![طاغوت طاغوت طاغوت❗ٹائم لائن بھری پڑی ہے!لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ لوگ اب بھی نہیں جانتے کے طاغوت کیا ہے، تو اول یہ سمجھ لیں...](https://img4.medioq.com/811/078/317386358110781.jpg)
03/07/2024
طاغوت طاغوت طاغوت❗
ٹائم لائن بھری پڑی ہے!
لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ لوگ اب بھی نہیں جانتے کے طاغوت کیا ہے، تو اول یہ سمجھ لیں کہ طاغوت ہے کیا؟
طاغوت کے کچھ لفظی معنی.
بت، جادوگر، حد سے بڑھ جانے والا، غلو اختیار کر جانے والا، سرکشی کرنے والا.
طاغوت کی چند وضاحتی تعریفات!
ہر وہ چیز جس کی اللہ کے سوا عبادت کی جائے اور وہ اپنی عبادت کیے جانے یا کروائے جانے پر راضی ہو طاغوت ہے
یا جو اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کرے یا کسی کو معبود مانے وہ طاغوت ہے
اور طاغوت خدائی کے جھوٹے دعویدار کو بھی کہتے ہیں!
ہر ایسا شخص بھی جو اپنی بات کو اللہ رسول کی بات سے اُپر رکھے وہ بھی اور جو اس کی بات کو مانے وہ بھی طاغوت ہے
طاغوت کے مغوی معنی.
ہر وہ شخص! خواہ عام ہو یا خاص، حاکم ہو یا قاضی جب وہ حد سے بڑھ جائے اور اللہ عزوجل کے حکم کی عدولی کرے وہ طاغوت ہے.
مختلف تعریفات ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ طاغوت ایک وسیع افراد کی جماعت کو شامل ہوتا ہے جن میں اللہ کے حکم کی عدولی یا اللہ کی بنائی گئی حد سے بڑھ جانا پایا جائے.
اللہ عزوجل قرآن میں ارشاد فرماتا ہے
"جس نے طاغوت کا انکار کیا اور اللہ پر ایمان لے آیا اس نے مضبوط کڑا تھام لیا"
(سورۃ البقرہ 256)
"عمرفاروق"