22/01/2022
تازہ ترین اپڈیٹ از وزیر زادہ صاحب
چترال کے امیدواروں کیلئے ایٹا ٹیسٹوں کے مراکز چترال ہی میں ہونگے، سوائے ایس ایس ٹی پوزیشن کے ٹیسٹوں کے
وزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور جناب وزیر زادہ صاحب سے ابھی ابھی رابطہ ہوا اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اُن کی بروقت کوششوں سے چترال میں ایٹا ٹیسٹوں کے سنٹرز رکھے گئے ہیں۔ ایٹا ڈائریکٹر کے نام اُن کا لکھا ہوا خط پوسٹ کے ساتھ لف ہے۔ صرف ایس ایس ٹی کے ٹیسٹ اِس بار چکدرہ میں ہونگے، جس کی وجہ یہ ہے کہ ایس ایس ٹی کے ٹیسٹ چند دنوں کے اندر ہو رہے ہیں اور وقت کی قلت کی وجہ سے مذکورہ ٹیسٹوں کے انتظامات چترال سینٹرز میں کرانا ایٹا ڈائرکٹریٹ کے لیے ممکن نہیں تھا۔البتہ یہ بات کنفرم ہے کہ مستقبل میں ایس ایس ٹی کے ٹیسٹ سنٹرز بھی چترال ہی میں ہونگے۔
ہم وزیر زادہ صاحب کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی گزارش کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت کے ماتحت جتنے بھی ٹیسٹنگ ایجنسیز ہیں اُن کو خط لکھے اور پبلک سروس کمیشن سمیت دوسرے ٹیسٹنگ اور ریکروٹنگ اداروں کے ٹیسٹ سنٹرز بھی چترال میں کھلوانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ ہم بحیثت استاذ چترالی طلباء و طالبات اور ٹیسٹوں کے امیدواروں کی معاشی تنگدستی اور مجبوریوں سے گہری حد تک واقف ہیں۔ ایسی مجبوریوں کے پیشِ نظر اس طرح کی سہولیات بہم پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرنا ایک عظیم قومی خدمت کے مترادف ہیں۔ ایسے کاموں سے ہی غریب اور نادار لوگوں کی دعائیں اور سپورٹ جیتی جا سکتی ہیں۔
ظہور دانش