Qashqar News

Qashqar News News from Qashqar Region

13/10/2024

مناہیل فہیم اسلام آباد سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ بطور سیاح چترال آئیں اور ایک نمائش میں شرکت کی۔ چترال اور چترال میں موجود ٹیلنٹ کے حوالے سے انکا انٹرویو

10/10/2024

سید الرحمن سیدی کھوار زبان کے مشہور شاعر ہیں وہ چترال میں بولے جانے والے کھوار زبان کے منفرد شاعر ہونے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں کیونکہ وہ اپنے شعروں میں ہمیشہ پرانی سی پرانی باتوں، الفاظ اور واقعات کو موقع و محل کے حساب سے استعمال کرتے رہتے ہیں ساتھ ساتھ وہ موجودہ زمانے میں ہونے والے مختلف واقعات اور حالات پر بھی قلم کشائی کرتے ہیں۔ اج کی اس ویڈیو میں وہ بہت ہی خوبصورت طریقے سے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ میڈیا کے منفی استعمال کے نقصانات پہ روشنی ڈال رہے ہیں۔

شانگلہ اور الپوری میں شدید ژالہ باری سے تباہی: زندگی مفلوجشانگلہ/الپوری: شانگلہ اور الپوری کے علاقوں میں حالیہ دنوں میں ...
09/10/2024

شانگلہ اور الپوری میں شدید ژالہ باری سے تباہی: زندگی مفلوج

شانگلہ/الپوری: شانگلہ اور الپوری کے علاقوں میں حالیہ دنوں میں آنے والی شدید ژالہ باری نے علاقے میں تباہی مچا دی ہے۔ اس قدرتی آفت نے علاقے کے لوگوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ژالہ باری کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں کے شیشے توٹ گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔ سڑکوں پر پڑی بर्फ کی وجہ سے لوگوں کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ، کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں جس سے کسانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کو گرم کپڑے پہننے اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہو چکی ہے جس سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی:

محکمہ موسمیات کے مطابق، آنے والے دنوں میں بھی علاقے میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس لیے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

فرضی ٹول پلازہ.بھارت کی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے پیسہ کمانے کا ایک انوکھا طریقہ اپنایا۔ اس نے ایک مصروف...
09/10/2024

فرضی ٹول پلازہ.

بھارت کی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے پیسہ کمانے کا ایک انوکھا طریقہ اپنایا۔ اس نے ایک مصروف سفر کے راستے پر جعلی ٹول پلازہ بنا کر مسافروں سے ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا۔ یہ منصوبہ اتنا کامیاب رہا کہ وہ ایک سال سے زائد عرصے تک مسافروں سے بغیر کسی شکایت کے پیسے وصول کرتا رہا اور حکام کو اس کی خبر بھی نہ ہوئی۔

ایک سال اور چھ ماہ کے بعد ٹریفک پولیس نے اس جعلی ٹول پلازہ کو دریافت کیا۔ اس وقت تک، یہ دھوکہ باز 750 ملین روپے کی خطیر رقم جمع کر چکا تھا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس کے چار ساتھی بھی اس فراڈ میں شامل تھے۔ حکام نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمے کے لیے پیش کر دیا۔

بھارتی میڈیا نے اس واقعے کو ریاستی حکام کی بڑی غفلت قرار دیا، خاص طور پر جب کہ یہ جعلی ٹول پلازہ اصلی ٹول پلازہ کے قریب ہی تھا اور کسی نے بھی اس پر توجہ نہ دی

موبائل میں استعمال ہونے والے Bluetooth کی تاریخ آپ کے موبائل میں ایک زبردست ڈیوائس لگی ہوتی ہے جسے Bluetooth کہا جاتا ہے...
09/10/2024

موبائل میں استعمال ہونے والے Bluetooth کی تاریخ

آپ کے موبائل میں ایک زبردست ڈیوائس لگی ہوتی ہے جسے Bluetooth کہا جاتا ہے اس Bluetooth کی تاریخ کا Origin دراصل Vikings سے جا کر ملتا ہے وائکنگز قدیم زمانے کے ڈنمارک ناروے سویڈن کے Pagan لوگ تھے

اس Bluetooth کو جو علامت دی گئی ہے یہ Vikings زبان کے دو الفاظ کا مجموعہ ہے

Haglaz یعنی Que
Bjarkan یعنی La

۱۰ویں صدی عیسوی میں ایک وائکنگ بادشاہ نے ڈنمارک اور ناروے کو متحد کیا تھا اس بادشاہ کا نام Bluetooth Gormsson تھا چونکہ اس بادشاہ نے دو ممالک کو connect کیا تھا اسی لئے اس موبائل ڈیوائس کو بھی Bluetooth کہا گیا کیونکہ یہ بھی دو موبائل ڈیوائسز کو connect کرتی ہے ۔

