Youth Awareness Group Dharuggi Rajgan - Chakwal

Youth Awareness Group Dharuggi Rajgan - Chakwal Youth Awareness Group Dharuggi Rajgan (Chakwal)
(3)

01/02/2024
28/07/2023

✍️واقعہ کربلا حق بات پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ نے جان دے دی لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا، واقعہ کربلا میں صبر، ایثار، حق پر ڈٹ جانے کا سبق پوشیدہ ہے....
واقعہ کربلا منزل نہیں منزل کی طرف جانے کا ایک راستہ ہے وہ منزل جو عظمتِ انسانی کا درس دیتی ہے اور جس کی وجہ سے حق و باطل کے درمیان اس فرق کی نشاندہی ہوتی ہے، جو کائنات میں ازل سے ابد تک انسانیت کے لئے رکھ دیا گیا ہے اہل بیت کا دیا گیا یہ سبق ہمیشہ حق کے متلاشیوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔۔

20/07/2023

Youth Awareness Group DharuGGi RaJGan_______✨

اس گروپ کا مقصد فقط نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب گامزن کرنا ہے جس میں والدین کا بنیادی کردار ایک لازم و ملزوم عنصر ہے۔۔۔۔

حدیثِ پاک کا مفہوم ہے۔۔۔

" تم میں سے ہر کوئی نگہبان ہے اور اپنی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا حاکم بھی نگہبان ہے اپنی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا "

والدین نسل نو کی اعلی اور عمدہ کردار سازی کے لیے جتنی اچھی اور بہتر تعلیم وتربیت کا اہتمام کرینگے اس کے اثرات اور ثمرات بھی اسی قدر اچھے اور بہتر ہونگے اگر تمام والدین اپنی اولاد کی بچپن سے ہی اس نہج پر تربیت کریں اُن سے دوستانہ رویہ اختیار کریں تو انشاءاللہ اس کے مفید اور نفع بخش ثمرات دنیا وآخرت میں باعث رحمت و برکت ثابت ہونگے نیک اور صالح اولاد دنیا میں نیک نامی راحت و سکون اور آخرت میں نجات کا سبب ہوتی ہے بچیوں اور بچوں کی دینی،معاشرتی بنیادوں پر تربیت ہمارے حقوق و فرائض میں شامل ہے روز محشر ہم سے اس کی باز پرس ہوگی آئیے دنیاوآخرت کی خیرو بھلائی کے لیے اپنے حقوق و فرائض کی ادائیگی کا اہتمام کرکے نہ صرف اپنی دینی ذمہ داری پوری کریں بلکہ معاشرے کی بہتری کے لیے اپنے حصہ کا دیا بھی جلائیں جزاک اللہ خیرا کثیرا
معاشرے کی تشکیل کی مناسبت سے چند الفاظ سپرد قلم کردیے اللہ تبارک و تعالی اس سعئ جمیلہ کو قبول فرمائے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین۔۔۔۔

طالبِ دعا:

راجہ سجاد احمد۔۔
راجہ علی ایڈمن (VoR)

95 فیصد مرد حضرات اپنے گھر سے بے عزت ہوکر نکلتے ہیں سینیئر اداکار شبیر جان نے دعویٰ کیا کہ 95 فیصد مرد حضرات اپنے گھر سے...
20/12/2022

95 فیصد مرد حضرات اپنے گھر سے بے عزت ہوکر نکلتے ہیں

سینیئر اداکار شبیر جان نے دعویٰ کیا کہ 95 فیصد مرد حضرات اپنے گھر سے بے عزت ہوکر نکلتے ہیں۔ انہوں نے ٹی وی پوسٹ کاسٹ میں کہا جب انہوں نے اپنا شبیر جان سیلون متعارف کروایا، انہوں نے اپنے اسٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ مرد حضرات کو پروٹوکول اور عزت دیا کریں، کیوں کہ 95 فیصد مرد حضرات اپنے گھر سے بے عزت ہوکر نکلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین نے ان سے پوچھا کہ سر جو باقی پانچ فیصد مرد ہیں، وہ کیسے بچ جاتے ہیں؟ جس پر انہوں نے اسٹاف کو کہا کہ باقی پانچ فیصد مرد جھوٹ بولتے ہیں۔

