Daily Sama Chichawatni

Daily Sama Chichawatni Daily Sama Chichawatni Ch Usman Aziz

15/02/2023

وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

15/02/2023

170 ارب روپے کے ٹیکس کی منظوری ہوگئی، سگریٹس، انرجی ڈرنکس، فضائی کمپنیوں کے بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس کے ٹکٹس کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، شادی کی تقریبات کے بل 10 فیصد زیادہ آئیں گے

خوردنی تیل، صابن، الیکٹرانکس آئٹمز سمیت تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد کردی گئی
منی بجٹ: پُرتعیش اشیاء پر 25 فیصد جی ایس ٹی کا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع

20/01/2023

سینئر صحافی صدر تحصیل پریس کلب جناب ظفر اقبال انصاری پر چند وکلاء کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ارباب اختیار اور صدر، جنرل سیکرٹری بار سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں،

چیچہ وطنی: بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے سالانہ انتخابات میں فرینڈز گروپ اور فرخ پرویز چیمہ گروپ کے امیدوار برائے صدر چوہ...
14/01/2023

چیچہ وطنی: بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے سالانہ انتخابات میں فرینڈز گروپ اور فرخ پرویز چیمہ گروپ کے امیدوار برائے صدر چوہدری ہمایوں آفتاب میلو ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری محمد ذیشان بوٹا گجر ایڈووکیٹ جیت گئے -

الحمد للہ ۔تحصیل پریس کلب چیچہ وطنی اور پاکستان میڈیا کونسل تحصیل چیچہ وطنی کے الیکشن سال 2023-24 کا کامیاب انعقادنو منت...
14/01/2023

الحمد للہ ۔تحصیل پریس کلب چیچہ وطنی اور پاکستان میڈیا کونسل تحصیل چیچہ وطنی کے الیکشن سال 2023-24 کا کامیاب انعقاد

نو منتخب عہدیداران ظفر اقبال انصاری صدرتحصیل پریس کلب جبکہ محمد عمران خالد جنرل سیکرٹری منتخب۔۔ چیئرمین میاں عبدالجبار رحمانی۔ وائس چیئرمین انور جاوید قادری۔ سرپرست اعلی حاجی چوہدری محمد امجد یسین۔ سرپرست چوہدری عمران اسحاق کنگ ۔ سینئر نائب صدر چوہدری محمد اظہر رامے۔ نائب صدر چوہدری عثمان عزیز۔ جوائنٹ سیکرٹری عقیل راجپوت۔ فناس سیکرٹری ملک جاوید علی۔ پریس سیکرٹری حمزہ مرید بلال ۔ ممبران میاں جاوید رحمانی۔ میاں یاسر لطیف۔ جاوید اقبال۔ محمد راشد۔ محمد شمیر علی۔ میاں عبد الغفار رحمانی۔ محمد عمر ظفر۔ رانا عابد علی خاں۔ غلام علی۔چوہدری قمرزمان تارڑ۔ اعجاز فریدی۔ رانا حسن وقاص۔ اصغر علی سہو۔ عمران انور قادری کی طرف سے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دی۔تمام نو منتخب عہدیداران اور ممبران پریس کلب کی طرف سے عہد کیا گیا کہ ہماری اولین ترجیح عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور مثبت صحافت کرتے ہوئے تحصیل بھر میں اپنا کردار ادا کرنا ہے صحافی برادری کو صحافتی سر گرمیاں سرانجام دیتے ہوئے درپیش مسائل کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔ پاکستان میڈیا کونسل کے نو منتخب عہدیداران چیئرمین سردار علی اجمل ڈوگر۔ وائس چیئرمین میاں عبدالغفار رحمانی۔ سرہرست اعلی حاجی چوہدری محمد امجد یسین۔ سرپرست۔ امجد علی ساغر۔ صدر چوہدری محمد اظہر رامے۔ سینر نائب صدر محمد راشد علی۔ جوائنٹ سیکرٹری محمد شمیر علی۔ ارگنائزر۔ حمزہ مرید بلال کو مبارکباد دی گئی۔

14/11/2022

*چیچہ وطنی:جناح ٹاٶن میں 6 مسلح ڈاکوٶں کی تاجر کے گھر ڈکیتی کی واردات*۔ گن مین جانبحق۔

*چیچہ وطنی:ڈاکو اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے کے طلاٸ زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا ۔اہل خانہ ذراٸع*