By: History of Wars and Peace

06/10/2024

زیادہ تر افراد کی گفتگو اتنی اثر نہیں رکھتی جتنا یہ بندہ بولے بغیر لوگوں کو مبہوت کررہا ہے۔ خصوصا آخری لمحات میں وہ مجمع کو بغیر بولے کنٹرول کرتا وہ منظر قابل سماعت اور دیدنی ہے۔

اسلام آباد میں تعینات فوجی دستوں کے پاس کیا اختیارات ہیں؟آئین کے اس آرٹیکل کے تحت مسلح افواج، وفاقی حکومت کی ہدایات کے ت...
06/10/2024

اسلام آباد میں تعینات فوجی دستوں کے پاس کیا اختیارات ہیں؟

آئین کے اس آرٹیکل کے تحت مسلح افواج، وفاقی حکومت کی ہدایات کے تحت، بیرونی جارحیت یا جنگ کے خطرے کے خلاف پاکستان کا دفاع کریں گی اور قانون کے تابع شہری حکام کی امداد میں، جب ایسا کرنے کے لیے طلب کی جائیں، کام کریں گی۔

آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے جبکہ فوج بلانے کے فیصلے کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

آرٹیکل 245 کے مطابق فوج کی موجودگی کے دوران ہونے والے اقدامات کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا ہے۔

آرٹیکل 245 کے عمل میں لانے کے بعد ہائی کورٹ کے اختیارات صرف اس آرٹیکل کی حد تک معطل ہو جاتے ہیں اور وہ اس حکم نامے کو چیلنج نہیں کر سکتیں۔

آرٹیکل کی تین شقیں درجِ ذیل ہیں:

شق 1 کے تحت وفاقی حکومت کی طرف سے جاری شدہ کسی ہدایت کے جواز کو کسی عدالت میں زیرِ اعتراض نہیں لایا جائے گا۔
شق 2 کے مطابق کوئی عدالت عالیہ کسی ایسے علاقے میں، جس میں پاکستان کی مسلح افواج فی الوقت آرٹیکل 245 کی تعمیل میں شہری حکام کی مدد کے لیے کام کر رہی ہوں، آرٹیکل 199 کے تحت کوئی اختیارِ سماعت استعمال نہیں کرے گی، مگر شرط یہ ہے کہ اس شق کا اس دن سے عین قبل جس پر مسلح افواج نے شہری حکام کی مدد کے لیے کام کرنا شروع کیا ہو، کسی زیرِ سماعت کارروائی سے متعلق عدالت عالیہ کے اختیار سماعت کو متاثر کرنا مقصود نہیں ہو گا۔
شق 3 میں محولہ کسی علاقہ سے متعلق کوئی کارروائی جسے اس دن یا اس کے بعد دائر کیا گیا ہو، جبکہ مسلح افواج نے شہری حکام کی مدد کے لے کام شروع کیا ہو اور جو کسی عدالتِ عالیہ میں زیرِ سماعت ہو، اس عرصے کے لیے معطل رہے گی۔

گذشتہ دنوں پاک فوج کو اسلام آباد میں خصوصی طور پر تعینات کیا گیا۔ تو ہر کوئی یہ پوچھتا نظر آیا کہ ان خصوصی اختیارات کا کیا مطلب ہے۔ اور ہفتے کی صبح مجسٹریٹ اسلام آباد نے پاکستانی فوج کے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کو ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں فوجی دستوں کے اختیارات کی وضاحت کی گئی ہے۔

بی بی سی کی نامہ نگار فرحت جاوید کے مطابق اس مراسلے میں جو اہم نقطہ ہے وہ فوجی دستوں کو گولی چلانے کا اختیار ہے۔ خیال رہے کہ فوج کے پاس یہ اختیار پہلے سے موجود ہوتا ہے، تاہم اس غیرمعمولی مراسلے میں ہر قسم کی صورتحال میں کیا راستہ اختیار کرنا ہے، وہ طے کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل سنہ 2014 میں عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران یہ صورتحال متعدد بار پیش آئی تھی، جب ڈیوٹی پر موجود بعض پولیس اہلکاروں نے اپنے افسران اور اس وقت کے وزیر داخلہ کے زبانی احکامات ماننے سے انکار کیا تھا اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ انھیں ’اِن رائٹنگ‘ ہدایات جاری کی جائیں۔