*▪️موٹروے پولیس کی برق رفتار کارروائی ، قیمتی جان بچا لی*▪️کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب دوران سفر گاڑی چلاتے ہوئے ایک ش...
20/12/2022

*▪️موٹروے پولیس کی برق رفتار کارروائی ، قیمتی جان بچا لی*

▪️کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب دوران سفر گاڑی چلاتے ہوئے ایک شہری کو دل کا دورہ پڑا۔

▪️موٹروے پولیس کی پیٹرولنگ ٹیم مدد کے لیے پہنچی تو معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی اور فل فور متاثرہ شہری کو ذریعہ ایمبولینس MMC مردان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

▪️ڈاکٹروں کے مطابق بروقت امداد کے نتیجے میں شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے .
*ترجمان*
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس

20/12/2022

تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے فوری بعد پنجاب اسمبلی تحلیل کردی جائے گی: فواد چوہدری

20/12/2022

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3900 روپے بڑھ گئی جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 3344 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار 292 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 1808 ڈالر فی اونس ہے۔

18/12/2022

*ضلع بنوں کنٹونمنٹ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی تنصیب پر یرغمالی کی صورتحال ہے۔*

عسکریت پسند بنوں چھاؤنی کے گیٹ پر مسلح حملہ کرکے گھس گئے، اور سی ٹی ڈی کے ہولڈنگ کمپاؤنڈ تک پہنچ گئے۔ انہوں نے قید انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو لینے کے بعد رہا کر دیا۔

یرغمالیوں اس کے بعد انہوں نے کمپاؤنڈ کے ایک حصے کا کنٹرول سنبھال لیا، سی ٹی ڈی سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

پاک فوج کے دستے فوری طور پر روانہ کر کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں، جسے سیل کر دیا گیا ہے۔ بنوں کنٹونمنٹ کے مکینوں کو گھروں کے اندر رہنے کو کہا گیا ہے۔

فی الحال ہم تین زخمیوں کی تصدیق کر سکتے ہیں جن میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے جس کی حالت نازک ہے۔ مقامی ذرائع نے کم از کم ایک دھماکے اور بھاری فائرنگ کی اطلاع دی ہے، جو اب کچھ دیر کے لیے رک گئی ہے۔

یرغمال بنانے والے عسکریت پسند افغانستان کا فضائی سفر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید معلومات جاری ہے

چکوال عظیم نعت خواں اور عاشق رسولﷺ خالد حسنین خالد مرحوم کے پہلے عرس مبارک کی دوسرے دن کی تقریبات اختتام پذیر تفصیلات کے...
18/12/2022

چکوال عظیم نعت خواں اور عاشق رسولﷺ خالد حسنین خالد مرحوم کے پہلے عرس مبارک کی دوسرے دن کی تقریبات اختتام پذیر

تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال کی دھرتی سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ عظیم نعت خواں خالد حسنین خالد مرحوم کے عرس مبارک کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد جامع المصطفٰے خالد حسنین چوک سابقہ چوآ چوک میں کیا گیا جسکی صدارت حضرت مولانا نوید حیدری نے کی، تقریب میں آنے والے معزز مہمانوں میں شامل پیر محمد امین الحسنات شاہ بھیرہ شریف، حضرت مولانا محمد معظم الحق معظمی آستانہ عالیہ معظم آباد سرگودھا، مفتی پیر سید کرامت حسین شاہ علی پور سیداں، قاری حبیب اللہ چشتی ،عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید الطاف حسین شاہ کاظمی، عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید زبیب مسعود شاہ، شہنشاہ اعزازات و عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر، صاحبزادہ ڈاکٹر محمد ریاض الدین ضیاء زیب سجادہ آستانہ عالیہ نقشبندیہ منور آباد شریف چکوال، و دیگر معززین مہمانان گرامی نے سرگودھا ،راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور ملک کے مختلف شہروں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اور روحانی محفل سے بازیاب ہو کر اختامی دعا میں شامل ہوئے ، جامع المصطفٰے کا انتظام مولانا نوید حیدری نے بہت اچھے انداز میں کر رکھا تھا پارکنگ کے شاندار انتظامات موجود تھے جہاں پر انتظامیہ کے لوگ آنے والے مہمانوں کی خدمت کے لیے موجود تھے اور انتہائی سلیقے اور اخلاق کے ساتھ آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہ رہے تھے یہ مولانا نوید حیدری کی محنتوں اور انکی خالد حسنین خالد مرحوم کے ساتھ محبتوں کا ثبوت یے کہ انتہائی احسن طریقے سے انہوں نے جامع المطفٰے کے تمام انتظامات کو چلایا ہے اور دن بہ دن ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے

