Asad Mahmood

یہ بلاگ ہے۔۔۔۔۔ شاعری ہے، مزاح ہے، لطائف ہیں، جگتیں ہیں۔۔۔۔۔ یعنی زندگی ہے!

اہم روابط:

اسد محمود---ویب بلاگ(1):
http://asadmahmood7733.blogspot.com/


چوّلیں---ویب بلاگ (2)
http://chawalofficial.blogspot.com/

ڈی'وائنز --- یوٹیوب چینل: سبسکرائب کرنا نہ بھُولیں :)

https://www.youtube.com/channel/UCBG6a7t1w1vHcPyP1LEhp9Q

ڈی'وائنز فیس بُک پیچ:

https://www.facebook.com/dvinesofficial1

جیتے جاگتے رہیے، آتے جاتے رہیے، ہنستے مسکراتے رہیے :)

تعلقات اتنے کشیدہ ہو گئے کہ ہم نے ایک دوسرے کے لطیفوں پر ہنسنا چھوڑ دیا 😀
28/11/2023

تعلقات اتنے کشیدہ ہو گئے کہ ہم نے ایک دوسرے کے لطیفوں پر ہنسنا چھوڑ دیا 😀

26/11/2023

پہچانا تو پھر کیا ہی ندامت ہوئی انہیں
پنڈت سمجھ کے مجھ کو اور اپنا دکھا کے ہاتھ

بحثیت ِ قوم ہم میں جو کنفیوژن ہے۔ اُس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ قائدِ اعظم کو دیکھ کر لوگ گھڑیاں ٹھیک کر لیتے تھے اور اقبا...
23/11/2023

بحثیت ِ قوم ہم میں جو کنفیوژن ہے۔ اُس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ قائدِ اعظم کو دیکھ کر لوگ گھڑیاں ٹھیک کر لیتے تھے اور اقبال ہمیشہ دَیر سے آتا ہے۔
میرا اپنا یہی خیال ہے کہ اقبال والا فارمولا درست ہے۔ آپ محض سوچ کر تو دیکھیے کہ قائدِ اعظم اگر کہیں وقت سے پانچ منٹ پہلے پہنچ جاتے تو لوگوں کی تو گھڑیاں خراب ہو جاتیں۔

(تصویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے بنائی ہے۔ پتہ نئیں وہ اقبال کو کیا سمجھ رہا ہے)

تم سے نا ہو پائے گا بھئی
11/11/2023

تم سے نا ہو پائے گا بھئی

زمین بنجر اور ہمسائے۔۔۔۔۔خدا کسی کو نہ دے۔اخے پاکستان 287 رنز سے جیتے یا پھر 150 کا ٹارگٹ 3.4 اوورز میں پورا کر لے تو اب...
09/11/2023

زمین بنجر اور ہمسائے۔۔۔۔۔
خدا کسی کو نہ دے۔
اخے پاکستان 287 رنز سے جیتے یا پھر 150 کا ٹارگٹ 3.4 اوورز میں پورا کر لے تو اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

فی الوقت تو پاکستان بری طرح ہارتا نظر آ رہا ہے۔
09/11/2023

فی الوقت تو پاکستان بری طرح ہارتا نظر آ رہا ہے۔

دیکھنا اب صرف یہ ہے کہ ہماری دعائیں اور سری لنکن کاوشیں اس جیت کی شرح کو کہاں تک پہنچا سکتے ہیں۔
09/11/2023

دیکھنا اب صرف یہ ہے کہ ہماری دعائیں اور سری لنکن کاوشیں اس جیت کی شرح کو کہاں تک پہنچا سکتے ہیں۔

میرے ساتھ ساتھ گائیے:"اے ابرِ کرم! آج اتنا برس ، آج اتنا برس۔۔۔" 😅🤣😂
09/11/2023

میرے ساتھ ساتھ گائیے:
"اے ابرِ کرم! آج اتنا برس ، آج اتنا برس۔۔۔" 😅🤣😂

"کچھ تو گڑ بڑ ہے دیا"ورلڈ کپ میں یہ آخر چل کیا رہا ہے؟ 🤔
05/11/2023

"کچھ تو گڑ بڑ ہے دیا"
ورلڈ کپ میں یہ آخر چل کیا رہا ہے؟ 🤔

05/11/2023

شہر میں گم نام رہ جاتا مگر
دشت میں مجنوں کی عزت اور ہے

عام خیال یہی ہے کہ "مبارکباد" انہی موقعوں کے لیے ایجاد کی گئی ہو گی۔ 😅
04/11/2023

عام خیال یہی ہے کہ "مبارکباد" انہی موقعوں کے لیے ایجاد کی گئی ہو گی۔ 😅

آج ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ بقیہ تمام میچز جیتے اور نیوزی لینڈ ہار جائے...
01/11/2023

