Usama Umar

Usama Umar Abdul Aziz

03/01/2024


16/12/2023

ششماہی کے بعد عبارت پڑھنے کی حالت

  دیکھ لیتا ہے تو کھلتے چلے جاتے ہیں گلابمیری مٹی کو خوش آثار کیا ہے اس نےعرفان صدیقی۔۔۔۔۔۔گلاب ٹہنی سے ٹوٹا زمین پر نہ ...
01/12/2023


دیکھ لیتا ہے تو کھلتے چلے جاتے ہیں گلاب
میری مٹی کو خوش آثار کیا ہے اس نے
عرفان صدیقی
۔۔۔۔۔۔

گلاب ٹہنی سے ٹوٹا زمین پر نہ گرا
کرشمے تیز ہوا کے سمجھ سے باہر ہیں
شہریار
۔۔۔۔۔۔

سنو کہ اب ہم گلاب دیں گے گلاب لیں گے
محبتوں میں کوئی خسارہ نہیں چلے گا
جاوید انور
۔۔۔۔۔۔۔

میں چاہتا تھا کہ اس کو گلاب پیش کروں
وہ خود گلاب تھا اس کو گلاب کیا دیتا
افضل الہ آبادی
۔۔۔۔۔۔۔

وہ خار خار ہے شاخ گلاب کی مانند
میں زخم زخم ہوں پھر بھی گلے لگاؤں اسے
احمد فراز
۔۔۔۔۔۔۔

نکل گلاب کی مٹھی سے اور خوشبو بن
میں بھاگتا ہوں ترے پیچھے اور تو جگنو بن
جاوید انور
۔۔۔۔۔۔

نئے دور کے نئے خواب ہیں نئے موسموں کے گلاب ہیں
یہ محبتوں کے چراغ ہیں انہیں نفرتوں کی ہوا نہ دے
بشیر بدر
۔۔۔۔۔۔۔۔

عرق نہیں ترے رو سے گلاب ٹپکے ہے
عجب یہ بات ہے شعلے سے آب ٹپکے ہے
نامعلوم
۔۔۔۔۔۔۔

مجھ کو بھی پہلے پہل اچھے لگے تھے یہ گلاب
ٹہنیاں جھکتی ہوئیں اور تتلیاں اڑتی ہوئیں
نعمان شوق
۔۔۔۔۔۔

بھری بہار میں اک شاخ پر کھلا ہے گلاب
کہ جیسے تو نے ہتھیلی پہ گال رکھا ہے
احمد فراز
۔۔۔۔۔۔

ستارہ آنکھ میں دل میں گلاب کیا رکھنا
کہ ڈھلتی عمر میں رنگ شباب کیا رکھنا
اکرم محمود
۔۔۔۔۔۔۔

گلدان میں گلاب کی کلیاں مہک اٹھیں
کرسی نے اس کو دیکھ کے آغوش وا کیا
محمد علوی
۔۔۔۔۔۔۔

وہ جس کے صحن میں کوئی گلاب کھل نہ سکا
تمام شہر کے بچوں سے پیار کرتا تھا
اظہر عنایتی
۔۔۔۔۔۔

حسرت موسم گلاب ہوں میں
سچ نہ ہو پائے گا وہ خواب ہوں میں
نینا سحر
۔۔۔۔۔۔

گہرے سرخ گلاب کا اندھا بلبل سانپ کو کیا دیکھے گا
پاس ہی اگتی ناگ پھنی تھی سارے پھول وہیں ملتے ہیں
عزیز حامد مدنی
۔۔۔۔۔۔۔

کہاں چراغ جلائیں کہاں گلاب رکھیں
چھتیں تو ملتی ہیں لیکن مکاں نہیں ملتا
ندا فاضلی
۔۔۔۔۔۔

ایک میں نے ہی اگائے نہیں خوابوں کے گلاب
تو بھی اس جرم میں شامل ہے مرا ساتھ نہ چھوڑ
مظہر امام
۔۔۔۔۔۔۔

