Anwaz Media Network - AMN

Anwaz Media Network - AMN A multilingual news and entertainment channel for the audience of Northern Pakistan including Chitral and Gilgit Baltistan

انتقال پر ملال ہنزہ سے تعلق رکھنے والے معروف مذہبی سکالر تاریخ دان  مصنف ادیب اور سماجی شخصیت الواعظ عبداللہ جان اسلام آ...
10/01/2026

انتقال پر ملال

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے معروف مذہبی سکالر تاریخ دان مصنف ادیب اور سماجی شخصیت الواعظ عبداللہ جان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

چکدرہ–چترال شاہراہ منصوبہ: این۔45 کے سیکشن تھری کے لیے عالمی ٹینڈر جاریچکدرہ–چترال شاہراہ (این۔45) کے اہم حصے کالکٹک تا ...
10/01/2026

چکدرہ–چترال شاہراہ منصوبہ: این۔45 کے سیکشن تھری کے لیے عالمی ٹینڈر جاری

چکدرہ–چترال شاہراہ (این۔45) کے اہم حصے کالکٹک تا چترال (48 کلومیٹر) کی بہتری اور توسیع کے لیے عالمی سطح پر ٹینڈر (Invitation for Bids) کا اجرا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی عزم کا واضح ثبوت ہے۔
اس منصوبے کی تکمیل سے چترال میں ترقی کی نئی رائیں کھلیں گی ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی غزالہ انجم نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کوریا کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے اکنامک ڈیولپمنٹ کوآپریشن فنڈ (EDCF) کے تحت فراہم کردہ قرض سے مکمل کیا جائے گا، جس کی مجموعی لاگت 93.779 ملین امریکی ڈالر ہے۔ منصوبے کے تحت دو رویہ مرکزی سڑک کی تعمیر، اسفالٹک کنکریٹ پیومنٹ، پلوں اور باکس و پائپ کلورٹس، ڈرینیج سہولیات، ڈھلوانوں کا استحکام (گراؤنڈ اینکر اور راک بولٹس) اور دیگر متفرق تعمیراتی کام شامل ہیں۔

غزالہ انجم کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے شفاف اور مسابقتی طریقہ کار کے تحت اہل کمپنیوں سے بولیاں طلب کی ہیں، جب کہ بولیوں کی آخری تاریخ 2 فروری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل سے نہ صرف چترال اور ملحقہ علاقوں کو محفوظ اور معیاری سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ سیاحت، تجارت اور مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مشکل جغرافیائی علاقوں میں بھی بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو ترجیح دے رہی ہے اور چکدرہ–چترال شاہراہ جیسے منصوبے اس بات کی مثال ہیں کہ موجودہ حکومت وعدوں کو عملی شکل دینے پر یقین رکھتی ہے۔

فراڈ یا اس نمبر سے ان دنوں مسلسل کال آرہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کا تذکرہ ہو رہا ہے ایسے میں بہت سارے صارفین کا کہنا ت...
09/01/2026

فراڈ یا

اس نمبر سے ان دنوں مسلسل کال آرہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کا تذکرہ ہو رہا ہے ایسے میں بہت سارے صارفین کا کہنا تھا کہ اس نمبر سے کال آنے پر جب کال اٹینڈ کیا جائے گا تو ایزی پیسہ سمیت دیگر ایپ میں موجود پیسہ لٹ سکتا ہے۔

ایک بھائی نے ابھی ابھی مسیج کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہمارا پرائمری ہائی سکول کلاس فیلوز گروپ میں ایک کلاس فیلو کے ساتھ یہ فراڈ ہوا ہے انکو کال آئی اس نمبر سے جب انھوں نے ریسیو کیا تو ایزی پیسہ اکاؤنٹس سے موجود رقم غائب ہو گی
آپ لوگ بھی محتاط رہے”۔

