Shahab Uddin Ghauri

Shahab Uddin Ghauri قومی اور علاقائی خبریں روزمرہ رونما ہونے والی واقعات ک?

21/12/2024

نادرا آفس چلاس میں خود کو داریل کے باشندے ظاہر کر کے شناختی کارڈ بنانے کی کوشش کرنے والے 2 افغان باشندوں کو پکڑ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا ۔

21/12/2024

ریجنل ہسپتال چلاس میں ایک مریض کو اع پازیٹیو خ و ن کی اشد ضرورت ہے
رابط نمبر
03554330234

21/12/2024

اللہ والے ٹرسٹ کی جانب سے ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان ڈاکٹر نثار کیانی کی خصوصی درخواست پر پاکستان بیت المال گلگت کے سویٹ ہوم میں رہائش پذیر یتیم بچوں کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا
اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر اللہ والے ٹرسٹ رانا حسان افضل ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان ڈاکٹر نثار کیانی بھی موجود ہیں
سویٹ ہوم کے بچوں نے اللہ والے ٹرسٹ اور ڈاکٹر نثار کیانی کا شکریہ ادا کیا ۔۔

شیخ الحدیث مولانا عبد القدوس صاحب نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ کوہستان ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد تک کے علمائے کرام میں ایک نما...
21/12/2024

شیخ الحدیث مولانا عبد القدوس صاحب نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ کوہستان ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد تک کے علمائے کرام میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔ان کی قابلیت اور صلاحیتوں کے نہ صرف عوام بلکہ علمائے کرام بھی معترف ہیں ۔بڑے بڑے جید علمائے کرام ، مفتیان اور تبلیغی جماعت کے رفقاء ان کی دل سے عزت و احترام اس لئے کرتے ہیں کہ وہ ایک بہت بڑے اور باعمل عالم دین ہیں ۔
گزشتہ دنوں تھور گاؤں میں ان کے گھروں ، مال مویشی خانوں اور درختوں کو کسی بدبخت نے آگ لگا کر سب کچھ ختم کیا ۔
عام طور پر اہلیان دیامر کو ۔۔۔دیامر کے غیور عوام ۔۔۔کا نام دیا جاتا ہے ۔اگر حقیقی معنوں میں اہلیان دیامر غیور ہیں تو عوام کو یکجان بن کر حکومت سے مطالبہ کرنا ہو گا کہ شیخ الحدیث مولانا عبد القدوس صاحب کے جس فرد یا افراد نے یہ زیادتی کی ان کو نشان عبرت بنانا ہو گا ۔نیز علمائے کرام بلخصوص ملزمان کا جس علاقے سے تعلق ہو گا اس پوری وادی یا علاقے کے لوگ متفقہ طور پر اس خاندان کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے تعلق ختم کرتے ہوئے ان لوگوں کے نہ نماز جنازہ میں شرکت کرنی چاہئے اور نہ شادی بیاہ میں ۔کیونکہ ان جیسے لوگوں کی وجہ سے دیامر کی مایہ ناز شخصیات ضلع سے ہجرت کر رہے ہیں اور کوئی آفیسر ، کوئی ڈاکٹر ، کوئی انجینئر ، کوئی استاد ، کوئی پروفیسر ، یہاں تک کہ کوئی قابل کلرک بھی یہاں نہیں آنا چاہتا ہے کیونکہ انہیں اندازہ ہے کہ کب ، کون اور مفت میں ہماری عزت نفس کو چور چور کریگا ۔اس وقت سہنے کے سوا کچھ اور کر بھی نہیں سکتے ہیں اس لئے بہتر یہی ہے کہ ہم دیامر ہی نہ آئیں ۔
اب اگر غیور عوام ان لوگوں کو نشان عبرت بنائینگے تو یقین کیجئے ہر قابل فرد ، ہر آفیسر ، ڈاکٹر ، انجینئر ، لیکچرار ، پروفیسر سمیت ہر شعبہ کے قابل ترین شخصیات اس ضلع کا رخ کرینگے اور یہ ضلع سالوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں ترقی کے منازل طے کریگا ۔ورنہ دیامر کی قسمت کو ان جیسے لوگوں کے سپرد کیا تو پھر نہ کہنا دیامر پسماندہ ہے ۔کیونکہ ہم سب چاہتے ہیں کہ دیامر پسماندہ نا رہے اور اس پسماندگی کی وجہ ان جیسے لوگ ، ان کے سپورٹرز ہیں جو دیامر کو برباد کرنے پہ تلے ہوئے ہیں ۔ورنہ دیامر میں سالانہ خرچ ہونے والا فنڈ ایسا ضائع نہ ہوتا ۔۔۔ زرا سوچیئے ۔۔۔میری سوچ ۔۔۔

نکیر مارکیٹ میں ۔۔۔ محمد تقی ایزی لوڈ شاپ ۔۔۔کے نام سے نیا دکان کا افتتاح کر دیا گیا ۔ محمد تقی ایزی لوڈ شاپ میں ایس کام...
21/12/2024

نکیر مارکیٹ میں ۔۔۔ محمد تقی ایزی لوڈ شاپ ۔۔۔کے نام سے نیا دکان کا افتتاح کر دیا گیا ۔ محمد تقی ایزی لوڈ شاپ میں ایس کام ، ٹیلی نار ، یوفون ، زونگ کا ایزی لوڈ سمیت ایزی پیسہ کی سہولت بھی دستیاب ہے ۔۔۔

