Mastuj Times

Mastuj Times MASTUJ UPPER CHITRAL
(UPDATE NEWS)

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَچترال کے معروف مزاحیہ فنکار عبدالجبار دل کا دورہ پڑنے پر اپنے خالق حقیقی سے جا...
15/02/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
چترال کے معروف مزاحیہ فنکار عبدالجبار دل کا دورہ پڑنے پر اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ عبدالجبار ایک درویش صفت انسان تھے، انھونے اپنے مزاحیہ فنکاری سے چترال میں خوشیاں بنٹی اور کہی چہروں پر مسکراہٹیں بکھری۔ اللّٰہ تعالیٰ عبدالجبار کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔ آمین



14/02/2025

صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم کی 16247 آسامیوں کو مشتہر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
آن لائن درخواست دینے کا آغاز ایٹا کی ویب سائٹ پر 20 فروری 2025 سے ہوگا۔
درخواست دینے کی آخری تاریخ 17 مارچ 2025 ہے۔

اپنی ایٹا کی پروفائل بنانے کے لیے اس لنک پر وزٹ کریں۔
https://etea.online/etea_portal


 #ریسکیو1122اپرچترالاپر چترال مستوج سیدان دور مرزا حسن کے مویشی خانے میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکی...
24/01/2025

#ریسکیو1122اپرچترال

اپر چترال مستوج سیدان دور مرزا حسن کے مویشی خانے میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی فائر فائٹرز ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےفائر وہیکلز کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچے اور ادھا گھنٹہ فائر فائٹنگ کے آگ پر مکمل قابو پالیا، بر وقت آگ پر قابو پاکر ریسکیو1122 کی ٹیم نے مویشی خانے سے منسلک گھر کو متاثر ہونے سے بچالیا،ابتدائی معلومات کے مطابق اپر چترال درجہ حرارت منفی ہونے کے باعث مالک مکان نے مویشیوں کے لیے آگ جلائی جو کہ بے قابو ہو کر پورے مویشی خانے کو اپنے لپیٹ لیا، فائر فائٹنگ میں ریسکیو1122 کے کے تین فائر فائٹرز اور ایک فائر وہیکل نے حصہ لیااور 5 ہزار لیٹر پانی استعمال ہوا.


23/01/2025

https://chat.whatsapp.com/D9s73uV6k90B0yQAy3ZXLB
اس گروپ کو بنانے کا مقصد اپر چترال کے اندر جہاں کہی بھی خون کی ضرورت پڑے، تو ہم اس گروپ کے ذریعے خون عطیہ کرسکے۔
بلڈ چین اپر چترال گروپ کو خود بھی جوائن کریں۔اپنے دوستوں اور احباب کے ساتھ بھی شیئر کریں ۔اس عظیم سفر میں ہمارا ساتھ دیں ۔شکریہ بلڈ چین اپر چترال

تلاش گمشدگی!  اپر چترال ملپ سے تعلق رکھنے والے بھائی جسکا نام دولت امان ہے، وہ اپنے فیملی کے ساتھ بھارہ کہو اسلام آباد م...
09/01/2025

تلاش گمشدگی!
اپر چترال ملپ سے تعلق رکھنے والے بھائی جسکا نام دولت امان ہے، وہ اپنے فیملی کے ساتھ بھارہ کہو اسلام آباد میں رہائش پذیر تھے۔ دولت امان بھائی 10 دن سے لاپتہ ہے، اس کا فون بھی بند جارہا ہے۔ گھر والے سب پریشان ہیں۔ اسلام آباد میں رہائش پذیر اپنے تمام بھائیوں سے گزارش کی جاتی ہے، کہ اس بھائی کے حوالے سے جو بھی معلومات ہو، اس نمبر پر رابطہ کریں
03442909539 محمد عزیز بڑا بھائی
03025858594 دولت امان




08/01/2025

امداد کی اپیل ۔

چترال اپر کھوژ سے تعلق رکھنے والا ننھا بشارت احمد گردوں کی موذی مرض میں مبتلا ہے۔ بشارت کا گزشتہ سال حیات میڈیکل کمپلیکس میں آپریشن ہوا تھا۔ اب دوبارہ آپریشن ہے۔ بشارت احمد کے والد بشیر احمد پیشے کے لحاظ سے مزدور ہے۔ علاج معالجے کی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔
بشیر احمد اور انکی اہلیہ اپنے لخت جگر کی علاج معالجے کے لیے مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کر رہے ہیں ۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنام سفیدہ۔۔ 03466718153
بشیر احمد ؛ 03485737978

بینک اکاؤنٹ
Title: ALI BAHADAR
Bank Name: BankIslami
Account Number: 302400200600001
IBAN: PK42BKIP0302400200600001

