Daily Charsadda News

  • Home
  • Daily Charsadda News

Daily Charsadda News Daily Charsadda News is only and first urdu Newspaper which is published from District Charsadda.

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع سوات کے زير اہتمام امن ماښام اور تقریب حلف برداری، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار...
04/01/2025

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع سوات کے زير اہتمام امن ماښام اور تقریب حلف برداری، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین خطاب کررہے ہیں۔

04/01/2025

26 ویں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ مکمل طور پر بے وقعت ہوگئی ہے اسکے بعد حکومت نے ججز کی تنخواہ 25 لاکھ تک کردی ہے۔یحیی آفریدی کی کورٹ نمبر 1 میں کوئی کیس ہی نہیں لگا 3 ماہ سے اسکو میوزیم ہی بنا دیں
مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ نہیں ہو رہا حیرت کی بعد ہے کہ مخصوص نشستوں کے حق میں فیصلہ کرنے والے محمد علی مظہر اور حسن رضوی جو آئینی بنچ کا حصہ ہیں وہ بھی کوئی بات کیوں نہیں کر رہے ؟
اس وقت ٹرائل سپریم کورٹ کا چل رہا ہے فوجی عدالت کے ساتھ انٹرنیشنل دنیا کے سامنے چل رہا ہے

04/01/2025

اتمان حیل تنظیم بہلولہ جدید
مہمان خصوصی نجیب خان۔
مکمل شاہ۔
نادر خان اسداللہ ڈاکٹر عبدلرراشد
سر پرس اعلی لعل باچا
صدر خاجی شیر محمد
نائب صدر فیاض خان
سیکرڑی زاہد خان
وزیر اطلاعات رحمان گل۔
وزیر حزانہ خیراللہ۔
تمام اتمان خیل بہلولہ جدید نے شرکت کیا۔۔۔ مزید تفصیل اس ویڈیو میں۔

تھانہ عمرزئی کے حدود برہ خٹ ترنگزئی میں نامعلوم وجوہات کے بنا پرنوجوان  عارف نے خودکشی کرکے زندگی کا چراغ گل کردیا ۔عارف...
03/01/2025

تھانہ عمرزئی کے حدود برہ خٹ ترنگزئی میں نامعلوم وجوہات کے بنا پرنوجوان عارف نے خودکشی کرکے زندگی کا چراغ گل کردیا ۔عارف لال زادہ کا بیٹا ہے نمازہ جنازہ کا وقت آج رات مقرر ہے۔

03/01/2025

‏باجوڑ میں راغگان ڈیم کی تعمیر مکمل کر لی گئی*

*یہ ڈیم خیبرپختونخواہ حکومت نے اپنے بل بوتے پہ بنایا*

چارسدہ شہر ناپرساںمحکمہ پبلک ہیلتھ کی بے بسیتین دن سے ایک شخص نے رجڑ ٹیوب ویل کو تالا لگا کر بند کر دیا... نیز آپریٹر او...
03/01/2025

چارسدہ شہر ناپرساں
محکمہ پبلک ہیلتھ کی بے بسی
تین دن سے ایک شخص نے رجڑ ٹیوب ویل کو تالا لگا کر بند کر دیا... نیز آپریٹر اور پبلک ہیلتھ کے کسی بھی ملازم کو ٹیوب ویل آنے سے منع کیا ہے ٹیوب ویل کی بندش سے قریبی ہزاروں افراد پانی سے محروم.. گھروں مسجدوں دکانوں میں پانی ناپید.... ڈپٹی کمشنر چارسدہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے سربراہاں اس کا نوٹس لیں عوام کا مطالبہ

03/01/2025

احسان اللہ خان میڈیا سے پریس کانفرس کر رہے ہیں

چارسدہ نیوز کٹینگ 3/01/2025
03/01/2025

چارسدہ نیوز کٹینگ 3/01/2025

آج کا روزنامہ تعدیل پشاور
03/01/2025

آج کا روزنامہ تعدیل پشاور

03/01/2025

اعلان جنازہ
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس محکمہ تعلیم خواتین کے ڈرائیور آصف،ٹی ایم اے سینٹریورکرعارف ،اسد،فاروق،ععزیز، بہرام کے بھائی احمد جان بقضائے الٰہی وفات پا گئے ان کا نماز جنازہ آج بروز جمعہ بوقت 11 بجے فقیر آباد چینگچی سٹاف ماجوکے کے قریب ادا کی جائیگی۔

02/01/2025

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا بلدیاتی نمائندوں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب:

منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ صوبائی حکومت کا رویہ ناقابل قبول ہے، میاں افتخار حسین
جائز مطالبات کیلئے پرامن احتجاج کرنےوالوں پر تشدد لاقانونیت کی انتہا ہے
اس سے قبل ڈاکٹرز اور اساتذہ بھی اس نااہل حکومت کے تشدد کا نشانہ بن چکے ہیں
منتخب عوامی نمائندوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کرنا کہاں کا انصاف ہے؟
عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ حکومتی رویئے کی مذمت کرتی ہے
جس ایکٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے اس میں کیوں ترمیم کی گئی؟
انتخابات میں ناکامی کے بعد قانون میں ترمیم انکی دوغلی پالیسی کو عیاں کرتی ہے
ترامیم کے ذریعے منتخب نمائندگان کو بےاختیار اور بلدیاتی نظام کو غیر فعال کردیا گیا ہے
صوبائی حکومت اپنے تحصیل چیئرمینز کو بھی فنڈز کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے
برابری کی بنیاد پرصوبہ بھر میں تمام تحصیلوں کو فوری فنڈز جاری کئے جائیں
پولیس کو چاہیئے کہ پرامن احتجاج کو سیکیورٹی فراہم کرے نہ کہ اس پر تشدد کرے
پختونوں کے خلاف صوبائی مرکزی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں
ڈی چوک احتجاج پر کریک ڈاؤن کا رونا رونے والے آج کیوں خاموش ہیں؟
صوبے اور مرکز کی لڑائی میں سارا نقصان پختونخوا اور یہاں کی عوام کا ہورہا ہے
این ایف سی ایوارڈ کا اجراء نہیں ہورہا، بجلی اور گیس کے واجبات پر خاموشی ہے
اٹھارہویں آئینی ترمیم پر عمل نہیں ہورہا، صوبہ محرومیوں کا شکار ہے
صوبے کے عوام کو اپنے خیرخواہوں اور دشمنوں کو پہچاننا ہوگا
ہم نے نامساعد حالات کے باوجود صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا
ہم نے جرات اور بہادری کے ساتھ دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا
آج صوبائی حکومت دہشتگردوں کا ساتھ دے رہی ہے جبکہ مرکزی حکومت تماشہ کررہی ہے
بدقسمتی سے پاکستان کی خارجہ اور داخلہ پالیسی امریکی مفادات کی تابع ہے
اپنے آنے والی نسلوں کے تحفظ کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
آئین سے بالاتر کوئی نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کیا جائے
عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی نمائندوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے
ہر مکتبہ فکر کے لوگ بلدیاتی نمائندوں کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں

|
۔

02/01/2025

‏ملٹری کورٹ جیل سے رہا ہونے والے کارکنوں کی خوشیاں واپس آگئی۔

عمران خان کے حق میں نعرے بازی ۔۔ عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار 💪🏻🔥

02/01/2025

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان کو سیدو شریف سوات کے دورہ کے موقع پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران بریفننگ دے رہے ہیں.
ڈائریکٹریٹ آف لیبر کے زیرِ انتظام ضلع سوات اور ضلع شانگلہ کے حوالے تمام سرگرمیوں سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا گیا.

02/01/2025

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ اور اس سے افیلیٹیڈ کالجز کے طلبا و طالبات کو فیس جمع کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا. خیبر بینک کے سوا کوئی بھی بینک فیس جمع نہیں کر رہے جس کی وجہ سے خیبر بینک چارسدہ میں طلبا و طالبات کی فیس جمع کرنے کے لئے لمبی لائنیں لگی ہے یونیورسٹی انتظامیہ دیگر بینکوں میں بھی فیس جمع کرنے کے لئے قدامات اٹھائے تاکہ طلبا کو ریلیف ملے.. طلبا کا مطالبہ

چارسدہ نیوز کی خبر پر ایکشن،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر1 سونیا ناز نے فٹ پاتھوں پر دوکانوں کے سامنے رکھے گئے اور عارضی تجاویزات...
02/01/2025

چارسدہ نیوز کی خبر پر ایکشن،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر1 سونیا ناز نے فٹ پاتھوں پر دوکانوں کے سامنے رکھے گئے اور عارضی تجاویزات کے خلاف کاروائی کی،
کاروائی کے دوران فٹ پاتھوں سے عارضی تجاویزات ہٹائے اور فٹ پاتھوں کو خالی کرایا اور عوام کو مشکلات کا ازالہ کیا۔