*چیچہ وطنی:ڈاکوٶں کی فاٸرنگ سے ڈاکٹر ہما بشیر کا گن مین شدید زخمی ہو گیا۔پولیس*

*چیچہ وطنی:زخمی گن مین کو تشویشناک حالت میں ساہیوال ریفر کیا گیا۔ گن مین راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

*چیچہ وطنی:وارات شہر کے معروف تاجر چوہدری اسلم اصل ہمدرد بیکرز والے کے گھر ہوٸ۔*

*چیچہ وطنی:واردات کی اطلاع کے بعد پولس تھانہ صدر موقع پر پہنچ گٸ:

21/10/2022

چیچہ وطنی۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات

چیچہ وطنی۔ سرکل میں ڈکیتی کی وارداتیں نان سٹاپ جاریں۔

چیچہ وطنی۔ ماسک پہنے ڈاکو تاجر برادری کیلئے عذاب بن گئے .

چیچہ وطنی۔ ڈاکخانہ بازار سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر دکاندار سے 40 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار

چیچہ وطنی ۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل بھی موقع پر پہنچ گئے۔

چیچہ وطنی۔ ڈکیتی کی واردات کے بعد شہر بھر کی تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

چیچہ وطنی۔ ڈاکخانہ بازار میں ایزی لوڈ شاپ سے دو ڈاکو 125 پر جدید اسلحہ سے لیس آئے اور دکان سے 40 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈکیتی کی مکمل واردات دیکھی جاسکتی ہے۔ خواجہ آئرن سٹور کے مالک کے مطابق مختلف دکانوں سے بجلی بلز کی رقم سمیت دکان میں موجود کیش 40 لاکھ روپے سے زائد موجود تھا۔ ڈاکو نے دکان پر موجود گاہکوں سے بھی نقدی لوٹی۔ واردات کے بعد ڈاکو ایکسچینج روڈ کی طرف فرار ہوگئے۔جن کا پیچھا بھی کیا گیا ڈاکو125 پر ہونے کے باعث باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ چیچہ وطنی شہر میں یہ اس سال کی سب سے بڑی واردات ہے۔

13/09/2022

چیچہ وطنی الفتح روڈ پر دو 125 موٹر سائیکل سوار 6 مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر چار افراد سے ہزاروں روپے نقدی اور 4 عدد موبائل فونز لے کر فرار۔

چیچہ وطنی مال منڈی الفتح روڈ پر 6 مسلح ڈاکو احمد نامی توڑی ٹال ملازم سے 2 ہزار نقدی اور موبائل فون,
روڈ پر کھڑے کیری ڈبہ سے موبائل فون نقدی,
اصغر نامی مکینک سے موبائل فون اور تین ہزار کی نقدی۔
جبکہ سرکاری ڈسپوزل پر موجود کامران نامی شخص سے موبائل فون لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

05/09/2022

*چیچہ وطنی* *دارارقم سکول سمیت پرائیویٹ سکولز نے ناقابل برداشت فیسوں میں اضافہ کردیا۔*

چھ ماہ میں دو دفعہ ناقابل برداشت فیسوں کے اضافے پر طلباء کے والدین انتہائی پریشان اور سراپا احتجاج ہیں۔

والدین نے وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب، محکمہ ایجوکیشن کے افسران۔ کمشنر۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ فوری طور پر نوٹس لیں۔ اور سکول فیس کے اضافے کو روکا جائے۔

دارارقم سکولز سمیت دیگر تمام پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز اور مالکان کو ناقابل برداشت فیسوں میں اضافہ پر روکا جائے۔ ورنہ والدین جلد احتجاج کی کال دیں گے

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر عوام پہلے ہی پسے ہوئے ہیں ۔والدین

ان حالات میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ والدین

26/08/2022

چیچہ. وطنی ۔ اندرون شہر بس سٹینڈ کے سامنے حادثہ

چیچہ وطنی ۔ میاں بیوی جانبحق

چیچہ وطنی۔ 34 چودہ ایل کے رہائشی میاں بیوی کو نجی.کمپنی کی بس نے کچل دیا۔ 65 سالہ لطیف اور اسکی بیوی بس سٹینڈ پر بس کے انتظار میں کھڑے تھےاسی دوران نجی کمپنی کی بس نمبری ایل ای ایس4428 اچانک ان پر چڑھ دوری۔ میاں بیوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہو گئے
تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر گاڑی تحویل میں لے لی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار
پولیس نے ضروری کاروائی کیلئے دونوں نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ زرائع

