؓ نے فرمایا میں نے وہ جگہ اپنی قبر کیلئے رکھی ہوئی تھی مگر آ ج میں عمرؓ کو خود پر ترجیح دیتی ہوں کہ انہیں اس جگہ پر دفن کیا جائے۔

حضرت عبداللہؓ واپس پہنچے تو حضرت سیدنا عمرؓ نے فرمایا: جب میری روح قفس عنصری سے پرواز کرجائے تو ایک بار پھر حضرت عائشہ صدیقہؓ سے اجازت مانگنا۔ اگر وہ بطیب خاطر اجازت دے دیں تو مجھے حجرہ اقدس میں دفن کردینا اور اگر وہ اجازت نہ دیں تو مجھے مسلمانوں کے عام قبرستان میں لے جاکر دفنا دینا۔ یکم محرم الحرام 24ھ کو اپنے بیٹے سے کہا: میری پیشانی زمین سے لگادو۔ اس طرح سجدے کی حالت میں جان، جانِ آفرین کے سپرد کر دی۔ آپؓ کی نماز جنازہ حضرت صہیب رومیؓ نے پڑھائی۔

مفتی ڈاکٹر محمد کریم خان صدر اسلامک ریسرچ کونسل ہیں ، 20 سے زائد کتب کے مصنف ہیں ، ان کے ایچ ای سی سے منظور شدہ 25 مقالے بھی شائع ہو چکے ہیں

11/07/2023

پنجاب ہائی وے پٹرول( پٹرولنگ پولیس) کی جانب سے تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پنجاب نے تمام شاہرات پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا ہے اور کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل و گاڑی چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔آئندہ سے کوئی بھی بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل نہیں چلائے گا۔ حکم ہذا کی خلاف ورزی کرنے والے کو چالان کے ساتھ قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کرنے پر جرمانہ جب کہ ان کے والدین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لہذا فرض شناس شہری اور ذمہ دار والدین ہونے کا ثبوت دیں ہیلمٹ کی پابندی کریں اور اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل و گاڑی چلانے سے روکیں۔شکریہ
پنجاب ہائی وے پٹرول

10/07/2023

اللہ تعالی آپ کے دل کی ہر مراد پوری کر دے جس کے لیے آپ دن رات دعا کرتے ہیں 🥀

آج دن  12 بجے اطلاع موصول ہوئی کہ لاوہ کی فیملی  جو بچوں کے ہمراہ قاضی مارکیٹ تلہ گنگ میں بفرض خرید و فروخت سامان ائی ہو...
08/07/2023

آج دن 12 بجے اطلاع موصول ہوئی کہ لاوہ کی فیملی جو بچوں کے ہمراہ قاضی مارکیٹ تلہ گنگ میں بفرض خرید و فروخت سامان ائی ہوئی تھی جس کی بیٹی اسمارہ عمر سات سال دوران خریداری سامان بازار میں گم ہو گئی جس تھانہ سٹی کے اے ایس آئی آمین نے بچی کو تلاش کر کے والدہ کے حوالے کر دیا ان کے ساتھ سٹی پولیس کے افراسیاب بھی تھے ۔عوام نے اے ایس آئی آمین اور انکی ٹیم کو بچی کو تلاش کر کے فیملی تک باحفاظت پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا

07/07/2023

یوم تقدس قرآن پاک کے موقع تلہ گنگ اور دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی گئی ۔ 92 نیوز میں دیکھیئے خصوصی رپورٹ

04/07/2023

پولیس سے مدد طلب کرنے والی کراچی کی رہائشی عظمی کیخلاف ہی پرچہ درج ہو گیا تلہ گنگ پولیس میں انصاف کا نظام کب بہتر ہو گا ڈی پی او نوٹس لیں
کراچی سے شادی کر کے لائی جانے والی بیٹی اپنیے تلہ گنگ کے بھائیوں سے انصاف کی منتظر
جرم صرف اتنا کہ چار بیٹیاں کیوں پیدا کیں
مارپیٹ کر ایک سالہ معذور بچی کے ہمراہ ویرانے میں پھینک دیا گیا ۔ اور 3 بچیاں لے گئے۔
بے بس ماں ایک سالہ معذور بچی جوچار دنوں سے بھوکی پیاسی ہے کہ ہمراہ ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔
اصف مسعود شاہ کی جانب سے انصاف کا دروازہ کھٹکھٹانے پر الٹا باثر افراد نے اسی بے بس پر ایف ائی ار بھی کٹوا دی
ڈی سی چکوال اور ڈی پی او چکوال فوری نوٹس لیں ڈی پی او صاحب یہ آپ کا فرض ہے کہ اس بچی کو انصاف دیں