یہ امکان ہے کہ پاکستانی فوج نے وفاقی حکومت سے واضح انداز میں ہدایت نامہ جاری کرنے کی درخواست کی جس کے بعد وفاق نے ’رولز آف انگیجمنٹ‘ طے کیے ہیں۔

اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں تعیناتی کے دوران فوجی دستے ’ہوسٹائل‘ عناصر جن میں ’پرتشدد ہجوم‘ اور ’شرپسند افراد‘ شامل ہیں، کے خلاف کارروائی کریں گے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ:

ایسے ہجوم کو پہلے وارننگ جاری کی جائے۔
’وارننگ شاٹس‘ یعنی ہوائی فائرنگ کی جائے۔
ہجوم کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کا فوری اور موثر جواب دیا جائے۔
فورس کا کم سے کم استعمال کیا جائے
تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’کوئی رُول، قانون کسی فرد کو اپنے دفاع یا اس عمارت یا اینٹیٹی کی حفاظت جو اس کو سونپی گئی ہے، کے راستے میں نہیں آ سکتا۔‘

قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی عدم موجودگی میں فوج کے پاس کسی بھی شخص کو حراست میں لینے کا اختیار بھی ہو گا جو کسی جرم کا مرتکب ہو یا ایسا کرنے کی دھمکی دے۔

سوچیں! اگر دنیا بھر سے عورتیں اچانک غائب ہوجائیں تو کیا ہوگا ....؟؟ہر گھر میں مرد ناشتہ بنائیں گے ... برتن دھوئیں گے .. ...
06/10/2024

سوچیں! اگر دنیا بھر سے عورتیں اچانک غائب ہوجائیں تو کیا ہوگا ....؟؟
ہر گھر میں مرد ناشتہ بنائیں گے ... برتن دھوئیں گے .. کھانا بنائیں گے.. صفائی ستھرائی کریں گے
میک اپ کی کمپنیاں بند ہوجائیں گی.. لوگ انٹرنیٹ کا استعمال ہی چھوڑ دیں گے .. بیٹا ماں کے پیار کو ترسے گا.. بھائی بہن کے لاڈ کیسے اٹھائیں گے.. شوہر بیوی کے نخروں کو یاد کر کے روئیں گے دنیا میں ہر طرف ویرانی چھا جائے گی .. نہ کوئی شاعر ہوگا.. نہ مجنوں ہوگا .. نہ کوئی دیوانہ ہوگا..

06/10/2024

تحریک انصاف قیادت کی حکمت عملی، عالیہ حمزہ کا آڈیو میسج لیک

15/09/2024

Chitral Economic Development Conference:: Chitral Expo 2024

20/07/2024

چترال آئیکون کے نام سے پہلے سیزن 2020 میں صرف علاقہ کوہ میں نعت خوانی کا مقابلہ کرایا گیا تھا۔ اس سال ہم چترال ٹاؤن میں اس پروگرام کا دوسرا سیزن کرانا چاہتے ہیں۔ جوکہ قشقار ویب ٹی وی کے ساتھ ساتھ مقامی کیبل پر بھی نشر کیا جائے گا۔

اس مقابلے میں کلاس 8 تک کے طلبہ و طالبات اور مدارس کے درجہ حفظ تک کے طلبہ و طالبات جصہ لے سکتے ہیں۔ اس مقابلے میں جیتنے والے خوش نصیب کو ملے گا 20 ہزار روپے دوسری پوزیشن والے کو 15 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن ہولڈر کو 10 ہزار روپے جبکہ جصہ لینے والے تمام نعت خوانوں کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔ اگر آپ بھی اس مقابلے میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو 25 جولائی سے پہلے اپنی آواز میں ریکارڈ کردہ 2 منٹ کی نعت شریف (بغیر کسی ایڈیٹنگ کے) ہمیں نیچے دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر ارسال کریں۔

نوٹ: یاد رہے کہ ہر نعت خوان شروع میں اپنا نام کے ساتھ "میں یہ نعت قشقار ٹی وی کے پروگرام چترال آئیکون کے لیے ریکارڈ کر رہا/ رہی ہوں" لازمی ریکارڈ کرے۔ ورنہ ان کا نام شامل نہیں کیا جائے گا۔ نیز قشقار ٹی وی کے انتظامیہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کوئی وجہ بتائے بغیر انٹریز کو ریجیکٹ کرسکتا ہے۔

واٹس ایپ نمبر: 03006581075
نعت کا دورانیہ: 2 منٹ
زبان: کھوار/ اردو
آخری تاریخ: 25 جولائی 2024

نوٹ: نعت کے علاوہ کوئی اور نظم مثلا (حمد، منقبت، مدح سرائی یا دیگر نظمیں) شامل نہیں کی جائیں گی۔