اسی لئے اس نمبر سے کال آنے کی صورت میں احتیاط کریں اور کال اٹینڈ نہ کریں ۔

یہ پیغام مفاد عامہ کے لئے نشر کی جا رہی ہے۔

صوبائی صدر مسلم لیگ ن انجنیئر امیر مقام اس مہینے کے آخر میں چترال کا دو روزہ دورہ کرنگے۔ چترال یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقس...
09/01/2026

صوبائی صدر مسلم لیگ ن انجنیئر امیر مقام اس مہینے کے آخر میں چترال کا دو روزہ دورہ کرنگے۔

چترال یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم تقریب میں شرکت کے بعد مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کرنگے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں مسلم لیگ ن چترال کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہی۔

وفد کی قیادت مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عبدالولی خان ایڈووکیٹ کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے بتایا وزیراعظم کے اپنے حالیہ دورہ چترال کے دوران اعلانات میں پیشرفت کے بارے بتایا کہ دانش سکول کا باقاعدہ ٹنڈر ہو چکا ہے اور متعلقہ ٹھکیدار اس مہینے موقع پر کام کا آغاز کرے گا۔ گیس پلانٹ پر پیشرفت پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔

ضلعی صدر عبدالولی خان ایڈووکیٹ نے صوبائی صدر کے سامنے مسلم لیگ ن کے کارکنان کے مسایل رکھا ۔ دریں اثناء وفد وزیراعظم معاینہ کمشن کے سربراہ مظفر علی رانجھا سے وزیراعظم آفس میں تفصیلی ملاقات کی۔

انہوں نے اپروچ روڈ کی بروقت تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا۔ آیون کلاش ویلز پر کام کے رفتار کو بھی سراہا ۔ چترال شندور روڈ کے متعلق انہوں نے کہا کہ سخت موسم کی وجہ سے اسفالٹ کا کام مارچ کے مہینے میں پھر شروع ہوگا۔

ٹھیکدار کو منع کیا گیا ہے کہ اس دوران کوئی بھی مشینری چترال بونی روڈ سے منتقل نہیں کرے گا۔

09/01/2026

چترال پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندر الملک چترال کے کھلاڑیوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے نقد انعام کو تاریخی قرار دے دیا۔

08/01/2026

اپر چترال میں خواتین کے لیے کھیلوں کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔
تاج محمد خان ترند، مشیر کھیل و امورِ نوجوانان

رپورٹ: کریم اللہ

اپر چترال میں خواتین کے لیے کھیلوں کا خصوصی انتظام خیبر پختونخوا حکومت کی خصوصی ترجیحات میں شامل ہے۔ خیبر پختونخوا کے مشیر کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند نے اپر چترال میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ تفصیلات جانیے اپر چترال سے کریم اللہ کی اس رپورٹ میں۔
:

اپر چترال میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے بھی کھیلوں کا خصوصی انتظام خیبر پختونخوا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ پولو اور پیراگلائیڈنگ کے فروغ کے لیے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ علاقے میں ثقافتی کھیلوں کو فروغ ملے اور نوجوان صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔

اس موقع پر بونی میں منعقدہ تقریب کے دوران مشیر کھیل نے چترال کے چاون پولو پلیئرز میں پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیکس بھی تقسیم کیے، جو پولو کے کھلاڑیوں کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کا ایک تاریخ ساز اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی حکومت کی جانب سے چترال کے پولو کھلاڑیوں میں خطیر انعامی رقم تقسیم کی گئی ہو۔ اس اقدام سے چترال میں پولو کے فروغ کی نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔

فضل کریم صدر تعلقات عامہ جماعت اسلامی اپر چترال تعینات صدر تعلقات عامہ جماعت اسلامی اپر چترال محترم نعیم الرحمان نے امیر...
08/01/2026

فضل کریم صدر تعلقات عامہ جماعت اسلامی اپر چترال تعینات

صدر تعلقات عامہ جماعت اسلامی اپر چترال محترم نعیم الرحمان نے امیر ضلع اسد الرحمان صاحب سے مشاورت کے بعد فضل کریم کو صدر تعلقات عامہ تحصیل مستوج مقرر کیا ہے

