*یہ مناظر ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے ملحقہ سڑک کی دیوار کے ساتھ پڑے کچرے کے ڈھیروں کے ہیں یہاں پڑے ان کچرے، گھاس پھوس اور گندگی کے ڈھیروں کو آئے روز آگ لگا دی جاتی ہے، مگر مجال ہے کہ یہاں قریب سرکاری دفاتر میں بیٹھے ان افسروں نوٹوں کے علاوہ کچھ نظر آئے، میڈیا پر بارہا نشاندہی کے باوجود متعلقہ محکمے ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔*
*✍🏻رپورٹ: تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال*
*3Stars Media Group Chk...*
*چکوال: محکمہ سوئی گیس کی اپ گریڈیشن کے باعث شہر سمیت گردونواح میں گیس کی سپلائی ایک روز کیلئے عارضی طور پر معطل رہے گی۔*
*چکوال: سوئی گیس پاور پلانٹ میں اپ گریڈیشن سے شہر اور گردونواح کے صارفین کو گیس پریشر میں کمی جیسے مسائل میں کمی لانا ہے۔ انچارج محکمہ سوئی گیس چکوال سرمد شاہ*
*چکوال: محکمہ سوئی گیس کی جانب سے موضع اوڈھروال میں قائم سوئی گیس پاور پلانٹ کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔*
*چکوال: اپ گریڈیشن کا یہ عمل گزشتہ 4 ماہ سے جاری تھا جوکہ اب آخری مراحل میں ہے۔ سرمد شاہ*
*چکوال: سنہ70ء کی دہائی میں قائم کردہ سوئی گیس پلانٹ کو کئی دہائیوں بعد اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔*
*چکوال: سوئی گیس کی اپ گریڈیشن سے گیس صارفین کی شکایات میں کمی آئے گی۔*
*چکوال: اپ گریڈیشن کے باعث سوئی گیس کی سپلائی ایک روز کیلئے معطل رہے گی۔*
*چکوال: ٹیکنیکل ٹیموں نے کام شروع کردیا ہے جو کہ کل رات 8 بجے تک مکمل کرلیا جائے گا۔*
*✍🏻رپورٹ: تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال*
*چکوال: تھانہ صدر کی حدود بھون روڈ، شاہ ملتانی پر واقع گیس سلنڈر کی دوکان میں چوری کی مبینہ واردات، واقعہ کی CCTV فوٹیج سوشل میڈیا پر جاری۔*
*چکوال: نامعلوم چور گزشتہ شب دوکان پر ملازمت کرنے والے شہری کے رہائشی کمرے سے موبائل اور نقدی چرا کر فرار ہو گئے۔۔۔۔*
*چکوال: دوکان پر کام کرنے والا ملازم رات کو دوکان کے ساتھ بنے رہائشی کمرے میں رہتا تھا۔۔۔*
*چکوال: ڈھوک پروانہ کے رہائشی محمد دانش ولد گل اختر نے داد رسی کیلئے تھانہ صدر پولیس کو درخواست دے دی۔*
*چکوال: کرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر پولیس کا کنٹرول نہ ہونے کے برابر ہے،*
*چکوال: پولیس چوری کے ایسے چھوٹے واقعات کی محض ایف آئی آر تو درج کردیتی ہے مگر ریکوری کی لکیر کسی خوش نصیب کے علاوہ ہر ایک کے ہاتھ پر نہیں ہوتی۔*
*چکوال: شہری داد رسی کیلئے تھانوں میں جانے سے کتراتے ہیں اور بیشتر واقعات تھانوں میں رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔ عوامی سروے*
*✍🏻رپورٹ: تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال*
چکوال: تھانہ صدر تلہ گنگ کے علاقے جھاٹلہ میں اغواء کار شہریوں نے پکڑ لیا ۔
کمسن بچی کو اغواء کرنے کی کوشش مقامی افراد نے ناکام بنا دی ۔
اغواء کار کی شہریوں خوب درگت بنائی اور بعد میں پولیس کے حوالے کر دی ۔
تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال
*تلہ گنگ اعوان ٹاؤن الیکٹرک شاک سے شخص جانبحق، ریسکیو 1122 نے جانبحق شخص کو سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا،*
*تلا گنگ میں اعوان ٹاؤن کے قریب ایک شخص کو کرنٹ لگا ہے اور آپ کی مدد کی ضرورت ہے،
ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی کی پوائنٹ سے ایمبولینس سروس جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی،
بروقت آن لوکیشن ہوتے ہی الیکٹرسٹی کا کٹ آف کروایا گیا اور اس کے بعد متاثرہ شخص کو چیک کیا گیا،
متاثرہ مریض کا CPR کیا گیا، اور CPR جاری رکھتے ہوئے ایمبولینس سروس کے ذریعے سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیاگیا لیکن مریض میں زندگی کی علامات موجود نہیں تھیں،
حادثہ کی وجہ لنٹر ڈالتے ہوئے سریا مین وائر سے ٹکرا گیا جس سے لڑکے کو کرنٹ لگا،
جانبحق لڑکے کی پہچان 18 سالہ اسامہ ولد جاوید کے نام سے ہوئی،
*تازہ ترین*
*چکوال:تلہ گنگ روڈ پر جے سیون مال کے سامنے کار اور موٹر سائیکل سوار کے مابین ٹکر، حادثہ کار ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ زخمی ہسپتال منتقل، حادثہ کا شکار کار اور موٹر سائیکل نجی شو روم میں منتقل۔*
*چکوال۔۔۔چک نورنگ حادثے کی CCTV فوٹیج۔۔۔یاد رہے کہ آج دن کو پیش آنے والے اس حادثے میں دو قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔*
*چکوال ہڑتال ۔۔۔۔منڈی ہول سیل مارکیٹ کا منظر ۔۔۔۔۔!!*
چکوال سرگوجرہ شرقی سے چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا درگت کے بعد تھانہ سٹی پولیس کے حوالے ۔۔۔۔۔
*ضلع کونسل چکوال کے دوسرے فلور پر ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی ۔۔۔ ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا ۔*