آج ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ بقیہ تمام میچز جیتے اور نیوزی لینڈ ہار جائے۔

ہم ابھی جواب دینے کا سوچ ہی رہے تھے کہ ایک تیسرے صاحب انہیں مخاطب کر کے بولے:

"بھائی جی! بھلے ہی باقی ساری ٹیمیں سارے میچ ہار جائیں لیکن ہم سے کوئی جیت کی امید نہ رکھیں"

بابر اعظم نے ان تمام کرکٹ ماہرین کو غلط ثابت کر دیا ہے جو ورلڈ کپ سے پہلے کہتے پھر رہے تھے کہ بابر رنزوں کے ڈھیر لگا دے ...
01/11/2023

بابر اعظم نے ان تمام کرکٹ ماہرین کو غلط ثابت کر دیا ہے جو ورلڈ کپ سے پہلے کہتے پھر رہے تھے کہ بابر رنزوں کے ڈھیر لگا دے گا۔

31/10/2023

میرؔ کو بدنام کرتا پِھر رہا ہے شہر میں
ایک شاعر کام کرتا پِھر رہا ہے شہر میں
لیاقت علی عاصم

صرف گرباز ہی ہمارا "سگا" ہمسایہ ہے۔ باقیوں کو تو ہندوستانی ہوا لگ گئی ہے۔ 🙄
30/10/2023

صرف گرباز ہی ہمارا "سگا" ہمسایہ ہے۔ باقیوں کو تو ہندوستانی ہوا لگ گئی ہے۔ 🙄

ورلڈ ایتھلیٹکس میں پاکستانی سوئمنگ کا دستہ آخری نمبر پر آیا تو کوچ سے سوال ہوا کہ ہمارے ایتھلیٹ سب سے آخر میں کیوں آئے؟ک...
28/10/2023

ورلڈ ایتھلیٹکس میں پاکستانی سوئمنگ کا دستہ آخری نمبر پر آیا تو کوچ سے سوال ہوا کہ ہمارے ایتھلیٹ سب سے آخر میں کیوں آئے؟

کوچ نے کہا کہ "تسی شکر کرو ایہہ ڈب نہیں گئے"

منقول

جان بچی سو لاکھوں پائےلوٹ کے بدھو گھر کو آئےپس نوشت: غصہ کم ہی نہیں ہو رہا۔ کیا کروں!
28/10/2023

جان بچی سو لاکھوں پائے
لوٹ کے بدھو گھر کو آئے

پس نوشت: غصہ کم ہی نہیں ہو رہا۔ کیا کروں!

بنگلہ دیش والو!ملک تو بدل لیا، جینز کیسے بدلو گے؟
28/10/2023

بنگلہ دیش والو!
ملک تو بدل لیا، جینز کیسے بدلو گے؟

اب بھی ورلڈ کپ جیتا جا سکتا ہے اگر دوسری تمام ٹیمیں کھیلنے سے انکار کر دیں۔
28/10/2023

اب بھی ورلڈ کپ جیتا جا سکتا ہے اگر دوسری تمام ٹیمیں کھیلنے سے انکار کر دیں۔

پاکستان ٹیم شکست سے بچ سکتی تھی، اگر کھیلتی ہی نا، تو !
28/10/2023

پاکستان ٹیم شکست سے بچ سکتی تھی، اگر کھیلتی ہی نا، تو !

ٹیم پاکستان نے ورلڈکپ میں لگا تار چار میچ ہار کا منفرد ریکارڈ بنا لیا۔ بقول شخصے: "کیا ضرورت ہے جیتنے کی، ریکارڈ تو ایسے...
28/10/2023

ٹیم پاکستان نے ورلڈکپ میں لگا تار چار میچ ہار کا منفرد ریکارڈ بنا لیا۔ بقول شخصے: "کیا ضرورت ہے جیتنے کی، ریکارڈ تو ایسے بھی بن رہے ہیں"۔

لؤ کر لؤ گل!یہ نیدرلینڈز تو پاکستانی ٹیم کا مقابلہ کرنے پہ اتر آئی۔ ہونہہ! چہ پدی چہ پدی کا شوربہ
25/10/2023

لؤ کر لؤ گل!
یہ نیدرلینڈز تو پاکستانی ٹیم کا مقابلہ کرنے پہ اتر آئی۔ ہونہہ! چہ پدی چہ پدی کا شوربہ

نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکنبہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
23/10/2023

نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن
بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے

شاداب خان کی باؤلنگ میں دو نہیں، صرف ایک مسئلہ ہے۔ اور وہ یہ کہ اس سے گوگلی نہیں ہو رہی۔ لیگ سپن تو پہلے بھی نہیں ہوتی ت...
22/10/2023