17/12/2022

ہر شخص کو اس پر عمل کرنا چائے

17/12/2022

مدت سے جس کی تلاش میں تھا میں
ملا ہے وہ سکوں آپﷺ کے ذکر خیر میں
جمعہ مبارک

صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤️
⁦❤ 💕❤



*عمران خان نے 23 دسمبر بروز جعمہ کو پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیا*
17/12/2022

*عمران خان نے 23 دسمبر بروز جعمہ کو پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیا*

17/12/2022

پنجاب اور خیبر پختونخواہ حکومت

17/12/2022

*▪️عمران خان آج اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے*

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج ( ہفتہ )پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ اس سلسلہ میں لبرٹی چوک میں اجتماع منعقد کیا جائے گا۔دریں اثناءجمعہ کو صحافیوں اور تجزیہ نگاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونگی وہ آج میری تقریر کا انتظار کریں، اسمبلی تحلیل کے فیصلے پر پرویزالٰہی کی تائید بھی حاصل ہوگی‘دسمبر کے مہینے میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی‘پرویزالٰہی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں‘ وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس وزیراعظم سے زیادہ اختیارات ہیں‘پرویزالٰہی چاہتے ہیں اسمبلیاں کچھ دیر اور چلیں مگر چوہدری صاحب وہ کریں گے جس کا ہم انہیں کہیں گے‘پی ٹی آئی اور ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہم جو فیصلہ کریں گے ق لیگ ہمارے ساتھ ہوگی۔جمعہ کو صحافیوں اور تجزیہ نگاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ معاشی تباہی سے بچنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں‘دسمبر کے مہینے میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق مستقبل میں بھی ہماری اتحادی رہے گی خواہش ہے کہ آئندہ حکومت مضبوط ہو اتحادی حکومت مسائل کا حل نہیں ہے۔

*▪️سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 8 برس بیت گئے*16 دسمبر 2022 پشاور: آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کو 8 سال مکم...
16/12/2022

*▪️سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 8 برس بیت گئے*
16 دسمبر 2022

پشاور: آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کو 8 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

16 دسمبر 2014 کو آج ہی کے دن پشاورمیں آرمی پبلک اسکول پردہشت گردوں نے حملہ کرکے معصوم بچوں کونشانہ بنایا اور100 سے زیادہ طلباء کوبے دردی سے شہید کردیا۔ شہدا کے والدین آج بھی صدمے سے نڈھال ہیں، جن والدین کے بچے بچ گئے وہ بھی اس ہولناک دن کوفراموش نہیں کرسکے، دہشت گردوں نے اسکول پرحملہ کرکے علم کی شمع بجھانا چاہی لیکن قوم کے حوصلے پست نہ ہوئے۔

اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد قوم نے نئے عزم کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کی ٹھانی جبکہ حکومت نے بھی انسداد دہشت گردی کے لئے قومی ایکشن پلان شروع کیا۔ دہشت گردوں نے مستقبل کے معماروں کونشانہ بنا کرملک اورسیکیورٹی اداروں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کی لیکن ملک بھرمیں جاری تعلیمی سرگرمیاں ملک دشمنوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ قوم کےعزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

دہشت گردوں کے سفاکانہ حملے میں دسویں جماعت کا طالب علم اسفند خان بھی گولیوں کا نشانہ بن گیا تھا، اسفند ماں باپ کا سب سے بڑا بیٹا تھا، اس لئے والدین کی انسیت بھی اس سے زیادہ تھی۔ والدین نے جگر کے ٹکڑے کا سامان اب بھی اسی طرح سنبھال رکھا ہے۔

دہشت گردوں نے علم کی شمع روشن کرنے والی اسکول ٹیچر فرحت عباس کو بھی شہید کردیا۔ فرحت عباس گولیوں کی آواز سن کراسکول میں موجود اپنے بچوں کی طرف دوڑیں ۔اورانہیں سیڑھیوں میں گولیوں کا نشانہ بنادیا گیا ۔آج بھی شہید فرحت عباس کی یاد ان کے خاندان کو غمگین کردیتی ہے۔