واضح رہے بشیر احمد کے پاس بینک اکاؤنٹ نہیں ہے ۔ اس لئے چمرکھن کے چیف ایڈمن علی بہادر صاحب کے بینک اکاؤنٹ پر امداد بھیج سکتے ہیں۔

نوٹ ؛ جن لوگوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا تو بذریعہ انبکس چمرکھن کیساتھ شیئر کیجئے گا





مستوج میں سال 2025 کی پہلی برف باری۔
03/01/2025

مستوج میں سال 2025 کی پہلی برف باری۔




03/01/2025

مستوج میں ٹیلی نار نیٹ ورک دو دنوں سے غائب ہیں اور صارفین کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں

29/12/2024

انسان کے لئے وہی کچھ ہے جس کے لئے وہ کوشش کرے۔ (القرآن)

چترال لوئر سے چترال اپر کارگین جاتے ہوئے گاڑی الٹ گئی ۔ ڈرائیور سمیت تمام مسافر محفوظ چترال لوئر سے چترال آپر کارگین جات...
25/12/2024

چترال لوئر سے چترال اپر کارگین جاتے ہوئے گاڑی الٹ گئی ۔ ڈرائیور سمیت تمام مسافر محفوظ

چترال لوئر سے چترال آپر کارگین جاتے ہوئے ریشن شادیر کے مقام پر ڈرائیور خالد احمد کی گاڑی چڑھائی چڑھتے ہوئے الٹ گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈرائیور خالد احمد نے انتہائی دانش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چڑھائی چڑھتے ہوئے تمام مسافروں کو اتار دیئے تھے۔ جس کے نتیجے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔ گاڑی الٹتے وقت ڈرائیور کے علاؤہ کوئی مسافر سوار نہیں تھے۔
Copied وائس آف اپر چترال۔




13/12/2024

دریائے چترال کا رخ تبدیل کرنے کے لئے کام کا آغاز۔

دریائے چترال کا رخ تبدیل کرنے کا عمل بغیر منصوبہ بندی کے تحت شروع ہوا ہے ۔ دنین کی جانب سے کھدائی کرکے دریائے چترال کے رخ کو ائیر پورٹ روڈ کی جانب کر رہے ہیں۔ جس سے مستقبل قریب میں ائیرپورٹ روڈ کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

لہذا اربابِ اختیار سے گزارش ہے کہ دریائے چترال کا رخ کو تبدیل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جائے۔

رپورٹ: وقاص احمد ایڈووکیٹ



05/12/2024

Welcome to Chitral
A land of peace with rich culture.




09/11/2024

Video credit Asheq Ali Mastuj




عجب بہار دکھائی لہو کے چھینٹوں نے خزاں کا رنگ بھی رنگ بہار جیسا تھا🍁🍂Autumn season at Mastuj Upper Chitral
17/10/2024

عجب بہار دکھائی لہو کے چھینٹوں نے

خزاں کا رنگ بھی رنگ بہار جیسا تھا🍁🍂

Autumn season at Mastuj Upper Chitral



اپر چترال میں نرسنگ کالج کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی زیر صدارت صوبائی اس...
15/10/2024

اپر چترال میں نرسنگ کالج کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس

ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے کانفرنس روم میں ضلع چترال اپر میں نرسنگ کالج بلڈنگ کی تعمیر اور سال 25-2024 نرسنگ کلاسز کے اجراء کے لیے کراے کی عمارت کے بندوبست کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں محکمہ صحت, پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی, کے ایم یو, سی اینڈ ڈبلیو کے نمایندوں, ڈی ایچ او چترال اپر, اے سی چترال اپر موجود تھے. ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے ضلع چترال اپر میں فلفور نرسنگ کلاسز برائے سال 25-2024 کے اجراء کے لیے کرائے کی عمارت کا بندوبست کرنے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو اپنا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔

علاوہ ازیں چترال کی عوام کے دیرینہ مسئلے نرسنگ کالج کی عمارت کی تعمیر کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر کو بتایا گیا کہ ڈی ایچ او چترال اپر اور ڈی سی آفس سرکاری زمین کی نشاندہی کررہے ہیں او 31اکتوبر 2024 تک زمین کی نشاندہی و دیگر ضروری کاروائی مکمل کرلی جائے گی۔ 31اکتوبر 2024 کو زمین کی نشاندہی و دیگر ضروری کاغذات سی پی او محکمہ صحت کو بھجوائی جائیگی جو کہ ایس ایم بی آر کے دفتر کو مزید کاروائی کے لیے بھیجا جائے گا۔