02/01/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال چارسدہ کے ڈاکٹر جمال الدین نے سید رسول ای پی آئی ٹیکنیشن (14 سکیل) کو ہسپتال کے کمرے جلد از جلد خالی کر کے اپنے ڈیوٹی اسٹیشن پر جانے کا حکم دیا ہے، بصورت دیگر اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ سید رسول ای پی آئی ٹیکنیشن گزشتہ پانچ سال سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا، اور ڈاکٹر وسیع اللہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ، نے اسے سیول ڈسپنسری پرانگ پر تعینات کیا تھا، لیکن وہ ابھی تک اپنے ڈیوٹی اسٹیشن پر نہیں گیا۔

01/01/2025

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی صوبائی نائب صدر شاہی خان شیرانی، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی اور ترجمان ارسلان خان ناظم کے ہمراہ پشاور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کیلئے آمد، صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی ميڈیا سے گفتگو:

🟥پی ٹی آئی جتنی ناکام حکومت پختونخوا کی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں آئی، میاں افتخار حسین
🟥صوبے میں پی ٹی آئی پچھلے 12 سال سے اقتدار میں ہے، عوام کو تبدیلی نصیب نہیں ہوئی
🟥صوبے کے مسائل اور مشکلات اس حکومت میں کم ہونے کی بجائے مزيد بڑھ رہی ہیں
🟥دہشتگردی کی روک تھام صوبائی و مرکزی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی مشترکہ ذمہ داری ہے
🟥تینوں فریق دہشتگردی کی روک تھا م اور قیام امن میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں
🟥افغانستان جیسے برادر پڑوسی ملک کو دشمن بنانا ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے
🟥افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کو لانے میں پاکستان اور امریکہ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے
🟥اتنے عرصے میں افغانستان اور پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات کیوں استوار نہ ہوسکے؟
🟥پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات کیلئے خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی
🟥پختونخوا میں دہشتگردی روزبروز بڑھتی جارہی ہے، حکمران روک تھام میں سنجیدہ نہیں
🟥دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان وجود میں آیا لیکن بدقستمی سے اس پر بھی عمل نہ ہوسکا
🟥پوچھنا چاہتے ہیں کہ متفقہ نیشنل ایکشن پلان کی راہ میں رکاوٹ کون ہے؟
🟥ڈی جی آئی ایس پی آر نے پختونخوا میں دہشتگردی بارے ہمارے موقف کی تائید کی ہے
🟥چالیس ہزار دہشتگردوں کو لاکر فیض حمید نے پختونخوا کو انکے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے
🟥کوہاٹ سے لیکر وزیرستان تک پختونخوامیں عملی طور پر دہشتگردوں کی حکومت ہے
🟥باجوڑ، مومند، شانگلہ، دیر اور خیبر سمیت دیگر اضلاع میں بھی دہشتگرد سرگرم ہیں
🟥کرپشن کے ساتھ ساتھ فیض حمید کے خلاف پختونخوا میں دہشتگردوں کی آبادکاری کی بھی تحقیقات کی جائیں
🟥فیض حمید کے ذریعے دہشتگردوں سے جو معاہدہ ہوا تھا اسکی ذمہ داری کون لے گا؟
🟥دہشتگردوں کو لانے میں فیض حمید کے ساتھی اور سہولتکار کون تھے، تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں
🟥اس مکروہ منصوبے میں شامل تمام کردار اسے دھرتی کے دشمن ہیں، انکو قرار واقعی سزا دی جائے
🟥کرم میں کشیدگی وہاں کی سرزمین سے عوام کو بیدخل کرنے کی سازش ہے
🟥سازش کو کامیاب کرانے کیلئے جاری کشیدگی کو شیعہ سنی فرقہ وارایت کا رنگ دیا جارہا ہے
🟥کرم کے باسی چاہے شیعہ ہو یا سنی وہ پختون ہیں اوروہ ہمیشہ بھائی بھائی رہیں گے
🟥کرم کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ مخالفین کی سازشوں کو کامیاب نہ ہونے دیں
🟥کرم مسئلے کے پائیدار حل کیلئے حکومت کو اپنی ترجیحات میں تبدیلی اور سنجیدگی لانی ہوگی
🟥پریس کلب انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر محمد ریاض اور دیگر کابینہ اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
🟥پرامن الیکشن کرکے پریس کلب ذمہ داران کا انتخاب انتہائی احسن اقدام ہے
🟥پریس کلب بروقت پرامن انتخابات کراسکتا ہے تو ملک میں یہ کیوں نہیں ہوسکتا؟
🟥پریس کلب کے پرامن انتخابات ملک سمیت دیگر اداروں کیلئے ایک مثال ہے
🟥آزادئ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کیلئے اے این پی ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی

|

01/01/2025

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا اہم ویڈیو پیغام!

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+92916950016

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Charsadda News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Charsadda News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share