I love chaman آئی لو چمن

I love chaman آئی لو چمن پاکستان اور افغانستان کے خبریں۔اس پیج سے حاصل کرسکتے ہو ۔
(1)

15/01/2025

مولانا محمد خان شیرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاست تجارت اور سیاسی پارٹیاں خاندانی وراثت بن چکی ہیں۔
الیکشن اب عوامی فیصلے کے بجائے خیانت اور دھوکہ دہی کا ذریعہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کو اصولوں اور دیانت پر مبنی ہونا چاہیے۔
بدعنوانی اور خاندانی اجارہ داری نے جمہوریت کو کمزور کر دیا ہے۔
عوام کے حقیقی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔
ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہورہا ہے۔   کیا یہ ظلم نہیں ایک مسلمان کے ناتے یا پشتون قوم کے ناتے۔  کراچی کا قیدخانہ!یہ ت...
15/01/2025

سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہورہا ہے۔
کیا یہ ظلم نہیں ایک مسلمان کے ناتے یا پشتون قوم کے ناتے۔

کراچی کا قیدخانہ!
یہ تصاویر کراچی کےسینٹرل جیل میں قید ایک افغان فیملی کی ہے، میاں بیوی پر مشتمل اس خاندان کا اکلوتا بیٹا بظاہر دو سے ڈھائی سال عمر کا ہوگا بھی اس جیل میں والدین کے ساتھ قید ہے۔ میاں بیوی الگ الگ بیرک میں قید ہونے کی وجہ سے بیٹا ماں کے قیدخانے میں رہ رہاہے، عرصہ بعد والد اپنے بچے کو ملنے سلاخوں کے اندر اور خود باہر رہ کر ملاقات کی، ساتھ میں سلاخوں کے اندر نظر آنے والی "باپردہ خاتون ؟
تصاویر شئیر کرنے پر پشتونخوالائرزفورم کراچی کا شکریہ

تصفیہ قتل 14/01/2025صلح/ننواتی/جرگہ/مرکہ سوئی کاریزچمنآج شام عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر قدرمن مشراصغرخان اچکزئی حاج...
14/01/2025

تصفیہ قتل 14/01/2025
صلح/ننواتی/جرگہ/مرکہ سوئی کاریزچمن
آج شام عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر قدرمن مشراصغرخان اچکزئی حاجی فیض اللہ خان نورزئی مفتی محمد قاسم مفتی محمد اخلاص حاجی شیرخان کاکوزئی حاجی خڑ قاری محمد اسلم حاجی گل محمد حاجی رحمت اللہ اور دیگر علماء کرام و قبائیلی عمائد ین کی قیادت میں عزیزاللہ اور ان کے خاندان ننواتی مرکہ میڑھ جرگہ کرکے حاجی گل محمد اورحاجی قمندان کے گھر حاضر ہوئے
حاجی گل محمد اور حاجی قمندان اور ان کے خاندان نے میڑھ مرکہ ننواتی کو کھلے دل سے قبول کرتے ہوئے عزیزاللہ اور اس کے خاندان کو معاف کیا
یاد رہے کہ اس خاندانی دشمنی میں انبیاء ولد حاجی گل محمد اور کابل ولد لعل محمد شہید ہوئے تھے

14/01/2025

چمن /د زڑے بند د علاقے وسیدونکی حاجی عبدالپکار اکا وائی چی موژ تہ دی پر زڑہ بند د نادرا دفتر راکڑل سی د چمن پہ ضلع گڈیدو موژ د عوامی نیشنل پارٹی صوبائی صدر قدرمن مشر اصغر خان اچکزئی ڈیرہ شکریہ آدا کوو

د چمن دکانداران دی خبر وی
14/01/2025

د چمن دکانداران دی خبر وی

کوئٹہ /یہ دو بچے پشتون آباد تھانے میں موجود ہے بچے جس کے بھی ہے وہ برائیں مہربانی اس نمبر پر رابطہ کریں0812664040
14/01/2025

کوئٹہ /یہ دو بچے پشتون آباد تھانے میں موجود ہے بچے جس کے بھی ہے وہ برائیں مہربانی اس نمبر پر رابطہ کریں
0812664040

*محکمہ صحت کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان بلوچستان حکومت* ہائی کورٹ کی ہدایات...
14/01/2025

*محکمہ صحت کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان بلوچستان حکومت*

ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ترجمان صوبائی حکومت

ملوث عناصر کو فوری طور پر ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کے حوالے کیا جائے گا ، ترجمان بلوچستان حکومت

محکمہ صحت کے افسران اور عوامی عہدیداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت

ہر ادارے کو معزز عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

غفلت یا ساز باز کرنے والے بھی قانونی کارروائی کا سامنا کریں گے ، ترجمان بلوچستان حکومت

بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی اور قانونی اقدامات کئے جائیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت

معاملہ انتہائی اہم ہے تمام افسران کو فوری کارروائی کے لئے احکامات دیئے گئے ہیں ، ترجمان بلوچستان حکومت

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے متذکرہ ہدایات پر عمل درآمد کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

14/01/2024ٹی وی آئی کے فری میڈیکل کیمپ دوسرے روز بھی ضلع چمن کے مختلف یونین کونسلز میں جاری رہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگ...
14/01/2025

14/01/2024

ٹی وی آئی کے فری میڈیکل کیمپ دوسرے روز بھی ضلع چمن کے مختلف یونین کونسلز میں جاری رہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی، ڈاکٹر عصمت، ٹی وی آئی کوآرڈینیٹر محمد علی اچکزئی، اور ڈبلیو ایچ او کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اسد نے مختلف کیمپوں کا دورہ کیا۔ ان کیمپوں کا مقصد دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
فری میڈیکل کیمپ درج ذیل یونین کونسلز میں جاری ہیں:
• یونین کونسل کالج
• یونین کونسل سرکی تلری
• یونین کونسل پرانا چمن