شہید حسن زیب کے والد نے ایک کمرے میں بیٹے کے استعمال کی تمام چیزیں رکھ دی ہیں۔ بچپن کی تصاویر بھی حسن زیب کے کمرے کی زینت بن گئی ہیں،جہاں اس کے استعمال کے پرفیوم کےساتھ یونیفارم اور دیگر سامان بھی پڑا ہے لیکن گھر میں اب صرف حسن زیب کی یادیں ہی ہیں۔

آڈیٹوریم ہال میں دہشت گردوں کے سامنے سینہ سپر ہونے اور بچوں کی جان بچانے کے دوران قوم کی بہادر بیٹی بینش نے شہادت پائی، ہمت اورحوصلے کی نئی داستان رقم کرنے پربینش شہید کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔

15 سالہ اسامہ طاہراعوان بھی ان شہداء میں شامل ہے، اسامہ کے والدین کے زخم ابھی بھی تازہ ہیں۔ اسامہ کےاستعمال کی اشیاء آج بھی کمرے کی زینت ہیں، میڈل سے لے کر کتابیں اورکیمرہ اس کی یاد دلاتا ہے۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول ورسک روڈ پشاور کے اندر قتل عام کرتے ہوئے اسکول کے طلبا اور پرنسپل طاہرہ قاضی شہید سمیت 150 افراد کو مار ڈالا تھا۔

16/12/2022

ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا میں کیا کرتے ھیں؟۔******
اسلامی تاریخ میں کسی ایک ہستی کی جانب سے تخریج کیا جانے والا سب سے بڑا مجموعہ احادیث لکھ کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ان لوگوں کو شگفتہ جواب دیا ھے۔جو کہتے ھیں کہ ڈاکٹر صاحب کینیڈا میں کیا کرتے ھیں۔شیخ الاسلام کو کروڑوں بار مبارک باد

16 December 𝗕𝗹𝗮𝗰𝗸 𝗗𝗮𝘆  for Humanity💔😢Never forget Peshawar Attack in Army Public School 16 December 2014💔😑It’s been 8 ye...
15/12/2022

16 December 𝗕𝗹𝗮𝗰𝗸 𝗗𝗮𝘆 for Humanity💔😢

Never forget Peshawar Attack in Army Public School 16 December 2014💔😑

It’s been 8 years now but still this picture bring tears in our eyes💔🙂✨

15/12/2022
14/12/2022

*چکوال:مہتمم تھانہ ڈوہمن سب انسپکٹر وقاص الرحمن کی علاقہ بھر میں موثر گشت،سماج دشمن عناصر علاقہ بدر ہونے پر مجبور۔دلجبہ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز*

چکوال:میں اگر تھانہ بیٹھ جاوں تو جرائم کیسے کم ہوں،سہ پہر سے شام تک تھانہ میں مسائل سنتا ہوں۔وقاص الرحمان

چکوال:تھانہ ڈوہمن وقاص الرحمن اور پولیس چوکی ملہال مغلاں میں سب انسپکٹر جہانزیب کی تعیناتی خوش آئند ہے۔عوامی حلقے

تاسہ موہڑہ***راجہ موسی حبیب امیدوار MPA  حلقہ PP-22 پاکستان تحریک انصاف چکوال  کو وزیراعلی کمپلینٹ سیل راولپنڈی رینج کا ...
14/12/2022

تاسہ موہڑہ***
راجہ موسی حبیب امیدوار MPA حلقہ PP-22 پاکستان تحریک انصاف چکوال کو وزیراعلی کمپلینٹ سیل راولپنڈی رینج کا وائس چئیرمین بنا دیا گیا۔
راجگان نیوز نیٹ ورک۔RNN کی طرف سے مبارک باد

07/11/2022

🥀🍃💕 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم 🤍💕🌿✨️


05/11/2022

*پرنسپل سرسید ماڈل سکول بنگوالہ رضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں

Address

Chakwal
48800

Telephone

+923009885987

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Awareness Group Dharuggi Rajgan - Chakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Youth Awareness Group Dharuggi Rajgan - Chakwal:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Chakwal

Show All