28/12/2024
Bhowana
پارہ چنار میں جاری کشیدگی کے خلاف شیعان حیدر کرار بھوآنہ کیبجانب سے مین جھنگ روڈ پر احتجاجی ریلی اور دھرنے کا آغاز دھرنے میں بچے بوڑھے جوان اور خواتین کی بڑی تعداد شامل جب تک پارہ چنار کا مسئلہ حل نہیں ہو گ دھرنا جاری رکھیں گے غضنفر زیدی
VO
شیعیان حیدر کرار بھوآنہ کی جانب سے پاڑہ چنار ر میں جاری کشیدگی کے خلا ف مین جھنگ چنیوٹ روڈ بھوآنہ شہر میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے ساتھ بچے ، جوان ، بوڑھے ، خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے سید غضنفر عباس زیدی ، سید شاہد حسین زیدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارہ چنار میں امن و امان کی بگڑی صورتحال کو صحیح ڈگر پر لایا جائے ریاست عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے کی زمہ دار ہوتی ہے حکومت بے گناہ انسانی جا نو ں کے زیاع کو روکے اور کرم ایجنسی پاڑہ چنار میں امن و امان قائم کرے اور ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے کی جانے والی تمام سازشوں کو ناکام بنائے اور مقامی سطح پر معمولات زندگی کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔مظاہرین نے اس ریلی کو پرانے لاری اڈا پر مین روڈ کو بند کر کےدھرنے میں تبدیل کرتے ہو ئے عہد کیا کہ جب تک پاڑہ چنار کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہم بھی اپنے مومنین پاکستانی بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے اپنے بچوں بوڑھوں جوانوں خواتین کے ساتھ یہاں پر احتجاج کرے رہیں گے