03/08/2022

چیچہ وطنی۔ سرکل میں ڈکیتی ۔ چوری۔ راہزنی کی وارداتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ۔

چیچہ وطنی :تین نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکوں کی دن دیہاڑے دو دوکانوں پر ڈکیتی کی واردات ۔

چیچہ وطنی : ملزمان تھانہ سٹی کی حدود کالج روڈ پر واقع 2 دوکانوں سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گٸے ۔

چیچہ وطنی۔ مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر ادریس ٹریڈرز سے تقریبا 8 لاکھ روپے نقدی جبکہ دکان کے اندر موجود دو گاہکوں سے 10 ۔ 13 ہزار روپے لوٹ لیئے

چیچہ وطنی : ملزمان نے ڈکیتی کے بعد دکان کے باہر اوراندر گن اور پسٹل سے فاٸرنگ بھی کی

چیچہ وطنی : ملزمان ڈکیتی کے بعد آرام سے فرار ہو گٸے ۔پولیس

چیچہ وطنی : دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سے اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

22/07/2022

*—— بریکنگ نیوز ——*

*پی ڈی ایم کے امیدوار حمزہ شہباز شریف نے 179 ووٹ حاصل کرکے دوبارہ وزیر اعلی پنجاب بنے گئے۔*

*پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری پرویز الہی نے 176 ووٹ شامل کئے گئے،*

*سرپم کورٹ کے حکم کے مطابق ڈپٹی اسپکر دوست محمد مزاری نے ہونے ووٹنگ کے نتائج کا اعلان کر دیا*

*ق لیگ کے 10 ووٹ کنتی میں شامل نہیں گئے گئے، اسپکر کی رولنگ*

*اسمبلی کے اندر اور باہر پی ڈی ایم کا جشن شروع ہوگیا، *

*آراکین اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو مبارکباد دنیے شروع ہوئے، *

*اسمبلی کے دروازے کھول دئیے گئے*

15/06/2022

نیوز الرٹ ۔۔۔ پٹرول 24,ڈیزل 59 ,مٹی کا تیل 29 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ۔

13/06/2022

‏بجلی 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی، نیپرا

‏بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا، نوٹیفکیشن

‏بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا

نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

12/06/2022

چیچہ وطنی : گاٶں 36/12L میں سینٸر صحافی یاسر افضال پر 8 مسلح افراد کا قاتلانہ حملہ

چیچہ وطنی : جسم کے مختلف حصوں پر لوہے کے راڈز سے ضربیں لگاٸ گٸ
چیچہ وطنی۔ سینئر صحافی یاسر پر محمد شریف ڈوگر, رفیق ڈوگر, بھالو ڈوگر, نویدڈوگر, ابرار ڈوگر سمیت تین نامعلوم افراد نے ملکر تشدد کیا

چیچہ وطنی :صحافی یاسر افضال پبلک نیوز سے وابستہ ہے

چیچہ وطنی : مسلح افراد نے گاٶں کے چوک میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا

چیچہ وطنی : صحافی یاسر افضال کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا

چیچہ وطنی : پولیس تھانہ صدر بھی ہسپتال پہنچ گٸ .

چیچہ وطنی : مقامی نجی ٹی وی کے رپورٹر پر وحشیانہ تشدد پر صحافی تنظیمیں سراپا احتجاج

چیچہ وطنی : ڈی پی او ساہیوال واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بناٸیں ۔صحافی تنظیموں کا مطالبہ

11/06/2022

*چیچہ وطنی /ڈکیتی کی واردات کی کوشش/ گاڑی نہ روکنے پر ڈاکووں کی فاٸرنگ*

چیچہ وطنی :تھانہ غازی آباد کی حدود میں ڈکیتی کی نیت سے ڈاکوؤں کی وکیل کی گاڑی پر فاٸرنگ
چیچہ وطنی : گاڑی میں سوار دونوں افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے
چیچہ وطنی : 4 مسلح ڈاکوں 20/11L کے قریب ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے ۔
چیچہ وطنی : گاڑی نہ روکنے پر ڈاکووں نے سیدھی فاٸرنگ کر دی

چیچہ وطنی: فاٸرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہو گٸے۔
چیچہ وطنی۔ شہریوں کا ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ
11/6/22

02/06/2022

‏حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30،30 روپے اضافہ کردیا

Address

Chichawatni

Telephone

+923004017779

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Sama Chichawatni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category