یہ بزرگوں کی روا داری کے پژمردہ گلاب
آبیاری چاہتے ہیں ان میں چنگاری نہ رکھ
حامد مختار حامد
۔۔۔۔۔۔

رنگت اس رخ کی گل نے پائی ہے
اور پسینے کی بو گلاب میں ہے
سخی لکھنوی
۔۔۔۔۔۔

تو چھوڑ اب تو اسیر قفس کو اے صیاد
کلی چٹکنے لگی موسم گلاب آیا
مصحفی غلام ہمدانی

25/11/2023

#ماشاءاللہ












13/11/2023



06/11/2023

Please join My Whatsapp Channel

قدرتِ حق کے عظیم نظارےجن کو دیکھ کر خالقِ حقیقی کے عظیم کاری گری پر حیرت انگیز تصورات حقیقیہ ذھن میں جنم لیتے ہیںاور حق ...
06/11/2023

قدرتِ حق کے عظیم نظارے
جن کو دیکھ کر خالقِ حقیقی کے عظیم کاری گری پر حیرت انگیز تصورات حقیقیہ ذھن میں جنم لیتے ہیں
اور حق تعالٰی عزوجل کے عظیم قدرت کو تسلیم کرنے پر عقل ناساز اور عقل ناپید کو مجبور کرتی ہے
عظیم حق کے عظیم شاہکار
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم

 #استاذ العلماء استاذ الحدیث شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب دامت فیوضھم  #اور شیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاک...
05/11/2023

#استاذ العلماء استاذ الحدیث شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب دامت فیوضھم
#اور شیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل صاحب دامت فیوضھم اس وقت رائیونڈ اجتماع حویلی میں موجود ہیں

17/10/2023

دیکھ لیں بائیکاٹ کا اثر۔۔۔
کچھ میٹرک اور مڈل پاس فلاسفر کہتے ہیں بائیکاٹ سے کیا فرق پڑے گا
اور بہت سارے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم کون سا میکڈونلڈ روز کھاتے ہیں.
لیکن میکڈونل کے علاوہ بھی بہت ساری چیزیں ہیں جو ہم ان کی استعمال کر رہے ہیں
اور باسانی ہم چھوڑ سکتے ہیں اس سے ہماری زندگی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا
لیکن ان یہودیوں کو بہت بڑا نقصان پہنچے گا
کم از کم فلسطینیوں بھائیوں کے لیے اتنا تو ہم کر ہی سکتے ہیں۔👍

*سیدنا ابو ہریرہ رضی الله تعالیٰ عنه سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو ثوبان رضی الله تعالیٰ عنه سے یہ فرماتے ہوئے سنا...
14/10/2023

*سیدنا ابو ہریرہ رضی الله تعالیٰ عنه سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو ثوبان رضی الله تعالیٰ عنه سے یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ثوبان! اس وقت تمہاری کیا کیفیت ہوگی جب تمہارے خلاف دنیا کی قومیں ایک دوسرے کو ایسے دعوت دیں گی جیسے کھانے کی میز پر دعوت دی جاتی ہے؟ سیدنا ثوبان رضی الله تعالیٰ عنه نے عرض کیا یا رسول اللهﷺ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں کیا اس وقت ہماری تعداد کم ہونے کی بنا پر ایسا ہوگا؟ فرمایا نہیں بلکہ اس وقت تمہاری تعداد بہت زیادہ ہوگی لیکن تمہارے دلوں میں وہن " ڈال دیا جائے گا صحابہ کرام نے پوچھا یا رسول الله ﷺ وہن کیا چیز ہے؟ فرمایا دنیا سے محبت اور جہاد سے نفرت.*

*(مسند الإمام أحمد بن حنبل،ج،١٤،ح،٨٧١٤،ص،٣٢٣،مؤسسة الرسالة)*

60 لاکھ یہودیوں کو مار کر ایک تہائی آبادی ختم کرنے والے جرمن    نے کچھ یہودیوں کو زندہ چھوڑتے ہوئے یہ   کہ میں ان کو زند...
12/10/2023