ایکس سی این محکمہ سی اینڈ ڈبلیو عمارت کی تعمیر، سولرآئزیشن اور لفٹ کی تنصیب کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرکے رپورٹ دیں گے جبکہ اجلاس میں یہ طے پایا کہ 31 اکتوبر 2024 کو تمام متعلقہ محکمے اپنی حتمی رپورٹ اگلے منعقد ہونے والے اجلاس میں دینگے۔ آخر میں ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے تمام محکموں کا شکریہ ادا کیا۔
#مستوجٹائمز



05/10/2024

Islamabad D-Choke yesterday


ڈاکٹر زہرہ ولی ملک عدم کے سفر پر روانہ ہوئی۔ڈاکٹر زہرہ سے منسوب سو باتوں کی ایک بات کہ اپر کی گذشتہ دس سالہ نسل کی پیدائ...
30/09/2024

ڈاکٹر زہرہ ولی ملک عدم کے سفر پر روانہ ہوئی۔

ڈاکٹر زہرہ سے منسوب سو باتوں کی ایک بات کہ اپر کی گذشتہ دس سالہ نسل کی پیدائش ان کے ہاتھوں ہوئی۔
اپرچترال پسماندہ ہونے کے ساتھ ساتھ کثیرالابادی بھی ہے۔ پورے ضلع میں صرف ایک ہسپتال کے گائنی جیسے ضروری شعبے کی واحد ڈاکٹر تھی ۔
وہ چاہتی تو اپنا تبادلہ ایک ایسی جگہ کرتی جہاں کم ازکم ضروریاتِ زندگی آسانی سے دستیاب ہوں، وہ چاہتی تو کم ازکم ایسے ہسپتال جاتی جس میں گائنی سے متعلق سامان مہیا ہوتے اور ان کا کام آسان ہوجاتا۔ وہ چاہتی تو ایسی جگہ جاتی جس میں مریض کم اور ڈاکٹر زیادہ ہوں،وہ چاہتی وہاں جاتی جہاں او پی ڈی سے زیادہ ذاتی کلینک سے پیسے ملتے۔

لیکن نہیں۔
وہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ضلع پسماندہ ہے، آبادی زیادہ ہے، سہولیات موجود نہیں، مریضوں کی تعداد سیکڑوں میں، ہسپتال میں لیبر روم تک نہیں، موسمی صورتحال برداشت سے باہر اور گھر میں بھی نیند تک کے لیے وقت نہیں پھر بھی اپرچترال بونی کو منتخب کیا۔

ڈاکٹر زہرہ ذاتی کلینک نہیں کھولی۔ وجہ؟

ان کے قریبی لوگوں نے دیکھا ہے کہ وہ ڈیوٹی ٹائم سے ہٹ کر بھی مریضوں کو انٹرٹین کرتی تھی۔وہ اپنا بقایہ وقت کمائی کے بجائے خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

اپرچترال کی کوئی خاتون امید سے ہوتی تو اس کی نظریں اللہ تعالی کے بعد ڈاکٹر زہرہ پر ہوتیں۔ کیوں کہ اس کو پتہ ہوتا تھا کہ ڈاکٹر صاحبہ نہ صرف فن میں کمال رکھتی ہیں بلکہ ان کا اخلاق ایسا ہے کہ ان کے ہاں جاتے ہوئے کوئی نہیں کتراتی۔ ورنہ ہم نے گائنی کے ڈاکٹروں کے اخلاق کی وہ کہانی اور زبان کی وہ شیرینی دیکھی اور سنی ہے کہ اللہ امان۔

یہ ہمیں معلوم ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال بونی میں بنیادی صحت کی سہولیات خصوصاً گائنی کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس کے باوجود ڈاکٹر صاحبہ عرصہ دراز سے لوگوں کی خدمت بہت خوش اخلاقی سے کرتی نظر آتی تھی۔ ورنہ وہ بھی دوسرے شہر ریفر کرسکتی تھی جو ہمارے ڈاکٹروں کا عمومی رویہ ہے۔

ڈاکٹر زہرہ کا انتقال بھی اتوار کے دن ڈیوٹی سے فراغت کے بعد ہوئی۔ ورنہ اتوار کو تمام سرکاری ملازم لمبی تان کر سوتے ہیں۔ خدمت کرتے ہوئے جان دینے کی اگر کہیں اصطلاح ہے تو یقنیاً ڈاکٹر زہرہ پر صادق آتی ہے۔

ڈاکٹر صاحبہ نہیں رہی۔ساتھ ہی اپرچترال ایک مہربان ماں اور فرمانبراد بیٹی سے محروم ہوگئی۔
بیٹیاں ساری سانجھی ہوتی ہیں لیکن ڈاکٹر زہرہ مذکورہ ضلع کی ہر ماں کی دلاری تھی، ہر باپ کی پیاری تھی اور ہر بھائی کی چہیتی تھی۔ اللہ تعالی ڈاکٹر صاحبہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

Address

Chitral
17020MASTUJ

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mastuj Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mastuj Times:

Videos

Share