16/08/2024
`بیوی سے تنگ شوہر نے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سکول پہنچتے ہی سجدہ شکر ادا کیا. 😂😂💯`
💚👆💚👆💚🤲🤲🤲
د کلی حالات واقعات او کلی وال رنگونہ
(1)
Malakano Kali Tehsil Tangi Dist Charsadda
Charsadda
Be the first to know and let us send you an email when ملکانو کلے posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Send a message to ملکانو کلے:
السلام وعلیکم دوستوں! امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔ ملکانو کلے کا علاقہ عمرزئی سے تقریباً دو، تین کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ گاؤں بظاہر چھوٹادِدکھتا ہے لیکن جب آپ لہلہاتے کھیتوں سے ہوتے ہوئے گاؤں میں داخل ہوتے ہیں تو اندازہ ہوجاتاہے کہ یہ ملکانو کلے کافی وسیع اور آبادی بہت ذیادہ ہے ملکانو کلے تقریباً ساڑھے تین ، چارسو گھرانوں پر مشتمل سرسبز گاؤں ہے۔ علاقے کا نام ملک خاندان جو کہ ظہراب گل اور عبد المنان صاحب پر مشتمل تھا کے یہاں آباد ہونے سے ملکانو کلے پڑگیا۔ دونوں صاحبان آپس میں بھائی تھے جوکہ حکومت کی طرف سے علاقے کے سربراہ یعنی ملک جمع ملکان مقرر ہوئے بعد میں ان دونوں صاحبان کے نام پر دو الگ الگ گاؤں آباد ہوئے جو ظہراب گل کلے اور عبدالمنان کلے کے نام سے اب بھی موجود ہیں۔
دوستوں!ملک جو کہ علاقے کا سربراہ ہوتا ہے اسے یہ عہدہ حکومت وقت کی طرف سے دیا جاتا ہے اور اس میں مقامی آبادی/عوام کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں ملکان علاقے کی وہ مشران ہیں جنھیں انگریزوں کے زمانے میں علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے، علاقے کے فلا ح وبہبود ، تھانہ کچہری معاملات اور دیگر امور کے لئے ملک کے منصب پر فائز کیا جاتا۔ملک کے فرئض میں علاقہ میں امن امان کی بحالی ، عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ دیگر معاملا ت میں متعلقہ علاقے کے لوگوں کی اعانت کرنا شامل تھا۔ اسکے علاوہ حکومت کی طرف سے کھیتوں کی سیرابی میں پانی پر مقرر آبیانہ کے ساتھ ساتھ بیعانہ کی وصولی بھی ملک کی ذمہ داری میں شامل ہوتا تھا۔ ٭ حکومت وقت کیطرف سے پانی پر جو ٹیکس لگتاہے اسے آبیانہ کہتے ہیں٭ ملک کامنصب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ معدوم ہوگیا ہے البتہ فاٹا /ایجنسیز میں اب بھی "ملک نظام" رائج ہے.
تمام علاقوں کے ملکان زیم کے علاقے میں جمع ہوکر حکومت کی طرف سے عائد ذمہ داریوں اور اپنی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ دینے کے علاوہ علاقے سے متعلق گزارشات و سفارشات حکومت کے نوٹس میں لاتے۔ جس دن تمام مشران جمع ہوتے اس دن کو ٭کتونئ٭ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہمارے سوال پر کہ آخر کتونئ کے لئے زیم کا انتخاب کیوں کیا گیا تو جواب ملاکہ زیم میں سرکاری بنگلہ یعنی ریسٹ ہاؤس ہونے کی وجہ سے حکومت کے نمائندے اور افسران زیم جاکر قیام کرتے اوروہاں ملاقات بھی ہوجاتی اسلئے ملکان زیم میں جمع ہوتے۔