15/10/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے چھٹے اجلاس میں 3 ارب سے زائد کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے زراعت، فوڈ، ، قانون و انصاف اور سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اہم منصوبوں کی منظوری دی۔
منظور شدہ منصوبوں میں خیبرپختونخوا کے اضلاع میں
🟡زعفران اور زیتون کی کاشت کو فروغ دینا،
🟡ڈی آئی خان میں سپیشل گیم ریزرو کا قیام
🟡کڈنی سنٹر کی استعداد کار میں اضافہ،
🟡خواتین اور بچوں کے لیاقت میموریل ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ کی تعمیر نو
🟡ضلع سوات میں چمتلائی تا تاروگھائی روڈ
🟡ضلع چترال گرم چشمہ تا کندوجال 9 کلومیٹر روڈ کے لئے فزیبلٹی اسٹڈی، ڈیزائن اور تعمیر،
🟡ضلع کوہاٹ اور بنوں میں جی آئی ایس پر مبنی پراپرٹی سروے،
🟡ضلع بنوں بکا خیل کے تختی خیل اور موریپ خیل کے علاقوں کو سیراب کرنے والے دریائے ٹوچی سے موجودہ سول چینلز کی لائننگ آف ٹیکنگ،
🟡خیبرپختونخوا ری کنسٹرکشن پروگرام یو ایس ایڈ کی تعاون سے خیبر پختونخوا میں بڑی شاہراہوں،موٹرویز پر سیٹلائٹ ریسکیو-1122 اسٹیشن کا قیام ،
🟡دریائے سندھ سےضلع کوہاٹ کے گاؤں رحمان آباد شکر درہ و ملحقہ گاؤں کو پینے کے پانی کی فراہمی،
🟡ایل ایچ ڈبلیو، ایم این سی ایچ اور نیوٹریشن پروگرام پر خصوصی توجہ کے ساتھ صحت کی خدمات کی فراہمی کا انضمام،
🟡ضلع شانگلہ میں 3000 ٹن کی گنجائش کے فوڈ گرین گودام کی تعمیر،
🟡خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن،
🟡ضلع مردان میں اربن ایم موئیبل پراپرٹی ٹیکس سروے اور یو ائی پی ٹیکس سسٹم کی اپ گریڈیشن،
🟡بونیر ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے زمین کا حصول ،
🟡ڈی آئی خان کیٹیگری ڈی ہسپتال پہاڑ پور کو کیٹیگری سی ہسپتال میں اپ گریڈ کرنا،
🟡خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ اور قریبی علاقوں میں زچہ و بچہ کی صحت کی دیکھ بھال کے آلات کی بہتری شامل ہیں۔