20/12/2024

21 دسمبر کی رات سال کی سب سے طویل ترین
رات ہے

20/12/2024

ریجنل ہسپتال چلاس میں ایک مریض کو اے نیگیٹو خ و ن کی اشد ضرورت ہے
رابط نمبر
03555261300

روح الامین کو سول سپلائی آفیسر دیامر تعینات کر دیا گیا ۔ قبل ازیں سول سپلائی آفیسر غذر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے...
20/12/2024

روح الامین کو سول سپلائی آفیسر دیامر تعینات کر دیا گیا ۔ قبل ازیں سول سپلائی آفیسر غذر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔روح الامین محکمہ خوراک کے ذہین اور قابل آفیسران میں شمار ہوتے ہیں ۔روح الامین چلاس کے تیمرخیل قبائل سے تعلق رکھتے ہیں ۔اور معروف میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر منصور الحق کے بھتیجے ہیں ۔

سیکرٹری جنگلات سید عبد الوحید شاہ کو سیکرٹری سروسز کا اضافی چارج دے دیا ۔ نوٹیفکیشن جاری ۔۔۔
20/12/2024

سیکرٹری جنگلات سید عبد الوحید شاہ کو سیکرٹری سروسز کا اضافی چارج دے دیا ۔ نوٹیفکیشن جاری ۔۔۔

کےکے ایچ چلاس میں دوران ناکہ گوھرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک فرد سے 30 بور برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر39/2...
19/12/2024

کےکے ایچ چلاس میں دوران ناکہ گوھرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک فرد سے 30 بور برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر39/24 جرم 13Ao کے تحت گرفتار کیا ہے ۔۔۔

سیکرٹری برقیات گلگت بلتستان ثناء اللہ خان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو کارگاہ پاور پراجیکٹ کے حوالے سے بریفن...
19/12/2024

سیکرٹری برقیات گلگت بلتستان ثناء اللہ خان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو کارگاہ پاور پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں ۔۔۔

۔۔۔موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔۔۔
19/12/2024

۔۔۔موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔۔۔

ریجنل ہسپتال چلاس میں تعینات ماہر امراض جلد ڈاکٹر عائشہ حبیب نے رائل کالج آف فزیشن آف ایئر لینڈ سے پروفیشنل ڈپلومہ ان ڈر...
18/12/2024

ریجنل ہسپتال چلاس میں تعینات ماہر امراض جلد ڈاکٹر عائشہ حبیب نے رائل کالج آف فزیشن آف ایئر لینڈ سے پروفیشنل ڈپلومہ ان ڈرمیٹالوجی کا ڈپلومہ نمایاں نمبروں سے پاس کر لیا ۔ڈاکٹر عائشہ حبیب مڈوائفری اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنس سکول چلاس کی پرنسپل اور ماہر جلد کی حثیت سے ریجنل ہسپتال چلاس میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔۔۔

احسان شاہ کو جی ایم نیٹکو دیامر استور ڈویژن تعینات کر دیا ۔احسان شاہ صاحب کتاب شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین لکھاری ...
18/12/2024

احسان شاہ کو جی ایم نیٹکو دیامر استور ڈویژن تعینات کر دیا ۔
احسان شاہ صاحب کتاب شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین لکھاری بھی ہیں ۔ان کا تعلق گلگت کے ملحقہ گاؤں مناور سے ہے ۔احسان شاہ ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان رحمان شاہ کے بڑے بھائی ہیں ۔۔۔

محمد مرتضیٰ کو ڈائریکٹر ایجوکیشن پلاننگ گلگت بلتستان جبکہ جہانزیب کو ڈائریکٹر ریفارمز سکول ایجوکیشن تعینات کر دیا ۔نوٹیف...
18/12/2024

محمد مرتضیٰ کو ڈائریکٹر ایجوکیشن پلاننگ گلگت بلتستان جبکہ جہانزیب کو ڈائریکٹر ریفارمز سکول ایجوکیشن تعینات کر دیا ۔نوٹیفکیشن جاری ۔۔۔

محکمہ جنگلات میں خدمات انجام دینے والے تین اکاونٹنٹس کو گریڈ 17 میں ترقی دیدی گئی ۔ گریڈ 16 سے 17 میں ترقی پانے والوں می...
18/12/2024

محکمہ جنگلات میں خدمات انجام دینے والے تین اکاونٹنٹس کو گریڈ 17 میں ترقی دیدی گئی ۔ گریڈ 16 سے 17 میں ترقی پانے والوں میں فارسٹ آفس چلاس ڈویژن کے محمد صابر ، داریل تانگیر آفس کے عبدالعزیز اور سکردو آفس کے محمد قاسم شامل ہیں جنہیں ترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ بنا دیا گیا۔

ضلع لوئرکوہستان سے محمد حماد واللہ باقی چئیرمن زکوٰۃ منتخب نوٹیفکیشن جاری ۔۔۔
18/12/2024

ضلع لوئرکوہستان سے محمد حماد واللہ باقی چئیرمن زکوٰۃ
منتخب نوٹیفکیشن جاری ۔۔۔

18/12/2024

سابق صدر نیشنل بنک اکبر حسین کے والد محترم طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

Address

Chilas
14100

Telephone

+923449503288

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahab Uddin Ghauri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share