29/11/2022
ضلع چکوال میں پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلز کا سب سے بڑا کنونشن
سکولوں کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر راشد محمود
ضلع چکوال کے اساتذہ کے لیے تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ راجہ وقاص احمد
خورشید کتاب گھر میں کتابوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ شیخ محمد عرفان
گزشتہ روز خورشید کتاب گھر اینڈ ایجوکیشنل سروسز چکوال اور الباقیو انٹرنیشنل کی طرف سے چکوال کے پرائیویٹ اسکولوں کے سربراہان کے لیے پرنسپل کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 200سے زائد پرنسپل اور اساتذہ نے شرکت کی ۔ پروگرام میں معروف ٹرینر ڈاکٹر راشد محمود نے نجی سکولوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کی اہمیت پر بات چیت کی ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ انٹرنیٹ اور ہائبرڈ کتابیں اسکولوں کا مستقبل ہیں ۔ راجہ وقاص احمد نے بتایا کہ چکوال میں پرنسپل اور اساتذہ کے لیے اس قسم کے کنونشن اور ٹریننگ کا اہتمام کرتے رہیں گے ۔ خورشید کتاب گھر کے سی ای او شیخ محمد عرفان کا کہنا تھا کہ ہم سارا سال الباقیوانٹرنیشنل کی کتب کی دستیابی ممکن بنائیں گے ۔ سیشن کے اختتام پر پرنسپل صاحبان کے لئے سوال جواب کی نشست بھی رکھی گئی جس میں معزز اساتذہ نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا ۔