22/06/2024

Shandur Polo Festival 2023 | Highlights

Video Courtesy: KP Tourism

Paid Content: This video is sponsored by Woolen Ways

13/06/2024

Chitral Scouts VS Chitral Lavies

12/06/2024

Pre Shandur LIVE Match from Chitral Lower



This LIVE video is sponsored by Woolen Ways | Grace Your Personality

07/06/2024

گرمائی علاقوں میں سب سے بہترین مقام سوات ہے۔ جہاں پر صاف پانی، ہر طرف سبزہ اور لوگوں کی مہمان نوازی ہر سیاح کو دوبارہ وادی کی طرف کھینچ لاتے ہیں۔

10/05/2024

پروفیسر شفیق احمد گورنمنٹ کالج چترال کے شعبہ اردو میں درس وتدریس سے وابستہ ہیں۔ محکمہ اعلے تعلیم کے علاوہ ادبی و سماجی حلقوں میں ایک ممتاز شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں،۔ اردو کے ایک نامور پروفیسر کے طور نام کمانے کے ساتھ ساتھ تدریسی ذمہ داریوں سے ہٹ کر بھی ،چترال کے طول وعرض میں پروفیسر شفیق احمد اپنی شخصیت میں ہمہ جہت پہلؤں کی بنا پر ایک پر اثر شخصیت کے طور پر نمایاں رہے ہیں، جو اپنے الفاظ اور قلم کو چترال اور اس کے آس پاس کے دیہاتوں کے جوہر کو واضح طور پر بیان کرنے کے لیے استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرتے ہیں۔ ان کی ادبی خدمات نہ صرف اس خطے کی ثقافتی دولت کو محفوظ کرتی ہیں بلکہ ان کی ورثے سے جڑی ہوئی گہری وابستگی کی بھی نشان دہی کرتی ہیں۔

علاوہ ازیں، پروفیسرشفیق احمد کی وابستگی کھوار ادب کی تحفظ اور اسے فروغ دینے میں پیش پیش ہیں، جو چترال کی لسانی شناخت کو بچانے کے لیے ان کے عزم کا مظہر ہے۔ اس وقت وہ اپنے علمی صلاحیتوں کو تحقیقی دائرے میں لا کر اس سے وسعت دلانے میں مصروف عمل ہیں۔ان کی چترال دوستی کی ہی بدولت اپنے ایم ۔فل۔ مقالے میں کھوار ادب کے پہلے ناول ”اانگریستانو“ پر ”کھوار ناول انگریستانو کا اردو ترجمہ مع حواشی تعلیقات“ کے موضوع پر ضحیم مقالہ لکھ کر پاکستان اور ہندوستان میں اردو تحقیق کے میدان میں ایک نئی روایت کی بنیاد ڈالی۔ان کی اس کاوش سے مقامی زبانوں اور قومی زبان کے درمیان پل بنانے میں مدد ملی ہے۔ اپنی علمی کوششوں اور ادبی سرگرمیوں کے ذریعے، پروفیسر شفیق احمد چترال کے ثقافتی اور ادبی ورثے کے محافظ کے طور پر ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

10/05/2024

حقیقت کیا ہے؟

دودھ خراب ہو جائے تو دہی بن جاتا ہے۔ دہی دودھ سے زیادہ قیمتی ہے۔ اگر یہ اور بھی خراب ہو جائے تو یہ پنیر میں بدل جاتا ہے۔ پنیر دہی اور دودھ دونوں سے زیادہ قیمتی ہے۔

اور اگر انگور کا رس کھٹا ہو جائے تو یہ شراب میں بدل جاتا ہے جو انگور کے رس سے بھی زیادہ مہنگا ہے۔ آپ برے نہیں ہیں کیونکہ آپ نے غلطیاں کی ہیں۔ غلطیاں وہ تجربات ہیں جو آپ کو ایک شخص کے طور پر زیادہ قیمتی بناتے ہیں۔

کرسٹوفر کولمبس نے ایک بحری غلطی کی جس کی وجہ سے اسے امریکہ دریافت ہوا۔ الیگزینڈر فلیمنگ کی غلطی نے اسے پینسلن ایجاد کرنے پر مجبور کیا۔

یہ پریکٹس نہیں ہے جو کامل بناتی ہے۔ یہ وہ غلطیاں ہیں جن سے ہم سیکھتے ہیں جو کامل بناتی ہے!

10/05/2024

Address

Qashqar Center, School Road Muldeh Bazaar
Chitral
17200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qashqar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qashqar News:

Videos

Share

The Largest News Portal

News from GBC (Gilgit-Baltistan & Chitral) including village wise news.