07/01/2026

اپر چترال میں خواتین کے لیے کھیلوں کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔
تاج محمد خان ترند، مشیر کھیل و امورِ نوجوانان

رپورٹ: کریم اللہ

اپر چترال میں خواتین کے لیے کھیلوں کا خصوصی انتظام خیبر پختونخوا حکومت کی خصوصی ترجیحات میں شامل ہے۔ خیبر پختونخوا کے مشیر کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند نے اپر چترال میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ تفصیلات جانیے اپر چترال سے کریم اللہ کی اس رپورٹ میں۔

اپر چترال میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے بھی کھیلوں کا خصوصی انتظام خیبر پختونخوا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ پولو اور پیراگلائیڈنگ کے فروغ کے لیے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ علاقے میں ثقافتی کھیلوں کو فروغ ملے اور نوجوان صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔

اس موقع پر بونی میں منعقدہ تقریب کے دوران مشیر کھیل نے چترال کے چاون پولو پلیئرز میں پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیکس بھی تقسیم کیے، جو پولو کے کھلاڑیوں کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کا ایک تاریخ ساز اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی حکومت کی جانب سے چترال کے پولو کھلاڑیوں میں خطیر انعامی رقم تقسیم کی گئی ہو۔ اس اقدام سے چترال میں پولو کے فروغ کی نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔

اقبال الدین سحر انتقال کر گئے کھوار زبان کے نامور شاعر، ادیب اور موسیقار و گلوکار اقبال الدین سحر انتقال کر گئے۔ سحر  بی...
07/01/2026

اقبال الدین سحر انتقال کر گئے

کھوار زبان کے نامور شاعر، ادیب اور موسیقار و گلوکار اقبال الدین سحر انتقال کر گئے۔

سحر بیک وقت شاعر بھی تھے، ادیب بھی، موسیقار بھی، گلوکار بھی، صداکار و اداکار بھی، اور اپنی خوش مزاجی و شگفتہ بیانی کے سبب ایک منفرد مزاح نگار اور دلکش شخصیت بھی۔

خدا مرحوم کی روح کو دائمی سکون نصیب فرمائیں۔

امین

موضوع ! خون سے لیکر سہارے تک ایک امید ایک مثال                  تحریر! شہاب ثنا یتیم بچوں کا خیال رکھنے والا انھیں سیر و...
07/01/2026

موضوع ! خون سے لیکر سہارے تک ایک امید ایک مثال
تحریر! شہاب ثنا

یتیم بچوں کا خیال رکھنے والا انھیں سیر و تفریح کروانے سے لیکر انسانیت کیلئے خون جمع کرکے جان بچانے والا ، معاشرے کے زخموں پر مرہم رکھنے والا ، بھوکوں کو نوالہ اور مظلوموں کی آواز بننے والا سماجی کارکن دراصل انسانیت کی خدمت کی زندہ مثال ہوتا ہے۔

اس معاشرے میں جہاں بہت سے بچے اپنوں کی شفقت سے محروم ہیں، وہیں کچھ فرشتہ صفت انسان ایسے بھی ہوتے ہیں جو ان یتیم بچوں کے لیے ماں باپ کا سایہ بن جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک سماجی کارکن ہے جو سمیع الدین رئیس کے نام سے جانا جاتا ہے یہ نوجوان دن رات خون کے عطیات سے لیکر غریبوں کی علاج معالج تک زندگی اور موت کےدرمیان کھڑی ایک امید کی شمع بن کر جلتا رہتا ہےیقیناً اس معاشرے میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو شہرت، دولت یا تعریف کے خواہاں نہیں ہوتے، بلکہ انسانیت کی خدمت کو ہی اپنا مقصدِ حیات بنا لیتے ہیں۔ خون کے عطیات جمع کرنے سے لیکر تابوت فراہم کرنے تک سمیع بھائی بھی ایسا ہی ایک خاموش ہیرو ہے جو زندگی اور موت کے درمیان کھڑی امید کی شمع بن کر جلتا رہتا ہے۔