60 لاکھ یہودیوں کو مار کر ایک تہائی آبادی ختم کرنے والے جرمن نے کچھ یہودیوں کو زندہ چھوڑتے ہوئے یہ
کہ میں ان کو زندہ اس لئے چھوڑ رہا ہوں تاکہ دنیا دیکھے کہ میں نے انہیں کیوں مارا تھا

11/10/2023

انکی تکالیف اور آہ و بکا دیکھ کر فیض صاحب کی غزل بے ساختہ یاد آئی۔

چند روز اور مری جان فقط چند ہی روز۔
ظلم کی چھاؤں میں دم لینے پہ مجبور ہیں ہم۔
اور کچھ دیر ستم سہہ لیں تڑپ لیں رو لیں۔
اپنے اجداد کی میراث ہے معذور ہیں ہم۔

جسم پر قید ہے جذبات پہ زنجیریں ہیں۔
فکر محبوس ہے گفتار پہ تعزیریں ہیں۔
اپنی ہمت ہے کہ ہم پھر بھی جیے جاتے ہیں۔
زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں۔
ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں۔

عرصۂ دہر کی جھلسی ہوئی ویرانی میں۔
ہم کو رہنا ہے پہ یوں ہی تو نہیں رہنا ہے۔
اجنبی ہاتھوں کا بے نام گراں بار ستم۔
آج سہنا ہے ہمیشہ تو نہیں سہنا ہے۔

لیکن اب ظلم کی میعاد کے دن تھوڑے ہیں۔
اک ذرا صبر کہ فریاد کے دن تھوڑے ہیں۔

یہ ترے حسن سے لپٹی ہوئی آلام کی گرد۔
اپنی دو روزہ جوانی کی شکستوں کا شمار۔
چاندنی راتوں کا بے کار دہکتا ہوا درد

دل کی بے سود تڑپ جسم کی مایوس پکار۔
چند روز اور مری جان فقط چند ہی روز۔

#یا الٰہی ہمارے فلسطین کے مظلوموں بھائیوں کی حفاظت اور مدد فرما
#یا الٰہی بدر جیسی غیبی مدد و نصرت دوبارہ نازل فرما
#یاالٰہی قدس کو قید و قفس سے نجات عطا فرما
#آمین__یا__رب__العالمین

11/10/2023


#اسرائیلی میزائل کی آواز آتی ہے
#میزائل کی آواز سُن کر
#بچے کے ذرہ برابر بھی خوف نہیں ہوا دیکھیے
#بس اتنا ہی خوف رہ گیا ہے
#کس طرح سے تم ان کو شکست دو گے
#جو خود ایک گولے کی آواز سن کر بیہوش ہوجاتے ہیں
#یا الٰہی امت مسلمہ کو متحد فرما
#یا الٰہی امت مسلمہ کو غلبہ عطا فرما
#یا الٰہی مظلوموں کی مدد فرما
#یا الٰہی مظلوموں کی نصرت فرما
#یا الٰہی مظلوموں کی دعائیں توں ہی تو سننے والا ہے بس
#یا الٰہی ان کی دعائیں سن لے ک ف ا ر کو زبردست شکست سے دو چار فرما

10/10/2023


#انشاءاللــّٰـــــه
ٰہی_امت_مسلمہ_کو_متحد_فرما

08/10/2023

تازہ ترین۔
قاٸدجمعیت مولانا فضل الرحمن کا فلسطینی موقف کی حمایت اور عالمی برادری پر مسٸلہ فلسطین کو حل کرانےپر زور۔۔
اسراٸیلی جارحیت کی بھرپور مزمت
اور فلسطینی مسلمان بھاٸیوں سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی👆🏻👆🏻
آج 8 اکتوبر بروز اتوار قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا فلسطینی مسلمان بھائیوں کے متعلق تازہ ترین بیان اور فلسطینی عوام و مجاہدین کی حمایت کا اعلان
اور جمعۃ المبارک کے دن پورے پاکستان میں فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