ڈپٹی کمشنر قرآۃ العین ملک نے تلہ گنگ کے بہادر نوجوان ظفر اقبال مرجان کو کل بروز سوموار کو ڈی سی آفس میں مدعو کر لیا ،نوج...
03/07/2023

ڈپٹی کمشنر قرآۃ العین ملک نے تلہ گنگ کے بہادر نوجوان ظفر اقبال مرجان کو کل بروز سوموار کو ڈی سی آفس میں مدعو کر لیا ،نوجوان کوگزشتہ دنوں جان پر کھیل کر قیمتی انسانی جانیں بچانے اور بہادری پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈی سی قرآۃ العین ملک نمایاں کارکردگی دیکھانے والے نوجوانوں کو ڈی سی آفس مدعو کر چکی ہیں اور انکی حوصلہ افزائی کیلئے انکو شیلڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔ عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر قرآۃ العین ملک کی عام وخاص کی ڈی سی آفس تک رسائی کو بیحد سراہا جا رہا ہے۔

بانی ضلع تلہ گنگ حافظ عمار یاسر کا ٹویٹرات تین بجے تلہ گنگ میرے ، میرے بھائی ، میری بہنوں اور چچازاد بھائی کے گھر  پر حم...
21/06/2023

بانی ضلع تلہ گنگ حافظ عمار یاسر کا ٹویٹ
رات تین بجے تلہ گنگ میرے ، میرے بھائی ، میری بہنوں اور چچازاد بھائی کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے۔ 40 کے قریب پولیس اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے گھر میں سوئی ہوئی میری 72 سالہ بیمار والدہ ، بہنوں اور معصوم بچوں کو زدوکوب کیا ہے۔ تمام گھروں کے ساز و سامان کو توڑا گیا ہے۔ میرے سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنا کر 6 لوگوں کو ساتھ لے گئے ہیں۔
میں ضلع تلہ گنگ کا بیٹا ہو ۔ میرا اپنے لوگوں سے اور اداروں سے یہ سوال ہے کہ آخر میرا جرم کیا ہے؟ میں غدار ہوں؟ دہشت گرد ہوں؟ یا پھر مجھے غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین کی ترجمانی کرنے اور خدمت کرنے کا یہ صلہ دیا جارہا ہے؟ کیا اس کی سزا اتنی بڑی ہے کہ اب میری بوڑھی والدہ ، معصوم بچوں اور میرے تمام گھر والوں کو دہشت گردی اور ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یہ ملک میری پہچان ہے۔ جتنے مرضی ظلم کرلیں مجھے اس مٹی سے محبت کرنے سے نہیں روک سکتے۔
آج کے یہ حکمران شاید بھول گئے ہیں کہ اسی ماہ ذی الحج میں خطبہ حجة الوداع میں سید الانبیاء ﷺ نے ایک مسلمان کی حرمت کعبہ کی حرمت سے زیادہ بتلائی ہے۔ ذاتی انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے کے لیے اس طرح کے ظلم کا انجام بہت برا اور ہیبت ناک ہوتا ہے۔ طاقت کے گھمنڈ میں یہ بھول رہے پیں اللہ تعالی کی عدالت بھی لگنی ہے۔ اور وہاں انہیں کوئی قوت و طاقت بچا نہ سکے گی۔
يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغيث ۔
ترجمہ: اے ہمیشہ سے زندہ ذات! اے ہر چیز کو قائم رکھنے والی ذات! میں تجھ سے تیری ہی رحمت کا واسطہ دے کر مدد طلب کرتا ہوں۔

Address

Danda Shah Bilawal

Telephone

+923076398381

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lawa Express News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lawa Express News:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Danda Shah Bilawal

Show All