یہ سماجی کارکن دن ہو یا رات، خوشی ہو یا غم، ہر وقت ایک فون کال کا منتظر رہتا ہے۔ کسی حادثے میں زخمی انسان ہو، کسی ماں کی زچگی کا نازک لمحہ ہو یا کسی بچے کی جان خطرے میں ہو — یہ کارکن فوراً حرکت میں آ جاتا ہے۔ وہ لوگوں کو خون عطیہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے، ان کے خوف دور کرتا ہے اور انہیں یہ احساس دلاتا ہے کہ ان کے چند قطرے کسی کی پوری زندگی بن سکتے ہیں۔

خون کے عطیات جمع کرنے والا سماجی کارکن صرف خون نہیں جمع کرتا، بلکہ وہ لوگوں کے دلوں میں ہمدردی، احساسِ ذمہ داری اور انسان دوستی کا جذبہ بھی بیدار کرتا ہے۔ یقیناً ایسے سماجی کارکن ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں۔۔۔اس جوان کی ایک ہی خواہش ہے کہ انسانیت خوش رہیں ۔۔یہ جوان یتیم بچوں کو صرف سہارا ہی نہیں دیتا بلکہ انہیں خوشیوں سے بھرپور زندگی کا احساس بھی دلاتا ہے۔

یہ سماجی کارکن آج کل حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی چترال کے یتیم بچوں کے ساتھ سیر پر ہے یہ سیر کے لمحے ان ننھے فرشتوں کے لیے کسی تہوار سے کم نہیں ہوتے۔ بچوں کی آنکھوں میں چمک، چہروں پر مسکراہٹ اور معصوم قہقہے اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ محبت اور توجہ زخم خوردہ دلوں کو بھی شفا دے سکتی ہے۔ پارک، تفریحی مقامات اور قدرتی مناظر میں یہ بچے خود کو تنہا نہیں بلکہ ایک خاندان کا حصہ محسوس کرتے ہیں۔ سمیع الدین رئیس بچوں کے ساتھ کھیلتا ہے، ان کی باتیں سنتا ہے، ان کے خوابوں کو سچ مانتا ہے اور انہیں یقین دلاتا ہے کہ وہ اس دنیا میں اکیلے نہیں ہیں۔ ان کا مقصد صرف سیر کروانا نہیں بلکہ ان کے دلوں میں امید، خود اعتمادی اور مستقبل کی روشنی جگانا ہے۔


سمیع الدین رئیس بھائی درحقیقت آپ ہمارے ہیرو ہیں سماجی کارکن ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں۔ یہ لوگ ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ انسانیت صرف الفاظ میں نہیں بلکہ عمل میں ہوتی ہے، اور یتیم بچوں کے چہروں پر آئی ہوئی ایک مسکراہٹ پوری انسانیت کی جیت ہوتی ہے۔۔۔۔
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں ۔۔

شہاب ثنا ۔۔

06/01/2026

اپر چترال پرواک سے متصل توری لشٹ میں موجود سینکڑوں برس پرانا قبرستان۔

توری لشٹ میں ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ آثار قدیمہ نے کھدائی کی تھی تاہم یہ قبرستان نئی دریافت ہوئی ہے یہاں پر کئی قبروں کے نشانات موجود ہے اور ایک بہت بڑا قبر گر گیا تھا جس کے اوپر کسی نے مٹی ڈال کر اوپر پتھر رکھا ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخواہ اور شعبہ آثار قدیمہ ہزار یونیورسٹی سے گزارش ہے کہ وہ اس قبرستان کو تباہ ہونے سے بچائے اور یہاں پر سائنسی طریقے سے کھدائی عمل میں لائی جائے تاکہ علاقے کی تاریخ و تہذیب کا پتہ چلایا جا سکیں۔

موضوع! گھورنا عادت یا عیاشی ؟؟                                 تحریر: شہاب ثنا ۔۔عورت کو پردہ کرنا چاہیے یہ الگ بات ہے ل...
06/01/2026