شاداب خان کی باؤلنگ میں دو نہیں، صرف ایک مسئلہ ہے۔ اور وہ یہ کہ اس سے گوگلی نہیں ہو رہی۔ لیگ سپن تو پہلے بھی نہیں ہوتی تھی۔ 🙄

اب بابراعظم کو چاہیے کہ افغانستان کے خلاف سنچری شنچری داغ دے۔ لوگ یونہی باتیں کرتے ہیں کہ وہ بس چھوٹی ٹیموں کے خلاف چلتا...
21/10/2023

اب بابراعظم کو چاہیے کہ افغانستان کے خلاف سنچری شنچری داغ دے۔ لوگ یونہی باتیں کرتے ہیں کہ وہ بس چھوٹی ٹیموں کے خلاف چلتا ہے۔ 🙄

دل کی بات بتانے میںوقت لگا سمجھانے میںلپٹ لپٹ کر روتا ہوںتنہا پاگل خانے میںآنکھیں پیش کروں گا میںآج اسے نذرانے میں مشکل ...
16/10/2023

دل کی بات بتانے میں
وقت لگا سمجھانے میں

لپٹ لپٹ کر روتا ہوں
تنہا پاگل خانے میں

آنکھیں پیش کروں گا میں
آج اسے نذرانے میں

مشکل کھیل بھی کھیلیں گے
اگلی بار زمانے میں

تھوڑا لطف تو آئے گا
دل کے ساز بجانے میں

(ندیم ملک)

آئی سی سی کو چاہیے کہ ون ڈے 40 اوور کا کر دے۔ ہم تھک جاتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم اننگز بریک میں آبدیدہ
14/10/2023

آئی سی سی کو چاہیے کہ ون ڈے 40 اوور کا کر دے۔ ہم تھک جاتے ہیں۔
پاکستانی ٹیم اننگز بریک میں آبدیدہ

ہچکیاں چھوڑ کے آنسو نہ بہانے لگ جائیںرونے والوں کو ذیادہ نہیں پوچھا جاتاجانے والوں کو جتاتے نہیں بھولے وعدے آنے والوں سے...
12/10/2023

ہچکیاں چھوڑ کے آنسو نہ بہانے لگ جائیں
رونے والوں کو ذیادہ نہیں پوچھا جاتا

جانے والوں کو جتاتے نہیں بھولے وعدے
آنے والوں سے بھی رشتہ نہیں پوچھا جاتا

کوفہ والوں کو بتاتے نہیں دل کی حالت
اہلِ لاہور سے رستہ نہیں پوچھا جاتا

احمد عطاءاللہ

ہر مسافر پہ ہمیں تیرا گماں ہوتا تھاگرد کے ساتھ کئی بار ہیں اُٹھے بیٹھےاُسے معلوم تھا یہ شام جدائی ہے سو ہمآخری بار بہت د...
08/10/2023

ہر مسافر پہ ہمیں تیرا گماں ہوتا تھا
گرد کے ساتھ کئی بار ہیں اُٹھے بیٹھے

اُسے معلوم تھا یہ شام جدائی ہے سو ہم
آخری بار بہت دیر اکٹھے بیٹھے

پازیب میں ہی باندھ کے گھر لے گئے ہوں گے یہ پاؤں ترے کتنوں کے سر لے گئے ہوں گے بچہ سا مرا دل تھا تو باتونی ترے نین پھسلا ...
08/10/2023

پازیب میں ہی باندھ کے گھر لے گئے ہوں گے
یہ پاؤں ترے کتنوں کے سر لے گئے ہوں گے

بچہ سا مرا دل تھا تو باتونی ترے نین
پھسلا کے اسے جانے کدھر لے گئے ہونگے

رحمٰن فارس

کوئی بھروسہ، اعتبار کچھ نہیں اس ٹیم کا۔ انہیں ہارتے ہارتے اچانک دورہ پڑے تو جیت بھی جاتے ہیں۔
06/10/2023

کوئی بھروسہ، اعتبار کچھ نہیں اس ٹیم کا۔ انہیں ہارتے ہارتے اچانک دورہ پڑے تو جیت بھی جاتے ہیں۔

سینہ دہک رہا ہو تو کیا چپ رہے کوئی کیوں چیخ چیخ کر نہ گلا چھیل لے کوئی ثابت ہوا سکون دل و جاں کہیں نہیں رشتوں میں ڈھونڈھ...
06/10/2023