 #‏انتہائی_ضروری_گذارش ً  #زیادہ تر میچوں کا ٹائم 01:30pm رکھا ہے اگر سوچا  #جائے تو ایک صبح کی نماز کو چھوڑ کر باقی چار...
06/10/2023

#‏انتہائی_ضروری_گذارش
ً #زیادہ تر میچوں کا ٹائم 01:30pm رکھا ہے اگر سوچا #جائے تو ایک صبح کی نماز کو چھوڑ کر باقی چار نمازیں #میچ کے دوران آتے ہیں ۔ بہت کرکٹ ورلڈکپ آگئے اور چلے #گئے یہ بھی گزر جائے گا لیکن یہ وقت دوبار نہیں آئے گا۔۔۔ #دنیا ایک کھیل کود ھے اس میں کسی نے بھی نہی رہنا اور #ان کے میچیجز سے ہمیں ایک ذرہ برابر نفع نہیں ھونے والا #سوائے اپنے وقت کو برباد کرنے کہ اگر حقیقت میں سوچا #جائے تو۔۔لیکن پھر بھی شوقین حضرات سے گزارش ھے کہ #خدارا کم ازکم فرض نماز نہ چھوڑی جائے ۔تھوڑا نہی پورا #سوچیں۔۔👈
#مسیج کو شیئر کیا جائے اگر آپکے مسیج کی وجہ سے کوئ #بھی نماز پڑھے تو ثواب میں آپکا بھی حصہ ھوگا ۔۔۔ #شکریہ۔

05/10/2023

انڈین میڈیا کے مطابق ہمارے کرکٹرز:

بابر آجم، پھکھر جمان، محمد رجوان، اپھتکھار احمد، محمد نواج، حارث روؤپھ، عبداللہ شپھیک

 #‏سات_سال سے   بلوچ کی  #ماں رات کو اچانک اُٹھ کر بیٹھ جاتی ہیں کہ ایسا نہ ہو اسکا   پر دستک دے اور کوئی دروازہ نہ کھول...
04/10/2023

#‏سات_سال سے بلوچ کی #ماں رات کو اچانک اُٹھ کر بیٹھ جاتی ہیں کہ ایسا نہ ہو اسکا پر دستک دے اور کوئی دروازہ نہ کھولے
آخر کیا قصور تھا جو اسے لا پتہ کیا گیا کو اسکے حقوق دیں انہیں

01/10/2023

    #’پکچر آف دی ڈے‘ کا چرچا کیوں؟   #فوٹوگرافی #فوٹو #بیسٹ #فوٹو #گرافی  #پاکستان ہی میں اس طرح کے پوسٹس زیادہ ہیں آخر...
30/09/2023

#’پکچر آف دی ڈے‘ کا چرچا کیوں؟
#فوٹوگرافی
#فوٹو
#بیسٹ
#فوٹو
#گرافی
#پاکستان ہی میں اس طرح کے پوسٹس زیادہ ہیں آخر کیوں؟
#گوگل اس سرچ پر پاکستان کے نام کو کیوں سامنے پیش کرنے پر مجبور ہے؟
#مجھے کیوں نکالا کی جگہ اب استعمال ہوگا مجھے کیوں پیش کیا

26/09/2023

حرمت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور حرمت قرآن کریم پر جان بھی قربان ہے
ہالینڈ ایمبیسی کے سامنے ایک گستاخ ڈچ نے قرآن کریم جلانے کی کوشش،
ایک مرد مجاہد مسلمان نوجوان نے پولیس کے سخت پہرے کے باوجود پُھرتی سے قرآن کریم چھین لیا اور اس گستاخ کی کوشش ناکام بنا دی۔۔
الحمداللّٰه‎

Address

Bohar Wali Hatti
Dajal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usama Umar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Usama Umar:

Share

Category