14/01/2025

ممتاز تاجر حاجی نصیب اللہ اچکزئی کی حاجی لالا خان ملیزئی کے انتقال پر اظہار افسوس

لندن: ممتاز تاجر حاجی نصیب اللہ اچکزئی نے کوئٹہ-چمن شاہراہ پر یارو کے مقام پر پیش آنے والے حادثے میں حاجی لالا خان ملیزئی کے شہید ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

حاجی نصیب اللہ نے حاجی لالا خان ملیزئی کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

چمن/ بارڈر پر معزورین کا روزگار بحال کیا جائے مطالبات نہ مانے گئے تو اگلے ہفتے کو چمن بارڈر شاہراہ پر تجارتی سرگرمیاں او...
13/01/2025

چمن/ بارڈر پر معزورین کا روزگار بحال کیا جائے مطالبات نہ مانے گئے تو اگلے ہفتے کو چمن بارڈر شاہراہ پر تجارتی سرگرمیاں اور ٹرانسپورٹ احتجاجا بند کریں گے لغڑی انجمن معزوران کی پریس کانفرنس

13/01/2025

چمن /صوبائی حکومت چمن عوام کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے
ہزاروں نوجوان روزگار کی تلاش میں دربدر ہیں
علاقے میں بے روزگاری کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے
حکومت کی جانب سے کوئی عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے
عوام بہتر روزگار کے مواقع کے لیے پریشان ہیں

13/01/2025

سوراب میں زہری سے گرفتار افراد کے لواحقین نے اتوار کی صبح سے کوئٹہ-کراچی اور کوئٹہ-مکران شاہراہ کو بند کر رکھا ہے، جسے 28 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں۔ انتظامیہ کی مظاہرین سے ایک بار مذاکرات ہوئے، لیکن کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ علاقے میں موبائل نیٹ ورک بھی بند ہے، اور شدید سردی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ضلع چمن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) سردار محمد شہریار خان کی ہدایت پر...
11/01/2025

ضلع چمن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) سردار محمد شہریار خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی طاہر محمود اور ایس ایچ او محمد ولی کاکڑ کی زیر نگرانی مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں۔ سنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص سے 9 ایم ایم پستول اور 10 کارتوس برآمد کیے گئے، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گاڑیوں کے کالے شیشے بھی ہٹائے گئے۔ ڈی پی او نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا اور منشیات و اسلحے کی روک تھام اولین ترجیح ہے، کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع! پاکستان آرمی میں کمیشن کی بھرتیاں شروع ہو چکی ہیں۔ یہ آپ کے لیے ملک کی خدمت ک...
11/01/2025

پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع! پاکستان آرمی میں کمیشن کی بھرتیاں شروع ہو چکی ہیں۔ یہ آپ کے لیے ملک کی خدمت کرنے اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا بہترین موقع ہے۔ دیر نہ کریں، جلد از جلد رابطہ کریں۔ یہ موقع بار بار نہیں آئے گا۔ اپنی قابلیت کو پہچانیے اور ملک و قوم کے لیے کچھ کر دکھائیے۔
صحافی نقیب اللّٰہ درانی
Good News

Join Pakistan Army as Short Service Commissioned Officer.

SSRC last date; 17 Jan 2025
DSSC Last date; 16 January 2025
TCC Last date; 31 January 2025
DSSC Last date extended 12 January 2025
-----
Feel free to call for any query @
051 5686225
051 9274722
051 9274582

For further details please visit the link below 👇👇👇
https://www.joinpakarmy.gov.pk/

11/01/2025

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر حلقہ پی بی 45 کا امید وار علی مدد جتک کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا

خدائی خدمتگار مرکز بلیلی: عوامی نیشنل پارٹی کی عوامی خدمت کا عزمعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور حلقہ پی بی 38 کے ای...
11/01/2025

خدائی خدمتگار مرکز بلیلی: عوامی نیشنل پارٹی کی عوامی خدمت کا عزم

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور حلقہ پی بی 38 کے ایم پی اے، ملک نعیم خان بازئی نے آج خدائی خدمتگار مرکز بلیلی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ان سے ملاقات کی اور علاقے کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران علاقے کے عوام نے پانی، تعلیم، صحت، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی جیسے مسائل سے آگاہ کیا۔ ملک نعیم خان بازئی نے تمام مسائل کو انتہائی غور سے سنا اور ہر ممکنہ حل نکالنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ کیا جا رہا ہے اور جلد ہی ٹھوس اقدامات کے نتائج عوام کے سامنے آئیں گے۔

علاقے کے لوگوں نے ایم پی اے ملک نعیم خان بازئی کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے دی گئی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اعادہ کیا

10/01/2025

کوئٹہ: شدید سردی کے دوران بھی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گیس کی عدم دستیابی کے باعث اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سرد موسم میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ نہ صرف گھروں کو گرم رکھنے میں ناکام ہیں بلکہ کھانے پکانے میں بھی دشواری کا شکار ہیں۔ عوام کی شکایات اور مطالبات کے باوجود گیس انتظامیہ کی خاموشی اور بے حسی نے عوام کو مزید مایوس کر دیا ہے۔ اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو اس کٹھن صورتحال سے نجات مل سکے۔

10/01/2025

چمن/ریلوے اسپتال کے قریب دھماکے میں 3 راہگیر زخمی ہو گئے ہیں تینوں کی حالت نارمل ہیں پو لیس

Address

Chaman

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I love chaman آئی لو چمن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to I love chaman آئی لو چمن:

Videos

Share

Category