موضوع! گھورنا عادت یا عیاشی ؟؟
تحریر: شہاب ثنا ۔۔

عورت کو پردہ کرنا چاہیے یہ الگ بات ہے لیکن عورت کی بے
پردگی مرد کواپنی طرف مائل کرتی ہے یہ سراسر غلط ہے۔ میں نے تو بے پردہ سے زیادہ پردے والی کو گھورتے ہوئے مرد دیکھے۔ وہ اُن میں کیا تلاش کر رہے ہوتے ہیں یہ تو وہی جانتے ہیں لیکن باہر کی عورتوں میں کچھ بھی گھر کی عورتوں سے اضافی نہیں ہوتا اتنا میں بتادوں۔ اور پھر جو آپ باہر تلاش کرتے ہیں وہی آپ کی گھر والیوں میں دوسرے تلاش کرتے ہوں گے کیوں کہ جو آپ بوتے ہیں وہی کاٹتے ہیں۔
شرم آتی ہم ایسے معاشرے میں رہتی ہیں جہاں برقعے میں بھی عورت کو گھورتے اور اس پر تبصرے کیے جاتے ہیں ۔۔مجھے پتہ ہے عورت پردے کا نام ہے عورت کو اسلام میں گھر کی شہزادی کہا گیا ہے مگر کون مانتا ہے ۔۔ کوئی مجبوری میں نکلتی ہیں کوئی عیاشی میں ۔۔ہم یہاں کسی کو زبردستی یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ گھر سے مت نکلو یہ نہ کرو وہ نہ کرو۔۔
لیکن پیارے بھائیو!....
گلیوں، دکانوں اور بازاروں میں بیٹھے وہ لوگ جو آنے جانے والی عورتوں اور بچیوں کو گھورنے کو معمول سمجھتے ہیں، دراصل پورے معاشرے کی اخلاقی کمزوری کی علامت ہیں۔ یہ عمل نہ صرف بدتمیزی ہے بلکہ انسانیت اور غیرت کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔
جو شخص کسی کی بیٹی کو ناپاک نظر سے دیکھتا ہے، وہ یہ بھول جاتا ہے کہ اسی معاشرے میں اس کی اپنی ماں، بہن یا بیٹی بھی ہے۔ اگر ہر شخص یہی سوچ لے کہ سامنے سے گزرنے والی لڑکی بھی کسی کی عزت ہے، کسی کا فخر ہے، تو شاید یہ گندہ رویہ خود بخود ختم ہو جائے۔
بازار روزگار کے لیے ہوتے ہیں، گلیاں گزرنے کے لیے، اور دکانیں تجارت کے لیے—نہ کہ کردار کشی اور ذہنی اذیت کے لیے۔ کسی کو گھورنا، فقرے کسنا یا آنکھوں سے بے ادبی کرنا ایسا جرم ہے جس کا زخم نظر تو نہیں آتا مگر دل و دماغ پر گہرا اثر چھوڑتا ہے۔
ایک مہذب معاشرہ وہی ہوتا ہے جہاں عورت خود کو محفوظ سمجھے، جہاں بیٹیاں خوف کے بغیر قدم رکھ سکیں۔ یہ ذمہ داری صرف قانون کی نہیں بلکہ ہر فرد کی ہے کہ وہ اپنی نگاہ، اپنی سوچ اور اپنے عمل کو درست کرے۔
اصلاح کا آغاز خود سے ہوتا ہے۔ جب تک ہم اپنی نظریں پاک نہیں کریں گے، تب تک معاشرہ پاک نہیں ہو سکتا۔
خوش رہیں اختلاف کی اجازت ہے۔۔

Address

Chitral

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anwaz Media Network - AMN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Anwaz Media Network - AMN:

Share

Anwaz News public news Northern Region

Anwaz News is an initiative of the young journalist of the Northern Region. Its aim is to bring to the public news on day to day happenings in and around the Northern Areas