![یہ بھی لازم ہے وہ بھی لازم ہےکیسی مشکل میں ابن آدم ہےحادثہ حادثے میں ہے مدغم نت نیا روز ایک ماتم ہےکیا کوئی شخص مطمئن ہے...](https://img3.medioq.com/927/139/237816499271393.jpg)
14/10/2023
یہ بھی لازم ہے وہ بھی لازم ہے
کیسی مشکل میں ابن آدم ہے
حادثہ حادثے میں ہے مدغم
نت نیا روز ایک ماتم ہے
کیا کوئی شخص مطمئن ہے یہاں
ہر کسی کو کسی کا ہی غم ہے
جو مرے پاس وہ نہ چاہوں میں
جو نہیں پاس بس وہی کم ہے
کوئی مشکل نہیں، یہ مشکل ہے
اور مشکل ہی اس کا مرہم ہے
اور تو اور شکوہ ہے رب سے
یہ جو عالم ہے، کیا یہ عالم ہے
تیرے طوفاں کو ہے نصیب کہاں
میرے ساحل پہ جو تلاطم ہے
جس تعلق پہ جان دیتے ہیں
وہ تعلق بھی آج کم کم ہے
کس کو سمجھائیں ہم، منائیں کسے
یہاں ہر شخص ہم سے برہم ہے
جی کے بھی کب وہ جی رہا ہے یہاں
موت سے ملنے کا جسے غم ہے
یونہی گھبرا گیا ہے تو آدم
زندگی میں ابھی بڑا دم ہے
غمِ یاراں ہے اب جو لکھتا ہوں
اس میں گل ترا بہت کم ہے
🖤🦂