سینہ دہک رہا ہو تو کیا چپ رہے کوئی
کیوں چیخ چیخ کر نہ گلا چھیل لے کوئی

ثابت ہوا سکون دل و جاں کہیں نہیں
رشتوں میں ڈھونڈھتا ہے تو ڈھونڈا کرے کوئی

ترک تعلقات کوئی مسئلہ نہیں
یہ تو وہ راستہ ہے کہ بس چل پڑے کوئی

میں خود یہ چاہتا ہوں کہ حالات ہوں خراب
میرے خلاف زہر اگلتا پھرے کوئی

اے شخص اب تو مجھ کو سبھی کچھ قبول ہے
یہ بھی قبول ہے کہ تجھے چھین لے کوئی

ہاں ٹھیک ہے میں اپنی انا کا مریض ہوں
آخر مرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی

اک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکر
کاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی

جون ایلیا

میں نے نمکین میں چنی دنیااور میٹھے میں تو پسند رہاایک دن لڑپڑے تھے ہم دونوں چار دن چائے خانہ بند رہامجھ کو جنت بھی ورغلا...
03/10/2023

میں نے نمکین میں چنی دنیا
اور میٹھے میں تو پسند رہا

ایک دن لڑپڑے تھے ہم دونوں
چار دن چائے خانہ بند رہا

مجھ کو جنت بھی ورغلا نہ سکی
میں محبت پہ کار بند رہا

احمد عطاءاللہ

01/10/2023

‏سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
سو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سے
سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کی
سو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغف
سو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہے
ستارے بام فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے دن کو اسے تتلیاں ستاتی ہیں
سنا ہے رات کو جگنو ٹھہر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے حشر ہیں اس کی غزال سی آنکھیں
سنا ہے اس کو ہرن دشت بھر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے رات سے بڑھ کر ہیں کاکلیں اس کی
سنا ہے شام کو سائے گزر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اس کی سیہ چشمگی قیامت ہے
سو اس کو سرمہ فروش آہ بھر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیں
سو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے آئنہ تمثال ہے جبیں اس کی
جو سادہ دل ہیں اسے بن سنور کے دیکھتے ہیں

سنا ہے جب سے حمائل ہیں اس کی گردن میں
مزاج اور ہی لعل و گہر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے چشم تصور سے دشت امکاں میں
پلنگ زاویے اس کی کمر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہے
کہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں

وہ سرو قد ہے مگر بے گل مراد نہیں
کہ اس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں

بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کا
سو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اس کے شبستاں سے متصل ہے بہشت
مکیں ادھر کے بھی جلوے ادھر کے دیکھتے ہیں

رکے تو گردشیں اس کا طواف کرتی ہیں
چلے تو اس کو زمانے ٹھہر کے دیکھتے ہیں

کسے نصیب کہ بے پیرہن اسے دیکھے
کبھی کبھی در و دیوار گھر کے دیکھتے ہیں

کہانیاں ہی سہی سب مبالغے ہی سہی
اگر وہ خواب ہے تعبیر کر کے دیکھتے ہیں

اب اس کے شہر میں ٹھہریں کہ کوچ کر جائیں
فرازؔ آؤ ستارے سفر کے دیکھتے ہیں

احمد فراز

29/09/2023

‏ہم غریبوں کے آقا پہ بے حد دُرود
ہم فقیروں کی ثروت پہ لاکھوں سلام

29/09/2023

ابھی مٹی نہ کھنکی تھی، ابھی پانی نہ برسا تھا
مگر بزمِ عناصر میں ترے ہونے کا چرچا تھا

29/09/2023

اُترے گا کہاں تک کوئی آیات کی تہہ میں
قرآن تری خاطِر ابھی مصروفِ ثنا ہے

29/09/2023

یہ معجزہ مرے شیریں سخنﷺ کا حصہ ہے
جو آۓ تیغ طبیعت نیام بنتے گئے

وہ سخت گیر، دریدہ دہن، وہ تند مزاج
کلام سنتے گئے خوش کلام بنتے گئے

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی
24/09/2023

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی

23/09/2023

میں تین دن میں محبت سکھانے والا تھا
اداس گاؤں کو قصبہ بنانے والا تھا

اگر یہ دین مکمل نہ ہو گیا ہوتا
میں تم کو شرک کا مطلب بتانے والا تھا

تمہارا دل کسی ڈھلوان پر بنا ہوا ہے
میں اس چٹان پہ آنسو گرانے والا تھا

یہ جھوٹی قسمیں اسے مرنے سے بچاٸیں گی
جو شخص میرے لیے زہرکھانے والا تھا

کسی بھی خالی حویلی پہ کیسے رک جاتا
ہمارا سانپ تو یوں بھی خزانے والا تھا

احمد عطاءاللہ

Address

Jhelum Road
Chakwal
48910

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asad Mahmood posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Asad Mahmood:

Videos

Share

Category

Nearby media companies